Daily Ausaf:
2025-03-03@16:39:04 GMT

بارشوں کا سلسلہ شروع،پی ڈی ایم اے نے الرٹ کردیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔رمضان المبارک اور بارشوں کے سلسلے کی آمد پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں کل تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، مری ، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے ۔

آج خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں وقفے وقفےسے اکثر مقامات پر جبکہ شمال مشرقی /وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھو ہاراور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کی توقع۔ بالا ئی پنجاب اور جنو بی خیبر پختو نحوا میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مقامات پر

پڑھیں:

سکردو سمیت بلتستان کے چاروں اضلاع میں برفباری کا سلسلہ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھر جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، سکردو میں اب تک ایک انچ برف پڑ چکی ہے۔ شگر، روندو اور دیگر اضلاع میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث سکردو کیلئے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھر جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکردو سمیت بلتستان کے چاروں اضلاع میں برفباری کا سلسلہ جاری
  • بادلوں کی پھر انٹری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشیں، پہاڑوں پر برفباری
  • محکمہ موسمیات نے ملک میں بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی
  • ملک بھر میں رمضان المبارک کے آغاز پر بارشوں کے سپیل کی پیش گوئی
  • رمضان شروع، ملک بھر میں بارش کا نیا سپیل وے داخل، پہاڑوں پر برفباری کا امکان
  • پنجاب: رمضان میں مساجد، امام بارگاہوں، مذہبی مقامات کا سیکیورٹی پلان مرتب
  • رمضان میں بارشوں کے حوالے سےپی ڈی ایم اے کاالرٹ جاری
  • محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
  • رمضان المبارک میں بارشوں کی پیش گوئی؛ موسم خوشگوار رہے گا