اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ 21ویں آئینی ترمیم مخصوص مدت اور حالات میں کی گئی تھی،اس وقت پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ ہواتھا،عدالت نے کہاکہ کینٹ ایریا میں آرمی سکول پر حملہ ہوا تب بھی ٹرائل فوجی عدالت میں ممکن نہیں تھا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری  ہیں۔

عدالتی فیصلوں میں ملٹری کورٹ تسلیم شدہ ,آرمی ایکٹ کے تحت جرم کا گٹھ جوڑ ہو تو ملٹری ٹرائل ہوگا،،خواجہ حارث

وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے 21وینی آئینی ترمیم کیس کے فیصلے کا حوالہ  دیا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ 21ویں آئینی ترمیم مخصوص مدت اور حالات میں کی گئی تھی،اس وقت پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ ہواتھا،عدالت نے کہاکہ کینٹ ایریا میں آرمی سکول پر حملہ ہوا تب بھی ٹرائل فوجی عدالت میں ممکن نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ دہشتگردوں کے فوجی عدالت میں ٹرائل کیلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑی،عدالتی فیصلے میں دفاع پاکستان پر بھی روشنی ڈالی گئی،وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ فیصلے کے مطابق دفاع پاکستان میں دہشتگردی، جنگی صورتحال دونوں کا ذکر ہے،زمانہ امن، حالت جنگ ، دہشتگردی کی صورت میں دفاع کی نوعیت مختلف ہے۔

پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں منتخب نہ ہونے والے سرفراز احمد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی 

جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ جسٹس حسن اظہر نے جی ایچ کیو اور دیگر تنصیبات  پر حملے کا سوال پوچھا تھا،21ویں ترمیم کیس کے فیصلے میں ان تمام واقعات کا ذکر بھی موجود ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جسٹس جمال مندوخیل نے فوجی عدالت میں سکول پر حملہ خواجہ حارث کے فیصلے نے کہاکہ

پڑھیں:

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ نائیجریا،وزیر دفاع اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائیجریا کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد کی نائیجریا کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس دوران جنرل ساحر شمشاد کی نائیجریا کے آرمی چیف، نیول چیف اور ایئرچیف سے بھی ملاقات ہوئی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقاتوں کے دوران دونوں ملکوں کو انسداد دہشت گردی میں بالخصوص درپیش چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

لاہورمیں5سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں سیکیورٹی، دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی، بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ نائیجریا،وزیر دفاع اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں
  • اسلام آباد میں فیصلے کرنے والوں کو بلوچستان کی سمجھ ہی نہیں ہے، ظہور بلیدی
  • جی ایچ کیوحملہ کیس کا ٹرائل پھر ٹل گیا،سب انسپکٹرگواہ طلبی پربھی پیش نہ ہوئے
  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ پیش نہ ہونے کی وجہ سے جیل ٹرائل ٹل گیا
  • جی ایچ کیو حملہ کیس: سرکاری گواہ پیش نہ ہوئے، جیل ٹرائل ٹل گیا
  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ پیش نہیں ہوئے، جیل ٹرائل ٹل گیا
  • پاکستانی وزارت دفاع اور بیلا روس وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ
  • ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ، لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا 
  • کنٹونمنٹ میں شاپنگ مالز بن گئے، میں زبردستی اندر جاؤں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہو گا: جسٹس افغان
  • گلگت بلتستان ججز تعیناتی وفاق کو آرڈر پسند نہیں تو دوسرا بنا لے، کچھ تو کرے: جسٹس جمال