آرٹیکل200کے تحت ججز کاتبادلہ صدرمملکت کی صوابدیدہے،عقیل ملک
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل200کے تحت ججز کاتبادلہ صدرمملکت کی صوابدیدہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہاکہ ہائیکورٹس کے ججز کے تبادلے کے لیے صدرمملکت نے متعلقہ چیف جسٹسزسےمشاورت کرنی ہے، مشاورت کی بات ہے ،اتفاق رائے کی بات نہیں، آرٹیکل200کے تحت ججز کاتبادلہ صدرمملکت کی صوابدیدہے۔
انہوں نے کہاکہ تبادلہ کوئی نہیں تعیناتی نہیں ہوتی جس کے لیے نیاحلف لیاجائے،تبادلے اور تقرری میں فرق ہے یہ مستقبل بنیادپر تقرری نہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ حکومت سے جو بات منسوب کی جارہی ہے وہ درست نہیں ،ہماری نیت صاف ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
4افغان بھائیوں کا بازیابی کاکیس؛آئی جی اسلام آباداور آئی جی پنجاب 16اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ 4افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر آئی جی اسلام آباداور آئی جی پنجاب 16اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ دونوں آئی جیز 16اپریل کو 11بجے عدالت پیش ہوں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ 4افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد آصف نے اسلام آباد اورراولپنڈی پولیس حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر یہ آپ کے ساتھ یا میرے ساتھ ہو تو احساس ہوتا ہے،آپ لوگ آکر کہہ دیتے ہیں ہمیں پتہ نہیں،یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا، جس پر گزرتی ہے اسی کو پتہ ہوتا ہے کیسے گزر رہی ہے،لاپتہ بیٹوں کی والدہ بار بار میری عدالت میں آتی ہے،اس کیس میں جے آئی ٹی بنا دیتے ہیں،وکیل نے کہاکہ عدالت بہتر سمجھتی ہے لیکن اس کے علاوہ بھی ثبوت موجود ہیں،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ درخواستگزار کے بیٹے ایک سال سے لاپتہ ہیں،آئی جی اسلام آباد کوپتہ ہونا چاہئے ان کی ماتحت پولیس کیا رہی ہے،وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ فریقین کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے،وکیل درخواست گزار نے دفاع اور داخلہ کے سیکرٹریز کو بھی طلب کرنے کی استدعا کی۔
اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ لبنانی حدود میں گر کر تباہ
عدالت نے کہاکہ پہلے آئی جیز کو بلا لیتے ہیں ان کو سن کر دیگر فریقین کو بلالیں گے، آئی جی اسلام آباداور آئی جی پنجاب 16اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ دونوں آئی جیز 16اپریل کو 11بجے عدالت پیش ہوں۔عدالت نے کیس کی سماعت 16اپریل تک ملتوی کردی۔
مزید :