انصاف ہوا تو بانی پی ٹی آئی کیس سے بری ہوکر رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج انصاف ہوا تو بانی پی ٹی آئی کیس سے بری ہوکر رہا ہوں گے، 2سال سے جس طرح کی ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں، اس کا آپ اندازہ کر سکتے ہیں، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ آج ملتوی نہیں ہوگا، ہم تیار ہو کر آئے ہیں۔
فیصلہ سننے کیلئے ہم آئے ہیں۔ جو بھی فیصلہ آئے۔انصاف کا فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے بری ہوکر رہا ہوں گے۔اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیںجبکہ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہرایک ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے۔(جاری ہے)
اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظا مات کئے گئے ہیں۔ امن و عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے خواتین پولیس اہلکاروں کے علاوہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ سنجیدگی،کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا، انشاءاللہ کل مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے۔اسلا م آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے 12 شہدا اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا تھا۔ زخمیوں میں سے مزید دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کرانا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی قیدی ہیں انہیں رہائی ملنی چاہیے۔حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔ توقع کرتے تھے حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔انہوں نے کہا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جتنے کیسز بنا سکتے تھے وہ بنوائے گئے۔ عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا۔ بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی ہیں، سیاسی قیدی کی اب رہائی ہونی چاہیے۔سیاسی قیدیوں کی رہائی جمہوریت کیلئے بھی ضروری تھا۔ امید ہے یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا۔ خوشی کی خبر آئے گی۔گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سال سے تکلیف میں مبتلا ہیں۔لوگ جیلوں میں بند ہیں، ضمانتیں نہیں مل رہیں تھیں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل سیاسی قیدی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد متوقع
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ فیصلہ سنانے کے لیے روالپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر کریں گے۔ ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کو سیکیورٹی انچارج جبکہ ایس ایچ او صدر اعزاز عظیم سیکیورٹی انتظامات کے سب انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ چونترہ ثاقب عباسی، انسپکٹر محمد سلیم انچارج چوکی اڈیالہ کے فرائض انجام دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف میں 6 تھانوں کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے، ساتھ ہی سیکیورٹی امور کی نگرانی کے لیے ایلیٹ اور ڈولفن فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔علاوہ ازیں انسپکٹر نسرین بتول کی زیرِ نگرانی سیکیورٹی امور کے لیےخواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی معاملات پر نظر رکھنے کے لیے سادہ کپڑوں میں نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔