اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 9 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا۔ پاکستان میں خدمات انجام دینے والی کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے زرمبادلہ کی صورت میں اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز کو منافع کی منتقلی کے دباؤ، معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار رہنے، درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالرکی پرواز جاری رہی۔ مثبت معاشی اشاریوں، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 56 فیصد بڑھنے، برآمدات میں بتدریج اضافے جیسے عوامل کے سبب کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 6 پیسے کی کمی سے 279 روپے 40 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی میں قدرے بہتری کے آثار آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 57 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 9 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیسے کی سطح پر زرمبادلہ کی ڈالر کی قدر

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں سال 2025 کے آغاز سے ہی بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 3800 روپے اضافے کے بعد 308000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3258  روپے اضافے کے بعد 264060  روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 242063  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 34 ڈالر اضافے کے بعد 2944 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں اضافے کا سلسلہ جاری
  • ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر سستا ہوگیا
  • زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر سستا ہوگیا
  • انٹر بینک مارکیٹ  میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کا پلڑا بھاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟