جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان نے لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی۔

نئی لیگل ٹیم میں ایڈووکیٹ وحید انجم، عرفان نیازی، فیصل چوہدری اور محمد عمران شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نئی لیگل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے درخواست بھی دائر کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے جیل حکام کو وکلاء کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم آج 3 بجے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کا محسن نقوی سے ملاقات پر علی امین گنڈاپور پر ناراضگی کا اظہار

 

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کردیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اورکنول شوذب شامل تھے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا، محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو پیغام بھجوادیا ہے۔
یاد رہےکہ چند روز قبل عمران خان نے علی امین گنڈا پور سے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت واپس لیکر رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پارٹی کا صوبائی صدر مقرر کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کردی
  • علی امین کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
  • عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کردی
  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب
  • عمران خان کا محسن نقوی سے ملاقات پر علی امین گنڈاپور پر ناراضگی کا اظہار
  • بانی پی ٹی آئی کا محسن نقوی سے ملاقات پر علی امین گنڈاپور پر ناراضگی کا اظہار
  • عمران خان کا علی امین سے متعلق پھر ناراضی کا اظہار
  • بیرسٹر سیف کی افغان سفیر سے ملاقات، عمران خان اور وزیراعلی کا پیغام پہنچایا
  • بیرسٹر سیف کی افغان سفیر سے ملاقات، عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کا پیغام پہنچایا