آئندہ الیکشن سے پہلے اس کیس کا فیصلہ کر دیں گے،جسٹس جمال مندوخیل کے اوورسیز پاکستانیز کے حق ووٹ سے متعلق کیس میں مسکراتے ہوئے ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میںاوورسیز پاکستانیز کے حق ووٹ سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے اس کیس کا فیصلہ کر دیں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں اوورسیز پاکستانیز کے حق ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، درخواستگزار شیخ رشیداپنے وکلا کے ہمراہ آئینی بنچ کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل درخواستگزار نے کہاکہ کیس میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آج وقت کم ہے اس کیس کو جلد سن لیں گے،ابھی تو انتخابات ہو بھی نہیں رہے،جسٹس جمال مندوخیل نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے اس کیس کا فیصلہ کر دیں گے،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ کیس کی آئندہ سماعت 2ہفتوں بعدہوگی۔
پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس جمال مندوخیل اس کیس
پڑھیں:
بیرسٹر امجد ملک وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے اعزاز میں مسلم لیگ ن بحرین چیپٹر کے زیراہتمام شاندار عشائیہ کا اہتمام
منامہ بحرین: بیرسٹر امجد ملک وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے اعزاز میں مسلم لیگ ن بحرین چیپٹر کے زیراہتمام شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن بحرین کی ٹیم کے عہدیداران کے علاوہ بحرین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے معزز ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ بحرینی عربی مہمانوں سابق ڈپٹی سپیکر بحرینی پارلیمنٹ علی زید صاحب اور چیئرمین انسانی حقوق بحرین ڈاکٹر عبداللہ الدوادی صاحب کی خصوصی شرکت ، اس پر وقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد بحرین اور پاکستان کے قومی ترانے انتہائی احترام سے سنے گئے۔ چئیرمین مسلم لیگ ن بحرین افتخار احمد ملک صاحب نے اپنے خطاب میں تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔ مہمان اعزاز صدر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب جناب شیخ سعید احمد صاحب اور صدر ٹریڈر ونگ مسلم لیگ ن کویت جناب شمشاد احمد خان تنولی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک صاحب کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، مہمان خصوصی بریسٹر صاحب نے اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے قیام ، اغراض و مقاصد اور اسکے کام کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے دیار غیر میں بسنے والے تمام ہم وطنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کسی بھی اوورسیز پاکستانی کا پاکستان میں کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ اوورسیز کمیشن پنجاب کے پلیٹ فارم سے بلا تفریق اسکو حل کرنے کا یقین دلاتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز پاکستان کے سفیر ہیں اور حکومت انہیں اپنا بہترین اثاثہ گردانتی ہے ۔ انکے آنے جانے میں سہولیات سرمایہ کاری کا فروغ اور انکی زمین جائیداد پر قبضہ سمیت شکایات کے اژالے کیلئے انتخابی منشور کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن بحرین ندیم حفیظ صاحب نے اپنے خطاب میں بیرسٹر امجد ملک صاحب کو اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور قائد محترم میاں محمد نواز شریف صاحب وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ اور وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار صاحب کا شکریہ جنہوں نے ایک انتہائی قابل محنتی اور اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے جذبے سرشار اور درد دل رکھنے والی شخصیت کو OPC کا وائس چیئرپرسن منتخب کرکے اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ بیرسٹر امجد ملک صاحب نے ٹیم بحرین کے کام کو خوب سراہتے ہوئے مبارکباد اور اعزازی شیلڈ پیش کی ۔ صدر مسلم لیگ ن ریاض عدنان بٹ اور سینئر نائب صدر شعبہ خواتین بھی شریک ہوئے ۔ چئیرمین پاکستان کلب بحرین جناب افضل بھٹی صاحب نے پاکستان کلب کی جانب سے محترم جناب بیرسٹر امجد ملک صاحب کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ صدر مسلم لیگ ن بحرین چودھری رفاقت حسین صاحب کویت سے مہمان شمشاد احمد صاحب کو شیلڈ پیش کی. چئیرمین سندھی سنگت منظور سٹھیار صاحب نے بیرسٹر امجد ملک صاحب کو سندھی اجرک کا تخفہ پیش کیا۔ میزبانی کے فرائض ڈپٹی سیکریٹری انجینئر فیصل محمود نے احسن طریقے سے نبھائے ۔ بعدازاں مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانے سے کی گئی اور بیرسٹر امجد ملک اور بحرینی مہمانان گرامی شرکاء میں گھل مل گئے اور ملکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ شرکاء نے زور دیکر کہا کہ ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہیے۔