پشاور/ لاہور:

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سے 16 مارچ تک بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس کے حوالے سے دونوں صوبوں کی پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی و میدانی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی ہے، آئندہ ہفتے کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ای اے خیبر پختونخوا کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ 9 مارچ سے 16 مارچ تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تمام ضلعی انتظامیہ کو بارش اور برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے مراسلے کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں جبکہ سیاح موسمی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے پہلے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

پنجاب

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خوش موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے تاہم صوبے کے متعدد اضلاع میں 12 سے لے کر 16مارچ تک بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی لیکن بارش کے امکانات نہیں۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 27ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔ رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ شام /رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ اس دوران پشاور، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، مردان، ہنگو اور بنوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا،میانوالی، خوشاب، گجرات ، سیالکوٹ، شیخوپورہ، لاہور اور گردونواح میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش / ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چا غی، کو ئٹہ ، ژوب، موسیٰ خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی10،گوپس منفی 03، استوراور بگروٹ میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش
  • برطانیہ میں معتدل موسم کے بعد آئندہ ہفتے برفباری کی پیشگوئی
  • ملک میں آج سے بارشیں اور برفباری شروع ہونے کا امکان
  • تیاری کرلیں، ملک میں آج سے بارشیں اور برفباری شروع ہونے کا امکان
  • کراچی کے روزہ دار ہوشیار!!! آج بھی پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
  • رمضان المبارک میں 9 سے 16 مارچ کے دوران کہاں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟
  • ملک کے مختلف حصوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی
  • پی ڈی ایم اے پنجاب نے ماہ مقدس میں مزید بارشوں کے متعلق الرٹ جاری کردیا
  • سعودی عرب میں جاتی سردی لوٹ آئی