2025-02-02@21:43:08 GMT
تلاش کی گنتی: 434
«امن کیلیے»:
(نئی خبر)
لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ جب عمران خان چاہ رہے تھے ایک کروڑ روپے جرمانہ ، پتہ نہیں کتنا کرنے کا اور سارا سب کچھ تو اس وقت سب مالکان نے اس کی مزاحمت کی تھی. مجھے یاد ہے کہ ایک نے کہا کہ آج آپ ہیں، آج آپ ہمیں نہیں پکڑیں گے، تو کل تو ہم ضرور پکڑے جائیں گے، وہ اس وقت فیک نیوز پھیلانے میں بہت ماسٹر تھے، اور آج اس فیک نیوز کے ہاتھ ہم سب پھنسے ہوئے ہیں۔ ایکسریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کیا یہ ضروری ہے کہ جو بھی قانون بنے ہم صحافتی ادارے آزادی کے نام پر...
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے صوبہ سندھ میں پانی کے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں کبھی کبھار تو میتوں کو غسل دینے کے لیے بھی پانی نہیں ہوتا۔ پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ دریائے سندھ میں ویسے ہی پانی کم ہے، کینالز تو نکالی جا رہی ہیں مگر پانی کہاں سے آئے گا؟ سندھ کا پانی ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ انھوں نے کہا سندھ کے لیے پانی کا مسئلہ آج کا نہیں ہمیشہ سے رہا ہے، ہم نے اپنا کیس مشترکہ مفادات کونسل کے لیے پیش کیا ہے، دریائے سندھ سے پانی لیں گے تو سندھ سوکھ جائے گا، فارمولے کے تحت بھی ہر...
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ایف بی آر کو 6 ارب کی ایک ہزار گاڑیاں خریدنے سے روک دیا، اربوں روپے کی گاڑیاں خریدنے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے پوچھا ایک ہزار گاڑیاں ایف بی آر کس لیے خرید رہا ہے؟ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ گاڑیاں فیلڈ افسران کے لئے خریدی جارہی ہیں۔ میڈیاذرائع کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے پوچھا کہ کیا پہلے فیلڈ افسر سائیکل پر جاتے تھے؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ مخصوص کمپنی سے کھانچے والا کنٹریکٹ کیا جارہا ہے، اس سے بڑا کیا اسکینڈل ہوگا؟ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر جب تک 385...
پشاور: حکومت خیبرپختونخوا نے کرم میں امن کو خراب کرنے والے تمام عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں کرم کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اوراہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج سے کرم میں غیر قانونی بنکرز کو مسمار کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، اور اس مہینے کے آخر تک کرم کے لیے ضروری...
کراچی: سندھ میں جامعات مزید دو روز کے لیے بند، پریس کلب پر اساتذہ جمع ہوکر احتجاج کریں گے۔ سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے صوبے کی تمام یونیورسٹیز مزید دو روزجمعرات اور جمعہ کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور حکومت سندھ کے فیصلے کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے جاری احتجاج جمعرات سے کراچی کے ریڈ زون میں داخل ہوجائے گا، اساتذہ جمعرات کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ فپواسا سندھ کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیش کردہ جامعاتی ترمیمی بل کے خلاف اگلے لائحہ...
جنوبی افریقا کے عظیم بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق 2021 میں ریٹائرمنٹ لینے والے 41 سالہ کھلاڑی اے بی ڈویلیئز کے تازہ بیان کے بعد اُن کے مداحوں کی بے چینی مزید بڑھ گئی ہے اور وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر کو ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ اے بی ڈویلیئرز نے حالیہ بیان میں کہا کہ ’میں اب بھی ایک روزہ کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور میرے بچے اس بات پر زور بھی دیتے ہیں کہ مجھے دوبارہ ایکشن میں آنا چاہیے اور مجھے احساس ہوتا ہے کہ نیٹ پر جاکر پھر سے پریکٹس شروع کردوں‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں دوبارہ کھیل کر...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 2025 کیلیے اپنی ٹیم کی قیادت دینے کیلیے کھلاڑی کا نام فائنل کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل ٹائٹل دو بار جیتنے والی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پاکستان سپرلیگ 2025 کی کپتانی سعود شکیل کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی شکیل کو نئی حکمت عملی کے تحت مینجمنٹ نے کپتانی کی ذمہ داری دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کپتانی کے ساتھ سعود شکیل بطور اوپنر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ فرنچائز نے اُن کے گزشتہ برس کے 141.67 کے اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے کپتانی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز رواں سیزن میں نئی حکمت عملی کے ساتھ پی ایس ایل 2025 کی ٹرافی...
خواتین کے خلاف جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر دنیا بھر میں خواتین کی حفاظت ایک بڑی تشویش ہے جس میں وہ اپنے گھروں میں بھی خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ یہاں وہ 10 ممالک کا ذکر ہے جو خواتین مسافروں کے لیے غیر محفوظ تصور کیے جاتے ہیں: 1) جنوبی افریقہ جنوبی افریقہ خواتین مسافروں کے لیے خطرناک ترین ممالک میں سرفہرست ہے۔ 2) برازیل برازیل تفریحات اور چھٹیاں گزارنے کے لیے ایک مقبول مقام ہو سکتا ہے لیکن یہ خواتین خصوصاً مسافر خواتین کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بدترین ملک ہے۔ 3) روس روس ان ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں خواتین کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ 4) میکسیکو خواتین...
اسلامی ممالک کی تنظیم ’’او آئی سی‘‘ کے ماتحت ادارے ’’کامسٹیک‘‘ (اسٹینڈنگ کمیٹی آن سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کارپوریشن) نے فلسطینی طلبہ کو مختص 5 ہزار اسکالر شپس میں مزید اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ کامسٹیک کے تحت اسلامی ممالک کے سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم نے اسلام آباد میں شروع ہونے والے سالانہ اجلاس میں اس بات کا اعلان کیا۔ کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلینس ( سی سی او ای) کے عنوان سے شروع ہونے والے اس دو روزہ اجلاس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کامسٹیک کے کوآرڈینیٹرجنرل ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کی۔ اجلاس میں 13 اسلامی ممالک کے 39 مندوبین کے علاوہ چین اور روس سے مندوبین بھی شریک ہیں جبکہ فلسطین، صومالیہ، عمان، ایران، ملائیشیا، روس اور دیگر ممالک...
اگر آپ آئی فون یوزر ہیں یا آئی فون خریدنے والے ہیں تو آپ کو دنیا کے مشہور ترین اسمارٹ فونز کی ایسی 10 ٹپس اور ٹرکس کے بارے میں لازمی پتا ہونا چاہیے جو اس کی خصوصیات کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔ اشتہار ہٹائیں اگر آپ کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جو غیر ضروری اشتہارات سے تنگ رہتے ہیں تو اب فکر کی کوئی بات نہیں، آئی فون کے سفاری براؤزر میں جا کر الٹے ہاتھ کی جانب نیچے کے آپشنز پر کلک کرنا ہے، اس میں “hide and distracting items” پر کلک کریں، اس کے بعد پیج پر ہر اشتہار کے آگے “hide” لکھا نظر آنے لگے گا، جس پر کلک کر کے آپ...
وزیراعلی پنجاب کی ایڈیٹ شدہ تصاویر، ایف آئی اے نے ملزم کی گرفتاری کیلیے سائبرکرائم کراچی سے مدد مانگ لی
سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ایڈیٹ شدہ تصاویر ڈالنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے لاہور نے سائبر کرائم کراچی سے مدد طلب کرلی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم لاہورکو مطلوب ملزم کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کا رہائشی ہے۔ ملزم نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ایڈٹ شدہ نازیبا تصاویرمختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کراچی نے لاہور سائبر کرائم سے تحریری درخواست طلب کر لی۔ ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے مسیج یا زبانی درخواست پرکارروائی سے قانونی پچیدگیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ملزم کی موجودگی...
ڈی آئی خان: کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،ا س دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں جب کہ سامان رسد لے کر قافلہ آج پاڑا چنار کیلیے روانہ ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بگن میں 19 سے 21 جنوری تک سول ایڈمنسٹریشن، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مل کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران مقامی مشران اور عوام نے بھرپور تعاون کیا اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ یہ کامیابی علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی طرف ایک اہم...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کے اسلام آباد اور راولپنڈی یونٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا‘ اجلاس کی مشترکہ صدارت محسن خان جنجوعہ اور اظہر شیخ نے کی‘ اجلاس جاوید شہزاد مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی گء اور خبر راساں ادارے ثنائنیوز کے چیف ایڈیٹر شکیل ترابی کے لیے صحت یابی کی دعاء کی گئی اجلاس میں الخدمت فائونڈیشن رازی ہسپتال کی انتظامیہ کو میڈیا سے وابستہ افراد کی ضروری طبی سہولتوں کی فراہمی اور مجموعی طور پر خدمت خلق کے لیے موئثر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا‘ اور جماعت اسلامی راولپنڈی کے سبکدوش سیکرٹی اطلاعات ملک اعظم کے صاحب زادے ادیب دانش ور‘ کالم نگار ملک محمد فاروق...
نوشہرو فیروز (نمائندہ جسارت) کمشنر شاہد بینظیر آباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے کہا ہے کہ تمام محکموں کے افسران ٹیم بن کر کام کریں تاکہ عوامی مسائل حل ہو سکیں اور عام لوگوں کو ریلیف مل سکے۔ کمیٹی روم میں ضلعی حکومت کے تمام محکموں کے کمشنر شاہد بینظیر آباد نے کہا کہ تعلیم، صحت سمیت ضروری عوامی اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ قومی رقم کا صحیح استعمال ہو اور عوام کو فوائد مل سکیں۔ کمشنر، ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم اور تمام اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ حکومت جائیدادوں پر قبضوں اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن تیز کرے، جبکہ تمام محکموں کے افسران اپنے اپنے محکموں کی جائیدادوں کی حفاظت...
سکھر (نمائندہ جسارت) نواحی علاقے باگڑجی میں مہر اور گھمرو برادریوں کے درمیان خونریز قبائلی جھگڑے کو نمٹانے اور باہمی مصالحت کرانے کے لیے مصالحتی جرگہ ہوا، جرگے میں دونوں برادریوں پر 7 افراد کے قتل پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 90 لاکھ روپے خونبہا جرمانہ عائد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کے مہر برادری پر 4 افراد کے قتل اور زخمی کیے جانے پرایک کروڑ 8 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ گھمرو برادری پر 3 افراد کے قتل اور زخمی کے عوض ساڑھے 90 لاکھ روپے پچاس ہزار روپے عائد کیے گئے، جرگے میں فی قتل 25 لاکھ روپے. زخمیوں کے پچاس ہزار جبکہ انگلی پر زخمی کے لیے 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے، جو قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد جواب مذاکراتی کمیٹی کے بیٹھک میں جمع کروائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات ہمارے اختیار سے بڑھ کے ہیں، پی ٹی آئی نے ضرورت سے زیادہ اور بے تکے مطالبات پیش کیے ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ہم تمام لا ء اینڈ فورسز ایجنسیزکو اس کے حوالے کردیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کو ان چیزوں کا خود بھی خیال کرنا چاہیے،...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال، صدر صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ لغاری، سیکرٹری پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی، جوائنٹ سیکرٹری شبیر احمد میرانی، مالیات عبدالستار انصاری، سیکرٹری نشرواشاعت مشرف کریم، صدر تنظیم اساتذہ حیدرآباد جاوید اخلاق و دیگر نے جماعت اسلامی حیدرآباد کے سابق امیر، سابقہ ایم پی اے، حیدرآباد کی ممتاز دینی، سیاسی سماجی شخصیت عبد الوحید قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم عبدالوحید قریشی اقامت دین اور حیدرآباد کی خدمت کرنے، پوری زندگی غلبہ اسلام کی جدوجہد کرنے، پوری زندگی تعلیم کی فروغ اور اصلاح کے لیے کوشش کرتے رہے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے ان...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مصطفی کالونی ویلفیئر کوآپریٹیو سوسائٹی دیہہ گنجو ٹکر لطیف آباد کا اجلاس سوسائٹی کے چیئرمین حاجی عبد المجید بہلم کی زیر صدارت سوسائٹی کے آفس واقع لطیف آباد یونٹ نمبر6میں منعقدہوا ۔ اجلاس میں سوسائٹی کے عہدیداران اراکین مینیجنگ کمیٹی و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی چیئرمین حاجی عبد المجید بہلم نے کہا کہ اب سوسائٹی کے الیکشن مکمل ہو گئے ہیں اور اب ہم سب کو مل کر سوسائٹی کے مفادات کے لیے کام کرنا ہے اور انشااللہ سوسائٹی کی 11 ایکڑ زمین کا ڈیماکیشن لیٹر بھی ایک ہفتے میں مل جائے گا اور لیٹر ملتے ہی فروری میں سوسائٹی کی زمین پر آفس تعمیر ہو جائے گا۔...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن حیدرآباد کے تحت چراغ سے چراغ پروگرام کے تحت پرامن انتخابات کے لیے نوجوانوں کے ذریعے عوام کی جمہوری تعلیم کے موضوع پر گورنمنٹ زبیدہ کالج میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں طالبات اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تربیتی گائیڈ میں شامل مواد /پیغامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الیکشن آفیسر حیدرآباد وحید فیروز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اعلیٰ تعلیمی اداروں /جامعات/کالجز کے طلبا و طالبات کے ساتھ سرگرمیاں منعقد کروانے کے لیے چراغ سے چراغ پروگرام کاانعقادکررہا ہے جس کے تحت نوجوان تربیتی گائیڈ میں شامل مواد /پیغامات کو اپنے کلاس فیلوز اور کمیونٹی کے مختلف...
اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق نیب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔نیب کے مطابق ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے دما دم مست قلندر کرنا چاہا تو وہ کر لیں گے میں یہ آپ کو بتا رہا ہوں آپ ان کو اکساتے رہتے ہیں پھر جب وہ کر گزرتے ہیں تو پھر آپ کہتے ہیں کہ پتہ نہیں کیا ہو گیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لوگوں کا پی ٹی آئی سے سب بڑا شکوہ تھا کہ یہ سیاسی جماعت نہیں ہے یہ پولیٹیکل مووز نہیں کرتے اب وہ پولیٹیکل مووز کر رہے ہیں تو برے لگ رہے ہیں کہ یہ الائنس کیوں بنانے جا رہے ہیں۔ باقی رہی مذاکرات کی بات تو گورنمنٹ کا بس...
کراچی: مضبوط کاروبار، تجارت اور برآمدات کے ذریعے معاشی نمو کو تیز کرنے کے لیے، ایکسپورٹرز، صنعت کاروں اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایک پرو بزنس اسٹرٹیجک ٹیکسٹائل پالیسی فریم ورک (STPF) تشکیل دے، اور ایک ٹیکسٹائل اور اپیرل پالیسی بنائے، پالیسی کے فوری نفاذ اور عملدرآمد کیلیے ایکسپورٹ سیکٹر کو ترجیح دی جائے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پالیسی میں پائیدار، قابل عمل، اور عملی اقدامات شامل ہونے چاہئیں، کیونکہ پچھلی 2020-2025 کی پالیسیوں میں بیان کردہ بہت سے اقدامات پر عمل نہیں کیا جاسکا ہے۔ کے سی سی آئی کے صدر محمد جاوید بلوانی اور پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پورٹ پر کنٹینرز کلیئرنس، اسمگلڈ سامان آکشن اور انفورسمنٹ صلاحیت میں بہتری کی جائے گی، انڈر ٹیکس سیکٹر سے ٹیکس وصولی اور عدالتوں میں کیسز کو جلد کلیئر کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف وفد کی آمد سے قبل تمام اقدامات پر پیشرفت کی جائے گی، جنوری کے دوران ایف بی آر کو تقریباً 960 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے، 385 ارب ریونیو شارٹ فال ملا کر جنوری کا ٹیکس ہدف 1 ہزار 340 ارب روپے تک ہے۔ رواں ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے...
اسلام آباد: بنگلہ دیش کو اس وقت چینی کی قلت کا سامنا ہے اور اس نے اپنی درآمدی ضروریات پوری کرنے کیلیے پاکستانی منڈیوں کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق بنگلہ دیش پاکستانی 15 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔ ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بنگلہ دیش اپنی مقامی کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کے ذریعے پاکستان سے تقریباً 25 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کر چکا۔ گزشتہ ماہ 25 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کے بعد اس وقت 50 ہزار میٹرک ٹن چاول کی درآمد کا معاہدہ جاری ہے جسے اگلے ہفتے تک حتمی شکل دیدی جائے گی۔ ...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے واقعات سے شہریوںمیں خوفزدہ ہوگئے ،بازیابی کیلیے کمیٹی بنادی گئی۔نارتھ کراچی انم اپارٹمنٹ میں صارم کے اغوا اور قتل کی واردات میں ملوث زیرِ حراست 5 ملزمان کو انویسٹی گیش سینٹرل کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 7 سالہ صارم کے اغوا اور قتل کی واردات نارتھ کراچی انم اپارٹمنٹ کے اندر ہی ہوئی ہے ۔ بچے صارم کے کیس میں زیرِ حراست 5 ملزمان کو انویسٹی گیش سینٹرل کے حوالے کر دیا گیاہے ۔ ملزمان میں 2 چوکیدار، معلم اور بلڈنگ کا والومین شامل ہیں جبکہ زیرحراست ملزمان میں صارم کے والد کا رشتہ دار بھی ہے، تمام ملزمان کا ڈی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر آئی ٹی مارکی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے والدین کے لئے گورنر ہاوس میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ زیرتعلیم بچوں کے والدین کوسرد موسم میں باہر انتظارکرنا پڑتا تھا۔گورنرسندھ نے کہا کہ زیر تعلیم بچوں کے والدین کے لئے خصوصی جگہ کا انتظام کیاجارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیرتعلیم بچوں کے والدین کے لئے انتظارگاہ میں ہیٹرکی سہولت بھی ہوگی۔
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پورٹ پر کنٹینرز کلیئرنس، اسمگلڈ سامان آکشن اور انفورسمنٹ صلاحیت میں بہتری کی جائے گی، انڈر ٹیکس سیکٹر سے ٹیکس وصولی اور عدالتوں میں کیسز کو جلد کلیئر کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف وفد کی آمد سے قبل تمام اقدامات پر پیشرفت کی جائے گی، جنوری کے دوران ایف بی آر کو تقریبا 960ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے، 385 ارب ریونیو شارٹ فال ملا کر جنوری کا ٹیکس ہدف 1 ہزار 340 ارب روپے تک ہے۔ رواں ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے...
ہماری پلکیں جھپکنے کی عادت صرف ایک غیر ارادی حرکت نہیں بلکہ آنکھوں کی صحت کے لیے نہایت اہم بھی ہے۔ اگر آپ ایک گھنٹے تک پلکیں نہ جھپکائیں تو آپ کو ایسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، جنہیں جان کر آپ کی پریشانی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ 1۔ آنکھوں کی نمی ختم ہونا 30 سیکنڈ: پلکیں نہ جھپکنے سے آنکھوں کی نمی بخارات بن کر ختم ہونے لگے گی۔ چند منٹ: آنکھ کی حفاظتی پرت (tear film) خشک ہو جائے گی، جو آنکھ کی حفاظت اور صاف بینائی کے لیے ضروری ہے۔ 2۔ دھندلا نظر آنا پلکوں کے جھپکنے سے آنکھوں پر نمی کی تہہ برقرار رہتی ہے۔ ایک گھنٹے تک پلک نہ جھپکانے پر آنکھ خشک...
لاہور: عدالت نے غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔ پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے دیگر ملزمان کی حاضری لگاتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان حاضر ہوں تاکہ فرد جرم کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔ دورانِ سماعت وکیل محمد خان بھٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ میرا نام پی سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار...
اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے نئی قانونی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، تاہم اس میں پارٹی سے وابستہ اہم وکلا کو شامل نہیں کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کے معاملے میں مقدمے کی پیروی کے لیے نئی قانونی ٹیم شکیل دے دی گئی ہے جو 14 رکنی وکلا پر مشتمل ہے۔ نئی قانونی ٹیم میں بیرسٹر سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل ، چوہدری ظہیر عباس، ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں خالد محمود یوسف چوہدری، چوہدری اشتیاق، ابوذر نیازی، رائے سلمان امجد، شعیب شاہین ،...
کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) انڈس ہائی وے دبئی ہوٹل کے قریب ہتھیار بندوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 14 سالہ لڑکے عابد بہیو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے دبئی ہوٹل کے قریب ہتھیار بندوں کی فائرنگ سے 21 دن قبل 14 سالہ نویں جماعت کا طالب علم عابد علی بہیو کو مزاحمت کرنے پر قتل کیا گیا تھا، ورثاء کی جانب سے ایس ایس پی کشمور کے آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، ہم 2 مرتبہ ایس ایس پی سے ملے لیکن پھر بھی ملزم گرفتار نہیں ہوئے اور ایف...
ملک میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام کے لیے یونیسیف سے معاہدہ ہوگیا۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی( کی معاونت سے ’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ کے لیے یونیسف سے معاہدہ ہوگیا۔ یونیسف بچوں کی فلاح، تعلیم، صحت اور حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر سرگرم ہے۔ نوجوانوں کو پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے یونیسف اور مسلم ورلڈ لیگ کی شراکت داری و ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے 1.5 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔ ’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ نوجوانوں کو پائیدار مستقبل کے لیے ضروری مہارتیں فراہم...
190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔ شہریوں نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے آنے والا فیصلہ خوش آئند ہے ۔انصاف کی زنجیر جب ہلتی ہے تو بڑوں بڑوں کو جکڑ لیتی ہے ۔ عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر ہو یا غریب قانون سب کے لیے برابر ہے ۔القادر ٹرسٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو ریاست کے بجائے منی لانڈرر کے حوالے کر دیا گیا ۔...
نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ نے میانمر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ، جہاں 4سال قبل فوجی بغاوت کے بعد سے لڑائی جاری ہے۔ آسیان نے تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک خصوصی ایلچی میانمر بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ آسیان کے وزرائے خارجہ نے ملائیشیا کے جزیرے لنکاوی میں 2روزہ غیر سرکاری اجلاس منعقد کیا۔ اس سال آسیان کی صدارت ملائیشیا کے پاس ہے۔میانمر کی فوج نے وزارت خارجہ کے مستقل سیکرٹری کو بھیجا، جنہوں نے اجلاس میں ملک کی نمائندگی کی۔ وزرا نے میانمر کی فوج اور جمہوریت پسند قوتوں کے درمیان جاری لڑائی پر تبادلہ خیال کیا۔ ملائیشیا کی وزارت...
دہلی (اسپورٹس ڈیسک)بورڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا سے بدترین شکست کے باعث ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سے باہر ہونے والی بھارتی ٹیم کے لیے بی سی سی آئی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی تازہ 10 نکاتی گائیڈ لائنز کا اطلاق انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا، بھارتی ٹیم بس کے پروٹوکول بھی گائیڈ لائن میں شامل ہیں۔بھارتی بورڈ نے انڈیا انگلینڈ وائٹ بال سیریز سے قبل تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو نئی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا ہے۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 جنوری کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو بتا دیا گیا...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں نئے ٹول پلازہ کی تعمیر کے لیے سامان پہنچ گیا،این ایچ اے کا ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے خط جے یو آئی نے منصوبے کو غیر قانونی قراردے دیا،شہری اتحادکا ہنگامی اجلاس طلب۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف مقامات پر نئے ٹول پلازے تعمیر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،اس سلسلے میں جیکب آباد میں آباد کے قریب نئے ٹول پلازہ کی تعمیر کے لیے سامان پہنچا دیا گیا ہے جس پرجے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے اس منصوبے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر سے جیکب آباد تک کا روڈ ایشین...
سکھر (نمائندہ جسارت)پولیس کی جانب سے بلڈ بینک سکھر کہ تعاون سے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا معصوم بچوں کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر میں بلڈ کیمپ لگایا گیا، ایس ایس پی سکھر نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں لگایا گیا بلڈ کیمپ کا دورہ کیا، خون کا عطیہ دینے والے پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ سمیت بڑی تعداد میں سکھر پولیس کے افسران و جوانوں کی جانب سے اپنا خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سکھر نے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو زندگی کے چراغ و سفر کو جاری رکھنے کیلیے خون کے عطیات کی اشد ضروت ہوتی ہے۔ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں...
حکومت کی جانب سے آفشور ڈیجیٹل سروسز پر 20 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کا امکان ہے، جبکہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 10 سال قید کی سزا اور ان لینڈ ریونیو کے جونیئر افسر کو کمشنر ایف بی آر کی پیشگی اجازت لیے بغیر گرفتاری کی اجازت دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔ تاہم کشمنر اگر گرفتاری پر مطمئن نہ ہو تو وہ گرفتار شخص کو رہا کرنے کا حکم دے سکے گا، کمشنر بغیر واضح اور ضروری ثبوتوں کے گرفتار کرنے والے افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کرسکے گا۔ ذرائع کے مطابق بل منظور ہونے کی صورت میں ان لینڈ ریونیو کا افسر زیر تفتیش شخص کے بیرون ملک فرار کو روکنے کیلیے کمشنر کو...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا،گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے، گیس کی طلب کو پورا کرنے کیلیے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے، گیس کیطلب کو پورا کرنے کیلیے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے، گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے۔بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصول ہوتی ہے۔ گزشتہ چار سال کے دوران گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا، گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کیلیے کام ہورہا ہے،...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، عدالت عظمیٰ کا آٹھ رکنی آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ سے بڑی خبر سامنے آگئی، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔اطلاعات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علیمظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن بھی آٹھ رکنی آئینی بنچ کا حصہ ہیں۔کیس کی سماعت 27 جنوری کی صبح ساڑھے نو بجے ہوگی۔دریں اثنا عدالت عظمیٰ نے ملٹری کورٹس کیس 28 جنوری کو...
لاہور:دھند کے باعث مختلف علاقوں کے موٹروے ٹریفک کیلیے بند کردیے گئے ہیں، لاہور ملتان موٹروے (ایم 3)، گوجرہ سے ملتان (ایم 4)، اور ملتان سے ظاہر پیر (ایم 5) کے سیکشنز کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس عمران احمد کاکہنا ہےکہ کافی دھند ہونے کے باعث ہم نے مختلف علاقوں کے موٹرویز کو عارضی طور پر بندکیا ہے، یہ اقدام عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیے ہیں۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ موٹرویز پر گاڑی چلانے والے ڈرائیورز صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کویقینی بنائیں ، اسکے بعد کسی مناسب جگہ پر قیام کرلیں، دھند میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی...
کراچی:نادرا نےشہریوں کے لیے بائیک سروس متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ پہلی مرتبہ شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے یہ سہولیات نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق نادرا ریجنل ہیڈ آفس میں بائیک سروس متعارف کروانے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقدکی گئی ، جس میں ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد نے عوام کو گھروں میں قومی شناختی کارڈبنوانے کے لیے بائیک سروس فراہم کرنے والے رائیڈرز کو موٹرسائیکلز کی چابیاں دیں۔ نادرا کے ترجمان نے کہاکہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کےلیے ابتدائی مراحل میں کراچی میں صرف 3 بائیکس فراہم کی گئیں ہیں، آہستہ آہستہ اس سلسلے کو ہم آگے بڑھائیں گے، اس سروس میں پہلی مرتبہ قومی شناختی کارڈ بنوانے والے افراد شامل نہیں...
وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے ایف بی آر نے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت سینئر افسران کے لیے ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کر کے انعام سے نوازا جائے گا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق کارکردگی بنیاد پر ایف بی آر افسران کو اے سے ای تک کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا اور سینیئر افسران کو بطور انعام نئی گاڑی ، تنخواہوں میں اضافہ اور اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔ کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو افسران کو ای میل اور موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے...
لاہور: پنجاب حکومت نے عوام کی آسانی کےلیے صوبائی دارالحکومت میں مزید 3 پاسپورٹ دفاتر قائم کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے عوام کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے لاہور میں نادرا میگا سینٹر ساندہ، شملہ پہاڑی اور پیکو روڈ پر پہلے سے موجود نادرا دفاتر میں مزید 3 پاسپورٹ دفاتر کھولے ہیں، جہاں باقاعدہ سے عوام کو پاسپورٹ فراہم کرنے کے مراحل کو پورا کیا جارہاہے۔ کھولے گئے پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار نادرا سینٹر کے اوقات کار سے منسلک کر دیئے ہیں جبکہ شملہ پہاڑی 24 گھنٹے اور ساندہ اور پیکو روڈ میں 10 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔ واضح رہے کہ چاروں صوبوں کے مقابلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز...
نیو گوادر انٹرنیشنل کے لیے افتتاحی پرواز کراچی سے روانہ ہوگئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی گوادر پرواز پی کے 503 کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر ہوئی۔پرواز پی کے 503 صبح 9:15 کی بجائے 10 بجے گوادر کے لیے روانہ ہوئی۔ پہلی پرواز کو گوادر ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد واٹر سیلوٹ دیا جائے گا۔ پی آئی اے کا طیارہ 46 مسافروں کو لے 11 بج کر 15 منٹ پر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بطور پہلی کمرشل پرواز لینڈ کرے گا۔ وزیردفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرواز کا استقبال کریں گے۔ پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ ریئیر ایڈمرل میجر جنرل عدنان سرور ملک، ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس...
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پانی کانفرنس کی تیاریوںکے جائزہ کیلیے صوبائی ذمے داران و لوئر سندھ کے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پانی کانفرنس کی تیاریوںکے جائزہ کیلیے صوبائی ذمے داران و لوئر سندھ کے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد (صباح نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عمائدین، قبائلی رہنما اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقاتیں کیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملاقاتوں میں کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا ۔ قومی ، علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مجموعی معاشی و اقتصادی ترقی کیلیے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر اگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت انتشار کا نہیں بلکہ اتفاق اور اتحاد کے ساتھ...
کراچی: چند روز قبل کی بات ہے دبئی سے کراچی واپس آتے ہوئے فلائٹ سے قبل میں ایئرپورٹ لاؤنج میں بیٹھا تھا، وہاں نوجوان لڑکے لڑکیوں کا بڑا گروپ بھی نظر آیا، سب پاکستانی تھے لیکن انگریزی میں بات چیت میں مگن رہے، میں نے اپنے ساتھ بیٹھے ایک برگر کلاس نوجوان سے پوچھا کہ آپ لوگ کسی کالج ایکٹیوٹی کے لیے یو اے ای گئے تھے تو اس نے کہا ’’ نو ہم تو وہاں کولڈ پلے کے کنسرٹ کیلیے گئے تھے،وی آل لو کرس مارٹن‘‘۔ آپس کی بات ہے میں دیسی بندہ ہوں مجھے ارجیت سنگھ، عاطف اسلم، راحت فتح علی خان اور کشور کمار کا تو پتا ہے لیکن کولڈ پلے سے صرف اس...
ڈاکٹر عافیہ ٹیم کے ممبران عافیہ کی رہائی کیلیے کراچی پریس کلب پرمظاہرہ کررہے ہیں
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی قرآن و سنت کے نفاذ کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور یہی عوام کے تمام مسائل کا واحد اور آخری حل ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ملی یکجہتی کونسل سندھ اسد اللہ بھٹو نے جامعہ الفلاح کی سالانہ تقریب سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر نائب صدر جمعیت اتحاد العلماپاکستان قاری ضمیر اختر منصوری مدیر جامعہ الفلاح علی زمان کشمیری۔ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلماء کراچی مولانا عبدالوحید، مولانا عطا الرحمن، مولانا مبین اختر، مولانا حبیب حنفی.مولانا رحمت دین و دیگر علما مشائخ کے علاؤہ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر قاری ضمیر اختر منصوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن وسنت کا نظام اس ملک کا مقدر...
ایران کی سپریم کورٹ کے اندر فائرنگ کے واقعے میں دو اہم ججز ہلاک اور ان کا ایک محافظ شدید زخمی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والے سپریم کورٹ ججوں کی شناخت محمد مغیشی اور علی رازینی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جج محمد مغیشی پر غیر منصفانہ ٹرائل اور سخت سزائیں دینے کے الزام پر 2019 میں امریکا جب کہ آٹھ سال قبل یورپی یونین نے پابندیاں عائد کی تھیں۔ اسی طرح علی رازینی کو بھی مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور 1999 میں انھیں قاتلانہ حملے میں مارنے کی ناکام کوشش بھی کی گئی تھی۔ اگرچہ قتل کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں تاہم یہ ججز جاسوسی اور دہشت گردی سے متعلق حساس قومی سلامتی کے مقدمات کو...
پشاور: خیبر پختونخوا میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے قانون کی منظوری کے چار سال بعد پہلی بار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ حکومتی خواتین ارکان اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو مل گئیں جبکہ ایک کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی اسپیکر کو مل گئی۔ خیبر پختونخوا میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے 2021 میں حکومت کی جانب سے قانون اسمبلی سے منظور کروایا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے اس وقت قانون میں ترمیم پیش کی کہ کمیٹیوں کی سربراہی خواتین ارکان اسمبلی کو دی جائے جسے حکومت نے مںظوری کیا۔ سال 2023 میں پیپلزپارٹی کی نگہت اوکرزئی نے قانون پر عمل درآمد نہ ہونے...
حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ان اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیئے جنھیں آج کسی وقت رہا کیا جائے گا۔ عالمی رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمد ہونا تھا تاہم اسرائیل آخری لمحے تک جارحیت سے باز نہ آیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے آج رہا کیے جانے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری نہ کرنے کا بہانہ تراشتے ہوئے حملے جاری رکھے۔ تازہ ترین پیشرفت میں حماس نے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیئے جنھیں آج کسی بھی وقت ریڈ کراس کے ذریعے رہا کردیا جائے گا۔ اسرائیلی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے انھیں حماس کی جانب سے تین یرغمالیوں کے نام...
بھارتی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے درمیان 12 بھارتی شہری ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ 126 بھارتیوں کو روسی فوج میں بھرتی کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جن میں سے 96 بھارتی واپس وطن لوٹ چکے ہیں تاہم اب تک 12 بھارتی فوجی روس کی طرف سے لڑتے ہوئے مارے گئے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کی طرف سے لڑنے والے 16 دیگر بھارتی تاحال لاپتا ہیں۔ روسی حکومت کو بھی ان کا علم نہیں۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ 2 بھارتی شہری اب بھی روسی فوج کا حصہ ہیں اور یوکرین کے خلاف جنگ میں...
پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی مالی سال 2025 کے لیے 3.2 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کر دی ہے۔ پاکستانی جی ڈی پی پر ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف اور پی ڈی ایم حکومت میں جی ڈی پی شرح مالی سال 2023 میں منفی 0.2 فیصد رہی ہے جبکہ مالی سال 2024 میں 2.5 فیصد اور 2025 میں 3.0 فیصد کی پیروی کر رہے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی مالی سال 2022 میں 6.18 فیصد اور 2021 میں 5.77 فیصد تھی جبکہ 2020 میں کرونا...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلیے بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔بھارتی کپتان اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تاہم اس موقع پر ہیڈکوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں تھے۔ انڈین میں نومبر 2024 سے ہرنیا سرجری کے بعد اسکواڈ سے باہر کلیدیپ یادیو، کمر درد کے شکار جسپریت بمراہ اور فاسٹ بولر محمد شامی کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا تاہم بمراہ کی شمولیت انکی فٹنس سے مشروط ہوگی۔بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل،...
مٹیاری (نمائندہ جسارت) ایم این اے مخدوم جمیل الزماں کی زیر صدارت پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیٹرولیم فنڈز عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی عوامی کھلی کچہریوں کا انعقاد اور عوامی درخواستوں کی بنیاد پر منصوبوں کا جائزہ لے کر ان کی نشاندہی کرے گی، جنہیں پیٹرولیم کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں منظور کیا جائے گا۔ ایم این اے مخدوم جمیل الزماں نے ڈپٹی کمشنر کو کھلی کچہری کا شیڈول اور عوامی نوٹس جلد اخبارات میں شائع کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزماں، سندھ حکومت کے ترجمان مخدوم فخر الزمان، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل مخدوم...
کراچی: معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں خوشحالی لانے اور غربت کے خاتمے کیلیے تھنک ٹینکس قائم کیے جائیں اور اڑان پاکستان منصوبے کے تمام 5 ایز کو سی پیک کے دوسرے فیز میں شامل کیا جائے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے لانچ کردہ اقتصادی بحالی اور معاشی ترقی کے پانچ سالہ منصوبے اڑان پاکستان میں 5ایز سے مراد ایکسپورٹ، ای پاکستان، انوائرنمنٹ اینڈ کلائمیٹ چینج، انرجی اینڈ انفراسٹرکچر، اور ایکویٹی اینڈ ایمپلائمنٹ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاشی خوشحالی کیلیے ایک نیا اور جامع منصوبہ لانچ کیا ہے، لیکن اسٹرکچرل اصلاحات کے بغیر اس کے ناکام ہونے کا اندیشہ موجود رہے گا۔ منصوبے کو کامیاب بنانے کیلیے انڈسٹری، پیداواری...
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی بزنس کیلئے از سر نو قانون ساز کمیٹی تشکیل دیدی ۔ پارلیمانی کمیٹی 10 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل بنائی گئی ہے ۔پارلیمانی کمیٹی میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی عبد القادر پٹیل کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں سید نوید قمر، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک شامل ہیں جبکہ شہادت حسین اعوان، شازیہ مری، طارق شاہ جاموٹے ، بیرسٹر ضمیر گھمرو، میر اعجاز جاکھرانی، سلیم مانڈوی والا، عبدالقادر پٹیل کوبھی شامل کیا گیا ہے ۔
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاست کیلیے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔ لاہور میں علما کرام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ ہے، پی ٹی آئی دور میں شہزاد اکبر نے ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا۔ پی ٹی آئی اپنی چوری چھپانے کیلیے مذہب کارڈ استعمال کررہی ہے، جب اس کیس میں قانونی دفاع نہ ہوا تو مذہب کارڈ استعمال کرنے لگے، پی ٹی آئی والے خدا کا خوف کریں یہ اس معاملے پر مذہب کو درمیان میں نہ لائیں، مجھے بتا دیں القادریونیورسٹی میں...
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر ملنے پر مزید ردعمل دیا ہے کہ نام نہاد’ ’بند لفافے‘ ‘کو حکومت اور تحقیقاتی ادارے کھولیں، اس میں کیا لکھا ہے عوام کو بتائیں تا کہدودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ڈان نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب مقدمے کا مقصد محض پروپیگنڈا کر کے صبح شام جھوٹ بولنا ہو تو کوئی چیز پبلک نہیں ہو سکتی۔پوسٹ کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وکلا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو خواتین کو سیاست میں گھسیٹ کر ان...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ایگریکلچر ریسرچ سندھ اور بائر کراپ سائنس کی جانب سے آم کی بہتر پیداوار کے عنوان سے سندھ ایگریکلچر ریسرچ کے ایگریکلچر کمپلیکس میں سیمینار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ سندھ ڈاکٹر مظہر الدین کیریو نے کہا کہ ایگریکلچر ریسرچ نجی زرعی کمپنی کے ساتھ مل کر آم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید تحقیق متعارف کرائی گئی ہے جس سے آبادگاروں کی آگاہی کے لیے سیمینار منعقد کیا گیا ہے جس سے آباد گاروں کو بہتر فصل کے ساتھ زائد معاوضہ مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایگریکلچر ریسرچ آباد گاروں کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور کم وقت میں زائد پیداوار...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ائر لائن پی آئی اے نے پیرس کی پروازوں کیلیے دیے گئے اشتہار پر معذرت کرلی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اس اشتہار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور ایسا تاثر دیا گیا جو ادارے کا مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر کچھ منفی جذبات کا سبب بنا ہوگا جس کیلیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی ائرلائن کی پیرس کی پروازوں کے آغاز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے غیر روایتی مارکیٹوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے لیے مالٹا میں ضیا نور کو پاکستان کا اعزازی سرمایہ کاری کونسلر مقرر کر دیا ہے۔اعزازی سرمایہ کاری کونسلر ضیا نور نے یورپی یونین کے رکن ملک مالٹا میں باہمی تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط ایکسپورٹ پورٹ فولیو کے باوجود مالٹا کی مارکیٹ میں انتہائی کم حصہ رکھتا ہے اور پاکستان سے مالٹا کے لیے برآمدات کا حجم 3.85ملین ڈالر پر مشتمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئی حکمت عملی کے تحت مالٹا کے لیے امسال کے اختتام تک 100ملین ڈالر تک پہنچایا جائے گا۔ مالٹا میں پاکستانی چاول، ٹیکسٹائل،...
اسلام آباد(صباح نیوز)اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور عوام کی حکمرانی کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کے لیے آئندہ چند روز میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ون پوائنٹ ایجنڈے پر اکٹھا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے سینئررہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنے والا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کررہے ہیں ،انہی سے بھیک مانگ رہے ہو جنہیں کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں میرجعفر ہیں اور ان کی وجہ سے ریاست کو نقصان پہنچا۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چمپینز ٹرافی کیلیے کراچی میں افتتاحی تقریب اور تین میچز کے سلسلے میں انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ایونٹ کو کامیاب اور یاد گار بنانے کے لیے کراچی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی انتظامیہ شائقین کو پارکنگ اور گراونڈ تک پہنچنے کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات کرے گی۔جمعہ کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرافی کے میچز کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔اسٹیڈیم آنے جانے والے اور اطراف کے راستوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا۔ پارکنگ کے خصوصی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹیم عافیہ پاکستان کے صدر حمزہ صدیقی نے کہا ہے کہ ٹیم عافیہ قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ ڈاکٹر عافیہ کا کیس فیصلہ کرے گا کہ ریاست کی نظر میں اپنے شہریوں کی کتنی قدرومنزلت ہے؟انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کا22 سال سے امریکی قید ناحق میں ہونا شرمناک ہے۔ مگر اب حکومت اور اداروں کو انہیں رہا کرانے کا ایک سنہری موقع میسر آیا ہے جسے گنوانا نہیں چاہیے۔ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے منصب سے سبکدوش ہونے والے ہیں اوروہ ہزاروں کی تعداد میں قیدیوں کی سزائیں معاف کر رہے ہیں جس سے وائٹ ہائوس میں عام معافی کا سماں پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان فشر فوک فورم اور ابرہیم حیدری کے ماہی گیروں نے فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی میں کرپشن کے خاتمے اور الیکشن کرانے کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فشر فوک فورم کراچی کے صدر مجید موٹانی نے FCS میں فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی میں بھی جمہوریت کی بات کریں کیونکہ الیکشن نا ہونے کی وجہ سے ماہیگیر بنیادی حقوق سے محروم ہیں جبکہ ایڈمنسٹریٹر نویدِ عباسی اور اس کی ٹیم FCS میںکھلے عام کرپشن کررہے ہیں جس کی وجہ سے ادارہ تباہ ہو رہا ہے لہٰذا ہم...
کراچی: شہرقائد کی انتظامیہ نے چیمپئنز ٹرافی2025 کو یادگار اور کامیاب بنانے کے لیے ہر سطح پر تیاریاں شروع کردی ہیں۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ کی ابتدائی تقریب اور 3میچز کراچی میں ہوں گے، جن کے لیے فول پروف سیکورٹی اور خصوصی سہولیات کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اداروں نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیڈیم آنے جانے کے راستوں کو خوبصورت بنانے کے لیے سجایا جائے گا جب کہ پارکنگ کے لیے خصوصی مقامات مختص کیے جائیں گے اور وہاں...
لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیئررہنما جاوید لطیف کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کر رہے ہیں جنہیں کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں، پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سامنے آنے والا تھا۔ سینئررہنما ن لیگ جاوید لطیف نے پروگرام ’’ سینٹر اسٹیج ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو سزا ملنے پر ہم خوش نہیں ہوتے ،ہم تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ معاف کرے...
کراچی: وفاقی حکومت نے غیر روایتی مارکیٹوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے لیے مالٹا میں ضیاء نور کو پاکستان کا اعزازی سرمایہ کاری کونسلر مقرر کر دیا ہے۔ اعزازی سرمایہ کاری کونسلر ضیاء نور نے یورپی یونین کے رکن ملک مالٹا میں باہمی تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ضیاء نور نے کہا کہ مالٹا یورپین یونین میں چھوٹا ملک ضرور ہے لیکن یہ ایک مضبوط پوزیشن کی مارکیٹ ہے جہاں مختلف وسائل اور مصنوعات کی کھپت کا انحصار خالصتاً درآمدات پر مبنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایک مضبوط ایکسپورٹ پورٹ فولیو کے باوجود مالٹا کی مارکیٹ میں انتہائی کم حصہ رکھتا...
اسلام آباد: عمران خان کو جیل میں سہولیات سے متعلق نظرثانی درخواست کو عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل سہولیات کے حوالے سے نظر ثانی درخواست پر اعتراض دُور کردیا گیا، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض دُورکرتے ہوئے پیر کو درخواست مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کیا چیلنج کیا ہوا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ ہم نے اس میں ٹرائل...
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پراجیکٹس کے لیے ریولوِنگ فنڈ اکاؤنٹس کھولنے کے لیے بجٹ یا روپے کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی ہے۔ وزارت خزانہ نے 4 اگست 2022 کے جاری کردہ آفس میمورنڈم میں ترمیم کر دیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پیراگراف 1 (1) بی سے پراجیکٹ کے لیے بجٹ کوور اور روپے کی گارنٹی کا تعین ہونا ضروری ہے، کے الفاظ حذف کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح دوسرے پیراگراف 1 (جے) سے یہ عبارت کہ ’’بجٹ تخمینے (BOs/NISs) میں بجٹ مختص ہونا اور متعلقہ دستاویزات کی نقول فراہم کرنا لازم ہے، یہ بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ایک نیا پیراگراف 1(ڈی) شامل کیا گیا ہے جس...
وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کی ہے۔چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری امور پر جائزہ اجلاس وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی صدارت میں آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے کاروبار کو سہولیات کی فراہمی کیلیے ان کا تفصیلی سروے کرکے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلیے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے اور چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں خواتین انٹرپرینیورز کے لیے خصوصی پیکیج...
عاطف اکرام شیخ اور سنیئر نائب صدر ڈھاکہ چیمبر کے صدر تسکین احمد کو فیڈریشن کی یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں کرا چی (کامرس رپورٹر)صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو دو طرفہ تجارت میں تیزی سے نمو حاصل کرنے کے لیے آزاد تجارتی معاہدہ (FTA) یا ترجیحی تجارتی معاہدہ (PTA) طے کرنے کی اشد ضرورت ہے؛ کیونکہ با ہمی تجارت کی ایسی واضح اور بے پناہ صلاحیت موجود ہے کہ جس سے دونوں معیشتوں کو بڑے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں پاکستانی تجارتی وفد نے ڈھاکہ چیمبر آف کامرس اینڈ...
محرابپور،محکمہ آبپاشی و پولیس کی ملی بھگت سے مٹی مافیا مٹی فروخت کیلیے لے جارہی ہے
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن حیدرآباد کے تحت چراغ سے چراغ پروگرام کے تحت پرامن انتخابات کے لیے نوجوانوں کے ذریعے عوام کی جمہوری تعلیم کے موضوع پر پبلک اسکول لطیف آباد میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ شرکاء میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تربیتی گائیڈ میں شامل مواد/ پیغامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیدرآباد وحید فیروز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اعلیٰ تعلیمی اداروں/ جامعات/ کالجز کے طلبا و طالبات کے ساتھ سرگرمیاں منعقد کروانے کے لیے چراغ سے چراغ پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں جس کے تحت نوجوان تربیتی گائیڈ میں شامل...
انچولی ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب سے سینیٹر خالدہ اطیب، سینیٹر فرحان چشتی ، پروفیسر زائمہ اسرار، مسز نصرت رضوان، سرفراز حسین عابدی، محمود ریاض ودیگر خطاب کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینیٹر خالدہ اطیب نے کہا ہے کہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بنیاد پر معاشرے کے کمزور افراد کی مدد اور نوجوانوں کو تعلیم اور دیگر شعبوں میں حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ ز اور اسکالرشپ کا اجراء خوشی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرہ امداد باہمی اور ایثار کی بنیاد پر چلتا ہے، انچولی ایسوسی ایشن کی خدمات لائق تحسین ہیں۔وہ آج احباب انچولی میرٹھ انڈیا کی نمائندہ تنظیم انچولی ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں، سینیٹر خالدہ ادیب نے کہا کہ برادری کی بنیاد...
کراچی(رپورٹ:حماد حسین) بی جے پی اپنی حکومت کو برقرار رکھنے اور اپنے سیاسی عزائم کو ممکن بنانے کے لیے مسلمانوں کے ساتھ اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرنا تاکہ ہندو قوم پرستوں کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کرکے اپنی سیاست اور حکومت کو استحکام دے سکے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے شعبہ بین القوامی تعلقات کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ جبیں اورسندھ ہائی کورٹ کی ممتاز وکیل ڈاکٹر عنبر مہرایڈووکیٹ نے جسارت کے سوال’’ بھارت میں بڑھتی ہو ئی مسلم دشمنی کے محرکات کیا ہیں‘‘؟میں کیا۔پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ جبیں کا کہنا تھا کہ بھارت میں اکثر اوقات فسادات اور جھڑپیں تشویش کا باعث ہیں‘ اس کی بنیادی وجہ حکمران جماعت بی جے پی اور ہندو قوم پرست...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے قوم سے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ ان کے دور حکومت میں امریکا نے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، چین نہیں امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہے۔ وائٹ ہاؤس سے قوم سے الوداعی خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ نائب صدر کمالا ہیرس اور ٹیم کے ساتھ کی وجہ سے حکومت نے میرے دور میں مشکلات عبور کیں، ہمیںامریکا میں جمہوریت کو محفوظ بنانا ہے، چند امیر لوگوں کے ہاتھوں میں طاقت آنے پر فکر مند ہوں۔ جوبائیڈن نے کہا موجودہ دور میں سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا دور ہے جس سے ہمیں اپنی نئی نسل کو بچانا ہے، مصنوعی ذہانت کو حفاظتی انتظامات کی ضرورت...
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے آن لائن پٹیشن پر ڈیڑھ ملین افراد نے دستخط کردیے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اس وقت اپنے وکیل کلائیو اسمتھ اور ماریہ کاری کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی میں امریکی حکام سے حتمی ملاقاتوں میں مصروف ہیں، ان ملاقاتوں کا مقصد امریکی صدر جو بائیڈن کے دفتر میں سزا کے خاتمے کیلیے جمع کرائی گئی درخواست (Clemency Petition) کی منظوری حاصل کرنا ہے۔ گزشتہ شب سینیٹر طلحہ محمود بھیپاکستان سے امریکٓ پہنچ گئے ہیں جو آج امریکی سینیٹرز اور دیگر حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں موجود ہوں گے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ قوم دل کی گہرائیوں سے دعا کرے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ کے تمام اضلاع کی ضلعی اے ڈی پی اسکیموں کیلیے مختص 120 ارب روپے کے بجٹ سے تمام ضلعی اے ڈی پی اسکیموں اور ان اسکیموں پر خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات 10 روز میں تمام ڈپٹی کمشنرز سے طلب کرلیں۔ جمعرات کو پی اے سی اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں ہوا ۔ ڈپٹی کمشنرز ضلعی اے ڈی پی اسکیموں اور ان پر خرچ کیگئی رقم کے متعلق تفصیلات فراہم نہ کرسکے۔ نثار کھوڑو نے محکمے سے پوچھا کہ ضلعی اے ڈی پی کے متعلق پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کون ہے؟ سیکرٹری محکمہ ورکس سروسز محمد علی کھوسو نے پی اے سی کو بتایا کے ضلعی اے...
کراچی: حکومت سندھ نے بے کار گاڑیاں ایک ماہ کے اندر نیلام کرنے اور کراچی کے سرکاری ملازمین کے لیے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، علی حسن زرداری اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے واضح گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ہدایات کی گئیں، اس موقع پر مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق 10 سالہ...
اسلام آباد :وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ زرائع کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری امور پر جائزہ اجلاس وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی صدارت میں آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے کاروبار کو سہولیات کی فراہمی کیلیے ان کا تفصیلی سروے کرکے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلیے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے اور چھوٹے پیمانے کے کاروبار...
کراچی: حکومت سندھ نے بے کار گاڑیاں ایک ماہ کے اندر نیلام کرنے اور کراچی کے سرکاری ملازمین کے لیے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا کراچی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، علی حسن زرداری اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے واضح گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ہدایات کی گئیں۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق 10 سالہ ریکارڈ پیش کردیا۔ شرجیل انعام میمن نے اجلاس...
کراچی: پرتگالی سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے، نیا سعودی معاہدہ دنیا کے مہنگا ترین ایتھیلٹ ہونے پر مہر ثبت کر دے گا. رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی پرو لیگ کلب النصر کی جانب سے 167.9 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ دیے جانے کا امکان ہے. 39 سالہ رونالڈو نے النصر کو جنوری 2023 میں جوائن کیا تھا، تب انھیں 164 ملین پاؤنڈ فی سیزن میچز کیلیے اور اضافی 49 ملین پاؤنڈ آف دی فیلڈ ایونٹس کیلیے دیے گئے تھے، اب وہ دنیا کے سب زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ دین اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے، اس کے فروغ کے لیے دینی علم کا ہونا بھی ضروری ہے۔ دارالفیض بنوریہ مدرسہ میں ختم بخاری شریف و طلبہ کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ ہم مسجد و مدرسہ کی بقا کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، بین الاقوامی سطح پر ایسا ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے کہ لوگ مولویوں سے نفرت کریں، مسلمان مذہب سے دور رہیں اور لوگوں کو اسلام سے دور رکھا جائے جس کے لیے جے یو آئی تمام مسلمانوں سے اپیل...
اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام جمہوریت کے لیے ضروری ہے ،امید ہے آج ہونے والے مذاکرات کے بعد اچھی خبر آئے گی ۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے 12 شہدا ہیں اور 49 زخمی ہیں،زخمیوں میں سے جو فوت ہوئے انکی تفصیلات جمع کرائی ہیں آئندہ تاریخ پر بیان ریکارڈ ہوگا،مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا، امید ہے حکومت سنجیدگی سے اس پر سوچے گی،
اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران اور بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس میں دائر بریت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر آج جمعرات کوسماعت سماعت کریں گے۔