قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ مکمل: 3 اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی رہا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ مکمل، اسرائیل نے بالآخر 3 کے بدلے 183 فلسطینی رہا کر دیے۔
جنگ بندی معاہدے کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگیا، حماس نے خان یونس اور جبالیہ سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے سابقہ روایت کت مطابق قیدیوں کو تحائف کے ساتھ ریڈ کراس کے حوالے کیا۔
جواب میں اسرائیل نے اپنی جیلوں سے 183 فلسطینی کو رہا کیا۔ رہائی پانے والے فلسطینبیوں میں عمر قید کی سزا پانے والے 18 قیدی بھی شامل ہیں۔
فلسطینیوں قیدیوں کا مغربی کنارے میں پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے اس تبادلے میں ایک اہم پہلو یہ ہے کہ اسرائیل نے 7 قیدیوں کو حماس کے حوالے سے انکار کردیا، انہیں ملک بدر کرکے مصر بھیجا جائے گا۔
اس کے علاوہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رفح بارڈر کو بھی باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: قیدیوں کے
پڑھیں:
حماس اور اسرائیل کی جانب سے مزید قیدیوں کی رہائی کل متوقع
حماس کے مسلح ونگ قسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ غزہ میں 3 یرغمالیوں کو ہفتے کے روز رہا کر دیا جائے گا جبکہ اسرائیل بھی 90 قیدی رہا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ، حماس نے 3 یرغمالی، اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی رہا کر دیے
الجزیرہ کے مطابق حماس جن یرغمالیوں کو رہا کر رہا ہے ان میں اوفر کلڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل ہیں۔
دوسری جانب بدلے میں اسرائیل عمر قید کی سزا پانے والے 9 فلسطینیوں کے علاوہ 81 دیگر قیدیوں کو رہا کرے گا۔
مزید پڑھیے: اسرائیل کی طرف سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا
دریں اثنا اسرائیلی فوج کی گن بوٹس نے غزہ کے ساحل پر انکلیو کے مرکز میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے قریب فائرنگ کرکے ایک ماہی گیر کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں مزید 2 افراد شہید کردیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تممون قصبے میں اسرائیلی فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: ’پہلی بار والد کو گلے لگایا، یہ احساس بیان نہیں کرسکتی‘ 22 سال بعد اسرائیلی قید سے رہا فلسطینی کی بیٹیوں سے ملاقات
غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 48 ہزار فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 12 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 3 اسرائیلیوں، ایک مرد اور 2 خواتین اور 5 تھائی شہریوں کی رہائی کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اسرائیلی حکومت کی جانب سے 110 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوا۔ تاہم ایک موقعے پر اسرائیل نے غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے دوران احتجاج کرنے اور افراتفری پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: حماس اسرائیل معاہدہ، کون سے فلسطینی قیدی رہا ہوں گے؟
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یہ قدم 8 یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے افراتفری پھیلانے اور احتجاج کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اٹھایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل اسرائیلی یرغمالی حماس فلسطینی قیدی قسام بریگیڈز