عمران خان نے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ کیوں رُکوایا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ کیوں رُکوایا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ بند کرانے کا عدالتی حکم سامنے آگیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عدالتی آرڈر میں تحریر کروایا کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ سامنے آ گیا، جس میں شیر افضل مروت کو کمرہ عدالت تک رسائی کی اجازت نہ دیے جانے کو عدالتی حکم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ آرڈر میں لکھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے تحریر کروایا کہ شیر افضل مروت کو جیل داخلے سے روکا جائے۔
حکم نامے کے مطابق عدالت کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال خان نے بتایا کہ شیر افضل مروت کمرہ عدالت میں داخلہ چاہتے ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ شیر افضل مروت توشہ خانہ ٹو کیس میں ڈیفنس کے وکیل ہیں، جس پر بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ شیر افضل مروت کو اس کیس میں پیش ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ جیل آفیسر کا موقف کیس کی مزید سماعتوں کے لیے ریکارڈ پر لایا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے کہ شیر افضل مروت میں داخلہ عدالت کو
پڑھیں:
شیر اÙ�ضل مروت Ù†Û’ بانی Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی Ú©ÛŒ ان سے ملاقات سے انکار Ú©ÛŒ خبر Ú©Ùˆ جھوٹ قرار دے دیاÂ
شیر افضل مروت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ان سے ملاقات سے انکار کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا۔
پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے پہلے بھی نہیں دیا جاتا تھا اب بھی نہیں دیا گیا، ایسی باتیں پھیلانے سے میرے لوگوں کے دل میں میل پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹی خبریں دی گئیں، میں میڈیا سے پندرہ دن دور رہوں گا، میڈیا کے ساتھ پیکا ایکٹ پر اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اکیلا ہی بہتر ہوں عزت نفس سے زیادہ مجھے کچھ عزیر نہیں ہے، جو خبر جھوٹ ہے اس پر میرا کوئی موقف لینا بھی گوارا نہیں کیا۔