امریکا نے خیبر پختوںخوا اور بلوچستان کیلیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان میں خاص طور پر خیبر پختوںخوا اور بلوچستان کے سفر سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔
یہ ایڈوائزری امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس میں امریکی شہریوں کو پاکستان کے سفر پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سفر سے گریز کریں۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں انتہا پسند گروہوں نے حملوں کی سازشیں جاری رکھی ہیں۔
ایڈوائزری میں امریکن شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان و خیبرپختونخوا میں دہشت گرد حملے معمول بن چکے ہیں اس لیے وہاں جانے سے گریز کیا جائے۔
اس کے علاوہ ایڈوائزری میں امریکن شہریوں پر واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بلا اجازت کسی بھی قسم کے احتجاج یا مظاہروں کے قریب جانے سے گریز کریں بصورت دیگر انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تفتیش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایڈوائزری میں وضاحت دی گئی ہے کہ اس سے قبل امریکی شہریوں کو پاکستان میں مظاہروں میں حصہ لینے یا پاکستانی حکومت و فوج کے خلاف پوسٹ کرنے پر حراست میں لیا جا چکا ہے۔
امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایڈوائزری میں پاکستان میں شہریوں کو
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے گیس سپلائی کی بہتری کیلیے ایس ایس جی سی کو 25 ارب کے فنڈز جاری کردیے
وفاقی حکومت نے گیس نظام کی بہتری کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی کو 25ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سے کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں گیس انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 25 ارب روپے فنڈ ملنے کی تصدیق ایس ایس جی سی کے ایم ڈی نے کی۔
سوئی گیس کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر نے محمد امین نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں 90فیصد گیس مسائل حل ہوگئے ہیں جبکہ وزیراعظم ہاؤس کو ماہ صیام میں گیس ترسیل سے متعلق روزانہ دو بار رپورٹ دی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 2ہزار کلو میٹر اور شہر سے باہر پانچ 500کلومیٹر رقبے پر نئی گیس پائپ لائن ڈالی جارہی ہیں، سوئی سدرن بورڈ میں مئیر کراچی کو نامزد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ لیاری میں 400کلومیٹر کے رقبے پر گیس کی نئی لائنیں بچھائی گئی ہیں، شہر بھر میں گیس انفراسٹرکچر کے لیئے سڑکوں کو مرمت کرنے کی رقم کے ایم سی کو دے چکے ہیں۔ گیس ڈیمانڈ 1100ایم ایم ایس سی ایف ڈی اور سپلائی 730 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے۔
ایس ایس جی سی انتظامیہ نے کہا کہ گیس قلت کی وجہ سے نئے گیس کنیکشنز پر سے پابندی نہیں ہٹے گی۔