2025-02-02@19:06:27 GMT
تلاش کی گنتی: 433

«امن کیلیے»:

    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ 5فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 3فروری کوادارہ نورحق میں ”کشمیر کانفرنس“،4فروری کو شہر بھر کی شاہراؤں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور 5فروری کوجیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ”یوم یکجہتی کشمیر ریلی“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پانچ فروری کودنیا میں یوم یکجحتی کشمیر بنایا جاتا ہے، قاضی حسین نے اس تحریک کی بنیاد رکھی،پیپلزپارٹی نے اپنے ویژن ”جہالت سب کے لیے“ کے مطابق...
    عمائدین سے خطاب میں سجاد سیاد میاں نے کہا کہ قیام امن کیلیے عمائدین کو قریب لانے کی کوشش کی، عوام امن کیلیے ترس رہے ہیں اور قیام امن چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کے قیام کیلئے اسلام آباد میں ہونے والا جرگہ خوشگوار ماحول میں ختم ہوگیا۔ اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگے کا انعقاد کیا گیا اس سے قبل عمائدین نے کھانا کھایا اور پھر جرگے کا آغاز ہوا۔ عمائدین سے خطاب میں سجاد سیاد میاں نے کہا کہ قیام امن کیلیے عمائدین کو قریب لانے کی کوشش کی، عوام امن کیلیے ترس رہے ہیں اور قیام امن چاہتے ہیں۔ جرگے میں سوشل میڈیا...
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کے قیام کیلیے اسلام آباد میں ہونے والا جرگہ خوشگوار ماحول میں ختم ہوگیا۔ اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگے کا انعقاد کیا گیا اس سے قبل عمائدین نے کھانا کھایا اور پھر جرگے کا آغاز ہوا۔ عمائدین سے خطاب میں سجاد سیاد میاں نے کہا کہ قیام امن کیلیے عمائدین کو قریب لانے کی کوشش کی، عوام امن کیلیے ترس رہے ہیں اور قیام امن چاہتے ہیں۔ جرگے میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے، قیام امن کیلئے ضروری اقدامات پر بات چیت ہوئی جبکہ ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے پر اتفاق ہوا۔ جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق دونوں...
    کراچی: ہندو برادری کی کئی برسوں سے رکھی 400 سے زائد استھیاں کینٹ اسٹیشن سے واہگہ کے لیے ٹرین سے روانہ کردی گئیں۔ ہندو دھرم کے مقدس مقام ہریدوار میں گنگا میا میں استھیاں بہانے کا پاکستانی ہندوؤں کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی، شہر کے قدیم  علاقے سولجر بازار میں استھیوں کی روانگی سے قبل پوجا پاٹ کی گئی۔ اس پر موقع پر ہندو دھرم سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی، شری پنچ مکھی ہنومان مندر کے گدی پتی مہاراج شری رام ناتھ کا کہنا تھا کہ 8 برسوں کے طویل انتظار کے بعد یہ استھیاں اپنی منزل ہریدوار واہگہ سے دہلی اور اس کے بعد ہریدوار میں گنگامیا کے کنارے پہنچائی...
    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ہر قیمت پر پاکستان سے  پولیو کے مرض کا خاتمہ کرنا ہوگا اور یہ مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں  نے اتوار کو اسلام آباد میں رواں سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انسداد پولیو تعاون پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب سمیت دیگر عالمی شراکتداروں کی معاونت پر مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اللہ تعالی کے فضل و کرم سے 2025 کی پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس طرح پاکستان کے کروڑوں بچوں اور بچیوں...
    لاہور: کے جلوپارک میں ایک ملازم کی جانب سے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد عوام خوف زدہ ہوکر بھاگ گئی، انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کو بے ہوش کرکے پنجرے میں منتقل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کہاکہ شیر کو بےہوش کرنے کے لیے انجکشن کا استعمال کیا گیا، پنجرہ کھولنے والے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف...
    ریاض: شام کے عبوری صدراحمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی کے ہمراہ اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے احمد الشرع کا پرتپاک استقبال کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  شام کے عبوری صدر نے کہاکہ  میں سعودی عرب میں ہی پیدا ہوا، زندگی کے 7 برس سعودی عرب میں ہی گزارے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ  سعودی عرب شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، دیگر ممالک کے تاجرشام میں سرمایہ کاری کرکےاپنے کاروبار آگے بڑھا سکتے ہیں۔ خیال رہےکہ شام کے عبوری صدر دسمبر میں بشار الاسد کو معزول کرنے والی باغی مہم کی قیادت کرنے...
    کراچی:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(  آئی ایم ایف) زرعی ٹیکس کے نفاذ کی شرائط پوری کرنے کے لیے سندھ حکومت متحرک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی اراکین نے زراعت پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی سے آگاہ کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لے لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے  ارکان اسمبلی کو بتایا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں،آئی ایم ایف کی شرائط پر زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  زراعت پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی کرنے سے صوبوں میں ترقی ہوگی، جس کے باعث عوام کو ریلیف ملے گا، زراعت کسی  بھی صوبے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت...
    کراچی:سندھ حکومت کی عدم توجہ کے باعث کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر دکانداروں کے لیے وبال جان بن گئی ہے، انڈر پاس کی تعمیرات کے باعث رمضان المبارک کے دوران تاجراور دکاندار اپنا کاروبار مکمل طور پر نہیں چلاسکیں گے دکانداروں کو اپنی دکان کا کرایہ اور سیلز مین کی ماہانہ تنخواہ نکالنا مشکل ہو گیا۔ دوکانداروں اور سیلز مینوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے کریم آباد مارکیٹ کے تاجر شدید پریشان ہیں کہ یہ انڈر پاس کب مکمل ہوگا؟ کریم آباد کے اطراف میں موجود مارکیٹوں کے تاجر اور رہائشی ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ کریم اباد مارکیٹ کے ایک دکاندار نے جسارت سے...
    بھارت کی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں مڈل کلاس طبقے کو بڑا ریلیف دیا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے 2025 کا بجٹ پیش کردیا جس میں عوام کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ انکم ٹیکس کے سلیب میں تبدیلی تجویز کی ہے جس کے تحت 12 لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدنی والے افراد کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس کے بجٹ میں انکم ٹیکس کی حد سالانہ 7 لاکھ بھارتی روپے رکھی گئی تھی۔ 7 لاکھ سے زائد آمدنی والوں کو ٹیکس دینا پڑتا تھا۔  بھارتی وزیر خزانہ سیتا رمن نے مزید بتایا کہ بجٹ میں غریبوں، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین...
    کراچی:سندھ حکومت کی عدم توجہ کے باعث کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر دکانداروں کے لیے وبال جان بن گئی ہے، انڈر پاس کی تعمیرات کے باعث رمضان المبارک کے دوران تاجراور دکاندار اپنا کاروبار مکمل طور پر نہیں چلاسکیں گے دکانداروں کو اپنی دکان کا کرایہ اور سیلز مین کی ماہانہ تنخواہ نکالنا مشکل ہو گیا۔ دوکانداروں اور سیلز مینوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے کریم آباد مارکیٹ کے تاجر شدید پریشان ہیں کہ یہ انڈر پاس کب مکمل ہوگا؟ کریم آباد کے اطراف میں موجود مارکیٹوں کے تاجر اور رہائشی ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ کریم اباد مارکیٹ کے ایک دکاندار نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری دکان میں 6...
    پشاور/ اسلام آباد: ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فریقین کے عمائدین آج آمنے سامنے بیٹھ کر جرگے میں مسئلے کا حل تلاش کریں گے۔ جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق کرم فریقین کے عمائدین اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگہ کریں گے اور اس حوالے سے کرم فریقین کے عمائدین جرگہ کے لیے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ جرگہ ممبر ڈی آئی خان کا کہنا ہے کہ کرم کے فریقین آپس میں غلط فہمیاں دور کرنے اور حل طلب مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے، دیر پا قیام امن کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے۔ جرگہ ممبر کا کہنا تھا کہ ضلع...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن ترقی اردو پاکستان کے زیر اہتمام یکم فروری بروز ہفتہ برطانیہ اور کینیڈا سے آئی ہوئی پاکستانی نژاد شاعرات پروفیسر شاہدہ حسن اور پروفیسر نجمہ عثمان کے اعزاز میں تقریب ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت انجمن کے صدر واجد جواد نے کی۔ مہمان اعزازی پروفیسر نجمہ عثمان نے کہا کہ دیار غیر میں مقیم افراد اپنے ملک، قوم، ثقافت اور زبان کی شناخت ہوتے ہیں۔ اردو زبان کے چاہنے والے کہیں بھی ہوں وہ اس کی آبیاری میں لگے ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں بھی اردو زبان کے فروغ کیلیے ادارے کام کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں اردو مرکز نے بڑا کام کیا ہے۔ان کی بڑی کوششوں کے بعدا ردو کو نصاب میں شامل...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بچوں کو اغوا کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ڈی آئی جی سمیت 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی۔ ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوںگے جبکہ ٹیم کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہروز علی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عارب مہر، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان شامل ہیں۔ ٹیم گرفتار ملزمان سے اچھی طرح سے پوچھ گچھ کرے گی اور شہر میں بچوں کے اغوا میں ملوث گینگ کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کرے گی۔ ٹیم کراچی رینج کے کسی بھی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد سے طالبات کی فیس کے 9 لاکھ روپے لے کر فرار ہونے و الے سرکاری کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی۔ ایس آئی یو رضویہ پولیس کے مطابق پولیس نے کالج سپرنٹنڈنٹ نفیس کی گرفتاری کیلیے گھر پر چھاپا مارا تو ملزم نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی، جس پر ملزم نفیس کو فوری طور پر طبی امداد کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ملزم کے معدے کو صاف کردیا گیا اور اب حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج کے بعد ملزم سے رقم کی برآمدگی کیلیے تفتیش کی جائے گی۔
    اسلام آباد (اے پی پی) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں 10ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے ہفتے کو جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشنآف پاکستان کا اجلاس عدالت عظمیٰ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کثرت رائے سے محمد طارق آفریدی ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ ، عبدالفیاض ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ، مس فرح جمشید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، انعام اللہ خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ثابت اللہ خان ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ، صلاح الدین ایڈووکیٹ، صادق علی ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ، سید مدثر امیر ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ ، اورنگزیب ایڈووکیٹ اور قاضی جواد احسان اللہ ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ کی بطور ایڈیشنل جج پشاور...
    اسلام آباد( آن لائن)حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کے لیے مراعات کا پیکج تیار کرلیا۔وزارت ہاؤسنگ کی 11 رکنی ٹاسک فورس نے سفارشات مرتب کرلی ہیں، جس کے تحت رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کو مراعات دیے جانے کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔حکومت نے پراپرٹی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں گزشتہ بجٹ کے دوران لگائے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سیکٹرکی بحالی کے لیے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہیں۔وزیراعظم نے سفارشات پرفیصلے کے لیے کل 3 فروری کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم کو رہائشی گھروں کے لیے...
    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنی جماعت کے عہدیداروں کی غزہ کے مسلمانوں کے لیے فنڈ ریزنگ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے لیےاجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔لاہور میں نجی تعمیری پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کا دکھ درد اور تکلیف محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمان نہ ایک دوسرے پر ظلم کرتا ہے نہ ظلم کے حوالے کرتا ہے اور نہ دوسرے مسلمان کی توہین کرتا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی شرائط پر باوقار انداز سے صلح ہوئی...
    کراچی: روزنامہ جسارت کے مرحوم سینئر صحافیوں خالد مخدومی اور محمد انور کے لئے آج ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں ایک تعزیتی ریفرنس کیا گیا ۔ جس میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکریٹری سہیل افضل، سابق سیکریٹری مقصود یوسفی ، سینئر صحافی منیر الدین، مرحوم خالد مخدومی کے بھائی سینئر صحافی محمد طارق مخدومی اورمرحوم محمد انور کے صاحبزادے ارحم نے ریفرنس سے خطاب کیا اور مرحومین کی زندگی اور حالات پر روشنی دْالی۔جبکہ اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مقررین نے دونوں مرحومین کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خالد مخدومی اورمحمد انور نے انتہائی ذمہ داری اوردیانتدار کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیئے...
    اسلام آباد:حکومت نے عوام کے لیے رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر میں خصوصی مراعات کا پیکیج تیار کیا ہے، جس کے تحت ٹیکس میں نرمی اور کم آمدن افراد کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کی 11 رکنی ٹاسک فورس نے 40 سے زائد اہم تجاویز مرتب کی ہیں، جو وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے ان سفارشات پر غور کے لیے 3 فروری کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں عوام کو اس سلسلے میں سہولت دینے کے لیے بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ ٹاسک فورس کی جانب سے پیش کی گئی...
    اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ میں10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اعلیٰ عدلیہ میں نئے ججز کی شمولیت کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کے لیے 40 ناموں پر غور کیا گیا تھا اور  تفصیلی مشاورت کے بعد کمیشن نے 10 ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔ اہم اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی تعیناتی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ...
    کراچی:سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لیے فضائی سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے) کے مطابق فلائی ادیل کی پہلی پرواز (F-3166) ہفتے کی صبح 8 بج کر 4 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ اس موقع پر ایئرلائن کے طیارے کو روایتی واٹر سلوٹ دے کر خوش آمدید کہا گیا۔ واضح رہے کہ فلائی ادیل سعودی عرب کی ایک معروف اور کم لاگت ایئرلائن ہے، جو مسافروں کو سستی اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مشہور ہے۔ پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز دونوں ممالک...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے آئندہ مالی سال2025-26 میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے حکومت سے 30 ارب روپے مانگ لیے ہیں یہ رقم 10 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کے لیے 17 ارب 83 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ 21 ارب 51 کروڑ لاگت کے منصوبے پر اب تک 3 ارب 36 کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے کا مقصد استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ ہے، اے ڈی بی کی فنڈنگ سے علاقائی بارڈر سروس میں بہتری کے لیے 9 ارب 20...
    ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی کاز لسٹ منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی سماعت کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر 4 فروری کو سماعت کرنی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست کی کازلسٹ منسوخ کرکے کیس نو اسکوپ میں ڈال دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 7 نومبر 2024 کی سماعت کازلسٹ سے منسوخ کر کے کیس نو اسکوپ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے 27 اگست کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اِسی...
    خیبرپختونخوا میں بنوں اور ضلع کرک  میں اسلحے کی نمائش اور ڈبل سواری پر 15 روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔ بنوں اورکرک کی حدود میں دفعہ 144 کے تحت 15 روز کے لیے اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری اور گاڑیوں میں کالے شیشوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈی سی کرک شکیل مروت کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کو کارروائی کے لیے باضابطہ طور پر خط جاری کردیا گیا ہے۔ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔
    سجاول (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند کی زیر صدارت 3 تا 9 فروری تک شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں سے متعلق دربار ہال میں اجلاس منعقدہ ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کو پولیو وائرس سے تحفظ فراہم کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے، آئندہ مہم کے دوران تمام اداروں مل کر مشترکہ طور پر سخت محنت اور جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ ضلع کو پولیو سے پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا ٹرانزسٹ پوائنٹس پر پولیس و دیگر متعلقہ ادارے گاڑیوں کو چند منٹوں کے لیے روکنے کو یقینی بنائیں تاکہ سفر کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر وائرس پر ضابطہ لایا جا سکے۔...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او نیک محمد کھوسو اور ان کی پوری ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ CC-lll اور شاباشی دی گئی، جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ CC-l اور CC-ll کے لیے افسران کو درخواست دی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار احمد برڑو، ڈی ایس پی کینٹ ڈاکٹر صفی اللہ اور ڈی ایس پی لطیف آباد گل حسن تھیبو بھی موجود تھے، چند روز قبل تھانہ اے سیکشن کی حدود لطیف آباد نمبر 8 میں سیٹھ عبدالطیف کے بنگلے پر چوکیداری پر معمور علی نواز سمیجو کی ہاتھ پائوں بندھی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان جو بنگلے میں چوری کی نیت سے آئے تھے،...
    لاہور (رپورٹ: حامد ریاض ڈوگر) سیاسی مبصرین تجزیہ نگاروں اور بین الاقوامی امور کے ماہرین نے اس امر سے اتفاق کیا ہے کہ امریکا کے لیے چین کی معاشی اور عسکری طاقت کی پیش رفت روکنا ممکن نہیں ہو سکے گا کیونکہ امریکا طاقت اور دھونس کے بل پر دنیا پر اپنا تسلط قائم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے جو کہ آج کی دنیا میں آسان نہیں اس کے برعکس چین بہتر رویہ اور مثبت حکمت عملی سے بین الاقوامی سطح پر بات چیت کے ذریعے اپنے لیے آگے بڑھنے کا راستہ بنا رہا ہے‘ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصب کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد بلکہ اس سے بھی پہلے کینیڈا اور پاناما پر بزور...
    واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہریت صرف غلاموں کی اولادوں کیلیے تھی،کسی اور کو فائدہ نہیں اْٹھانے دیں گے، ٹرمپ۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ “برائٹ رائٹ سٹیزن شپ” صرف غلاموں کے بچوں کے لیے تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں برائٹ رائٹ سٹیزن شپ کے حوالے سے بحث دوبارہ تیز ہوگئی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس میں پیش پیش ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل یہ دعویٰ کرتے آئے ہیں کہ یہ شق اصل میں صرف اور صرف غلاموں کے بچوں کے فائدے کے لیے بنائی گئی تھی۔امریکی صدر نے کہا کہ اس شق سے فائدہ اْٹھا کر دنیا بھر سے لوگ امریکا آ رہے ہیں جن میں سے اکثر نامناسب اور...
    سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت پالشیے یا اردلی سے زیادہ نہیں ہے، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی۔ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کا سودا کرکے پانی کی تقسیم کرنے پر راضی ہو جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ...
    امریکی ایوی ایشن حکام نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف میں ہیلی کاپٹر پروازوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے تحت صرف طبی اور پولیس ہیلی کاپٹروں کو پرواز کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دیگر تمام ہیلی کاپٹروں کی پروازیں ممنوع قرار دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس افسوسناک حادثے کے بعد فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر سخت اقدامات...
    اسلام آ باد(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سکیورٹی کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے 3 ملکی ون ڈے سیریزکے لیے پاک فوج اور رینجر زتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت رینجرزکی تعیناتی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈکی درخواست پر سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کا آغاز 8 فروری سے ہوگا جس کے فوری بعد ملک میں...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تعلیم یافتہ نوجوان ہی پولیس کے دوستانہ رویے، عوامی خدمت، جدید ٹریفک مینجمنٹ اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے ٹریفک نظام میں مزید بہتر ی لاسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد میں (139/140ویں بیچ) ٹریفک مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا ۔ تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ٹریننگ، پرنسپل شاہد حیات ٹریننگ سینٹر، ایس ایس پیز ٹریفک اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ کورس کا مقصد ٹریفک پولیس کو جدید تربیت فراہم کرنا تھا۔ایڈیشنل آئی جی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا، جبکہ ڈی...
    سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت پالشیا یا اردلی سے زیادہ نہیں ہے، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی۔ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کا سودا کرکے پانی کی تقسیم کرنے پر راضی ہو جائے گی۔۔ پی ٹی آئی رہنما...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ مارچ میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جائے گی لہٰذا کابینہ ارکان کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی تیاری مکمل کریں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 90 فیصد کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، کابینہ ارکان باقی اقدامات پر توجہ دیں تاکہ کارکردگی 100 فیصد رہے، منصوبے تجویز کرتے وقت صوبے کی مجموعی ترقی اور مفاد کا خیال رکھا جائے۔ کابینہ اجلاس میں ماہ رمضان کیلیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ  نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہوگی۔  پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے  11 فروری تک کا وقت ہے اس کے بعد  تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔ یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں  ہونے والی  سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ اعلان کردہ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال...
    بھارت: اسپتالوں میں کورونا کے ساتھ بلیک فنگس میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے انٹرنیشنل نیوز ڈیسک: بین الاقوامی طبی ماہرین کی جانب سے حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ آنتوں میں پائے جانے والا بیکٹیریا جان لیوا ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کو بھی بری طرح متاثر کردیتا ہے ۔ماہرین کے مطابق انسانی آنتوں میں سرائیت کرجانے والے کھربوں بیکٹیریا، فنگس اور دیگر مائکرو حیاتیات (micro organisms) ہمارانظام ہاضمہ و مدافعتی نظام سمیت یہ ہمارے دماغی صحت اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بھی متاثر سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے یونیورسٹی کالج کارک کے نیورو سائنسدان جان کرائن کی تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں موجود یہ مائیکروبس نہ صرف غذائی اجزا...
    پشاور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ مارچ میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جائے گی لہٰذا کابینہ ارکان کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی تیاری مکمل کریں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 90 فیصد کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، کابینہ ارکان باقی اقدامات پر توجہ دیں تاکہ کارکردگی 100 فیصد رہے، منصوبے تجویز کرتے وقت صوبے کی مجموعی ترقی اور مفاد کا خیال رکھا جائے۔ کابینہ اجلاس میں ماہ رمضان کیلیے اقدامات پر غور کیا گیا۔...
    کراچی میں موذی مرض ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے اور صرف ایک علاقے کی 13 فیصد آبادی اس کا شکار ہو چکی ہے۔بین الاقوامی غیرسرکاری ادارے کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موذی مرض ہیپاٹائٹس سی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے صرف ایک علاقے مچھر کالونی کی 13 فیصد آبادی اس موذی مرض کا شکار پائی گئی ہے۔مچھر کالونی میں گزشتہ روز بین الاقوامی غیر سرکاری ادارے نے 74 ہزار افراد کی اسکریننگ کی۔ جب نتائج سامنے آئے تو یہ ہولناک انکشاف ہوا کہ علاقے کے 10 ہزار سے زائد آباد ہیپاٹائٹس سی سے متاثر ہوچکی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرنجز کا غیر ضروری اور دوبارہ استعمال، غیر محفوظ انتقال...
    پشاور(نیوز ڈیسک)اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم زخمی ہوگئی۔ ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منان کو بوشہرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غلجو کلے کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر امن و امان قائم کرنے کے لیے بوشہرہ جا رہا تھے جس پر فتح کلے کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے...
    پشاور: اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسٹنٹ کمشنر کرم زخمی ہوگئی۔ ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹنٹ کمشنر منان کو بوشہرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غلجو کلے کے ساتھ اسٹنٹ کمشنر امن و امان قائم کرنے کے لیے بوشہرہ جا رہا تھے جس پر فتح کلے کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا...
    امریکا کے دوسری بار منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ملٹری ہیلی کاپٹر اور مسافر بردار طیارے میں خوفناک ٹکراؤ کے نتیجے میں 67 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار حیران کن طور پر سابق حکومت کی گئی بھرتیوں پر دھر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ایوی ایشن میں بھرتیوں کے میعار پر سوالات تو اُٹھائے تاہم وہ اپنے دورِ اوّل میں خود کیا کرتے رہے؟ اس حوالے سے حقائق جاننے کے لیے ماضی کو کنگھالا گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی کارکردگی اور بھرتیوں کے طریقہ کار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خاص طور پر سول ایوی ایشن کے ایئر کنٹرولر میں معذوری کے شکار افراد کی بھرتی...
    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیا ٹرمینل بن رہا ہے جس کے بننے سے اندرون اور بیرون ملک جانے والوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی، نئے ٹرمینل کی بلڈنگ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سول ایوییشن اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈاکٹر توقیر اقبال کے مطابق ستمبر 2026 میں یہ پروجیکٹ مکمل ہو جائے گا جس کے بعد امیگریشن ڈیپارچر کاؤنٹر کی تعداد 10 سے بڑھ کر 64 ہو جائے گی جبکہ سیکیورٹی چیک 4 سے بڑھ کر 8 ہو جائیں گے اور چیکنگ کاؤنٹر 25 سے بڑھ کر 67 ہو جائیں گے جبکہ امیگریشن ارائیول کاؤنٹر 18 سے بڑھ کر 80 ہو جائیں گے۔ کسٹم انسپیکشن اور دیگر اداروں کی سیکیورٹی چیک 12 سے بڑھا کر 24 ہو...
    اسلام آباد: ارشد شریف قتل کیس میں جودیشل کمیشن بنانے کی درخواست ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ  نے 4 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کردی، جس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے ۔ سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، جس میں درخواست گزار نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔  اس سے قبل 7 نومبر 2024ء  کی...
    اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت کے حجم کی درستگی کیلیے قائم کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی تنظیم نو سے متعلق سفارشات پیش کر دی گئیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی تنظیم نو سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سفیر عمومی سلمان احمد کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی نے سفارشات پیش کیں۔ جامع مشاورت، ماتحت محکموں کے دائرہ کار اور عوامی پالیسی پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ سفارشات مرتب...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی قومی ائر لائن کی پروازوں پر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ فوری طور بک کرائی جا سکتی ہے۔اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کیلیے 9 فروری تک ٹکٹ بک کروائے جا سکتے ہیں، 10 فیصد رعایتی ٹکٹ پر سفر 9 فروری سے 20 مئی 2025 تک کیا جا سکتا ہے۔
    لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کھیل اور کھلواڑ میں فرق ہوتا ہے ۔ نوجوان پڑھیں اور کھیلیں لیکن ملک سے کھلواڑ کی دعوت دینے والوں کے ہاتھوں میں کبھی کھلونا نہ بنیں ۔ کبھی ملک کے خلاف کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔ کھیلتا پنجاب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پنجاب کے ابھرتے ہوے ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ کھیلتا پنجاب پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایو نٹ ہے ۔ انہوں نے اتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہایا ۔ انہوں نے کہا پنجاب میں بچوں کو تعلیم کے بعد کھیلتا اور آگے بڑھتا دیکھنا چاہتی ہوں ۔ پنجاب کے نوجوان بہت باصلاحیت...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ترمیمی بل کے متن کے مطابق مہاجرین کی اسمگلنگ کرنے والے شخص کو 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔مہاجرین کی اسمگلنگ کے لیے دستاویز تیار کرنے پر 10 سال سزا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جب کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر شخص کو پناہ دینے والے شخص کو 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔بل میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ شخص کی موت یا زخمی ہونے، غیر انسانی سلوک کرنے کی صورت میں مجرم کو 14 سال...
    اسلام آباد(آن لائن)ارشد شریف قتل کیس میں جودیشل کمیشن بنانے کی درخواست ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کرلی۔ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
    راولپنڈی(آن لائن)شدید خشک سالی اور باران رحمت کے نزول کے لیے راولپنڈی میں نماز استسقاء ادا کردی گئی۔نماز استسقاء میں تعلیمی اداروں کے بچوں اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔باران رحمت کے نزول کیلئے نماز استسقاء سید پور روڈ پر ادا کردی گئی۔ نماز استسقاء چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن امان اللہ خان نے پڑھائی۔
    باکو (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ آذربائیجان میں وزیر ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپورٹ راشد نبی اوف سے ملاقات ہوئی ہے، اجلاسمیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین نے ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کے منصوبوں پر بریفنگ دی جبکہ آذربائیجان کے حکام سے پاکستان سے ریل، روڈ اور دیگر ذرائع مواصلات پر باہمی شراکت داری پر مذاکرات ہوئے۔ اجلاس میں دونوں اطراف سے اعلیٰ سطحی وفود کے ساتھ فیصلہ ہوا کہ آذربائیجان پاکستان میں بالخصوص موٹرویز ایم 6 اور ایم 9 سکھر، حیدرآباد، کراچی میں سرمایہ کاری کیلیے فیزیبلٹی اور دیگر امور کے جائزے کیلیے اپنا وفد فروری میں بھیجے گا۔ مزید برآں پاکستان اور...
    ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا ( کے پی کے )میں ضلعی انتظامیہ نے کرم اور پارا چنار کے لیے 100 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امکان ہے کہ کل تک قافلہ روانہ ہوجائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ہنگو تورپل سے کرم کے لیے بڑا قافلہ بھیجنے کی تیاری جاری ہے، امدادی کے قافلے کے علاوہ متاثرین کو نقد رقم بھی دی جائے گی، قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے جب کہ سکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔ حکومتی ترجمان کاکہنا تھا کہ قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان شامل ہے، اس کے علاوہ سردی سے بچنے کےلیے گرم...
    مظفرآباد: آزاد کشمیر میں عوام کو مفت طبی سہولیات دینے کیلیے حکومت نے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آزادجموں وکشمیر کابینہ کا وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس کے بعد وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے عوام کی سہولت کیلیے صحت کارڈ جاری کرنے، ہنرمند نوجوانوں کیلیے قرض اسکیم اور بلدیاتی نمائندوں کیلیے ایک ارب روپے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ عام آدمی کے علاج کیلیے صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سائنسی تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئی صوبائی حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں اسٹیم (STEAM) ایجوکیشن کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نارتھ ناظم آباد میں واقع پرائیوٹ اسکول میں اسٹیم (STEAM) کی نمائش کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کر کے اپنے خطاب میں کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اسٹیم ایگزیبیشن میں کراچی کے 100 سے زائد نجی اسکولز کے طلباء نے 400 سے زائد آرٹ اینڈ سائنسی کے ماڈلز نمائش کے لیے پیش کیے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بچوں کی طرف سے...
    مظفرآباد: آزاد کشمیر میں عوام کو مفت طبی سہولیات دینے کیلیے حکومت نے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آزادجموں وکشمیر کابینہ کا وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس کے بعد وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے عوام کی سہولت کیلیے صحت کارڈ جاری کرنے، ہنرمند نوجوانوں کیلیے قرض اسکیم اور بلدیاتی نمائندوں کیلیے ایک ارب روپے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ عام آدمی کے علاج کیلیے صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے ممکنہ نقصانات سے نمٹنے کیلئے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء القمر کی سربراہی میں ٹاسک فورس...
    کراچی: امریکا سے لڑکے کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی کا معاملہ حل نہیں ہوا لیکن ایک آنٹی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس لڑکی کی شادی کرادیں گی اور دعویٰ کیا کہ ہمارے علاقے کی بہو ہے ہمیں ان سے ملنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ باہر نکالو ہمارے ایریا کی بہو ہے،  ہماری بہو ہے ان کو باہر نکالو، اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی شادی کس کے ساتھ کروائیں گی تو انہوں نے کہا کہ بہت سارے مل جائیں گے۔ ان سے پوچھا گیا کہ امریکا سے آئی ہوئی خاتون کا مطالبہ کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں نہیں پتا، مطالبہ تو اس وقت پتا...
    ہڑپہ تہذیب کے ایک معمے کو حل کرنے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کی پیش کش کر دی گئی۔ 5300 سے 3300 سال قبل بسنے والی قدیم وادی سندھ کی تہذیب سے تعلق رکھنے والے ایک قدیم اسکرپٹ کو محققین کافی عرصے سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ تہذیب 2600 سے 1900 قبلِ مسیح کے دوران جنوبی ایشیاء کے شمال مغربی حصوں میں آباد تھی جن میں آج کے دور کا پاکستان، شمال مغربی بھارت اور شمال مشرقی افغانستان شامل ہے۔ قدیم وادی سندھ کی تہذیب کے لوگوں کا بنایا گیا اشاروں اور نشانات پر مبنی یہ قدیم اسکرپٹ سائنس دانوں کو دنیا کے ابتدائی شہری معاشروں میں سے ایک کے متعلق بڑی معلومات فراہم کر سکتی...
    کراچی: پی ایس ایل کے ڈرافٹ سے نظر انداز کیے جانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائنگی کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان چیمپیئنز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Pakistan Champions ???????? (@wclpakistanchampions) ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد دوسرے ایڈیشن کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ پہلے ایڈیشن...
    لاہور: پولیس نے ایک بہروپیے کو گرفتار کرلیا، جس نے بتایا کہ لڑکی والوں نے رشتہ دینے کے لیے بھکاری بننے کی شرط رکھی تھی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معذوری کا بہانہ بنا کر شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے ایک بھکاری کو گرفتار  کرلیا گیا، جس نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی والوں نے کہا ’’لڑکا بھیک مانگتا ہوگا تو رشتہ دیں گے۔ بھکاری نے عجیب منطق بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’برادری میں مانگنے والوں کا نام ہوتا ہے‘‘۔ پولیس نے بھکاری کو رینگتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا۔ اہل کاروں نے بتایا کہ بھکاری علی حسن کو باٹا پور کے قریب شاہراہ سے پکڑا گیا، جو معذور بننے کا  روپ دھار کر...
    کراچی: بھارتی سرکار نے شہر کے سون پوری شمشان گھاٹ اوردیگر مندروں میں رکھی 400 سے زائد استھیوں کے گنگامیا میں و سرجن کے لیے ویزے جاری کر دیے جو 2 فروری کو کینٹ اسٹیشن سے استھیاں واہگہ روانہ کی جائینگی۔ ہریدوار تک سفر پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے طے کیا جائیگا، بھارت کی جانب سے اسپانسرشپ کی عائد شرط کے سبب استھیوں کی روانگی میں 8 سال کا طویل عرصہ بیت گیا۔ گنگا میں بہانے سے قبل استھیوں پر 100 کلو دودھ کی دھاریں بہائی جائینگی، 400 کے لگ بھگ استھیوں میں ایک استھی 14 سال پرانی اور سال 2011 میں دیہانت کرنے والے فرد کی ہے۔ بھارت میں 144 سال کے بعد جاری مہا کمبھ...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)نائب ا میر جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہدا ختر بلوچ نے کہاکہ عوام وسچ کی آوازدبانے کیلئے حکمرانوں نے پیکا جیسا کالا قانون لایا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔جو حکومت کے غلط کاموں پرآوازاُٹھائیگا اس کے خلاف پیکا جیساقانون حرکت میں آئیگاحکومت عوام کی آنکھوں میں پٹی باندھ رہے ہیں جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف ہر مظلوم کیساتھ ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے دفتر میں وفدسے ملاقات اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حقوق کے حصول ،امن وکاروبارکی بحالی ،بارڈڑبندش ،لاپتا افرادکی بازیابی ،ترقی اورخوشحالی کیلئے حقوق بلوچستان مہم کی کامیابی بہت ضروری ہے بلوچستان کے حالات خراب ،بے روزگاری ،بدامنی عام بارڈربند کاروبار ومعیشت...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی میرپورخاص کے نمائندہ وفد نے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم کی قیادت میں کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی سے ڈویژنل انتظامیہ کے تحت خلاف شریعت مجوزہ خواتین میرا تھن ریس کو منعقد نہ کرنے کے حوالے سے کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل اور نیاز درانی بھی ان کے ساتھ تھے۔جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلام میں خواتین کا دائرہ کار اور ذمے داریاں واضح طور بیان ہے خواتین اسلام اور طالبات کو مردوں کے ہوتے ہوئے عام شاہراہوں پر دوڑانا اور ڈور کے مقابلے کروانا شریعت اسلامی کی کھلی خلاف ورزی اور مردوں کی ہوس بھری نظروں...
    اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ کا نیا طریقہ کار متعارف کرانے کیلئے ایس آر او جاری کر دیا ہے۔ایف بی آرکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہایس آر او نمبر SRO 69(I)/2025 کے تحت سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کی گئی ہیں، ترامیم کے مطابق تمام رجسٹرڈ کاروباری اداروں کو اپنے کاروبارکو ایف بی آرکے پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک کرنا ہوگا تاکہ سیلز ٹیکس کی وصولی اور انوائسنگ کے عمل کو خودکار اور شفاف بنایا جاسکے۔
    اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کیلیے ٹیکس ریٹرن کے عمل کو آسان بنایا جائے گا، یہ میرا ذاتی نظریہ ہے کہ واقعی تنخواہ دار طبقے پر ایک غیر متناسب حد تک زیادہ بوجھ پڑتا ہے، حکومت تنخواہ دار طبقے کیلیے ٹیکس جمع کرانے کے عمل کو آسان بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ پر اگلے ماہ مختلف چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی جائے گی۔وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا اشارہ دیدیا۔محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے پر غیر متناسب ٹیکس کے بوجھ کا اعتراف کیا اور موجودہ ٹیکس...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ملک کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لانے کا عمل شروع کر دیا، نیب حکام نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ملک کی حوالگی کے لیے اماراتی حکام سے رابطہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق معاملے سے آگاہ نیب کے ایک ذرائع نے منگل کو بتایا کہ پراپرٹی ٹائیکون کو بین الاقوامی انسداد منی لانڈرنگ قوانین اور ویانا کنونشن کے تحت متحدہ عرب امارات سے ملک بدر کروایا جائے گا۔نیب نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے رابطہ کیا ہے جن کےبارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے ناقابل...
    اسلام آباد: پاکستان کو کاربن نیوٹرل انرجی سیکٹر کے حصول کیلیے رینیوایبل انرجی کی جانب پالیسی شفٹ کیلیے 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری درکار ہوگی۔ کلائمیٹ منسٹری کے حکام نے یہ معلومات سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کو بریفنگ دیتے ہوئے ظاہر کیں، حکام نے کہا کہ 2030 تک قابل تجدید توانائی کا 60 فیصد ہدف حاصل کرنے کیلیے 50 ارب ڈالر درکار ہونگے۔ نیکا پلان (2023-2030) پر مکمل عملدرآمد کیلیے 18 ارب ڈالر درکار ہیں، ان منصوبوں پر عملدرآمد اور اہداف کے حصول کیلیے گلوبل انوائنمنٹل فیسلیٹی اور دی گرین کلائمیٹ فنڈ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی، جس کی صدارت شیری رحمان نے کی،...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی میچوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے انتظامات جاری ہیں۔سکیورٹی کے لیے سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لاہور شہر کی55آبادیوں میں کومبنگ آپریشن شروع کر دیے گئے۔لاہور ایئر پورٹ، مال روڈ کے ہوٹل، قذافی سٹیڈیم کے اطراف کومبنگ آپریشنز میں 2378 گھروں کو چیک کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کومبنگ آپریشنز کے دوران 8014 افراد کو چیک کیا گیا۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیا قت آ با دکے عوام کو خوشگوارماحول فراہم کرنے کیلیے لیا قت آ با د ٹائون کی انتظامیہ شب و روز کوشاں ہے، شاہراہوں کی خوبصورتی میں اضافے اور عوام کوصحت مند ماحول کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین فراز حسیب نے یو نین کمیٹی نمبر 6اور 4ڈاکخانہ کی گلیوں میں جاری پیور بلاکس کی مدد سے پختہ کرنے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چیئر مین اسحاق تیموری،کورڈینیٹر صغیر احمد، ڈئریکٹر پارکس ریحان ہمدانی،ایکس ای این B&Rقمر ودیگر افسران بھی موجو دتھے۔ چیئرمین نے کہا کہ لیاقت آباد ٹائون کی تباہ حال سڑکوں اور گلیوں کو تعمیر و مرمت کر کے بحال کیا جارہا ہے، دستیاب وسائل...
    کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع شمالی کی جانب سے نائب ناظمہ ضلع شمالی نصرت مسعود اور ٹاؤن کونسلر طلعت عمران نے نیو کراچی ٹاؤن کی یوسی خواتین کونسلرز کے ساتھ عائشہ منور پردہ پارک کا دورہ کیا اور 12 فروری کو ہونے والی نمائش میں صفائی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ۔نصرت مسعود نے پارک میں موجود خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی انسانی ضروریات کے ساتھ ساتھ کھیل و تفریح کے لیے مناسب انتظامات بھی عوام کا حق ہے، جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کی کوششیں عوام کے سامنے ہیں، طلعت عمران نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود جماعت اسلامی کی اولین ترجیحات ہیں اور وہ اس پر پوری لگن...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار افراد کے لیے ٹیکس ریٹرن کےعمل کو آسان بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں معیشت پر مکالمہ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹرن کے عمل کو آسان بنایا جائے گا اور اسی قسم کے اقدامات دیگر ممالک میں پہلے ہی نافذ کیے جا چکے ہیں۔ وزیرِخزانہ نے ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا یہ اشاریے ملکی معیشت کے لیے مثبت ہیں محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ نئے بجٹ...
    کراچی (مانیترنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلیے 40 سے 50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ تیسری پاکستان کلائمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین نتائج کے حوالے سے پاکستان دنیا کا پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلیےپاکستان کو اپنی ضرورت کا اس وقت صرف 1.8 فیصد حصہ مل رہا ہے۔ شمشاد اختر نے کہا کہ کلائمٹ چینج سے نمٹنے کیلیے عالمی اداروں سے فنڈ حاصل کرنے کیلیے حکومت اقدامات کرے، موسمیاتی چیلنجز کی وجہ سے ملکی جی ڈی پی کا تناسب 3 فیصد گھٹا ہے۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں کلائمٹ...
    اسلام آباد(صباح نیوز)فاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ برطانیہ کی ٹیم پاکستان آئی ہے امید ہے برطانیہ کے لیے بھی پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوجائیں گی۔شمالی علاقہ جات میں فلائٹس شروع ہوں گی نئے جہاز بھی لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت ہوا۔ وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کہاکہ لائف اپارٹمنٹس جی 13میںپانیکا مسئلہ موجود ہے، ہائیڈرولوجیکل تحقیقات کیلئے وسیع سٹڈیز عمل میں لائی گئی ، منصوبے شروع کرنے سے قبل اور کام کی مراحل کے دوران مٹی کے ٹیسٹنگ کئے گئے ہیں دس دس سالوں سے لوگ پیسے دیئے ہوئے ہیں، پراجیکٹس ایک کر...
    اسلام آباد: عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے عالمی بینک کی جانب سے 10 سال کے عرصے کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض دینے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے پاکستان پر نجی سرمایہ کاری کے ذریعے مزید وسائل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے  10 سال کے عرصے میں ترقیاتی مقاصد کے اہداف کے حصول کیلیے 20 ارب ڈالر کا قرضہ ناکافی ہوگا، لہذا، چیلنجز سے نمٹنے کیلیے پاکستان کو مزید وسائل تلاش کرنا ہونگے۔  انھوں نے مزید...
    اے آئی جی پی جاوید عالم اوڈھو کر اچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں کراچی(کامرس رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی (اے آئی جی پی) جاوید عالم اوڈھو نے پولیس اور تاجر برادری کے درمیان رابطے کے فقدان کو بالخصوص ڈسٹرکٹ ایسٹ میں امن و امان کے چیلنجز میں اہم کردار کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے پولیس چیمبر لائژن کمیٹی (پی سی ایل سی) اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ کراچی ایک وسیع و عریض شہر...
    کراچی(کامرس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)، سدرن زون نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے حالیہ فیصلے کو برآمدی ٹیکسٹائل صنعت کے خلاف قرار دیا، جس کے تحت کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے گیس کی قیمت 3,000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 3,500 روپیفی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے۔ اپٹما کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات میں 60 فیصد حصہ رکھنے والی ایکسپورٹ پر مبنی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے یہ فیصلہ تباہ کن ثابت ہوگا۔چیئرمین سدرن زون نوید احمد نے کہا کہ حالیہ 16.7 فیصد اضافہ جو گیس کی قیمتوں میں کیا گیا، ان صنعتوں کیلئے جن کے پاس سی پی پی ہیں اور جو...
    چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد ساکنان شہرقائد کے منتظمین کوکامیاب عالمی مشاعرے پراجرک اورشیلڈ پیش کررہے ہیں کراچی( اسٹاف رپورٹر )چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے ساکنان شہر قائد کے منتظمین اور شعراسے گلشن اقبال کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر ساکنان شہر کے ناظم اعلی محمود خان اور ان کے ساتھیوں نے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کا عالمی مشاعرہ کے انعقاد میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی و دیگر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی مشاعرے کے کامیاب انعقاد کیلیے ہمارے ساتھ جس طرح تعاون کیا گیا وہ بے مثال ہے، ہمارے لیئے یہ بات باعث فخر ہے کہ ہمارے درمیان ایسی ادب دوست بلدیاتی قیادت موجود ہے جو کہ شہر کراچی...
    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اپنی پہلی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ایپ ڈیپ سیک کو امریکہ کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اور اس کے حوالے سے سخت اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا مقصد امریکہ کو مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں عالمی سطح پر آگے لے جانا ہے، تاکہ ملک عالمی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں سب سے آگے رہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے 300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے ہیں، جن کا مقصد ملک کی سلامتی اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ ان آرڈرز میں خاص طور پر جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت...
    کمشنر کراچی نے ڈسٹرکٹ ملیر میں 2 ماہ کے لیے ریتی اور بجری نکالنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ملیر میں بجری اور ریتی نکانے پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر میں 2 ماہ کیلئے ریتی اور بجری نکالنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ریتی اور بجری نکالنے سے ماحولیات کو نقصان ہوتا ہے جبکہ انھوں نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی کام میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
    اسلام آباد: حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، 50 ارب کا 60 فیصد فنڈ یا 28 ارب 87 کروڑ حکومت پنجاب کو جاری کیے گئے۔ حکومت سندھ کو کل 15 ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔حکومت بلوچستان کو 2 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے گئے، جبکہ حکومت خیبرپختونخوا کو ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔ میڈیاذرائع کے مطابق اسلام آباد کے لیے 75 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے، حکومت نے 50 ارب کی...
    کراچی: نادرا کی جانب سے خصوصی افراد کےلیے تاحیات میعاد کےساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔ ترجمان نادراکے مطابق حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا (قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002) میں ترامیم کی منظوری کے بعد پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائےگا۔ خصوصی بچوں کےب فارم یا جووینائل کارڈ پربھی وہیل چیئر کا نشان ہوگا، خصوصی افراد کے لیےمتعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہوگا،اعضا عطیہ کرنے والےافراد کوبھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائےگا۔ اعضا عطیہ کرنے والےخصوصی افراد کےکارڈ پروہیل چیئراورڈونردونوں کے نشانات ہوں گے، متعلقہ ڈونررجسٹریشن اتھارٹیزمیں اعضا کےعطیہ کے لیےاندراج ضروری ہوگا،قواعد میں ترامیم کا...
    کراچی: ایکسپریس میڈیا گروپ کے اشتراک سے کراچی میں یونی لیور فیوچر لیڈرز پروگرام کے تحت نوجوانوں کو پرفارمینس پریشر سے نمٹنے کے عملی طریقے، خود اعتمادی اور بہتر مستقبل کی تشکیل کیلیے رہنمائی فراہم کی گئی۔   کراچی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے یونی لیور فیوچر لیڈرز پروگرام کے تحت پانچویں سیریز کے پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا جس کا موضوع "پرفارمینس پریشر سے کیسے نمٹا جائے" تھا۔ مقررین نے نوجوانوں کو اپنے وسیع تجربے سے مشورے دیے، پینل ڈسکشن کا مقصد نوجوانوں کو کام کے دوران درپیش مسائل سے نمٹنے کیلیے رہنمائی فراہم کرنا تھا، نوجوانوں کو معاشی اور سماجی شعبوں میں خود...
    امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت، چین اور برازیل کو زیادہ ٹیرف عائد کرنے والے ممالک قرار دیتے ہوئے جوابی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ان تینوں ممالک کو ٹیرف کو بڑھاتے رہنے کی ڈگر پر چلنے نہیں دے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت، چین اور برازیل پر ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ ممالک اپنے مفاد میں بہتر کر رہے ہیں لیکن امریکا کے لیے یہ درست نہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ سب سے پہلے امریکا ہے۔ ہم ایسا نظام بنائیں گے جو منصفانہ ہو اور اس سے ہمارے خزانے میں پیسا آئے اور امریکا دوبارہ امیر ہو جائے گا اور ایسا بہت جلد ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنے...
    جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک)لیجنڈری بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ریٹائرمنٹ کے چار سال بعد کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا اور اب وہ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ اے بی ڈی ویلیئرز بلاشبہ کرکٹ کھیلنے والے سب سے مشہور اور افسانوی بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ جنوبی افریقی اسٹار نے نومبر 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کرکٹ پر اپنے ماہرانہ رائے آزادنہ طور پر دیتے آرہے ہیں اور اپنے سوشل میڈیا چینلز پر ایک کرکٹ شو کی کامیابی سے میزبانی بھی کرتے ہیں۔ اب شائقین کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ ڈی ویلیئرز میدان میں واپس آنے والے ہیں اور انہوں نے باضابطہ طور پر کرکٹ...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو مفت پلاٹ دینے کے حوالے سے ٹی او آرز طے کرنے کے لیے 8رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3 اور 5 مرلے کی ہاؤسنگ اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں مریم نواز نے فروری کے دوران صوبے میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔ پنجاب کے 22 اضلاع میں 35 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے 7 اضلاع میں 9 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 1119 پلاٹوں...
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کے پی میں نیا صدر علی امین گنڈاپور کی مرضی سے تعینات کیا گیا انہوں ںے عہدے چھوڑنے کے لیے عمران خان سے درخواست کی تھی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور ایک ہی جگہ مذاکرات ہو رہے تھے کہیں اور مذاکرات نہیں ہو رہے تھے، ہم فراغ دلی کے ساتھ ان کے ساتھ بیٹھے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے، پی ٹی آئی 27 سال سے انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد عدلیہ اور پارلیمان کے ساتھ 26 ویں ترمیم...
    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عوام کی سہولت کے لیے جدید ترین موبائل ایپلیکیشن ’راہ گزر‘ کا آغاز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق موبائل ایپلیکیشن کا آغاز پاکستان کی آئل سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن میں ایک اہم قدم ہے، یہ ایپ جیوگرافک انفارمیشن سسٹم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صارفین ملک بھر میں قانونی پیٹرول پمپس اور آؤٹ لیٹس کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔ ‘راہ گزار’ ایپ صارفین، ضلعی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے غیر قانونی دکانوں یا “باکس اسٹیشنز” کی نشاندہی کرنے کے لیے  پلیٹ فارم پیش کرے گی۔ چیئرمین اوگرا کاکہنا تھاکہ اس سفر کا آغاز اگست 2024 میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے محکمہ تعلیم میں سیکڑوں سرکاری نوکریوں کا اعلان کر دیا اور اس حوالے سے اخبارات میں اشتہار بھی دیا کہ گریڈ 14 میں ایلیمنٹری اسکول ٹیچر کی آسامیوں کیلیے درخواستیں مطلوب ہیں۔سرکاری نوکریوں کیلیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 فروری 2025 ہے۔ کُل 257 آسامیاں خالی ہیں جن میں 212 مردوں اور 45 خواتین کیلیے ہیں۔ اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کنٹونمنٹس/ گیریژنز) میں درج ذیل مستقل آسامیوں پُر کرنے کیلیے اُن پاکستانی شہریوں سے درخواستیں مطلوب ہیں جن کے پاس مطلوبہ تعلیمی قابلیت، کوٹہ اور عمر ہے۔ درخواست دینے کا طریقہ اہل امیدوار اس لنک پر کلک کر کے درخواست جمع کروا سکتے ہیں (ہارڈ...
    اسلام آباد: حکومت نے ٹھٹھہ کے علاقے میں ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ کے قیام کے لیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک کے تحت معاشی بحالی کے لیے اسپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اسپیشل اکنامک زون کے اسٹرٹیجک مقام کراچی کی بندرگاہوں کے قریب ہونے سے عالمی تجارتی راستوں سے بہترین رابطہ فراہم ہوگا جبکہ ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور لاکھ سے زائد ملازمتیں متوقع ہیں۔ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے یہ معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صحت کی سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے اور وفاقی حکومت کے زیر انتظام صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز رفتار بنانے جبکہ میڈیکل و سرجیکل مشینری و آلات کی خریداری کے حوالے سے پری کوالیفیکیشن کا عمل بروقت شروع کرنے کی ہدایت...