شوہر کے فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے بینیفشری ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
شوہر کے فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے بینیفشری ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
کراچی :شوہر بینکار عاطف محمد خان کے فراڈ کیس میں میک اپ آرٹسٹ، ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے بینیفشری ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔
نادیہ حسین کے شوہر محمد عاطف خان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 10 مارچ کو 64 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
نادیہ حسین کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے بینک کے 80 کروڑ روپے کا غلط استعمال کرکے ذاتی کاروبار کے لیے 65 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز تیسری پارٹی سے وصول کیے اور وصول شدہ رقم پر کمپنی کے ہی پیسوں سے بھاری منافع بھی ادا کیا۔
اب خبر سامنے آئی ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے کی جانے والی اب تک کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ نادیہ حسین بھی اپنے شوہر کے فراڈ کے پیسوں سے فائدہ اٹھانے والی رہی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے کی جانے والی اب تک کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ نادیہ حسین اپنے 2 سیلون بینک فراڈ کی رقم سے چلاتی رہیں، اداکارہ کے سیلون کے اکاؤنٹس میں بینک فراڈ کے 2 کروڑ 64 لاکھ منتقل کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق عاطف خان کے 2 الگ الگ اکاؤنٹس کے ذریعے نادیہ حسین کے سیلون کے اکاونٹس میں پیسے منتقل کیے گئے آئے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا عاطف خان کے بینک فراڈ کی وجہ سے بینک سیکیورٹی کمپنی کو 1 ارب 20 کروڑ کا نقصان پہنچا، عاطف خان کمپنی کے پیسوں سے ذاتی کاروبار کرتے رہے، خسارہ کمپنی کو منتقل کرتے رہے جب کہ منافع خود لیتے رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شوہر کے فراڈ کیس میں بڑی بینیفشری ہونے پر اب ایف آئی اے نے نادیہ حسین کو بھی شامل تفتیش کرنے اور انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نادیہ حسین کے خلاف پہلے بھی شوہر کے مبینہ فراڈ کیس کے معاملے پر ایف آئی اے افسران کو بدنام کرنے پر دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کی گئی تھی۔
نادیہ حسین نے شوہر کی گرفتاری کے بعد انسٹاگرام پر ایف آئی اے کا افسر بن کر شوہر کی رہائی کے بدلے بھاری رقم کا مطالبہ کرنے والے شخص کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان سے ایف آئی اے کے مبینہ جھوٹے افسران نے رقم بٹورنے کی کوشش کی۔
اسی کیس میں نادیہ حسین کا موبائل فون بھی ایف آئی اے نے تحویل میں لے کر انہیں بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلا لیا تھا اور اداکارہ نے پیش ہوکر اپنا بیان بھی ریکارڈ کروایا تھا اور بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کا مقصد ایف آئی اے افسران کو بدنام کرنا نہیں بلکہ اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے کو سامنا لانا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے فراڈ کیس میں بینیفشری ہونے نادیہ حسین کے شوہر کے فراڈ
پڑھیں:
سرائے مغل: شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں حاملہ بیوی کو قتل کر دیا
سرائے مغل کے نواحی علاقے چکو چک واندر میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنی 35 سالہ حاملہ بیوی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گردن اور ٹھوڑی کے نیچے تیز دھار آلے کے وار سے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مقتولہ، معافیہ بی بی پانچ سے چھ ماہ کی حاملہ تھی اور اس کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے مغل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا تاہم اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔