لاہور:

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ایم ایل ون پر انجینیئرنگ ریسٹرکشنز کے خاتمے کے لیے ایک سال کا ٹاسک دے دیا، ریسٹرکشنز کے خاتمے سے ٹرینوں کا سفری دورانیہ کم ہوگا۔

ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں وزیر ریلوے کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ریلوے انفرا اسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ ایم ایل ون پر سفری دورانیہ کم کرنے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔

حنیف عباسی نے کیماڑی حیدرآباد سیکشن پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریک بحالی کے پراجیکٹس پر کام تیز کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر چھ ماہ میں سلیپر تیار کر کے دیں، انتظامیہ دو سال کا پراجیکٹ ایک سال میں کرے اور سال کے آخر تک چار ٹیمپنگ مشینیں قابلِ استعمال بنائی جائیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں تین سال کے منصوبے ایک سال میں مکمل کر کے دکھائے، ریلوے انتظامیہ ان کے ماڈل کی پیروی کرے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مال گاڑیوں سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جائے اور لیکج روکی جائے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ مسافر ٹرینوں کی آن لائن بکنگ کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے فریٹ ٹرینوں کی بکنگ آن لائن کر کے انسانی مداخلت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے ریلوے کالونیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی لسٹ مانگ لی جبکہ غیر متعلقہ افراد اور ریٹائرڈ افسران کی ریلوے ریسٹ ہاؤسز میں رہائش پر مکمل پابندی لگا دی۔

وزیر ریلوے نے تین ماہ میں ٹرینوں کی باقاعدگی 90 سے 95 فیصد تک لانے کا ٹاسک دیا ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ٹرینوں کی باقاعدگی خود مانیٹر کروں گا، منسٹر سمیت کسی شخص کے لیے ٹرین لیٹ نہیں ہوگی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی اور کھانے کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ تمام ڈی ایسز کی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لیا جائے گا، کارکردگی کے جائزے کے لیے اسٹاف کے بغیر دفاتر اور اسٹیشنز کا وزٹ کروں گا۔

اجلاس میں تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ایلی ویٹر لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی ابتداء راولپنڈی اسٹیشن سے کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب، صوبے کے عوام کی رسائی دور دراز علاقوں تک چاہتی ہیں۔ انہوں نے برانچ لائنوں کی بحالی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تجاوزات کے خاتمہ کیلیے پنجاب اور سندھ سے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے آپریشن کیے جائیں گے۔

وزیر ریلوے نے کمرشل پوٹینشل کی حامل ریلوے زمینوں کا بریک اپ مانگ لیا ہے جبکہ تمام ڈویژنز کو، لِیز کی گئی زمینوں کی تفصیل جمع کروانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیر ریلوے نے حنیف عباسی نے وفاقی وزیر ٹرینوں کی نے کہا کہ انہوں نے ہدایت کی ایک سال کے لیے

پڑھیں:

گواردر پورٹ پاکستان کا ہے، کسی کے باپ دادا کا نہیں: وزیرِ ریلوے

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ گواردر پورٹ پاکستان کا ہے، کسی کے باپ دادا کا نہیں ہے۔

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے مغل پورہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے میں اوور ٹائم کا نظام بحال کر دیا ہے، ہر ماہ کی 5 تاریخ کو مزدوروں کو تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔

وفاقی وزیرِ ریلوے کا دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کا معائنہ

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے نے یہ بھی بتایا ہے کہ مغل پورہ ریلویز ورکشاپ میں جدید مشینیں لائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا کے پی مائنز اینڈ منرل بل کی منظوری کیلیے عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ
  • ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان
  • وفاقی وزیر داخلہ کی پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت
  • خیبر پختونخوا میں گداگری کی روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا میں گداگری کی روک تھام کیلیے سخت قانون سازی کا فیصلہ
  • گواردر پورٹ پاکستان کا ہے، کسی کے باپ دادا کا نہیں: وزیرِ ریلوے
  • 10 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا پلان طلب، سٹیشن اپ گریڈ ہوں گے: وزیر ریلوے
  • 10 ٹرینیں آؤٹ سورس کی جائیں گی: وفاقی وزیر ریلوے
  • 10 ٹرینیں آؤٹ سورس کی جائیں گی:وفاقی وزیر ریلوے