جو بھی فیصلہ ہو، تیار ہو کر آئے ہیں، بیرسٹر گوہر بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ جو بھی فیصلہ ہو، تیار ہو کر آئے ہیں،ان کاکہناتھا کہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہوا تو بانی رہا ہوں گے۔
یادرہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا
—فائل فوٹوچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست ہے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پارٹی متحد ہے، کوئی اختلافات نہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پولیس والے جانے نہیں دے رہے، آپ کے سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا کریں عدالتیں اپنے احکامات پر عملدرآمد نہیں کروا رہی۔