یوکرین جنگ کا خاتمہ، روس نے مذاکرات کیلیے امریکا کو مطالبات کی فہرست تھما دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
روس نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کے لیے شرائط کی فہرست امریکا کے حوالے کردی۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ روکنے کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے مطالبات امریکا کو پیش کردئیے۔
خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین سے متعلق مذاکرات کے لیے جو شرائط پیش کی ہیں ان میں یوکرین کو نیٹو کی رکنیت نہ دینا اور یوکرین سے غیرملکی افواج کا انخلا شامل ہیں۔ دیگر شرائط کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق روسی اور امریکی حکام گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران روس کی شرائط سے متعلق ملاقاتوں اور ورچوئلی تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ روس نے یہ واضح بھی نہیں کیا کہ وہ شرائط تسلیم کیے جانے سے قبل یوکرین سے متعلق امن مذاکرات شروع کرے گا یا نہیں۔
اس سے قبل سعودی عرب میں یوکرین کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں امریکا بھی اپنی شرائط پیش کرچکا ہے جس میں یوکرین سے اس کے معدنی وسائل کا معاہدہ بھی شامل تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چین یوکرین بحران کے پرامن حل کے حوالے سے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
چین یوکرین بحران کے پرامن حل کے حوالے سے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کے روز رسمی پریس کانفرنس میں یوکرین بحران کے بارے میں سوالات کے جواب میں کہا کہ چین بحران کے پرامن حل کے لیے تمام سازگار کوششوں کی حمایت کرتا ہے
اور امید ہے کہ ایک ایسے حل تک پہنچا جائے گا جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول، منصفانہ اور پائیدار ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ چین اس بحران کے سیاسی حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔