پی ٹی آئی دور میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے تحریک انصاف دور حکومت میں مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب کی پی اے سی نے 2019ء کے 18 کیسز تحقیقات کےلیے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوادیے ہیں۔
فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی تحقیقات حکام کے سپرد کردی گئیں جبکہ پی اے سی 3 نے شفاف تحقیقات کےلیے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سے مدد حاصل کرلی۔
عثمان بزدار دور میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے محکموں سے ضروری ریکارڈ طلب کرلیا گیا جبکہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔
پنجاب اسمبلی کی پی اے سی 3 اب تک ڈیڑھ ارب روپے کی ریکوری کر چکی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات کرانےکا فیصلہ
کراچی(نیوز ڈیسک) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے قبضے سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ارمغان کے پاس غیر قانونی اسلحہ کہاں سے آیا؟سی ٹی ڈی تحقیقات کرے گا، ارمغان کے پاس ممنوعہ اسلحہ کیسے پہنچا سی ٹی ڈی اس بارے بھی تحقیقات کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ماضی میں ممنوعہ اسلحے کی سمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ ملزم ارمغان کے گھر سے چھاپے کے دوران امریکی ساختہ سنائپر گن برآمد ہوئی تھی ، ایم پی گن اور رائفل بھی ملی تھی ، ملزم سے سنائپر،ایم پی گن،رائفل،نائن ایم ایم کی 2700 سے زائد گولیاں بھی برآمد ہوئی تھیں۔