Express News:
2025-02-26@18:44:27 GMT

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ بڑھ گئے

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

کراچی:

 زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

آئی ایم ایف کے تیکنیکی مشن کے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے، مارچ کے پہلے ہفتے میں دوسرے مشن کی آمد، مشن کے  معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قرض پروگرام کی دوسری قسط کی ممکنہ منظوری کے نتیجے میں آئندہ 3 سے 4ہفتوں کے دوران ایک سے ڈھائی ارب ڈالر کے انفلوز کی امیدوں سے بدھ کو ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔

 اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ ہوا۔ اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہیں۔

پاکستان میں ممکنہ انفلوز کی آمد سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06 پیسے کی کمی سے 279روپے 61 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 02 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 29 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار ہے جبکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کا دباو بھی ہے اور یہ عوامل زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر ڈالر کی قدر

پڑھیں:

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی 

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 2916ڈالر کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 2ہزار 916ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 240پروپے کی کمی سے 3لاکھ 6ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2058روپے کی کمی سے 2لاکھ 62ہزار 602روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 36روپے کی کمی سے 3ہزار 314روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 31روپے کی کمی سے 2ہزار 841روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 
  • ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی
  • نیشنل اوپن پولو چیمپیئن شپ، اولمپیا، اے زیڈ بی اور ایف جی کی ٹیموں نے میچز جیت لیے
  • روپے پر دباؤ، ڈالر کی قدر بڑھ گئی
  • انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
  • عامر خان نے بطور اداکار 20 سال سے کبھی فیس کیوں نہیں لی؟
  • انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا 
  • کیا چاندی ’گولڈ مارکیٹ‘ کی جگہ لے سکتی ہے؟