اسلام آباد:

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کیلیے سعودی عرب سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقد کیے گئے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شمولیت کے لئے غیر ملکی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کی آمد جاری ہے۔

"سعودی گولڈ ریفائنری" کے ڈپٹی چیئرمین 'فیصل سلیمان الاُثَیم' ، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ عبدالسلام عبداللہ، سعودی جیولوجیکل سروے کے سی ای او بھی وفود کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت برائے صنعت و معدنی وسائل کے ڈائریکٹر آف مائننگ انویسٹمنٹ 'احمد اید الثُبَیتی' اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ فن لینڈ کی کمپنی "میٹسو" کے وائس پریزیڈنٹ 'مِکّو سوری' بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جو اپنے وفد کے ہمراہ فورم میں شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ فورم میں امریکا، یورپ، ایشیا، روس، ترکی، اور مشرق وسطہ سمیت متعدد ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام، بین الاقوامی کمپنیوں کے اکابرین اور دانشور بڑی تعداد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کے لئے پاکستان آ رہے ہیں۔

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 مورخہ 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں منعقد ہوگا۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 اسلام آباد

پڑھیں:

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ایرک مائر امریکی وفد کی قیادت کریں گے

پاکستان میں موجود معدنیات کے حوالے سے امریکی مفادات پر بات چیت کے لیے ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین امور کے سینئر بیورو آفیشل ایرک مائر پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے 8 سے 10 اپریل تک امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری میڈیا نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ وفد امریکی کاروباروں کی ترقی اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو توسیع دینے کے لیے پاکستان میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔ ایرک مائر پاکستان کے اعلیٰ حکام سے انسداد دہشتگری کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے تعاون پر بات چیت بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: ریکوڈک سے بلوچستان کو فائدہ ہوا تو بہت کچھ بدل جائے گا

واضح رہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: رواں ماہ 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر وزرا اور شخصیات خطاب کریں گی۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ریکو ڈک اور معدنی ترقی کا نیا باب

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 پاکستان میں معدنی انقلاب کا آغاز ہے۔ بلوچستان سے خیبر پختونخوا تک پھیلا ہوا تیتهیان میٹالوجینک بیلٹ سونا، تانبہ، لوہا، قیمتی پتھر اور دیگر نایاب معدنیات سے مالا مال ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی سربراہی میں پاکستان منرلز سمٹ آج ہوگی

ریکوڈک میں دنیا کے بڑے سونے اور تانبے کے ذخائر میں شامل ہے۔ ریکو ڈک صرف ایک کان نہیں، پاکستان کے معدنی خواب کی تعبیر ہے۔ نیوٹیک، نیوٹک، سیج اور ہنر فاؤنڈیشن مائننگ ماہرین تیار کر رہے ہیں۔ پاکستانی نوجوان ارجنٹینا اور زیمبیا میں مائننگ کی جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

نیشنل منرل ہارمُونائزیشن فریم ورک 2025 کے ذریعے سرمایہ کاری دوست ماحول کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ مائننگ سیکٹر میں مقامی افراد کو تربیت اور روزگار کے سنہری مواقع فراہم ہوں گے۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے وسائل سے مالا مال علاقوں میں ترقی اور روزگار کی نئی راہیں کھل گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ایرک مائر بلوچستان پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم تابنا چاندی سونا

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور ایتھوپین ایمبیسی 15 اپریل کو بزنس فورم کا انعقاد کریں گے
  • آئی سی سی آئی اور ایتھوپین سفارتخانہ 15 بزنس فورم کا انعقاد کریں گے
  • پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کے لیے غیر ملکی مہمانوں کی آمد جاری
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد، وزیر اعظم اور آرمی چیف شرکت کرینگے
  • وزیر اعظم اور آرمی چیف پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کریں گے
  • معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد کل سے ہوگا
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 : امریکی وفد اور غیر ملکی  سرمایہ کار وں کی آمد شروع ،وزیر اعظم اور آرمی چیف   خطاب کریں گے
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ایرک مائر امریکی وفد کی قیادت کریں گے
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025، پاکستان میں معدنی انقلاب کا آغاز