قومی اسمبلی اجلاس میں آرمی چیف کی والدہ کیلیے دعائے مغفرت
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
قومی اسمبلی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو رسمی کارروائی کے بعد اسپیکر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال اور اُن کیلیے دعائے مغفرت جبکہ بلوچستان میں شہید ہونے والوں کیلیے بھی دعائے مغفرت کروانے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے اراکین کے مطالبے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مردان کے علاقے کاٹلنگ میں ڈرون حملے میں جاں بحق افراد کو شہید قرار دیتے ہوئے اُن کیلیے بھی مغفرت کی دعا کروانے کا اعلان کیا۔
اسپیکر ایاز صادق نے جے یو آئی کے رکن مولانا عبدالغفور حیدری سے دعا کروانے کی استدعا کی جس پر انہوں نے دعا کرائی۔
اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی اراکین کے کاٹلنگ واقعے پر احتجاج پر یقین دہانی کروائی کہ ’میں نے مرکزی و صوبائی حکومتوں سے مردان واقعہ پر رپورٹ منگوالی ہے‘۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، اجلاس کیلئے 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال زیر غور آئے گی۔
محصولات سے متعلق بل، دستور میں ترمیم سے متعلق مسودے بھی قومی اسمبلی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
صدارتی خطاب پر بحث بھی ایجنڈا میں شامل ہے، فاٹا کے ضم شدہ اضلاع کا این ایف سی ایوارڈ کے مطابق فنڈ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل کیا گیا۔