2025-03-29@14:03:28 GMT
تلاش کی گنتی: 321

«جیل عملہ»:

(نئی خبر)
    جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان نے لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی۔ نئی لیگل ٹیم میں ایڈووکیٹ وحید انجم، عرفان نیازی، فیصل چوہدری اور محمد عمران شامل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نئی لیگل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے درخواست بھی دائر کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے جیل حکام کو وکلاء کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم آج 3 بجے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔
    اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون موشے سار نے اس حوالے سے کہا کہ امریکا کی طرح اسرائیل بھی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار ہو رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کونسل کے اسرائیل کیلئے متعصبانہ رویئے کیوجہ سے کونسل چھوڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون موشے سار نے اس حوالے سے کہا کہ امریکا کی طرح اسرائیل بھی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کونسل کے اسرائیل کے لیے متعصبانہ رویئے کی وجہ سے کونسل چھوڑ رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اب اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاسوں میں شرکت...
    اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو پیش کیا گیا، استغاثہ کے مزید گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہوئیں، استغاثہ نے ایف آئی اے، پی آئی ڈی، پیمرا اور انٹرنل سیکیورٹی ونگ کی رپورٹس پر مشتمل 118 سیٹ عدالت میں جمع کرادیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم نے شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھ پت جیل سے لے کر آئے۔ بانی پی ٹی...
     بہادر خیل میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور5 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے ضلع کرک کے علاقہ بہادر خیل میں پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ بہادر خیل شہید اہلکاروں میں عدنان اور نقیب اللہ شامل ہیں، شہید ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں صدام، تیمور، الیاس، جنید اور سعید شامل ہیں تاہم زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اور پشاور ریفر کردیا گیا، ایلیٹ فورس کی پلاٹون کرک میں تعینات تھی۔آئی جی کے پی...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مفتاح اسماعیل نے اراکین اسمبلی، وزراء کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ خزانے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خود کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کر لیا جبکہ تنخواہ داروں پر 40 فیصد ٹیکس لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پنجاب اور قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے پر ردعمل دیا گیا ہے۔مفتاح اسماعیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک طرف تو حکومت کہتی ہے کہ معیشت نازک موڑ پہ ہے اور ہمیں پاکستانیوں کو کمر کسنی ہوگی اور قربانیاں دینی ہوں گی۔ اسی لیے تنخواہ دار طبقے کی آمدن پر حکومت نے تقریباً 40 فیصد ٹیکس رکھا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء) مفتاح اسماعیل نے اراکین اسمبلی، وزراء کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ خزانے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خود کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کر لیا جبکہ تنخواہ داروں پر 40 فیصد ٹیکس لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پنجاب اور قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک طرف تو حکومت کہتی ہے کہ معیشت نازک موڑ پہ ہے اور ہمیں پاکستانیوں کو کمر کسنی ہوگی اور قربانیاں دینی ہوں گی۔ اسی لیے تنخواہ دار طبقے کی آمدن پر حکومت نے تقریباً...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسماعیل کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور اسماعیل کمیونٹی سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔(جاری ہے) وزارت داخلہ کی جانب سے بدح کو یہاں جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان مرحوم کی سماجی شعبوں کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے پاکستان میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں نمایاں کام کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کے انتقال سے دنیا انسانیت کے ہمدرد شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔
    سٹی42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسماعیل کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار، محسن نقوی نے کہا پرنس کریم آغا خان مرحوم کی سماجی شعبوں کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کا سوگوار خاندان اور اسماعیل کمیونٹی سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خان نے پاکستان میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں نمایاں کام کیا۔پرنس کریم آغا خان کے انتقال سے دنیا انسانیت کے ہمدرد شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک
    سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کو آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ نہیں کرنا چاہیئے تھا، ہم زرعی ٹیکس بڑھانے کے خلاف ہیں، اگر پاکستان کی بات ہوتی ہے پیپلز پارٹی پیچھے نہیں ہٹتی، پیٹرول کے پیسے بھی آئی ایم ایف کی شرائط پر ہی بڑھائے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کرنا ہے زرعی ٹیکس لگانا ہے یا نہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے زرعی ٹیکس صوبائی معاملہ ہے، صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کرنا ہے زرعی ٹیکس لگانا ہے یا...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت صدر مملکت کا اختیار ہے کہ وہ ججوں کے تبادلے کرسکتے ہیں، ہائیکورٹ میں ججز لانے کا اختیار صدر کے پاس ہوتا ہے، صدر نے متعلقہ چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا، آئینی طور پر صدر کا اختیار ہے کہ وہ ججوں کا تبادلے کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججوں کو تحفظات نہیں ہیں، ججز میں کوئی تفریق نہیں بڑھے گی، تمام صوبے مل کر پاکستان بناتے ہیں، یہ وفاق کی خوبصورتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی صوبے کا حق اسلام آباد پر...
    میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) میرپور ماتھیلو کی عدالت جھگڑے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر پانچ ملزمان کو سزا سنائی ملزمان جیل حوالے ، تفصیلات کے مطابق سول جج فرسٹ مجسٹریٹ میرپور ماتھیلو کی عدالت نے جھگڑے کے کیس میں پانچ ملزمان کو سزا سنادی ہے ۔عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ماسٹر بھادر بوزدار کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم لال بخش بوزدار ، عاشق بوزدار ، کو ایک ایک سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ ، جبکہ عبد الخالق بوزدار نثار بوزدار کو دو دو سال قید اور سجاول بوزدار کو تین سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی یاد رہے کہ ملزمان...
    حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ مکمل، اسرائیل  نے بالآخر 3 کے بدلے 183 فلسطینی رہا کر دیے۔ جنگ بندی معاہدے کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگیا، حماس نے خان یونس اور جبالیہ سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے سابقہ روایت کت مطابق قیدیوں کو تحائف کے ساتھ ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ جواب میں اسرائیل نے اپنی جیلوں سے 183 فلسطینی کو رہا کیا۔ رہائی پانے والے فلسطینبیوں میں عمر قید کی سزا  پانے والے 18 قیدی بھی شامل ہیں۔ فلسطینیوں قیدیوں کا مغربی کنارے میں پُرتپاک استقبال...
    حماس آج مزید دو اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ حماس کی جانب سے آج مجموعی طور پر 3 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘کے مطابق، اسرائیلی یرغمالی اوفر کالڈیرون، اور یارڈن بیباس کو ہلال احمر کے حوالے کردیا گیا ہے۔ غزہ میں قیدیوں کا یہ چوتھا تبادلہ ہے جس میں 183 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 8 کے بدلے 110: حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تیسرے تبادلے کی خاص بات کیا ہے؟ آج براہ راست ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا  کہ حماس نے غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلال احمر کے عہدیداروں کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ  آئین کے آرٹیکل200کے تحت ججز کاتبادلہ صدرمملکت کی صوابدیدہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہاکہ ہائیکورٹس کے ججز کے تبادلے کے لیے صدرمملکت نے متعلقہ چیف جسٹسزسےمشاورت کرنی ہے،  مشاورت کی بات ہے ،اتفاق رائے کی بات نہیں، آرٹیکل200کے تحت ججز کاتبادلہ صدرمملکت کی صوابدیدہے۔ انہوں نے کہاکہ  تبادلہ کوئی نہیں تعیناتی نہیں ہوتی جس کے لیے نیاحلف لیاجائے،تبادلے اور تقرری میں فرق ہے یہ مستقبل بنیادپر تقرری نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ حکومت سے جو بات منسوب کی جارہی ہے وہ درست نہیں ،ہماری نیت صاف ہے۔  
    واشنگٹن (اے پی پی + مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں اسرائیل مخالف اور غزہ کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ تمام غیر ملکیوں جو حماس حامی مظاہروں میں شامل ہوئے انہیںڈھونڈ کر ملک بدر کر دیں گے،حماس کے ہمدرد کسی شخص کو اسٹوڈنٹ ویزا نہیں دیاجائیگا،جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیجنے کے حوالے سے ایک اہم قانون پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔،پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکورٹی کو گوانتاناموبے میں 30 ہزار تارکین کے لیے انتظام کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسے حکم نامے پر دستخط کرنے والے ہیں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ایک ایسے حکم نامے پر دستخط کرنے والے ہیں جس کا مقصد اسرائیل مخالف مظاہرین کو سزا دینا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مقیم یہودیوں کی حفاظت کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ یہودیوں کی مخالفت اور ان پر  پرتشدد کارروائیوں کے خلاف سخت قانون سازی پر غور کر رہے ہیں۔ اس قانون سازی کے تحت اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں امریکی جامعات میں ہونے والے مظاہروں میں شریک غیر ملکی طلباء اور دیگر افراد کو ملک بدر کردیا جائے گا۔ ٹرمپ نے حکم نامے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے فیکٹ شیٹ میں کہا، ’’ان تمام غیر ملکیوں کے لیے جو حماس حامی مظاہروں...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان آج مزید قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، حماس کی جانب سے 3 اسرائیلیوں اور 5 تھائی شہریوں کو رہا کیا جائے گا، جس کے بدلے میں اسرائیل 30 بچوں سمیت 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: حماس 4 اسرائیلی فوجی خواتین کے بدلے مزید 200 فلسطینی رہا کروانے میں کامیاب امریکی میڈیا کے مطابق، جن اسرائیلی شہریوں کو رہا کیا جائے گا ان میں 29 سالہ اربیل یہود، 20 سالہ ایگم برجر اور 80 سالہ گادی موسز شامل ہیں۔ حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والے تھائی شہریوں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حماس...
    غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ ترین صہیونی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا مرحلہ آج ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق تازہ ترین کارروائی مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے تممون میں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے جب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ علاقے میں کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔ دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت اسرائیل 30 بچوں سمیت 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور حماس غزہ کے 8 یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔ رپورٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ گزشتہ روز میری بات سے کنفیوژن پیدا ہوئی، وضاحت کرنا چاہتا ہوں کل فیصلہ نہ ماننے سے متعلق ججز کا نہیں افراد کا ذکر کیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہاہے،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنے دلائل ختم کر لوں گا، آئین میں عدالتوں کا ذکر آرٹیکل 175میں ہے،فوجی عدالتیں الگ قانون کے...
    راولپنڈی (صباح نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے9 مئی واقعے کے 13مقدمات میں کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر، راشد شفیق سمیت تمام ملزمان عدالت پیش ہوئے، تمام ملزمان کی صرف حاضری لگائی گئی۔عدالت نے کیسز کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ گزشتہ روز بھی کوئی کارروائی نہ ہو سکی تھی۔وکلا صفائی نے 9 مئی کے تمام مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کے لیے درخواست بھی دائر کر دی اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو9 مئی کے دیگر مقدمات...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا، عدالت نے لائسنس معطلی کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروانے پر مشال یوسف زئی کیخلاف ریفرنس خیبر پختون خواہ بار کونسل کو بھجوا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی بھی کمرہ عدالت میں...
    اسلام آباد کا ایک اور ترقیاتی منصوبہ تیز رفتاری سے تکمیل کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایف ایٹ چوک انٹرچینج کا افتتاح کب ہوگا، وزیر داخلہ نے بتا دیا بدھ کے روز وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر زیر تعمیر سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا، وزیرداخلہ نے اس اہم پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ اسلام آباد کا ایک اور منصوبہ تیز رفتاری سے تکمیل کے قریبسرینا چوک انںٹرچینج پراجیکٹ کے دو انڈر پاسز کی فنشنگ جاری۔اسفالٹ کا کام تیز، وزیرداخلہ محسن نقوی کا سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ،4 فروری...
    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا جبکہ تین ملزمان کی درخواست بریت خارج کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو خصوصی عدالت پیش کیا گیا جبکہ عمران خان کی فیملی کمرہ عدالت میں موجود رہی۔ سماعت کے دوران تین ملزمان ناصر محفوظ، سعد سراج اور نوید عمر ستی کی درخواست بریت خارج کی گئی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے کی درخواست پر جیل سپرٹینڈنٹ سے جواب طلب کر لیا۔ سپرٹینڈنٹ سزا یافتہ مجرم کے جیل ٹرائل...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں منعقد ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 31جنوری کو صوبے بھر میں ائمہ وخطبا اجتماعات جمعہ میںحماس کے مجاہدین اور فلسطینیوں کی فتح ، مسئلہ کشمیر اور پاراچنار کےحالات کے حوالے سے تقاریر کریں گے اوربڑی مساجد کے باہر ملی یکجہتی کونسل کے تحت اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج اوراہل غزہ سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا ،اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے جماعت اسلامی کے تحت 5فروری کو ہونے والی ’’کشمیر ریلی ‘‘ میں بھر پورشرکت کی یقین دہانی کرائی ۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت کراچی تا کشمور ’’یوم یکجہتی...
    اسلام ٹائمز: کراچی میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے اجلاس سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری مسلم امہ کے غفلت سے فائدہ اٹھا کر دنیا بھر میں صیہونیت کو مسلط کرنا چاہتے ہیں لیکن غیرت مند مسلمان عالم کفر کی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، فلسطینی جدوجہد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی اور اسرائیل نابود ہوگا۔ خصوصی رپورٹ ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 31 جنوری کو صوبے بھر میں آئمہ وخطبا اجتماعات جمعہ میں حماس کے مجاہدین اور فلسطینیوں کی فتح، مسئلہ کشمیر اور پاراچنار کے حالات کے...
    سعودی عرب: مکہ، مدینہ میں رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز جدہ (آئی پی ایس )سعودی عرب کے مارکیٹ ریگولیٹر نے کہا ہے کہ 2 مقدس ترین مقامات مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ کی لسٹڈ کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دیں گے، اس کی وجہ مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس اقدام سے غیر ملکیوں کو ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے، جن کی آمدنی کا انحصار اسلامی زیارت پر ہے، یہ تیل کی دولت سے مالا مال سلطنت کے لیے آمدنی کے سب سے بڑے ذرائع میں...
    اسرائیل کی فورسز نے لبنان کے جنوبی علاقے سے ہجرت کرنے والے شہریوں کی واپسی کی کوشش کے دوران حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں شہریوں کو انخلا کا حکم دیا تھا اور اس کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کے حکم کے تحت شہری واپس آرہے تھے کہ صہیونی فورسز نے حملہ کردیا۔ لبنان کی وزارت صحت نے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی علاقے میں اسرائیلی فورسز کے حملے میں 22 افراد شہید اور 124 زخمی ہوگئے ہیں اور مذکورہ علاقے میں تاحال اسرائیلی فوج قابض ہے جبکہ شہری وہاں داخلے کی...
    آزادی صحافت پر حملہ قبول نہیں، حافظ نعیم نے پیکا ایکٹ کی مخالفت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو شکت دینا حق کی فتح ہے، اسرائیل شکست کھا چکا ہے، یہ اسرائیل کی شکت نہیں، امریکا کی بھی شکست ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سب مل کر فیک نیوز کا سدباب کریں، آواز بند کرنیکی کوشش کرنا قابل قبول نہیں، پیکا ایکٹ سے متعلق جماعت اسلامی صحافتی تنظیموں کے ساتھ ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہروہ اقدام کرنا چاہیے جس سے آزادی اظہار پر حملہ نہ ہو، صحافیوں کو وقت پر تنخواہیں...
    سات اکتوبر 2023ءکو دنیا اس وقت ششدر رہ گئی جب حماس نے اسرائیل پر اچانک بہت بڑا حملہ کر دیا۔ اس کارروائی سے اسرائیلی حکومت ہل کر رہ گئی۔ مسلم دنیا میں ایک جانب جہاں شادیانے بجائے جا رہے تھے وہیں دوسری طرف سنجیدہ حلقے گہرے اضطراب میں مبتلا تھے۔ ان کا اندیشہ درست ثابت ہوا اسرائیل نے عالمی طاقتوں کی آشیرباد سے کی جانے والی بدترین جوابی کارروائی میں غزہ کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا، محتاط اندازے کے مطابق عورتوں، بچوں، بزرگوں سمیت پچاس ہزار فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ دس ہزار لاشیں آج بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں بالکل درست ہے، بعض مغربی میڈیا ذرائع کے مطابق غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ...
    وادی نیلم (نیوزڈیسک)آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا جسے پاک فوج کے تعاون سے بحال کیا جارہا ہے۔ ۔کیل سے تاوبٹ تک سڑک بحال ہوتے ہی موسمی حالات سے متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھیجی گئی ایمرجنسی ریسپانس میڈیکل ٹیم اور میڈیکل سے متعلق سامان کو متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا۔ تین روز قبل آزاد کشمیر حکومت نے پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برفباری اور سخت سردی سے متاثرہ علاقوں بھیجی تھی۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ صحت عامہ نے میڈیکل ایکیوپمنٹ، الٹرا ساؤنڈ مشین، ڈلیوری ٹیبل، ڈلیوری کیٹس سمیت...
    پشاور: ہائی کورٹ نے ہائی پروفائل قیدیوں کو دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے معاملے پر  پشاور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خانہ جات کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں ہائی پروفائل قیدیوں  کو دوسرے صوبے منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی پروفائل قیدیوں کو ساہیوال اور میانوالی کی محفوظ جیلوں میں منتقل کردیا جائے۔ خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قید دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے 89  قیدیوں کو بھی پنجاب منتقل کردیا جائے۔ عدالت عالیہ نے اپنے مراسلے میں  ہدایت کی کہ نوشہرہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو مردان جیل...
    شاہین عتیق:  لیسکو کے عملے پر حملہ اور گاڑی چڑھانے کے معاملے میں گلوکار جواد احمد اور سکیورٹی گارڈ عدیل کی عبوری ضمانت میں 30 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔  ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر کاظمی نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی اور کیس کی تفتیش کے حوالے سے تاحال مکمل نہ ہونے پر تفتیشی افسر کا بیان لیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ کیس کی تفتیش جلد مکمل کی جائے۔ جواد احمد اور عدیل پر لیسکو کے عملے کے ساتھ بدسلوکی اور گاڑی چڑھانے کا الزام ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ سجل علی کے ساتھ تعلقات،فیروزخان کی والدہ نے خاموشی توڑدی ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی مزید سماعت کے لئے 30...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ کیوں رُکوایا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ بند کرانے کا عدالتی حکم سامنے آگیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عدالتی آرڈر میں تحریر کروایا کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ سامنے آ گیا، جس میں  شیر افضل مروت کو کمرہ عدالت تک رسائی کی اجازت نہ دیے جانے کو عدالتی حکم کا حصہ بنایا گیا...
    پیرس کی عدالت نے چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے قریب دو افراد پر قاتلانہ حملے میں ملوث پاکستانی شہری کو 30 سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ واقعہ 2020 میں پیش آیا تھا جب مجرم ظہیر محمود نے فرانس میں چارلی ہیبڈو کے دفتر کے سامنے خنجر سے حملہ کیا، حالانکہ اخبار کا دفتر اس وقت وہاں منتقل ہو چکا تھا۔  37 سالہ ظہیر محمود کو معلوم نہیں تھا کہ دفتر اب بھی اسی مقام پر موجود ہے۔ سزا مکمل ہونے کے بعد ظہیر محمود کو فرانس سے نکال کر اپنے وطن واپس بھیج دیا جائے گا اور اس پر فرانس میں دوبارہ داخلے کی تاحیات پابندی عائد کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ حملہ 2015...
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری عامرضیا کی عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمہ میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے بشری بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
    نوشہرہ میں جہانگیرہ بازار میں تین خواتین اور ایک شخص پر حملے میں ملوث ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم کا کہنا تھا کہ خواتین کے پیر نظر آنے پر اس نے حملہ کیا۔عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل مردان منتقل کر دیا ہے۔تفتیشی آفیسر ہدایت شاہ کے مطابق ملزم کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم محمد علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل مردان منتقل کرنے اور جیل اسپتال میں ہی علاج کروانے کی ہدایت کی ہے۔ملزم نے گزشتہ روز بازار آئی 3 خواتین اور ان کے ساتھ ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس سے خاتون اور مرد زخمی ہوگئے تھے۔شہریوں نے حملہ...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آئندہ الیکشن سے قبل اوور سیز پاکستانی ووٹنگ کیس کا فیصلہ کر دیں گے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم آئینی بینچ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کیس میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ ہے۔ دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آج وقت کم ہے، اس کیس کو جلد سن لیں گے، ابھی تو الیکشن ہو بھی نہیں رہے۔ جسٹس...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ یہ اپنوں اور پرایوں کی ملی بھگت کی سازش ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ میں کچھ لوگوں کےلیے تھریٹ بنی ہوئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا جیل میں داخلہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ اپنوں اور پرایوں کی ملی بھگت کی سازش ہے۔ لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹسانسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس مشال یوسفزئی کو وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ان کا خیال تھا چپ کرکے بیٹھ...
    آئندہ الیکشن سے قبل اوور سیز پاکستانی ووٹنگ کیس کا فیصلہ کر دینگے، جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ الیکشن سے قبل اوور سیز پاکستانی ووٹنگ کیس کا فیصلہ کر دیں گے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم آئینی بنچ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے وکیل نے موقف اپنایا کہ کیس میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ ہے۔دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے...
    تل ابیب : اسرائیل کے چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹننٹ جنرل ہیرزی ہیلیوی اور سدرن کمان کے سربراہ میجرجنرل یارون فنکیلمین نے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے ہونے والے حملے میں ناکامی پر استعفے کا اعلان کردیا ہے اور آرمی چیف مارچ میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج نے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ہیرزی ہیلیوی کی جانب سے وزیراعظم اور وزیردفاع کو لکھا گیا خط جاری کردیا ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف نے خط میں لکھا ہے کہ 7 اکتوبر کو فوج کی ذمہ داری کے نتیجے اور ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی فوج نے اپنی دفاعی صلاحیت کی غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں تو میں اپنی مدت 6...
    جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ آئندہ الیکشن سے پہلے اوور سیز پاکستانی ووٹنگ کیس کا فیصلہ کردیں گے۔ آئینی بینچ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت جسٹس امین الدین ۔خان کی سربراہی میں قائم آئینی بینچ نے کی۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کیس میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل  نے کہا کہ آج وقت کم ہے، اس کیس کو جلد سن لیں گے، ابھی تو الیکشن ہو بھی نہیں رہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے اس کیس کا فیصلہ کردیں گے، کیس کی آئندہ سماعت دو ہفتوں بعد ہوگی۔  اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کیس کی...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، شہری کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نہلات بنیامین اسٹریٹ پر حملہ آور نے شہریوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔(جاری ہے) پولیس نے حملہ آور کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد کو شہری نے گولی مار کر ہلاک کیا۔ حملہ آور مراکشی نژاد امریکی شہری تھا، وہ 18 جنوری کو وزٹ ویزہ پر اسرائیل پہنچا تھا۔اسرائیلی وزیر داخلہ موشے اربیل کا...
    حکومت چاہتی تو لاپتا افراد کا مسئلہ حل ہو چکا ہوتا، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت چاہتی تو لاپتا افراد کا مسئلہ حل ہو چکا ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ نیا کمیشن سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو مقرر کردیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت قانون سازی کے ذریعے لاپتا افراد ٹریبونل بنانا چاہتی ہے، جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میںاوورسیز پاکستانیز کے حق ووٹ سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے اس کیس کا فیصلہ کر دیں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں اوورسیز پاکستانیز کے حق ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، درخواستگزار شیخ رشیداپنے وکلا کے ہمراہ آئینی بنچ کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل درخواستگزار نے کہاکہ کیس میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آج وقت کم ہے اس کیس کو جلد سن لیں گے،ابھی تو انتخابات ہو بھی نہیں رہے،جسٹس...
    نیب کی پریس ریلیز پر ملک ریاض حسین کا ردعمل ، کسی صورت بلیک میل ہونگا اور نا ہی گواہی دونگا، تمام راز ثبوتوں کیساتھ سینے میں ہیں ، تحمل کر رہا ہوں ،، ملک ریاض ، مزید تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض نے کہا ہے کہ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا آج بھی یہ فیصلہ ہے، چاہے جتنا مرضی ظلم کر لو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا! سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں ملک ریاض نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں، قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40 سال خون پسینہ ایک کرکے...
    9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے، سماعت کے دوران استغاثہ کے ۔مزید گواہان کی شہادت ریکارڈ کی جائے گی پہلے مرحلے میں استغاثہ کی جانب سے 18عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرائے جا رہے ہیں، مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے5گواہان کی شہادت قلم بند ہو چکی ہے۔ مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی،شہریار افریدی،شیخ رشید نامزد ملزم ہیں، مقدمہ میں راجہ بشارت،زرتاج گل،عمر ایوب بھی نامزد ملزمان ہیں۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے، مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے پانچ گواہان کی شہادتیں قلم بند ہو چکی ہیں ۔ پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ استغاثہ کی جانب سے مزید گواہوں کے بیانات قلم بند کرائیں گے، پہلے مرحلے میں استغاثہ کی جانب سے 18 موقع کے گواہوں کے بیانات قلمبند کرانے جا رہے ہیں۔ خیال رہے سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔  سردی کی شدت میں اضافہ، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ...
    9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے 5 گواہان کی شہادتیں قلم بند ہو چکی ہیں۔ پراسیکوٹر استغاثہ کی جانب سے مزید گواہوں کے بیانات قلم بند کرائیں گے، پہلے مرحلے میں استغاثہ کی جانب سے 18 موقع کے گواہوں کے بیانات قلمبند کرانے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بدھ کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے، مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے 5 گواہان کی شہادتیں قلم بند ہو چکی ہیں۔ پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ استغاثہ کی جانب سے مزید گواہوں کے بیانات قلم بند کرائیں گے، پہلے مرحلے میں...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )تحریک انصاف کے راہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کمیشن بننے پر ہی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، عمران خان پر اعتماد ہیں، وہ کبھی ڈیل نہیں کریں گے، سابق وزیراعظم سے جیل میں ملنے جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ہم جیل میں ہیں. پشاور ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن ہمارا مطالبہ ہے، عمران خان نے کی بڑی کلیئر پوزیشن ہے کہ کمیشن بنائے، کمیشن بن گیا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، جوڈیشل کمیشن ہمارا جائز مطالبہ ہے.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ 9مئی اور...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ حماس اسرائیل جنگ بندی کا معاہدہ خوش آئند ہے، فریقین کو جنگ بندی کی پاسداری کرنا ہو گی۔ تاہم یہ جنگ بندی عبوری سیٹلمنٹ ہے۔جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوتا، تب تک جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ اس کے لیے اقوام متحدہ اور بڑی طاقتیں اپنا کردار ادا کریں۔اقوام متحدہ کی جو قراردادیں مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے منظور ہو چکی ہیں ان پر عمل کرایا جائے۔مرکزی دفتر راوی روڈ میں تربیتی نشست سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا کہ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط اور...
    تل ابیب: اسرائیل میں بڑی اسکرینوں پر حماس کی جانب سے رہا کی جانے والی خواتین قیدیوں کا تبادلہ براہ راست دکھایا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دار الحکومت کے ہوسٹیجز اسکوائر پر اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے کے مناظر براہ راست دیکھے۔ تل ابیب کے ہوسٹیجز اسکوائر غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کے یاد میں بنایا گیا تھا جو قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے ہونے والے مظاہروں کا مرکز رہا جن میں حکومت پر قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا تھا۔ خیال رہے کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی...
    ایران کی سپریم کورٹ کے اندر فائرنگ کے واقعے میں دو اہم ججز ہلاک اور ان کا ایک محافظ شدید زخمی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والے سپریم کورٹ ججوں کی شناخت محمد مغیشی اور علی رازینی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جج محمد مغیشی پر غیر منصفانہ ٹرائل اور سخت سزائیں دینے کے الزام پر 2019 میں امریکا جب کہ آٹھ سال قبل یورپی یونین نے پابندیاں عائد کی تھیں۔ اسی طرح علی رازینی کو بھی مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور 1999 میں انھیں قاتلانہ حملے میں مارنے کی ناکام کوشش بھی کی گئی تھی۔ اگرچہ قتل کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں تاہم یہ ججز جاسوسی اور دہشت گردی سے متعلق حساس قومی سلامتی کے مقدمات کو...
    چینی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین اسرائیل فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں باہمی رابطوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں، امید ہے کہ امریکی صدر کی نئی مدت کے دوران چین اور امریکہ کے تعلقات کا اچھا آغاز ہو گا، اور ہم نئے نقطہ آغاز سے چین امریکہ تعلقات میں زیادہ پیش رفت کے لیے تیار ہیں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ...
    بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ شرپسندوں نے میرا خیل پولیس اسٹیشن پر ہینڈ گرینیڈ پھینکا۔ نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پھینکا گیا گرینیڈ تھانے کے صحن میں گرا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہینڈ گرینیڈ کو قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    شرپسندوں کی جانب سے پھینکا گیا گرینیڈ تھانے کے صحن میں گرا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہینڈ گرینیڈ کو قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ شرپسندوں نے میرا خیل پولیس اسٹیشن پر ہینڈ گرینیڈ پھینکا۔ شرپسندوں کی جانب سے پھینکا گیا گرینیڈ تھانے کے صحن میں گرا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہینڈ گرینیڈ کو قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    احتساب عدالت نے 190 ملین پائونڈز کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190ملین پائونڈز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔30دن سے محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشری بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کاٹنے کی...
    اسرائیل نے باضابطہ طور پر بتایا ہے کہ حماس نے جن اسرائلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اُن کا پہلا گروپ اتوار کو رہا کیا جائے گا۔ یہ بات اسرائیل کے وزیرِاعظم کے دفتر نے ایک بیان میں بتائی ہے۔ اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے اس تبادلے سے غزہ میں پندرہ ماہ سے جاری لڑائی کے رکنے کا امکان ہے۔ اس لڑائی میں اب حزب اللہ اور یمن کی حوثی ملیشیا کے علاوہ عراق کے چند عسکریت پسند گروپ بھی شامل ہیں۔ اسرائیل اور غزہ کی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کو فلسطینی قیدیوں کے عوض رہا کیا جائے گا۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق اپیلوں پر سماعت میں جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو ملٹری ٹرائل کیوں نہیں ہوا پارلیمنٹ سب سے سپریم ہے، کیا پارلیمنٹ خود پر حملہ توہین نہیں سمجھتی ۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ 9 مئی کا جرم تو ہوا ہے، عدالتی فیصلے میں اس جرم پر کلین چٹ نہیں دی گئی، مگرسوال ٹرائل کا ہے کہ ٹرائل کہاں ہوگا 21 ویں ترمیم میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں کے کیسز آرمی...
    سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق اپیلوں پر سماعت میں جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ’پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو ملٹری ٹرائل کیوں نہیں ہوا؟ پارلیمنٹ سب سے سپریم ہے. کیا پارلیمنٹ خود پر حملہ توہین نہیں سمجھتی؟ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ 9 مئی کا جرم تو ہوا ہے، عدالتی فیصلے میں اس جرم پر کلین چٹ نہیں دی گئی. مگرسوال ٹرائل کا ہے کہ ٹرائل کہاں ہوگا؟ 21 ویں ترمیم میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں کے کیسز آرمی کورٹ میں نہیں چلیں گے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاہے کہ ہم اس سزا کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے،یہ کیس 15سے 20دن میں ختم ہوگا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزائیں ختم ہوں گی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو 14سال اور بشریٰ بی بی کو 7سال سزا سنائی،ہم 72گھنٹے کے اندر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے،تین تاریخیں گزر گئیں لیکن فیصلہ نہ سنایا گیا،ان کاکہناتھا کہ یہ فیصلہ پچھلے تمام فیصلوں سے زیادہ متنازع ہے،ایسا کیس جس کا سب کو پہلے ہی پتہ ہو وہ انصاف پر مبنی نہیں ہوتا۔ انصاف...
    عرفان ملک: سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے اپنے سالہا سال سے قائم کردہ سٹرکچر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔  پنجاب پولیس نے ٹریفک پولیس کے نئے تنظیمی ڈھانچے کی تجویز تیار کر لی ہے جس کے تحت مختلف عہدوں پر نئی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق، چیف ٹریفک آفیسر کی سیٹ کو گریڈ 19سے گریڈ 20میں اپگریڈ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، ایس پی ٹریفک کے لیے 5نئی سیٹیں متعارف کروائی جائیں گی، جبکہ ڈی ایس پی کے عہدے کے لیے 14 آسامیوں پر افسر تعینات کیے جائیں گے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز نئے ڈھانچے کے مطابق ایس پی ٹریفک کو 6 ڈویژن کے...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے، وہ جیل میں بیٹھا ہوا بھی آپ پر بھاری ہے۔ جمعہ کو عمران کو احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز میں 14 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان جیل میں بیٹھا تم پربھاری ہے، عمران ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے، اس تحریک کو پی ٹی آئی کا ہر ورکر اپنے خون سے سینچے گا۔ فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)احتساب عدالت کی جانب سے 190ملین پاﺅنڈ ریفرنس کافیصلہ سنائے جانے کے بعدبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا،30 دن سے محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیاگیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سنایا،ملزمان کی حاضری پوری ہونے پر فاضل جج نے محفوظ فیصلہ سنایا۔فیصلے کیلئے عمران خان کو اڈیالہ جیل پہنچایا گیا جبکہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی جیل پہنچے اس کے علاوہ شعیب شاہین، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا بھی...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)190ملین پاﺅنڈ کیس میں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو14سال کی سزاجبکہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7سال کی سزا سنا دی ،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو10لاکھ اوربشریٰ بی بی کو 5لاکھ جرمانے بھی عائد کیا،جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا،فیصلے سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیاگیا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 6، 6 ماہ کی قید بھگتنا ہوگی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پہنچے جبکہ نیب پراسیکیوشن ٹیم کے 3 ارکان عرفان احمد،سہیل عارف،اویس ارشد اڈیالہ جیل پہنچنے اس کے علاوہ...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال کی سزا سنا دی گئی۔ عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی جیل پہنچ گئے ہیں جبکہ شعیب شاہین، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا بھی اڈیالا جیل میں موجود ہیں۔ اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظا مات کیے گئے ہیں، امن و عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خواتین پولیس اہلکاروں کے علاوہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پرسماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو ملٹری ٹرائل کیوں نہیں ہوا، پارلیمنٹ سب سے سپریم ہے،کیا پارلیمنٹ خود پر حملے کو توہین نہیں سمجھتی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ سماعت کررہا ہے،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ احتجاج اور حملے میں فرق ہے، جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ 21جولائی 2023 کے آرڈر میں صرف9مئی کی بات کی گئی ہے،جسٹس جمال مندوخیل...
    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ فیصلہ سنانے کے لیے روالپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر کریں گے۔ ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کو سیکیورٹی انچارج جبکہ ایس ایچ او صدر اعزاز عظیم سیکیورٹی انتظامات کے سب انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ چونترہ ثاقب عباسی، انسپکٹر محمد سلیم انچارج چوکی اڈیالہ کے فرائض انجام دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف میں...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج انصاف ہوا تو بانی پی ٹی آئی کیس سے بری ہوکر رہا ہوں گے، 2سال سے جس طرح کی ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں، اس کا آپ اندازہ کر سکتے ہیں، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ آج ملتوی نہیں ہوگا، ہم تیار ہو کر آئے ہیں۔ فیصلہ سننے کیلئے ہم آئے ہیں۔ جو بھی فیصلہ آئے۔انصاف کا فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے بری ہوکر رہا ہوں گے۔اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اگر انصاف پر مبنی فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بری ہو جائیں گے۔ اڈیالہ جیل پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال جو زیادتیاں ہوئی اس کا آپ اندازہ کر سکتے ہیں۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی اس حوالے سے آرمی چیف سے کیا بات چیت ہوئی؟ تو بیرسٹر گوہر جواب دیے بغیر اڈیالہ جیل چلے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ میری وجہ سے مؤخر نہیں ہوا، عمران خان خیال رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ جو بھی فیصلہ ہو، تیار ہو کر آئے ہیں،ان کاکہناتھا کہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہوا تو بانی رہا ہوں گے۔ یادرہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ مزید :
    سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق سیکیورٹی پلان کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر کریں گے، ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کو سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او صدر اعزاز عظیم سیکیورٹی انتظامات کے سب انچارج مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ چونترہ ثاقب عباسی، انسپکٹر محمد سلیم انچارج چوکی اڈیالہ کے فرائض انجام دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف میں 6 تھانوں کی اضافی...
    تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایٹمی تنصیب پر پیجر دھماکوں کی طرز کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی تاس نے ایران کے نائب صدر جواد ظریف کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یورینیم افزودگی کے لیے استعمال ہونے والے گیس سینٹری فیوج کے پلیٹ فارم میں بم نصب تھا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق جواد ظریف نے اس کارروائیکے پیچھے اسرائیل کے ملوث ہونے کا اشارہ بھی دیا۔ جواد ظریف نے ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں پر بات کی، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو پیجر دھماکوں کی تیاری کے لیے بہت وقت لگا لیکن شاید پابندیوں کے...
    پیجر دھماکوں کی طرز پر ایرانی ایٹمی تنصیبات پر بڑا حملہ ناکام بنادیا گیا، روسی خبر ایجنسی کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس )روسی خبررساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی ایٹمی تنصیب پر پیجر دھماکوں کی طرز کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی تاس نے ایران کے نائب صدر جواد ظریف کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یورینئیم افزودگی کے لیے استعمال ہونے والے گیس سینٹری فیوج کے پلیٹ فارم میں بم نصب تھا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق جواد ظریف نے اس کارروائی کے پیچھے اسرائیل کے ملوث ہونے کا اشارہ بھی دیا۔ جواد ظریف نے ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے لبنان...
    ایران کی ایٹمی تنصیب پر پیجر دھماکوں کی طرز کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی تاس نے ایران کے نائب صدر جواد ظریف کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یورینئیم افزودگی کے لیے استعمال ہونے والے گیس سینٹری فیوج کے پلیٹ فارم میں بم نصب تھا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق جواد ظریف نے اس کارروائی کے پیچھے اسرائیل کے ملوث ہونے کا اشارہ بھی دیا۔ جواد ظریف نے ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں پر بات کی، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو پیجر دھماکوں کی تیاری کے لیے بہت وقت لگا لیکن شاید پابندیوں کے باعث یہ دھماکے ممکن ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ...
    گلوکار جواد احمد پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے جمعرات کو جوہر ٹاؤن میں اپنی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی کی چوری کی جانچ کے دوران لاہور الیکٹر سٹی سپلائی کمپنی کے عملے پر حملہ کیا۔ جانچ کے دوران بجلی کی چوری کا انکشاف ہوا کیونکہ پارلر کا میٹر تبدیل شدہ پایا گیا. جس میں سے ایک فیز غیر فعال تھا۔لیسکو کے اہلکاروں کے مطابق جواد احمد جانچ کے دوران غصے کی حالت میں موقع پر پہنچے اور مبینہ طور پر عملے سے تبدیل شدہ میٹر چھین لیا۔رپورٹس کے مطابق برابری پارٹی پاکستان کے رہنما نے اس کے بعد دو لیسکو میٹر ریڈرز، اصغر اور شاہد پر حملہ کیا اور پھر میٹر اور اپنی اہلیہ کے ساتھ...
    اسرائیل نے شام کے ایک فوجی قافلے پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب شام میں بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے نئی انتظامیہ کی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔ شام کی نئی حکومت کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 اہلکار اور ایک راہگیر شامل ہے جب کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ شام کے ایک طبی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں مارے جانے والا راہگیر ٹاون میئر ہے۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق اسرائیل نے جس فوجی قافلے کو نشانہ بنایا وہ ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسلحے کی تلاش...
    کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت سندھ نے ایک ماہ میں بیکار گاڑیاں نیلام کرکے سرکاری ملازمین کیلئے الیکٹرک گاڑیاں (ای وی) خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔ شرجیل انعام میمن نے گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے گائیڈ لائنز پر عمل کی ہدایات کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نیلامی کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل ہونا چاہیے، ای وی گاڑیاں خریدنے سے حکومت کو فائدہ ہوگا، پی او ایل کی بچت ہوگی اور نیلامی میں آسانی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی وسائل کے استعمال میں شفافیت کیلئے پرعزم ہیں۔ غیرمجاز افراد حکومتی احکامات کے تحت...
    حکومت سندھ کے نئے تعینات ہونے والے ترجمانوں کا  ایک اہم اجلاس  کراچی میں  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت میں  ہوا۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی مواصلاتی حکمت عملی کو بڑھانے اور عوامی تحفظات کو مؤثر طریقے سے دور کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں حکومتی بیانیے، میڈیا تعلقات کے فروغ اور سندھ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی موثر تشہیر کے لیے حکمت عملیوں پر جامع بحث کی گئی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتی ترجمان بہت بڑی ذمہ داری ہے، حکومت سندھ نے آپ کو...
    میلبرن: معروف ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچتے ہی راجر فیڈرر کا سب سے زیادہ سنگلز میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 37 سالہ کھلاڑی نے میلبرن میں 430 ویں گرینڈ سلیم سنگلز میچ میں جمائم فاریا کو 6-1 6-7 (4-7) 6-3 6-2 سے ہرا کر فتح اپنے نام کی۔  اس کے بعد جوکووچ مردوں اور خواتین میں کھیلے جانے والے سب سے زیادہ گرینڈ سلیم سنگلز میچز میں فتح حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جوکووچ کے سابق حریف فیڈرر کے پاس تھا جنہوں نے 2021 میں ومبلڈن میں اپنا آخری میچ کھیلا تھا۔ جوکووچ نے سنگ میل عبور کرنے پر کہا کہ ’مجھے...
      کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے نئی فلموں اور ڈراموں کے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تخلیقی شعبوں خاص طور پر فلم، ڈرامہ اور دیگر فنون کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ شرجیل میمن کی زیرِ صدارت کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں وزیر نے کہا کہ اس بورڈ کا قیام تخلیقی کاموں کی ترقی اور معاشرتی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے نئے لکھنے والوں اور تخلیقی پروڈکشن ہاؤسز کی حوصلہ افزائی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ وہ اپنے منصوبوں پر کام جاری رکھ سکیں۔ وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بورڈ کی منظوری کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ 21ویں آئینی ترمیم مخصوص مدت اور حالات میں کی گئی تھی،اس وقت پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ ہواتھا،عدالت نے کہاکہ کینٹ ایریا میں آرمی سکول پر حملہ ہوا تب بھی ٹرائل فوجی عدالت میں ممکن نہیں تھا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری  ہیں۔ عدالتی فیصلوں میں ملٹری کورٹ تسلیم شدہ ,آرمی ایکٹ...
    یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن نے اسرائیل کی وزارت جنگ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن نے اسرائیل کی وزارت جنگ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے آج صبح (منگل) اعلان کیا کہ یمن نے ایک منفرد آپریشن کے دوران اسرائیل کی وزارت جنگ کو مقبوضہ یافا کے علاقے میں نشانہ بنایا ہے۔ سریع نے مزید بتایا کہ یہ آپریشن ایک بالیسٹک ہائپر سونک میزائل فلسطین 2 کے ذریعے کیا گیا اور یہ بالکل درست طور پر اپنے ہدف کو جا پہنچا۔ یمنی مسلح...
    متاثرہ کانکنوں کی لاشیں نکالنے کے بعد مائنز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کیجانب سے کوئلہ کان کو سیل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کے کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں مارے جانے والے 12 مزدوروں کی لاشیں نکالنے کے بعد کوئلہ کان کو سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل سنجدی کے مقام پر واقع کوئلہ کان میں حادثے کے باعث 12 کانکن کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا، جو پانچ روز تک جاری رہا۔ تاہم کسی بھی کانکن کو زندہ نہیں بچایا جا سکا۔ متاثرہ کانکنوں کی لاشیں نکالنے کے بعد مائنز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی جانب سے کوئلہ کان کو سیل...
    ویب ٰڈیسک:کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے آخری کان کن کی لاش بھی نکال لی گئی۔  چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق سنجدی کی کوئلہ کان کو ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سیل کر دیا گیا ہے،اُنہوں نے بتایا کہ کوئلہ کان کو سیل کر کے تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔  واضح رہے کہ 9 جنوری کو سنجدی کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا۔ لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا  گیس دھماکے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ جانے کی وجہ سے 12 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔
    کراچی (نیوز ڈیسک) 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر ہونے پرنجی ٹی وی کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرقانون حافظ احسان نے کہا ہے کہ جو شخص جیل کسٹڈی میں ہے اسے پیش کرنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور جو ضمانت کے اوپر ہے وہ اس کی ذمہ داری ہے چونکہ عدالت نے اس کوضمانت دی ہے اس کا غلط استعمال نا کرے اور عدالت کے اندر آکر اس کیس کا فیصلہ سنے. ن لیگ کے رہنماسینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ فیصلہ موخر ہو رہا ہے تو ٹیکنیکل کوئی وجوہات ہو نگی یا عدالت سمجھتی ہو گی کسی بنیاد پر جو انہوں نے فیصلہ موخر کیا ہے ، یہ کیس ہے دو...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کا شدیداحتجاج، نشستوں پر کھڑے ہوکر اووو اووو اور ڈیسک بجاتے رہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کامائیک بندکرنے پر ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔پی ٹی آئی کے رکن اقبال آفریدی نے ایوان میں آکر کورم کی نشاندہی کردی مگرگنتی کرانے پر کورم پورا نکلا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے الزام لگایاہے کہ ملک سے باہر پی ٹی آئی کے نمائندے غیر ملکی ایجنٹوں سے پیسے لیتے ہیں،وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ یہ مذاکرات کو ڈسٹرب کر رہے ہیںان لوگوں سے بلیک میل نہ ہوں یہ لوگ مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں، ہمارے فوجی بڑی بہادری کے ساتھ ٹی ٹی پی کے ساتھ لڑرہے ہیں۔قومی اسمبلی کا...
    راولپنڈی(صباح نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی15جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہونیتھی تاہم عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سیکورٹی کے باعث ملتوی کی گئی، جس کے بعد اب آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے استغاثہ کے 5گواہان طلب کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب کے190 ملین پائونڈز ریفرنس کا فیصلہ سنایا جانا تھا، جس کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں سیکورٹی...
    سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا محفوظ فیصلہ پیر کو سنایا جانا تھا، تاہم ایک بار پھر عدالت نے ملزمان کی عدم موجودگی کی بنا پر 17 جنوری کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کی لیگل ٹیم کے رکن خالد یوسف چوہدری کے مطابق عدالتی عملے نے انہیں پیر کو 11 بجے فیصلہ سنانے کی اطلاع دی تھی، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر 10 بج کر 15 منٹ تک پہنچ گئے تھے، تاہم انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔ یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس: کب کیا ہوا؟ سینیئر...
     راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی15جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ سوموار کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت  جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہونی تھی تاہم  عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور  سکیورٹی کے باعث ملتوی کی گئی، جس کے بعد اب آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کروانے کے لئے  استغاثہ کے 5گواہان طلب کئے  گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب کے 190 ملین پائونڈز ریفرنس کا فیصلہ سنایا جانا تھا، جس کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں سکیورٹی...
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)اڈیالہ جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی پیرکو ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہونی تھی، تاہم عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔(جاری ہے) جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سیکورٹی کے باعث ملتوی کی گئی، جس کے بعد اب آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کروانے کے لیے استغاثہ کے 5گواہان طلب کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب کے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا، جس...