2025-04-03@02:55:35 GMT
تلاش کی گنتی: 750

«زلزلہ پیما مرکز»:

(نئی خبر)
    پنجاب پولیس نے کے پی سرحد پر 24گھنٹوں میں دہشتگردوں کا دوسرا حملہ پسپا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پنجاب پولیس نے جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ پسپا کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق پنجاب پولیس نے سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کے مزید ایک حملے کو ناکام بنا دیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا جبکہ رواں ہفتے میں تیسرا بڑا حملہ پسپا کیا گیا۔ خوارجی دہشت گردوں کی تعداد 20 سے 25 تھی جو بھاری اسلحے سے لیس تھے۔ دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور دیگر جدید اسلحے کے ساتھ لکھانی چوکی پر حملہ کیا۔ پولیس کی...
    پشاور/ لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سے 16 مارچ تک بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس کے حوالے سے دونوں صوبوں کی پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی و میدانی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی ہے، آئندہ ہفتے کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ای اے خیبر پختونخوا کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ 9 مارچ سے 16 مارچ تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تمام ضلعی انتظامیہ کو بارش اور برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار...
    پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ملک میں بے روزگاری بڑھ چکی ہے، حکومت کو فوری طور پر آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی ہفتے ہم اپنے تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں جامع قومی ایجنڈا بنایا جائے گا، قومی ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کے پاس جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں گے۔ سابق سپیکر نے کہا کہ تمام ورکرز کے خلاف ایف آئی آر واپس لی جائے اور گرفتار...
    پی ٹی آئی کے اہم اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا، پی ٹی آئی نے پنجاب میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیمپ لگایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ کا معاملہ، پی ٹی آئی کا اہم ترین اجلاس آج شام کو طلب کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی کا اہم اجلاس افطار کے بعد پشاور میں ہو گا، پی ٹی آئی پنجاب کے تمام سٹیک ہولڈرز کو پشاور بلا لیا گیا، عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر عہدیدار شرکت کریں گے۔ پی ٹی آئی پنجاب نے اجلاس لاہور...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع ٹانک میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔   محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، 3 خوارجی  دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔  پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری وزیرداخلہ نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے   قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور پنجاب کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ہوگا۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
    پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور پنجاب کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ہوگا۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ Post Views: 1
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کےساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری  انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے...
    بی این پی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی قائد اختر مینگل و دیگر کیخلاف مقدمات کیخلاف احتجاجا از خود گرفتاری پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کوئٹہ میں نیو سریاب تھانے میں از خود گرفتاری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ شب بی این پی کے کوئٹہ میں موجودہ مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و ضلعی کابینہ کا مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کا انعقاد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے بیٹے گورگین مینگل سمیت 1800 سے زائد افراد کیخلاف وڈھ میں مقدمہ اور بلوچستان کے مخدوش حالات کے حوالے سے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹری...
    چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میچ کے لیے پچ وہی ہوگی جو 23 فروری کو بھارت اور پاکستان کے درمیان گروپ اے لیگ میچ کے لیے استعمال کی گئی تھی۔ یہ پچ سست اور تھوڑی کم رفتار والی ہوگی، جو اسپنرز کو خاص مدد فراہم کرے گی اور اس کا فائدہ بھارتی ٹیم کو پہنچے گا۔ پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان نے بیٹنگ کا انتخاب کیا اور بھارتی باؤلرز کے دباؤ میں آ گئے، جہاں اسپنرز کلدیپ یادیو، اکسر پٹیل اور رویندرا جدیجا نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس وقت تک ورون چکرورتی کا کردار سامنے نہیں آیا تھا۔ دبئی کی پچیں عموماً باؤلرز کے لیے بیٹسمینوں کے مقابلے میں زیادہ مددگار ثابت ہوئی ہیں۔ مزید پڑھیں: روہت شرما کا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈر پر ایوان بالا میں پیش کیا گیا جبکہ سینیٹر اعجاز چودھری کو پروڈکشن آرڈر کے باوجود پیش نہ کرنے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا جس میں سینیٹر پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر عون عباس پبی کو پروڈکشن آرڈر پر پیش کیا گیا جبکہ سینیٹر اعجاز چودھری ایک بار پیش نہ کئے گئے۔عون عباس بپی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ صبح 8 بجے...
    بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے  گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) آئی  ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرضہ پروگرام ریویو کے پالیسی مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے۔ گزشتہ روز تکنیکی مذاکرات کی تکمیل ہو گئی ہے جس میں آئی ایم ایف کے مشن نے تمام معاشی سیکٹر کے قدامات اور ان سیکٹرز کی کارکردگی کے اعداد و شمار کو حاصل کیا اور آئندہ ہفتے آئی ایم ایف ان  کے حوالے سے اپنی رائے  پاکستانی حکام سے شیئر کرے گا۔ تجاویز پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف  نے  تجویز کیا ہے کہ ملک کے درآمدی ٹیرف میں کمی لائی جائے، بھاری ڈیوٹیز کی شرحوں کو کم کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے آزاد کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آزاد کشمیر نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کا اعلیٰ ترین آئینی اور عدالتی عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور قانون کی حکمرانی و انصاف کی مؤثر فراہمی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں عدالتی تعاون اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو آزاد کشمیر انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اعلامیے کے مطابق یہ عالمی جوڈیشل...
    آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط کیلئے تکنیکی سطح پر مذاکرات مکمل،دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف)کے جائزہ مشن کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے جاری تکنیکی سطع کے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں جبکہ پالیسی سطح کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تکنیکی سطح کے مزاکرات میں جمعے کو خیبرپختونخوا نمائندہ کی مشن سے ملاقات ہوئی جس میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے معاشی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔خیبرپختونخوا حکومت کے نمائندے نے صوبائی...
    حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ، وزیر نجکاری نے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں تمام مراحل طے کرلیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر نجکاری ، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں پی آئی اے نجکاری کےتمام مراحل طے کرلیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایئرلاین نجکاری میں دلچسپی رکھنے والوں کے تحفظات دور کر دیے ہیں اور حکومت نے خواہشمند پارٹیوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا۔انھوں نے بتایا کہ نجکاری کو زیادہ سے زیادہ پر کشش بنانے کیلئے نیالائحہ عمل دے رہے ہیں، نجکاری میں سرمایہ کاروں سے بہت بہتر اظہار دلچسپی آنے کی توقع ہے۔...
    انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ کے جج نعیم سلیم نے عمران خان حملہ کیس کی سماعت کی، مرکزی ملزم نوید کی طرف میاں داؤد ایڈووکیٹ جبکہ شریک ملزم طیب جہانگیر کی جانب سے عمران عباس سپرا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان آج چھٹی مرتبہ گواہی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے، سپرنٹنڈنٹ گوجرانوالہ جیل کی جانب سے راولپنڈی جیل حکام کی عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے وہ وکلا کی موجودگی میں شہادت ریکارڈ کرائیں گے چونکہ ان کے وکلا دستیاب نہیں، لہذا تاریخ دی جائے۔ جج نعیم سلیم نے عمران خان کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بظاہر لگتا ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے آئی ایم ایف کے دورہ کرنے والے مشن کے ساتھ ایک منصوبہ شیئر کیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنایا جائے گا تاکہ گھروں کی چھتوں پر نصب شمسی توانائی کے نظام سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو کم نرخوں پر خریدا جا سکے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایک تجویز کے حوالے سے بتایا کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والے یونٹس کو کم نرخ پر خریدا جائے گا، اس وقت حکومت یہ اضافی بجلی 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے خرید رہی ہے جسے کم کرکے تقریباً 10 روپے فی یونٹ پر لانے کی تجویز دی گئی ہے۔تاہم آئی ایم ایف نے ایک اور...
    پی آئی اے کی نیلامی میں خریدار کمپنیوں کی خواہش پر تبدیلیاں لانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کے تمام تحفظات دور کر دیے گئے ہیں اور حکومت نے پی آئی اے کی فروخت کے لئے خواہش مند پارٹیوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے. جمعرات کو یہاں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کو زیادہ سے زیادہ پرکشش بنانے کے لئے نیا لائحہ عمل دے رہے...
    الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی کے امیدوار عثمان پرکانی کی درخواست مسترد کر دی اور پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کی رکنیت بحال کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 45 کوئٹہ کی ری پولنگ میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مدد جتک کی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے متعلق محفوظ شدہ آج فیصلہ سنا دیا۔ جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار محمد عثمان پرکانی کی درخواست مسترد کر دی گئی اور پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کو کامیاب قرار دیا گیا۔ الیکشن...
    — فائل فوٹو بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 45 کی ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے علی مدد جتک کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا اور جے یو آئی ف کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کی درخواست مسترد کر دی۔پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے۔علی مدد جتک کے خلاف نصر اللّٰہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی اور الیکشن کمیشن نے دونوں درخواست گزاروں کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی بی 45 میں مبینہ دھاندلی کے الزام میں پیپلز پارٹی کے فاتح امیدوار علی مدد جتک کے خلاف الیکشن کمیشن نے دو امیدواروں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی بی 45 میں ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے میں  الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کی درخواست مسترد کردی۔ پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے ان کے خلاف نصراللہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد ہوگئی، الیکشن کمیشن نے دونوں درخواست گزاروں کو الیکشن...
    الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقہ ”پی بی 45“ کے ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے امیدوار کی ری پولنگ کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کو الیکشن ٹریبونل میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کے نتائج میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔
    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران عون عباس بپی کی گرفتاری پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر منظور کاکڑ میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اجلاس شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کے ایک اور رکن کو آج اٹھا لیا گیا ہے، سینٹر عون عباس بپی کو آج صبح ساڑھے 8 بجے اٹھایا گیا ہے، کیا عون عباس بپی کو اٹھانے سے قبل چیئرمین سینٹ کو بتایا گیا تھا؟ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عون عباس بپی کی گرفتاری میرے لیے بھی ایک خبر تھی، عون عباس بپی کیخلاف پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے مقدمہ درج کرایا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری  پر پی ٹی آئی سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کرگئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر سینیٹ سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں اظہار خیال  کرتے ہوئے کہاکہ بزنس ایڈوائزری میں ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ہم بتائیں،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں دیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہمارے پاس عون کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت گھر میں توڑپھوڑ کی گئی ہے،گرفتار کرنے والوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے،سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ کیوں منظور نہیں کیا جا رہا۔ سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر ڈپٹی چیئرمین نے...
    اسلام آباد؍ بنوں (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) سکیورٹی فورسز نے خیبر پی کے کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید جھڑپ کے دوران 5 بہادر فوجی مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی۔ بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے کینٹ کی سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی مستعد اور بہادر سکیورٹی فورسز نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔...
    آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اداروں کی تحقیقات میں واضح طور پر ثابت ہوا ہے کہ اس حملے میں افغان شہری براہ راست ملوث تھے، شواہد سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی اور نگرانی افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید جھڑپوں کے دوران 5 بہادر فوجی مادر وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری)وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ پر حملہ ناکام بنانے کے دوران شہادت پانے والے سکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے بہادر جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے ان سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ محسن نقوی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادر بیٹوں نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 16 خوارجی...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔  متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، جس کے تحت متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی.   مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت ملاقات میں چیئرمین IFZA مارٹن گریگرز پیڈرسن (Martin Gregers Pederson) اور الیریا کے مینجنگ پارٹنر مانا علی محمد...
    کراچی: پاکستان کو درپیش 29.85 ارب ڈالر کی قلیل مدتی ادائیگیوں کے دباؤ، ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے چیلنجز کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ تیکنیکی مذاکرات ختم ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہونے اور وزیرخزانہ کی اگلی قسط منظور ہونے امید کی خبر سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے کی کمی سے 279 روپے 56 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس کے...
    وفاقی وزیر خزانہ کی گاڑی پر جھنڈا نہ لگانے پر خاتون افسر کو مبینہ طور پر عہدے سے ہٹائے جانے کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) پہنچ گیا۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس آئی تھیں کہ ایف بی آر کی ایک خاتون افسر کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر استعمال نان کسٹم پیڈ گاڑی پر پشاور دورے کے دوران جھنڈا نہ لگانے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر نے افسران کے لیے ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا عمل روک دیا اسلام آباد میں چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر بتایا گیا کہ خاتون افسر نے وزیر خزانہ...
    بنوں کینٹ حملہ ناکام رہا، 16 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان وطن پر قربان ہوئے: آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید جھڑپوں کے دوران 5 بہادر فوجی مادر وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے کینٹ کی سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی تاہم پاکستان کی مستعد اور بہادر سکیورٹی...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)بنوں کے علاقے کینٹ میں سیکورٹی فورسز نے بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بناتے ہوئے 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید جھڑپ کے دوران 5جوان شہید ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز خوارج کی بنوں کنٹونمنٹ پر حملے کی کوشش کی گئی، سیکیورٹی فورسز کی موثر اور بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنادیا گیا۔ 4 مارچ 2025 کو بنوں چھاونی پر خوارج عناصر کی جانب سے ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی۔ حملہ آوروں نے چھاونی کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔ تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی مستعد اور دلیرانہ کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید جھڑپ کے دوران 5 بہادر فوجی مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ  کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی۔ بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے کینٹ کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی مستعد اور بہادر سیکیورٹی فورسز نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حملہ آوروں نے دو بارود سے...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت، عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مقدمہ سے بری کردیا۔سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف سول جج زیبا چوہدری کو مبینہ دھمکیاں دینے پر کیس درج تھا،عدالت نے مقدمہ کے جیل ٹرائل کیلئے ہائی کورٹ کو لیٹر لکھ رکھا تھا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ...
    سپین(نیوز ڈیسک)اسپین کے شہر بارسلونا میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن اور اسٹارلنک ٹیم کی ملاقات میں سستی اور معیاری براڈ بینڈ رسائی کی بہتری پربات چیت کی گئی ، اسٹارلنک ٹیم نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ،موبائل فون سروسزکےساتھ مسابقت اوراثرات پربریفنگ بھی دی۔بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس دو ہزار پچیس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان میں کنیکٹیویٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چیئرمین پی ٹی اےنے کنیکٹیویٹی کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کیلئےپی ٹی اے کے لائسنس کا حصول لازمی شرط ہے، فریقین نے ریگولیٹری فریم...
    ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میرئیٹ نے ملاقات کی جہاں باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً صوبے میں برطانوی ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے جاری عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں،  خطے میں امن و امان کی صورت حال اور دیگر متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپور اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی اور دیگر متعلقہ حکام بھی  موجود تھے۔ بنوں کینٹ دھماکہ ؛ شہادتیں مسجد کی چھت گرنے سے ہوئی ؛خیبر پختونخواہ حکومت اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے خصوصاً ضم اضلاع میں امن و امان کی...
    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات کی جس میں  پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملاقات جی ایس ایم اے موبائل ورلڈکانگریس 2025 پر بارسلونا میں ہوئی،ملاقات میں  ریگولیٹری فریم ورک اور خدمات کے مؤثر انضمام پر مبنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پاکستان کے دوردراز علاقوں میں معیاری براڈ بینڈ رسائی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ملک میں کنیکٹیویٹی کے فروغ کےلیے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کا اعادہ کیا۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اسٹارلنک کی رجسٹریشن کے لیے سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ بات...
    کراچی: برآمدات میں کمی، بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور گذشتہ 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 6.33 فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے اقدامات کے نتیجے میں خام تیل کی گرتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10پیسے کی کمی سے 279روپے 56پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔  بعدازاں سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 279 روپے 76 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔  اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے چیئرمین سینیٹر فیصل واوڈا نے پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ اراضی کی مبینہ غیرقانونی الاٹمنٹ اور فروخت کا معاملہ ایک بار پھر کمیٹی کے اجلاس میں اٹھا دیا۔ منگل کو ہونے والے اجلاس کے دوران فیصل واوڈا نے اس حوالے سے کاغذات پیش کیے اور بورڈ ممبران سے سخت سوالات کیے جبکہ انہوں نے کہا کہ اگر اراضی کی الاٹمنٹ درست تھی تو اس کی فروخت 72 گھنٹوں میں منسوخ کیوں کی گئی؟۔ کمیٹی نے پورٹس کی لیز پر دی گئی تمام اراضی کو فریز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ اجلاس میں فیصل واوڈا نے اخبارات کے تراشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ اراضی...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں انڈیا اور آسٹریلیا آج سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس اہم ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھارت نے گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں آج بھارتی ٹیم کا دبئی میں آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی، سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، اہم کھلاڑی انجرڈ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت کی آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ اسٹیجز میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخ کچھ زیادہ متاثرکن نہیں رہی ہے۔ سال 2010 سے اب تک بھارت اور آسٹریلیا کا 4  مرتبہ آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ مراحل پر آمنا...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کو شرمناک شکست کے بعد ٹیم کی سرجری کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ سے قبل اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا فیصلہ نہیں ہوسکا جس کے باعث عاقب جاوید کو ہی ہیڈ کوچ برقرار رکھا جائےگا، جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان کو ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شیڈول کے مطابق جمعرات کو پارٹی رہنمائوں سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی  کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کئے ہوئے ہیں ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے جواب مانگا گیا  ، بانی پی ٹی آئی کی بشری بی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔فیصل چودھری  کے کہا کہ  مارچ 2024 کو ہمارا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین سے طلب کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے جنید اکبری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔ چئیرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے استدعا کی کہ جنید اکبر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت  نے وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین کو جواب کے لیے  نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔رمضان المبارک اور بارشوں کے سلسلے کی آمد پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں کل تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، مری ، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے ۔ آج خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں وقفے وقفےسے اکثر مقامات پر جبکہ شمال مشرقی /وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کے آخری میچ کے بعد سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہونے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔ آج گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی ہے، جس کے بعد بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ اب سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ گروپ بی نمبر 2 ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا، یہ میچ 4 مارچ کو دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ اے میں دوسرے نمبر پر آئی اور وہ گروپ اے کی نمبر ایک ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔ یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 5 مارچ...
    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے تحریک انصاف دور حکومت میں مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب کی پی اے سی نے 2019ء کے 18 کیسز تحقیقات کےلیے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوادیے ہیں۔فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی تحقیقات حکام کے سپرد کردی گئیں جبکہ پی اے سی 3 نے شفاف تحقیقات کےلیے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سے مدد حاصل کرلی۔عثمان بزدار دور میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے محکموں سے ضروری ریکارڈ طلب کرلیا گیا جبکہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔پنجاب اسمبلی کی پی اے سی 3 اب تک ڈیڑھ ارب روپے کی ریکوری کر چکی ہے۔
    پی ٹی آئی دور حکومت میں کرپشن کی تحقیقات، پبلک اکاونٹس کمیٹی کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی تھری نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں سامنے آنے والی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔ 2019 میں سامنے آنے والی مالی بدعنوانی کے تحت 18کیسز تحقیقات کے لیے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈی جی خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد میں مالی بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پبلک اکانٹس کمیٹی تھری نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم سے بھی...
    پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں سامنے آنے والی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔ 2019 میں سامنے آنے والی مالی بدعنوانی کے تحت 18 کیسز تحقیقات کے لیے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈی جی خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد میں مالی بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم سے بھی مدد حاصل کر لی ہے جبکہ محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے ضروری ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی نے واضح کیا ہے...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کا آخری گروپ میچ  دبئی میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں india New Zealand
     چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ان کے مسائل کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی جس میں محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے اسکلز پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ پر بات چیت کی، کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کو ہائی پرفارمنس سینٹرز میں تربیت، فنٹس اور ڈائٹ پلان مسائل کے بارے آگاہ کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔محسن نقوی نے تمام اکیڈمیز تک...
    حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبہ بھر کے شہریوں سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کراچی کے شہری سے ایک نجی کمپنی کی جانب سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کی شکایت پر کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کے خلاف ایک نجی کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا مگر کمپنی جواب دینے میں ناکامی رہی۔...
    لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخی اقدام کیا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کے لئے سپیشل بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیا ہے۔ دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا ویمن ٹرانسپورٹ...
    نوشہرہ ( ویب ڈیسک)  خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیاہ کپڑے پہنے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا، ایکسپریس کے مطابق  خود کش حملہ آوور سے متعلق معلومات دینے والے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لئے جاری کردی گئی۔ ایپل نے آئی فون...
    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں جس کے خلاف بھی بے بنیاد اور سیاسی نوعیت کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آرز) درج کی گئی ہیں واپس لی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کی صوبائی حکومت نے 9 مئی واقعات کے بعد درج ہونے والے بے بنیاد اور سیاسی نوعیت کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے پراسیکیوٹرز کو ٹاسک دیتے ہوئے مقدمات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں جس کے خلاف بھی بے بنیاد اور سیاسی نوعیت کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آرز) درج کی گئی ہیں...
    لاہور: پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کے لیے اسپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیا ہے۔ دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔   وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے جامع پلان طلب کرتے ہوئے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کے لیے سبسڈی دینے کے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ان کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا ویمن ٹرانسپورٹ سیلوشن...
    اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے شمالی وزیرستان  کے علاقے  میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا  محسن نقوی  نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔  6 خوارجی  دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔  سکیورٹی فورسز کے   قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔  حکومت وزرا کی فوج لیکر...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان کی انڈر 18 شطرنج چیمپیئن  مہک مقبول کے درمیان ہفتے کے روز شطرنج کا مقابلہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: شطرنج کی بین الاقوامی تنظیم 100سال مکمل ہونے پر کون سا ریکارڈ بنائے گی؟ یاد رہے کہ مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے اور وہ سندھ حکومت کے فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں۔ مزید پڑھیے: ایلون مسک نے شطرنج کے کھیل کو ’ہلکا‘ لے لیا، گرینڈ ماسٹرز کا شدید ردعمل وزیراعلیٰ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مراد علی شاہ اور مہیک مقبول کے مابین یہ دلچسپ مقابلہ ہفتے کی سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا جسے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا سے ازبکستان کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ازبک نائب وزیرِ دفاع نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے میں...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )27فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی داخلہ نے سوئفٹ ریٹارٹ” کے 6 سال مکمل ہونے پر پیغام میں کیا ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 27 فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کو شکست دی اور دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں...
    اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نیپرا نے کے الیکڑک کی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت، کے الیکٹرک نے پانچ ارب کے بقایا ایڈجسٹمنٹس مانگنے کی درخواست کی۔ کے الیکٹرک نے موقف اپنایا کہ پارشل لوڈ، اوپن سائیکل اور اسٹارٹ اپ کاسٹ کی مد میں پانچ ارب روپے کے بقایاجات ہیں، ہمیں اس مد میں یہ پانچ ارب روپے دیے جائیں۔ کے الیکڑک صارفین نے اس اقدام کی بھرپور مخالفت کی۔ صارف نے کہا کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا مکمل ریلیف...
    کراچی:  زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  آئی ایم ایف کے تیکنیکی مشن کے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے، مارچ کے پہلے ہفتے میں دوسرے مشن کی آمد، مشن کے  معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قرض پروگرام کی دوسری قسط کی ممکنہ منظوری کے نتیجے میں آئندہ 3 سے 4ہفتوں کے دوران ایک سے ڈھائی ارب ڈالر کے انفلوز کی امیدوں سے بدھ کو ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔  اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ ہوا۔ اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی...
    جولائی 2020 سے لے کر اب تک پاکستان بھر سے 75 کے قریب دہشتگرد گروہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں ضم ہو چکے ہیں جن میں 10 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی افغانستان میں سب سے بڑا دہشتگرد گروپ، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں چَشم کُشا انکشافات سابق سفارتکار اور تجزیہ نگار عبدالباسط نے گزشتہ روز ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ چھوٹے دہشتگرد گروہوں کو خود میں ضم ہونے کی دعوت دے رہی ہے اور اس سلسلے میں اُسے خاصی کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ عبدالباسط نے لکھا ہے کہ اس وقت ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر گروپ میں طاقت اور اثر و رسوخ بڑھانے کا مقابلہ چل رہا...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا ساتواں میچ، گروپ بی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دن 2 بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کے باعث تاحال ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔ آسٹریلیا نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے افغانستان کو ہرا کر پوزیشن مضبوط کر رکھی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو غیر معمولی حمایت پر پیٹ کمنز بھی بول پڑے محمکہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ ادھر پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے، پاکستان ٹیم کی آج اسلام آباد کلب گراؤنڈ پریکٹس شیڈولڈ ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
    پی اے سی کا بڑا فیصلہ ، تین سو بڑے ڈیفالٹر اور سابق سیکرٹری راشد لنگڑیال کو طلب کرلیا ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سب سے بڑے تین سو ڈیفالٹرز کی فہرست طلب کر لی۔ کمیٹی رکن نواب خالد مگسی نے کہا کہ سب سے بڑی ڈیفالٹر حکومت بلوچستان خود ہے،،شیر ارباب علی کا کہنا تھاپاور سیکٹر کی ناکامی خالص گورننس کی ناکامی ہے۔۔تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سب سے بڑے تین سو ڈیفالٹرز کی فہرست طلب کر لی۔نواب خالد مگسی نے کہا کہ سب سے بڑی ڈیفالٹر حکومت بلوچستان خود ہے،شیر ارباب...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دو مختلف درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے درخواست کے ساتھ 28 جنوری 2025 کا عدالت عالیہ کا حکم نامہ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی  کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلے کا مجاز نہیں، درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق...
    کراچی: معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے اپنے منافع کو ہیڈکوارٹرز منتقل کرنے رحجان کے باعث پیر کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ درآمدات بڑھنے کے خدشات اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی جیسے عوامل بھی روپے پر دباؤ کا باعث بنے، کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر 04 پیسے کی کمی سے 279 روپے 53 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں قدرے بہتری کے بعد مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کےاختتام پر ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔  اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی...
    یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے جنگ ختم کرنے کے لیے روس کو پیشکش کی ہے کہ دونوں ممالک تمام جنگی قیدیوں کو رہا کردیں۔ ایک انٹرویو میں صدر زیلنسکی نے کہا کہ تمام جنگی قیدیوں کی رہائی سے یہ بات ثابت ہوگی کہ دونوں ممالک جنگ کو ختم کرنے کے مُوڈ میں ہیں اور اس حوالے سے پیش رفت پر یقین رکھتے ہیں۔ یوکرین جنگ کے تین سال مکمل ہونے پر دارالحکومت کئیف میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہم تمام روسی جنگی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ روس اور یوکرین نے اکتوبر میں متحدہ عرب امارات کی ثالثی کے تحت 95 جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔ یوکرین کی...
    موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کو حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کی نوید سنا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے کمی پر کام کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر جلد خوشخبری دیں گے، وزیر توانائی پاور ڈویژن حکام کی جانب سے اس سلسلے میں بینکوں سے 1300 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کے لیے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق بینکوں سے فکس ریٹ اور ٹائم کے لیے یہ قرض...
    اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر پر ٹیکس لگانے کا پہلے ارادہ تھا نہ کوئی آگے ہے، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی آسکتی ہے، رمضان میں چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار میں بجلی مہیا کریں گے۔ سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس منعقد ہوا۔ اسپیشل اسسٹنٹ برائے پاور محمد علی نے شرکا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ آئی پی پیز سے ٹاسک فورس کی بات چیت جاری ہے، چھ پلانٹس سے معاہدہ ختم کردیا ہے، 2002ء کی پالیسی والے پاور پلانٹس کو ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں رقم ملے گی، منافع کی شرح کم کردی ہے جتنی صلاحیت ہے اتنی ہے کیپسٹی ملے...
    راولپنڈی: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈیرل مچل اور نیتھن اسمتھ کی جگہ کائل جیمیسن اور رچن رویندرا کو شامل کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں وارم اَپ پریکٹس بھی کی۔ بنگلا دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں میزبان پاکستان کو شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کی اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی ریڈرسل کمیٹی سے رجوع کرے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس فاروق حیدر نے بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارٹی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتی ہے، تاہم انتظامیہ نے اجازت کی درخواست کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر ریڈرسل کمیٹی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہری فیضان کی بازیابی کے بعد فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف کیس  میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے8افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا، عدالت نے کہاکہ سیکرٹری داخلہ بیان حلفی جمع کرائیں اور نام شامل کرنے کے حقائق سامنے رکھیں، سیکرٹری داخلہ ایک ہفتے میں کابینہ سب کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کریں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں شہری فیضان کی بازیابی کے بعد فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا عدالت میں پیش ہو ئے،عدالت نے کہا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا کوئی ورکنگ...
    پنجاب میں اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ،دودھ اور پنیر کی پیداوار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب میں اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ، دودھ اور پنیر کی پیداوار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ایک ہزار بھینسوں کا پہلا آزمائشی منصوبہ پاک پتن،مظفرگڑھ اور جھنگ میں شروع ہوگا۔ سینئروزیر مریم اورنگزیب سے اٹلی کے ڈیری کے شعبے کے سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عاشق حسین بھی شرکت تھے۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا تھا جامع ڈیری پالیسی جلد تیار ہوجائے گی،ڈیری فارمنگ سے پنجاب میں زرعی انقلاب کی رفتار مزید تیز ہوگی۔منصوبے سے...
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ میں چائینز کے قافلے پرحملہ کیس میں پولیس فائل اور چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو کراچی ایئرپورٹ میں چینی انجینئرز کے قافلے پرحملہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ پولیس فائل اعلی افسران کے پاس ہے کچھ مہلت دے دی جائے تو پولیس فائل اور چالان پیش کردوں گا۔ وکیل صفائی شوکت حیات ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمہ نوجوان اور ایک شیرخوار بچے کی ماں ہے، ملزمہ گل نساء بیگناہ اس کیخلاف ثبوت پیش نہیں کیئے گئے۔ پولیس جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ عدالت نے...
    جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملے کے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 9 اپریل تک توسیع کر دی۔تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔شاہ محمود قریشی کو آج جیل سے لا کر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کا ریمانڈ پیپر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ اور تفتیشی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
    علی ساہی: روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ قذافی سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگےپنجاب پولیس سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے ہائی الرٹآئی جی پنجاب کی کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایتانٹرنیشنل ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں، آئی جی پنجابپرامن ،محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، آئی جی پنجابپی سی بی ، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز و دیگر اداروں سے کوآرڈینیشن مکمل ہے، آئی جی پنجابمیچ کی سکیورٹی پر 12ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے، آئی جی پنجابکھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیم، اردگرد کی بلند عمارات پر سنائیپرز تعینات ، ڈاکٹر عثمان انورڈولفن سکواڈ، پیرو ، ایلیٹ ٹیمیں روٹس...
    اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 9 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا۔ پاکستان میں خدمات انجام دینے والی کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے زرمبادلہ کی صورت میں اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز کو منافع کی منتقلی کے دباؤ، معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار رہنے، درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالرکی پرواز جاری رہی۔ مثبت معاشی اشاریوں، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 56 فیصد بڑھنے، برآمدات میں بتدریج اضافے جیسے عوامل کے سبب کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے زیادہ شفاف اور مؤثر مالیاتی فریم ورک کو یقینی بنانے کے لے اپنی تمام ادائیگیوں کو کیش لیس ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ سی ڈی اے بورڈ کے چوتھے اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کی۔ اجلاس میں بورڈ کے تمام ممبران موجود تھے۔ اس اقدام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو ہموار کرنا اور دستی کیش ہینڈلنگ سے وابستہ خطرات کو کم کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ون ونڈو آپریشن میں فراہم کی جانے والی 165 سروسز کی ادائیگیوں کو پہلے ہی ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں واٹر...
    کراچی : انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔ 
    کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے زیادہ شفاف اور مؤثر مالیاتی فریم ورک کو یقینی بنانے کے لے اپنی تمام ادائیگیوں کو کیش لیس ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز، شہریوں کو کہاں کہاں مفت سروس میسر ہے؟ یہ فیصلہ سی ڈی اے بورڈ کے چوتھے اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کی۔ اجلاس میں بورڈ کے تمام ممبران موجود تھے۔ اس اقدام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو ہموار کرنا اور دستی کیش ہینڈلنگ سے وابستہ خطرات کو کم کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ون ونڈو آپریشن میں فراہم کی جانے والی 165 سروسز کی...
    اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی، جس میں بی آئی ایس پی کی فعالیت، اس کے فوائد اور عوامی فلاح و بہبود میں اس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت جاری مختلف پروگراموں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ منصوبہ غریب اور مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی نہ صرف مالی امداد فراہم کر رہا ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی تعلیم...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیما باووما نے کہا کہ ہمیں خود پر اعتماد ہے، اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، پچ کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ مزید پڑھیں: ’مِس یو انڈیا‘، چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کے نعرے افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے، ہم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی...
    فائل فوٹو۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خط لکھنے میں بھی ان کی بدنیتی شامل تھی، یہ دھیمے انداز میں نفرت اور مظلومیت کا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی اور سوشل میڈیا مہم کا مقصد بلیک میلنگ ہے، ان کی آخری ریلیف کی امید 26ویں ترمیم نے ختم کر دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرے استحکام آ رہا ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے۔  سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ 9 مئی کیسز کا فیصلہ ہوجاتا تو ان کے...
    پاکستان اور یورپی یونین نے تمام شکلوں میں دہشت گردی کی مذمت کی اور اس سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان آج برسلز میں انسداد دہشت گردی کا نواں ڈائیلاگ منعقد ہوا۔  پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید کر رہے تھے جبکہ یورپی یونین کی جانب سے وفد کی قیادت یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈائریکٹر برائے سلامتی اور دفاعی پالیسی میسیج سٹیدجک نے کی۔برسلز میں موجود سفارتی ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں وفود نے انسداد دہشت گردی کیلئے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام شکلوں میں دہشت گردی کی مذمت کی اور اس سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اس...