چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات کی جس میں  پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملاقات جی ایس ایم اے موبائل ورلڈکانگریس 2025 پر بارسلونا میں ہوئی،ملاقات میں  ریگولیٹری فریم ورک اور خدمات کے مؤثر انضمام پر مبنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پاکستان کے دوردراز علاقوں میں معیاری براڈ بینڈ رسائی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ملک میں کنیکٹیویٹی کے فروغ کےلیے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کا اعادہ کیا۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اسٹارلنک کی رجسٹریشن کے لیے سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ بات چیت جاری ہے، سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ رجسٹریشن لائسنس کے حصول کی لازمی شرط ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ٹی اے

پڑھیں:

50،60ارب کی چوری اس حکومت کے دور میں فائنل ہوئی،سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 50،60ارب کی چوری اس حکومت کے دور میں فائنل ہوئی، 500 ایکڑ زمین پر9 جولائی 2024 کو اس پر دستخط کیے گئے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بحری امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی فیصل واوڈا کی زیر صدارت ہوا،  چیئرمین پورٹ قاسم ، قائم مقام چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ شریک ہوئے۔ 

سنیٹر دنیش نے کہا کہ گوادر اور کراچی پورٹ میں مستقل چیئرمین کیوں نہیں، اگر قائم مقام ہی چلانے ہیں تو چیئرمین ختم کر دیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سب کیساتھ عزت کا تعلق ہے، ہمارے پاس تین آپشن ہیں، سرانڈر کریں، کرپشن تسلیم کریں یا لڑیں، ہمارے پاس تین آپشن ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 50ارب کی چوری کا نوٹس نہ لیتا تو آپ 72گھنٹے میں کینسل نہ کرتے، اگر کام ٹھیک تھا تو 72گھنٹے میں کینسل کیوں کیا، ہم سب نے مل کر پاکستان کا60ارب بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم نے ری بٹل جاری کیے، پورٹ قاسم نے ریبٹل اخباروں میں چھپوائے، اخباروں میں کہانیاں لکھ کر قوم کو گھمراہ کیا گیا، جس نے یہ کام کیا اس نے کمیٹی کو چیٹ کرنے کی کوشش کی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 50،60ارب کی چوری اس حکومت کے دور میں فائنل ہوئی، 500ایکڑ زمین پر9 جولائی 2024کو اس پر دستخط کیے گئے، 365ایکڑ کی زمین کے پیسے لیکر 500ایکڑ زمین دی جائیگی، 60ارب کی زمین پر صرف دو فیصد ایڈوانس لینگے۔

سیکرٹری بحری امور نے کہا کہ یہ انسانی غلطی ہوسکتی ہے، سینیٹر دنیش نے کہا کہ آپ نے کمیٹی کو  دھوکہ دیا،  آپ کے خلاف تحریک استحقاق آنے چاہیے۔

سینٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کہتے ہیں آپ کی ٹیم اچھی ہے، آپ کی ٹیم اچھی نہیں نالائق ہے، 60ارب کی چوری کو غلطی نہیں کہا جاسکتا، کمیٹی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا مجھے نہیں پتا، دستاویز سے پتا چلا ایڈیشنل سیکرٹری اس بورڈ میں موجود تھے، ایڈیشنل سیکریٹری کو بہت کچھ اور بھی یاد دلاؤ گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اس کو دنوں میں پرافٹ میں لائیں گے، چیئرمین پورٹ قاسم  نے کہا کہ بورڈ نے ایس ایم آئی پی ایل  کو بلایا تھا، یہ کیس 2006میں شروع ہوا تھا، اس وقت اس کوٹینڈر کیا گیا تھا، اس کمپنی کے علاوہ تین کمپنیوں نے حصہ لیا، اس کمپنی نے علاؤہ باقی دو کمپنیوں نے بد واپس لے لی۔

سیکرٹری بحری امور  نے کہا کہ 13سال سے اس کیس میں ہیرنگ نہیں ہوئی، فیصل واوڈا  نے کہا کہ آپ نے ایک غلط کام نہیں کیا تو اس کا دفاع نہ کریں، چیئرمین پورٹ قاسم  نے بتایا کہ  اس۔کیس میں آوٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کی گئی، فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ آپ کی جانب سے باقی کیسز میں آوٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کیوں نہیں کی گئی۔

چیئرمین پورٹ قاسم نے کہا کہ میں دفاع نہیں کر رہا، صحیح چیز سامنے لانا چاہتا ہوں، چیئرمین کمیٹی فیصل واوڈا  نے کہا کہ ایک فارن کمپنی کو جو فارن نہیں، لوکل ہے اور ڈیفالٹر بھی ہے، بورڈ کون ہوتا ہے 
بورڈ کے باپ کی زمین ہے جو 60ارب کی زمین 10لاکھ میں دیدی یہ تو فوجی بورڈ، ڈکٹیٹر یا چیف جسٹس بھی نہیں کرسکتا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ بورڈ کہتا ہے اس ریفائنری کیلئے انکوائری کی بھی ضرورت نہیں، بورڈ کہتا ہے اس جگہ بھی تبدیل کردی جائے، ریفائنری کا ڈیٹا کیوں نہیں لایا گیا، 2018سے 2024تک کی سیٹلمنٹ کا ریکارڈ مانگا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت سے 5 ہزار اور 10 ہزار کیش حاصل کرنے کا طریقہ
  • چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کی اسٹار لنک کی ٹیم سے ملاقات
  • برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈپور سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • اویس لغاری سے کرغزستان کے سفیر کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
  • 50،60ارب کی چوری اس حکومت کے دور میں فائنل ہوئی،سینیٹر فیصل واوڈا
  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات منسوخ 
  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونیوالی ملاقات منسوخ
  • چیئرمین پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں سے ملاقات
  • چیئرمین پی سی بی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات