آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کو شرمناک شکست کے بعد ٹیم کی سرجری کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ سے قبل اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا فیصلہ نہیں ہوسکا جس کے باعث عاقب جاوید کو ہی ہیڈ کوچ برقرار رکھا جائےگا، جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان کو ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم ٹی20 ٹیم کی شاداب خان کو مل سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اب محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کو ٹی20 اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائےگا، جبکہ محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی اورعباس آفریدی ٹی20 اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو بھی ٹی20 اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ کے لیے ممکنہ ٹی20 اسکواڈ میں شاداب خان کپتان ہوں گے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، جہانداد خان، ابرار احمد، عمیر یوسف بن یوسف، خوشدل شاہ، حسن نواز، عبدالصمد، حارث رؤف، عثمان خان، حسین طلعت اور محمد علی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں قومی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی میں شکست کی وجہ کیا ہے؟ وسیم اکرم کا بڑا دعویٰ

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی حتمی فیصلہ سرجری شاداب خان شرمناک شکست قومی کرکٹ ٹیم محسن نقوی محمد رضوان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی حتمی فیصلہ شرمناک شکست قومی کرکٹ ٹیم محسن نقوی محمد رضوان وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی میں ٹی20 اسکواڈ میں قومی کرکٹ ٹیم میڈیا رپورٹس گیا ہے ہوں گے

پڑھیں:

عدالت کا ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ جج شہزاد خواجہ نے تفتیشی افسر کو اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ جج شہزاد خواجہ کی عدالت کے روبرو اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت پیش کیا۔ پولیس نے کیس کا عبوری چالان درست کرنے کے بعد جمع کرادیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا حتمی چالان جمع کرانے کے لئے 6 روز کی مہلت دے دی۔

عدالت نے ملزم ساحر 22 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ساحر حسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ ملزم ساحر حسن کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
  • حارث رؤف کی سب سے قیمتی ٹرافی کونسی ہے؟
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد نے ملتان کو 47 رنز سے شکست دیدی
  • پیٹرول پر بچت کی رقم بلوچستان میں لگانے کا فیصلہ، وزیراعظم کے اعلان پر عوام کا ردعمل کیا ہے؟
  • شاہ سلمان امدادی مرکز کی ٹیم دل کی سرجری اور کیتھیٹرائزیشن کے لیے شام پہنچ گئی
  • عطاء تارڑ کی زیر صدارت اجلاس میں قومی بیانئے کی مضبوطی پر غور
  • نارائن کا شرمناک اقدام: آئی پی ایل میں 'غیر قانونی بلے' سے کھیلنے کا انکشاف
  • کراچی کی ‘برقعہ بیٹر’ نے لڑکوں کو بھی ناکوں چنے چبوا دیے، ویڈیو وائرل
  • عدالت کا ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم
  • پی ایس ایل میں صاحبزادہ فرحان کی ریکارڈ ساز سینچری، ایلیٹ ٹی20 بلے بازوں میں شامل