انصاف پر مبنی فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بری ہو جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اگر انصاف پر مبنی فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بری ہو جائیں گے۔
اڈیالہ جیل پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال جو زیادتیاں ہوئی اس کا آپ اندازہ کر سکتے ہیں۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی اس حوالے سے آرمی چیف سے کیا بات چیت ہوئی؟ تو بیرسٹر گوہر جواب دیے بغیر اڈیالہ جیل چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ میری وجہ سے مؤخر نہیں ہوا، عمران خان
خیال رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج دن ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو اس حوالے سے آگاہ کردیا تھا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا، نیب کی پراسیکیوشن ٹیم، بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی قیادت بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ 3 بار مؤخر کیا جاچکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس wenews انصاف بشریٰ بی بی بیرسٹر گوہر خان پی ٹی آئی عمران خان فیصلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس انصاف بیرسٹر گوہر خان پی ٹی ا ئی فیصلہ بیرسٹر گوہر ملین پاؤنڈ پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد بشری بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار
ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سیل پہلے سے ہی اڈیالہ جیل میں تیار کر لیا گیا تھا۔ آج راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ علاوہ ازیں بانیٔ پی ٹی آئی کو 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا ہے۔ فیصلہ سناتے وقت بانیٔ پی ٹی آئی، ان کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔ فیصلے کے مطابق جرمانہ نہ دینے پر عمران خان کو مزید 6 ماہ اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ مزید قید ہو گی۔ بانیٔ پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ خاوند کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔