اسلام آباد:

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے ایوان زیریں میں دو بل منظوری کے لئے جمع کروادیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ اظہار کی جانب سے پہلا بل پاکستان سیٹیزن شپ ایکٹ (ترمیمی) بل 2025 جس میں یہ ترمیم پیش کی گئی ہے کہ کوئی فرد یا اسکے والدین سابقہ مشرقی پاکستان میں پیدا ہوئے یا پھر سقوط ڈھاکہ کے بعد 1982 سے پہلے پاکستان آئے ہوں انکو شہریت کے حقوق حاصل ہوں گے۔

بل کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ مشرقی پاکستان کے عوام نے ملک کی خاطر قربانیاں دیں اور سقوط ڈھاکہ کے بعد مغربی پاکستان میں ہجرت کی، یہ قانون انکی شہریت کو تحفظ فراہم کرے گا۔

دوسرا بل پاکستان پینل کوڈ اور ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا ہے جس کی رو سے فون چھیننے اور راہ چلتے رہزنی کی واردات کو باضابطہ قابل تعزیر بنانے کی شق شامل کی گئی ہے، نئی شق 382-اے کے مطابق جو فرد اس جرم میں شامل پایا جائے اسکو بغیر وارنٹ گرفتاری کیا جاسکتا ہے اور اسکی ضمانت ہونا بھی ممکن نہیں ہوگی۔

 بل کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات اور شاہراہوں پر چوری، چھینا جھپٹی سمیت اسٹریٹ کرائم کی واردات کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے ضروری ہے کہ قوانین میں مناسب ترامیم کی جائیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عدالتیں بہتر کام کر سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان کی ملاقات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان نےملاقات کی جس میں ای سی او رکن ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹر اسد مجید خان کو ای سی او کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری ای سی او رکن ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،ای سی او رکن ممالک کے پارلیمانوں میں قریبی تعاون، خطے کی ترقی اور پائیدار امن میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی فعال اور سرگرم ممبر ہے،پاکستان کی قومی اسمبلی کو ای سی او کی پارلیمانی اسمبلی کی جنرل کانفرنس کی دو مرتبہ میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہے،ای سی او کی پارلیمانی اسمبلی کا عبوری سیکرٹریٹ پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائم ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نے سیکرٹری جنرل ای سی او کو قومی اسمبلی میں قائم عبوری سیکرٹریٹ کو مستقل سیکرٹریٹ بنانے کے لئے کردار ادا کرنے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائم پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس ای سی او رکن ممالک کے مابین پارلیمانی روابط کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔سیکرٹری جنرل ای سی او ڈاکٹر اسد مجید خان نے سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانوں میں روابط کو فروغ دینے میں سپیکر سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو ای سی او کی پارلیمانی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کو مستقل کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا کے پی مائنز اینڈ منرل بل کی منظوری کیلیے عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ
  • کشمیر اسمبلی میں وقف قانون پر بات چیت کی اجازت نہ دینا کہاں کی جمہوریت ہے، ڈاکٹر محبوب بیگ
  • پشاور ہائیکورٹ؛ کرپٹو کرنسی  پر قانون سازی کیلیے حکومت کو 2 ہفتے کی مہلت
  • قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث 14اپریل تک ملتوی
  • اپوزیشن اہم مواقع پر واک آئوٹ کر جاتی ہے، سپیکر قومی اسمبلی
  • قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث پیر تک ملتوی
  • قومی اسمبلی: نہری معاملہ، قرارداد ایجنڈے سے نکالنے پر احتجاج کیا، شازیہ مری
  •  سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت بجٹ اجلاس سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس
  • خیبرپختونخوا میں گداگری کی روک تھام کیلیے سخت قانون سازی کا فیصلہ
  • سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان کی ملاقات