سرینا چوک انٹرچینج تکمیل کے مراحل میں، افتتاح کب ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد کا ایک اور ترقیاتی منصوبہ تیز رفتاری سے تکمیل کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایف ایٹ چوک انٹرچینج کا افتتاح کب ہوگا، وزیر داخلہ نے بتا دیا
بدھ کے روز وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر زیر تعمیر سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا، وزیرداخلہ نے اس اہم پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے۔
اسلام آباد کا ایک اور منصوبہ تیز رفتاری سے تکمیل کے قریب
سرینا چوک انںٹرچینج پراجیکٹ کے دو انڈر پاسز کی فنشنگ جاری۔اسفالٹ کا کام تیز، وزیرداخلہ محسن نقوی کا سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ،4 فروری کو پراجیکٹ کے افتتاح کا اعلان، فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت pic.
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) January 29, 2025
اس موقع پر گفتگو میں وزیرداخلہ نے کہا کہ پراجیکٹ کے اطراف خوبصورت ہارٹیکلچر اور دیدہ زیب لائٹس نصب کی جائیں،رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جائے،فلاح عامہ کا منصوبہ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ 3 انڈر پاسز پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کون سے اہم ترین ترقیاتی پراجیکٹس شروع ہوچکے ہیں؟
وزیرداخلہ نے اعلان کیا یہ یہ انٹرچینج 4 فروری کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد انڈر پاس رابطہ سڑکیں سری نگر ہائی وے سرینا چوک انٹرچینجذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد انڈر پاس رابطہ سڑکیں سری نگر ہائی وے رفتاری سے اسلام ا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘مختصر مدت میں منفرد ریکارڈ
اپنے گھر کے خواب کی سچی تعبیر، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ ہزاروں گھرانوں کے لئے خوشی کا پیغام لے آیا۔ ”اپنی چھت،اپنا گھرپروگرام“ کے تحت مختصر مدت میں 1562 گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔وزیر اعلی کے ”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“کے تحت 9کروڑ 24لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی، پروگرام کی شفافیت کا ثبوت دیا۔ 21ہزار797سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہی۔ ساڑھے25ہزار سے زائد گھرانوں کو26ارب 97 کروڑسے زائد کے قرضے جاری کردیا گیا ہے۔ اس موقع پو وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ کامیابی سے جاری ہے۔ ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ ہزاروں خاندانوں کے لئے خوشی کا پیغام لارہا ہے۔ ہر نیا بننے والا گھر دیکھ کر ہونے والی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ کے ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے میں اور میری ٹیم پرعزم ہیں۔ ماضی میں اپنے گھر کے وعدے ہوتے رہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت مختصر مدت میں1 ہزار 5 سو 62 گھروں کی تکمیل کا ریکارڈ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 9 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ (ن)نوازشریف کی قیادت میں کرکے دکھایا۔ خوش ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی۔