امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو یوکرین جنگ کے حوالے سے اہم مذاکرات کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کا حل فوجی اقدامات نہیں ہیں بلکہ تنازعے کے حل کے لیے روس اور یوکرین دونوں کو مفاہمت کی طرف آنا ہوگا۔

گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مابین ہونے والی تلخ کلامی کے بعد دونوں ممالک میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد سعودی عرب میں یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’اپنا منہ بند رکھو‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین زبانی جھڑپ کی ویڈیو وائرل

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نہ ہی روس پورے یوکرین پر قبضہ کرسکتا ہے اور نہ ہی یوکرین روس کو جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے علاقے چھڑوا کر واپس 2014 کی پوزیشن پر دھکیل سکتا ہے۔

انہوں نے سعودی عرب پہنچنے سے قبل جہاز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس احساس کے ساتھ جانا چاہیے کہ اس تنازعے کو ختم کرنے یا کسی صورت میں روکنے کے لیے یوکرین مشکل فیصلے کرنے کے لیے تیار ہے جس طرح روس مشکل فیصلوں کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ اس مذاکرات میں یوکرینی صدر اپنے وفد کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ اور وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور قیمتی معدنیات سمیت روس سے جنگ بندی کے حوالے سے فیصلہ کن بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: یوکرین کے صدر زیلنسکی سعودی عرب پہنچ گئے

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ روس اور یوکرین کے مابین جاری جنگ فوری طور پر روکنے کے لیے اقدامات کررہی ہے تاہم یوکرین اور اس کے اتحادی یورپی ممالک کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ یوکرین کے مستقبل کے لیے سیکیورٹی ضمانت اور اس کے کھوئے ہوئے علاقوں کی ملکیت کی بحالی کے بغیر جنگ بندی نہیں ہونی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Marco Rubio جنگ بندی روس یوکرین جنگ سعودی عرب مذاکرات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: روس یوکرین جنگ مذاکرات یوکرین جنگ اور یوکرین یوکرین کے کے لیے

پڑھیں:

سعودی ولی عہد کی یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقاتیں

جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے جدہ میں الگ الگ ملاقات کی ہے یوکرینی صدر اور امریکی وزیر خارجہ، روس اور یوکرین کے تنازعے کا ممکنہ حل تلاش کرنے کے لیے ملاقات کی غرض سے سعودی عرب پہنچے ہیں.

(جاری ہے)

ولی عہد نے وولادی میر زیلنسکی سے ملاقات میں یوکرین کے بحران کو حل کرنے اور امن کے حصول کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا زیلنسکی نے مشرق وسطیٰ اور دنیا میں مملکت کے کلیدی کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس کی کوششوں پر شکریہ اور تعریف کی ملاقات میں سعودی عرب اور یوکرین کے اعلیٰ حکام نے ملاقات میں شرکت کی یوکرین اور سعودی اور امریکی نمائندوں کے درمیان ہونے والی بات چیت سے قبل زیلنسکی سعودی عرب پہنچے.

شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن مشال بن عبدالعزیز اور دیگر حکام نے زیلنسکی کا استقبال کیا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی پیر کو سعودی عرب پہنچے تھے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کی شام امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی. سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کو بڑھانے اور ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا دونوں راہنماﺅں نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفتوں، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اس ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے شرکت کی.

سعودی عرب کی جانب سے شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیر دفاع اور واشنگٹن میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بھی اس موقع پر موجود تھیں اعلیٰ امریکی سفارت کار منگل کو یوکرین کے حکام کے ساتھ متوقع مذاکرات سے قبل جدہ میں موجود ہیں وہ ایک وفد کی قیادت کر رہے ہیں جس میں والٹز بھی شامل ہیں یوکرین اور امریکہ کے حکام جدہ میں ملاقات کریں گے تاکہ روس اور یوکرین کے تنازعے سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جا سکے.

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب اور یوکرین کا روس جنگ میں قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی ولی عہد کی یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقاتیں
  • روس-یوکرین جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں آج مذاکرات ہوں گے
  • یوکرین جنگ بندی اجلاس سے پُرامید ہوں، مارکو روبیو
  • روس-یوکرین جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں آج مذاکرات ہوں گے
  • امریکی حکام سے ملاقات کیلیے یوکرینی صدر ریاض پہنچ گئے، سعودی ولی عہد سے ملاقات
  • یوکرین کے صدر زیلنسکی سعودی عرب پہنچ گئے
  • روس یوکرین جنگ: کییف اور واشنگٹن کے اعلیٰ حکام میں جدہ میں مذاکرات
  • سعودی عرب میں یوکرین روس جنگ پر اہم مذاکرات، امریکہ کی شرائط کیا ہوں گی؟