نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 16 سے 25 مارچ تک ہونے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچز کرائسٹ چرچ میں شروع ہوں گے جس میں کیوی ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق کیوی اسکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

واضح رہے کہ اس 15 رکنی اسکواڈ میں حال ہی میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے والے 7 کھلاڑی بھی شامل ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں انہیں بھارت سے شکست کا سامنا ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ نیوزی لینڈ

پڑھیں:

دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری

دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، بیٹنگ کوچ اور ٹی20 کپتان بھی تبدیل

پاکستان ٹی20 اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں جاری ہے، کیمپ کے تیسرے روز پاکستانی اسکواڈ نے شرکت کی۔

ٹریننگ کیمپ کے دوران کوچز نے کھلاڑیوں کو مختلف ٹارگٹس دیے، جبکہ بلے بازوں نے بیٹنگ کی۔

ٹریننگ کیمپ میں بولرز نے بولنگ کی پریکٹس کی، جبکہ پریکٹس میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں دورہ نیوزی لینڈ میں اعظم خان کو 3 میچز کے بعد موقع کیوں نہیں دیا، حفیظ کا ایک اور انکشاف

قومی ٹیم کے کیمپ کا کل آخری روز ہے، قومی اسکواڈ کل رات 8 بجے سے 11 بجے تک پریکٹس کرےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ٹریننگ کیمپ دورہ نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم کیمپ جاری لاہور وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • دورہ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر، نیوزی لینڈ روانگی کیلیے تیار
  • پاکستان سے T20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان
  • پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، کیوی ٹیم میں اہم تبدیلیاں، مائیکل بریسویل کپتان مقرر
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کی بہترین ٹیم کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
  • دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری
  • چیمپئنز ٹرافی فائنل: نیوزی لینڈ کا بھارت کو 252 رنز کا ہدف
  • چیمپئینز ٹرافی فائنل؛ نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ