جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 15جنوری تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی15جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ سوموار کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہونی تھی تاہم عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سکیورٹی کے باعث ملتوی کی گئی، جس کے بعد اب آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کروانے کے لئے استغاثہ کے 5گواہان طلب کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب کے 190 ملین پائونڈز ریفرنس کا فیصلہ سنایا جانا تھا، جس کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں سکیورٹی سخت کی گئی تھی، جس کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی کی گئی ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سکیورٹی کیلئے خط لکھا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر کیسز میں ضمانتیں زیرسماعت ہیں۔
اڈیالہ جیل حکام نے خط میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی۔ عدالت کو خط میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کیلئے خصوصی گارڈز فراہم کیے جائیں۔
خیال رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔