قیدی کو پیش کرنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری، ماہر قانون حافظ احسان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر ہونے پرنجی ٹی وی کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرقانون حافظ احسان نے کہا ہے کہ جو شخص جیل کسٹڈی میں ہے اسے پیش کرنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور جو ضمانت کے اوپر ہے وہ اس کی ذمہ داری ہے چونکہ عدالت نے اس کوضمانت دی ہے اس کا غلط استعمال نا کرے اور عدالت کے اندر آکر اس کیس کا فیصلہ سنے.
ن لیگ کے رہنماسینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ فیصلہ موخر ہو رہا ہے تو ٹیکنیکل کوئی وجوہات ہو نگی یا عدالت سمجھتی ہو گی کسی بنیاد پر جو انہوں نے فیصلہ موخر کیا ہے ، یہ کیس ہے دو جمع دو ہے اگر یہ موخر ہو بھی رہا ہے تو اس میں خوش ہونے کی بات نہیں ہے۔
ماہرقانون حافظ احسان نے کہا کہ پاکستان کا جوکریمنل پروسیجر کوڈ 1898ہے وہ پاکستان کے اندر جتنے بھی پروسس ہوتا ہے کریمنل ٹریلز چالان جمع کرانےسے لے کے فیصلے کے اعلان تک اس کو وہ ایڈریس کر تا ہے ۔
دو چیزیں ہیں ایک یہ ہے کہ اگر اس دن جس دن سماعت مکمل ہونی تھی اس دن یہ بات ہو تی تو اور تھی اب اس کیس کے اندر دو دفعہ جو ہے آپ کی judgment annoucmentجو ہے اس کو defferکیا جا ئے ایک دن جج صاحب چھٹی پر تھے اور دوسرے دن انہوں نے کہا کہ میں ٹریننگ میں ہوں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
القادر ٹرسٹ کیس ، عمران خان کو قیدی نمبر الاٹ، بشریٰ بی بی کا میڈیکل ٹیسٹ کے بعد بیرک میںمنتقلی کا فیصلہ
راولپنڈی (نیوزڈیسک)190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سزا سنائے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو قیدی قرار دے کر قیدی نمبر الاٹ کر دیا ۔ جبکہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل معائنہ جیل ہسپتال کے ڈاکٹر کر رہے ہیں، بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کے بعد بائیومیٹرک بھی کیا جائے گا۔ تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو خواتین کی بیرکس میں منتقل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بالترتیب 14 سال اور 7 سال کی سزائیں سنائی ہیں، بانی پر 10 لاکھ اور اہلیہ پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
بعد ازاں اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا تھا، جس میں کہا گیا کہ وکلائے صفائی استغاثہ کی شہادتوں کو جھٹلا نہیں سکے، استغاثہ کا مقدمہ دستاویزی شہادتوں پر تھا، جو درست ثابت ہوئیں۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کےدفاع میں پیش کی گئی دستاویزی شہادتیں بھی بے وقعت تھیں، استغاثہ نےٹھوس مستند، مربوط، ناقابل تردید، قابل اعتماد، شہادت پیش کی، معمولی تضادات ہوسکتےہیں جو وائٹ کالرکرائم میں فطری بات ہے۔
فاضل جج کی جانب سے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بار بار مواقع ملنے کے باوجود استغاثہ کے موقف کو جھٹلایا نہیں جاسکا، ملزمان کےدفاع میں پیش کی گئی دستاویزی شہادتوں کی حیثیت نہیں تھی۔
اسرائیلی قابض افواج غز ہ سمیت تمام فلسطینی علاقے فوری چھوڑ دے:سعودی عرب