عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
کینٹ کچہری لاہور میں عدالت نے فراڈ کے کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے ورانٹ گرفتاری 50 ہزار روپوں کے مچلکوں کے عوض منسوخ کر دیے۔
لاہور کی مقامی عدالت نے 50 ہزارمچلکوں کے عوض اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔ عدالتی حکم پر نازش جہانگیر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے استغاثہ کیس کی سماعت کی۔ نازش جہانگیر کے خلاف 25 لاکھ، گاڑی واپس نہ کرنے کا استغاثہ دائر ہے۔
استغاثہ اداکار ہارون اسود نے کینٹ کچہری میں دائر کر رکھا ہے۔ عدالت نے مزید کارروائی 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز 25 لاکھ روپے کے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
لاہورکینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ کو گرفتار کر کے پیش کرنےکا حکم دیا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اداکارہ نازش جہانگیر کے عدالت نے
پڑھیں:
نازش جہانگیر کا خود سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
کراچی(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے خود سے متعلق مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے والے افراد کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ان سے متعلق غلط خبریں پھیلانا بند نہیں کی گئیں تو وہ سب کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔
نازش جہانگیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسے نوٹس کا نام دیا اور لکھا کہ وہ اس نوٹس کے ذریعے سب کو خبردار کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ جو سوشل میڈیا پیجز، افراد اور ادارے ان سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، وہ 24 گھنٹے کے اندر اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں اور ان سے معافی مانگیں۔
نازش جہانگیر نے لکھا کہ 24 گھنٹے میں ان سے متعلق پوسٹس ڈیلیٹ نہ کرنے والے اور معافی نہ مانگنے والے افراد اور سوشل میڈیا کے خلاف وہ قانونی کارروائی کریں گی۔
اداکارہ نے لکھا کہ وہ تمام سوشل میڈیا پیجز اور افراد کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کرنے کی قانونی کارروائی شروع کریں گی۔
انہوں نے سب کو خبردار کیا کہ ان کے نوٹس پر عمل نہ کرنے والے افراد اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف دی پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کے تحت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
نازش جہانگیر نے لکھا کہ ان سے متعلق جھوٹی معلومات کو پھیلانا بند نہیں کیا گیا تو وہ سب کے خلاف ہتک عزت کے دعوے دائر کرنے سمیت تمام قانونی کارروائیاں کریں گی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا کہ ان سے متعلق کون اور کس طرح کی غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں؟
انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے خلاف جاری ہونے والے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا ذکر نہیں کیا۔
نازش جہانگیر کی جانب سے اپنے خلاف جھوٹی معلومات پھیلائے جانے کی پوسٹ کیے جانے سے قبل خبریں آئیں تھی کہ اداکارہ کے خلاف لاہور کی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور کی کچہری عدالت کے جوڈیشل میجسٹریٹ نے فراڈ کیس میں نازش جہانگیر کو 22 مارچ کو گرفتار کرکےعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اسود ہارون نامی ابھرتے ہوئے اداکار سے فراڈ کرکے پیسے اور گاڑی بٹوری اور واپس نہیں کی۔
اس سے قبل لاہور کی سیشن کورٹ نے ستمبر 2024 میں اسی کیس میں نازش جہانگیر کی ضمانت بھی منسوخ کردی تھی۔
نازش جہانگیر نے رواں ماہ مارچ کے آغاز میں ندا یاسر کے شو میں اپنے خلاف فراڈ کیس پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف پروپیگنڈہ کے تحت جھوٹے الزامات لگاکر انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔
مزیدپڑھیں:وفاقی وزراء کی تنخواہ 2 لاکھ سے بڑھ کر 5 لاکھ سے زائد ہوگئی، کابینہ نے منظوری دے دی