2025-04-01@18:20:41 GMT
تلاش کی گنتی: 8086
«پاکستان اور پاکستانی»:
(نئی خبر)
تین تلوار کلفٹن کراچی پر احتجاج سے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ حکومت اور صحافتی تنظیمیں اسرائیل دورہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو خطے میں ناجائز ریاست کا واضح پیغام دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن نے غزہ کے مظلوم بچوں کی یاد میں کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار میں احتجاج کیا اور کہا کہ صحافیوں کو اسرائیل کا خفیہ دورہ کرانا فلسطین کاز کے خلاف ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن نے کلفٹن تین تلوار پر احتجاج کیا جہاں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔ سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ احتجاج غزہ کے مظلوم بچوں کی یاد میں...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عیدالفطر خوشی، شکر گزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتی ہے۔قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد کے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ رمضان کی تربیت کو زندگی میں جاری رکھنے کی ضرورت ہے، عیدالفطر کا دن اخوت، ہمدردی، شکر گزاری اور خوشی کا درس دیتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک گفتگووزیراعظم شہبازشریف نے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا، ہمیں انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ معاشی استحکام اور قومی یکجہتی ہم سب کی ذمہ...
فائل فوٹو۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اہل اسلام اور اہل پاکستان کو عید الفطر مبارک ہو۔ لاہور سے جاری عید الفطر کے حوالے سے اپنے پیغام حافظ طاہر محمود اشرفی کہا کہ ہماری حقیقی عید اس دن ہوگی جب اہل فلسطین اور اہل کشمیر اپنے حقوق حاصل کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنی افطار اعلیٰ پیمانے کی رکھی انہیں فطرہ بھی اعلیٰ پیمانے پر دینا چاہیے۔ حافظ طاہراشرفی نے کہا ہمیں اس پر توجہ دینی چاہیے کہ جس کو فطرہ دے رہے ہیں اس کو فائدہ بھی ہو۔
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ رمضان المبارک میں ہونے والی تربیت کو عملی زندگی میں روزمرہ کے معاملات میں نافذ کریں اور اتحاد و یک جہتی کے ساتھ دوسروں کا خیال رکھیں۔ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف زرداری نے عید الفطر 1446 ھ بمطابق 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پوری قوم اور عالم اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارک باد دیتا ہوں، خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ...
پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی حکومت اور عوام کو عید کی مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار۔ یہ بھی پڑھیں:وائٹ ہاؤس میں افطار پارٹی، پاکستانی سفیر کی شرکت پر ٹرمپ شکرگزار یو ایس ایمبیسی پریس اسلام آباد کی جانب سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے عید الفطر منانے والے تمام افراد کو پُرجوش مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ وہ تہوار جو رمضان المبارک کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فلیکر‘ پر جاری ویڈیو پیغام میں امریکی خاتون سفارتکار کو بازار میں عید کی شاپنگ کرتے دکھایا گیا، اس ویڈیو میں وہ انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ...
وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک بات چیت کی ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے صدر اردوان اور ترکیے کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔اس سال فروری میں صدر اردوان کے پاکستان کے تاریخی دورے کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں ترکیہ-پاکستان اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کے دوران دونوں فریقین کی طرف سے کیے گئے اہم فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ...
پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جانب سے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چاند نظر آگیا، کل پاکستان بھر میں عیدالفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جائیگی ایوان صدر سے جاری خصوصی پیغام کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عیدالفطر پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پرعطا کیا ہے۔ پیغام میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ یہ مہینہ ہمیں صبر، برداشت، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے عملی زندگی میں اخلاص ،...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) پاکستان کی پہلی واکنگ سٹریٹ صدر بنک روڈ پر عید شاپنگ پر شہریوں کا ہجوم امڈ آیا۔ چاند رات پر صدر بنک روڈ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ رات میں دن کا سماں، چاند رات پر بنک روڈ پر خریداروں کا انتہا کا رش، خوبصورت بینچ، فوڈ کیبن، جگمگاتی لائٹنگ اور پھولوں کی مہک سے شہری خوب محظوظ ہوئے۔ واکنگ سٹریٹ میں جیولری، چوڑیوں، مہندی کے سٹالز لگائے گئے۔ ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈ کی ہدایت پر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا پیڈسٹرین سٹریٹ پر عید شاپنگ کے لیے آنے والے خریداروں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کی ہدایت پر واکنگ سٹریٹ...

رمضان کی برکتوں کو روز مرہ زندگی میں نافذ کریں، اصل خوشی دوسروں کیساتھ خوشیاں بانٹنے میں ہے: صدر زرداری
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر آصف علی زرداری نے عیدالفطر 1446 ہجری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ عیدالفطر اللّٰہ کا انعام ہے جو روزے کی مشقت پر عطا کیا گیا۔ رمضان المبارک ہمیں صبر، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ رمضان کی برکتوں کو اپنی روز مرہ زندگی میں نافذ کریں، اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ ضرورت مندوں کی مدد کیلئے زکوٰۃ، صدقات اور فطرہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں، عید کا دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ وزیراعظم کا...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کویت کے ولی عہد کے ساتھ ساتھ امیر کویت عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور کویت کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کویت کے ساتھ باہمی تعاون کے لیے اپنے خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ولی عہد کے ساتھ اپنی گرمجوش اور نتیجہ خیز ملاقات کا ذکرکیا۔ لاہور میں ماہ شوال...
رہنماء جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات کا حل قومی فکر اور ملی جذبے سے نکالا جائے، خطے میں جاری گریٹ گیم کے سدباب کے لیے گریٹ اسٹریٹیجی اپنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات کا حل قومی فکر اور ملی جذبے سے نکالا جائے، خطے میں جاری گریٹ گیم کے سدباب کے لیے گریٹ اسٹریٹیجی اپنانے کی ضرورت ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اور تجارتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور افغانستان ایک پیج پر آئیں۔ ان کا کہنا تھا...
شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا، مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل منائی جائے گی، شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا، مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں بوہری کمیونٹی نے آج عید الفطر منائی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بھی آج عید منانے کا اعلان کر رکھا تھا۔...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ان کے ساتھ ساتھ ترکیہ کے برادر عوام کو اپنی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس سال فروری میں صدر ایردوان کے پاکستان کے تاریخی دورے کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں ترکیہ-پاکستان اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کے دوران دونوں فریقین کی طرف سے کئے گئے اہم فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات...
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے شوال المکرم 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، پاکستان میں عیدالفطر کل منائی جائے گی۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں مذہبی امور اور موسمیات کی وزارتوں کے حکام شریک ہوئے۔ مولانا عبدالخبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف تھا ، شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عیدالفطر کل منائی جائے گی واضح رہے کہ آج سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، کویت، بحرین، یمن، فلسطین، افغانستان، برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک میں مسلمان آج عید الفطر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اردن کی ہاشمی سلطنت کے فرمانروا، عزت مآب شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے گفتگو کی اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے شاہ عبداللہ اور اردن کے برادر عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ عبداللہ نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت اور انسانی امداد بھجوانے کے اقدام کو سراہا۔ وزیراعظم نے غزہ میں قیامِ امن، تشدد کے خاتمے، اور متاثرہ فلسطینیوں تک فوری انسانی امداد کی فراہمی کے لیے شاہ عبداللہ دوم کی قیادت میں اردن کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔...
سٹی 42 : پاکستان اور نیپال میں لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج فیصل بٹ نے عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر پاکستان، نیپال اور دنیا بھر میں مقیم مسلم کمیونٹیز کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ سفیر فیصل بٹ نے اس بابرکت جشن کے دوران امن، ہمدردی اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ "ریپبلک آف لبرلینڈ کی جانب سے، میں پاکستان اور نیپال کے لوگوں کو اپنی مخلصانہ عید مبارک پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ عید تمام خاندانوں اور برادریوں کے لیے خوشی، خوشحالی اور ہم آہنگی لائے۔ آئیے ہم سخاوت، رواداری اور بھائی چارے کی ان اقدار کی قدر کریں جو اس مقدس موقع کی...
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے آج ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیوئیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے ازبک صدر اور ازبکستان کے عوام کو عید کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے عوام کی امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ صدر شوکت مرزیوئیف نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو بھی عید کی مبارکباد دی۔ ملکہ کوہسار میں عید کا چاند؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تیاریوں کا سلسلہ جاری دونوں رہنماؤں نے فروری میں وزیر اعظم کے کامیاب دورہء ازبکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اپنے...
ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی، اس سیریز میں ون ڈے میچز نہیں ہوں گے بلکہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025ء کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے بھارت اور سری لنکا مشترکا میزبان ہیں۔ اس سے قبل بنگلادیش کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے آج شام جمہوریہ آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، وزیر اعظم نے صدر، ان کے خاندان اور آذربائیجان کے برادر عوام کے لیے دلی مبارکباد اور پرتپاک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے امن اور خوشحالی کی دعا کی۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم کے گزشتہ ماہ باکو کے دورے کی بنیاد پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات اپریل کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور وزیر اعظم پاکستان اور نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ سے ملاقات...
دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز آکلینڈ (آئی پی ایس )نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ سے قبل قومی بیٹر عثمان خان باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق عثمان خان پہلے ون ڈے میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایم آر آئی اسکین کے بعد عثمان خان کی انجری کی اطلاع سامنے آئی۔ کیا پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز صرف ٹی 20 تک محدود رہے گی؟پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بدھ کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں قومی بولرز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام...
باجوڑ(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سعودی عرب کیساتھ آج عید الفطر منائی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق باجوڑ میں عیدالفطر کے اجتماعات ہوئے اور مختلف مساجد میں نماز عید کی ادا کی گئی، اس موقع پر مساجد اورعید گاہوں کی سکیورٹی کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔سعودی عرب اور کئی خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید الفطر پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔سعودی سپریم کونسل کی زیر نگرانی کل شام ملک کے مختلف شہروں میں چاند دیکھا گیا جس کے بعد یکم...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی یوٹیوبر اور معروف ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی۔ رجب بٹ نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں سے اپنی غلطی پر معافی طلب کی، تاہم ان مشکلات کے باعث وہ اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔ گزشتہ رات رجب بٹ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک نیا وی لاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے پہلی بار پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتائی۔ رجب بٹ نے وی لاگ میں کہا ہاں میں پاکستان میں نہیں ہوں، میں نے 23 مارچ کی رات کو ملک چھوڑا، مجھے اپنی جان کا نہیں بلکہ اپنی والدہ اور خاندان کی حفاظت کا خوف تھا، میں نے اپنی لوکیشن کسی...

وزیراعظم کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون ،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون ،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر، عمان، تاجکستان اور مصر کے صدور سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے اور انہیں عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اور دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ ان رابطوں کے دوران انہوں نے دوست برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے اپنے مشن کو آگے بڑھایا۔ وزیراعظم شہبازشریف...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) یو ٹیوبر رجب بٹ نے مسلسل تنازعات کا شکار ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے حالیہ ولاگ میں انکشاف کیا کہ وہ اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں اور وہ 23 مارچ کی رات پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ایک وی لاگ میں انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنی جان کی کوئی پرواہ نہیں لیکن اپنی والدہ اور خاندان کی حفاظت کے لیے خوفزدہ تھا، جلدی میں بغیر کسی سامان کے اکیلے یہاں آیا ہوں اور میرے اہل خانہ کو بھی میرے پاکستان سے جانے کا علم بعد میں ہوا، اب مجھے نہیں معلوم کہ یہ مشکل وقت کب...
تنازعات کے بھنور میں پھنسے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے حالیہ ولاگ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں اور پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے اپنے دل کا حال بیان کیا، جس نے ان کے مداحوں کو بھی آبدیدہ کردیا۔ رجب بٹ ان دنوں توہین مذہب کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، جس نے انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ ان کا یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے اپنا پرفیوم لانچ کیا، جس کا متنازع نام ان کےلیے وبال جان بن گیا۔ اگرچہ رجب نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اور خانہ کعبہ کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مارچ 2025ء) اگرچہ عالمی سطح پر ای وی کو صاف توانائی اور فضائی آلودگی میں کمی کا ذریعہ مانا جاتا ہے لیکن پاکستان میں اس کے نفاذ اور افادیت کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ جامع پالیسی اور بنیادی ڈھانچے کی کمی اسے مطلوبہ نتائج سے دور رکھ رہے ہیں۔ الیکٹرک وہیکلز اور ماحولیاتی فوائد پاکستان میں نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کا آغاز سن 2019 میں ٹرانسپورٹ سے خارج ہونے والی ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور صاف توانائی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ ماہر ماحولیات ڈاکٹر اعجاز احمد نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں بتایا، ’’روایتی گاڑیاں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور کاربن مونو آکسائیڈ...
خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر کھیل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی میچ سے متعلق نئی اَپ ڈیٹ فراہم کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں کا کہنا ہے کہ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں 8 اپریل کو ہونے والا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نمائشی میچ منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا درمیان میچ کی تاریخ کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور: پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے متعلق بڑی خبر! صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نمائشی میچ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا۔...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ دورہ امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ سے جامع ملاقاتیں ہوئیں، آئندہ 3 سے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے۔ جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتیں دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکہ تعاون بامعنی رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ہیں، ہم نے بھی امریکہ کو واضح کردیا ہے کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان نے امریکہ کو مطلوب اہم دہشت...
(گزشتہ سے پیوستہ) ٭خاص طور پر جب سے چینی شہریوں پر حملے ہوئے ہیں۔ چین جیسے اتحادی بھی ہم پر اعتماد کھو رہے ہیں جس سے ریاست بین الاقوامی تنہائی کا شکار ہو رہی ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ہارڈ اسٹیٹ پالیسی اختیار کرنے پر زور دیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اب ریاست ہارڈ اسٹیٹ پالیسی کی طرف بڑھ رہی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں طاقت کے ذریعے ختم کیا جائے۔ تاہم، بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ عسکریت پسندی کے مسئلے کو مکمل طور پر...
سعید احمد:عید کے موقع پر پاکستان ریلوے ایک مرتبہ پھر ٹرینوں کو بروقت چلانے میں ناکام رہی جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر اندرون سندھ، پشاور اور کوئٹہ جانے والے مسافروں کا رش ختم ہوگیا ہے۔ مسافر گزشتہ روز ہی عید سپیشل ٹرینوں سے لاہور سے روانہ ہو گئے تھے۔ تاہم کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں تاخیر دیکھنے کو ملی۔ اس کے علاوہ، پاک بزنس ایکسپریس، شاہ حسین ایکسپریس اور خیبر میل بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔
فکری اساس کے مالکوں کے نزدیک کوئی مانے یا نہ مانے لیکن زمینی حقائق کی طرف دیکھیں تو اس حقیقت سے انکار ممکن دکھائی نہیں دیتا کہ وہ ملک جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اس کا وجود آج ایک دفعہ پھر ایک ایسے صنم کدہ کی تصویر پیش کر رہا ہے جہاں پر ہر کسی نے الگ الگ اپنی عقیدت کی بنا پر طرح طرح کے بت تراش رکھیں ہیں اور کفر کی ان حدوں کو چھو رہے ہیں جہاں بقول علامہ اقبال یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے صنم کدہ ہے جہاں لا الہ الا اللہ گہرائی سے دیکھیں تو اہل فکر کی یہ چنوتی کوئی معمولی بات دکھائی نہیں دیتی کیونکہ ان...
پاکستان میں شوال المکرم کا چاند آج نظر آنے کا امکان روشن ہے۔ محکمہ موسمیات، سپارکو اور ریسرچ رویت ہلال کونسل کی پیش گوئیوں کے مطابق بھی پاکستان میں آج عیدالفطر کا چاند نظر آئے گا۔ پاکستان میں شوال کا چاند کی پیدائش گزشتہ روز دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر ہوچکی تھی۔ آج مغرب کے وقت شوال کے چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، ترکیہ اور افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے بھی آج...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی20 میچز پر مشتمل ہوگی، اس سیریز میں ون ڈے میچز نہیں ہوں گے۔ اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ یہ فیصلہ ٹی20 ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کونسا سابق پاکستانی فاسٹ بولر بنگلادیش کی کوچنگ کا مضبوط امیدوار ہے؟ یاد رہے کہ ایشیاکپ 2025 کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے جبکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔ اس سے قبل بنگلادیش کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)صحافیوں کی گرفتاریوں اور پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور نیشنل پریس کلب کی کال پر ہونیوالے اس مظاہرے میں سول سوسائٹی ارکان اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے بینر اٹھارکھے تھے جن پر پیکاکیخلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ نے کہا کراچی سے خیبر تک صحافی سراپا احتجاج ہیں، ہم اس کے خلاف اپریل میں ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ صحافیوں کیلئے پرامن ماحول پیدا کرے۔ پاکستان میںتنخواہ دارطبقہ...
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )آذربائیجان نے پاکستان کو کیش ڈپازٹ کی شکل میں ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش کی ہے، یہ پیشکش1.2 ارب ڈالر لاگت کی سکھر حیدرآباد موٹر وے کی فنڈنگ کیلیے پاکستان کی درخواست کے جواب میں کی گئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورے کے دوران آذربائیجان کی حکومت سے 1.8 ارب ڈالر کے دو انفرااسٹرکچر منصوبوں کیلیے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ ان میں 1.2 ارب ڈالر کی سکھر، حیدرآباد موٹر وے M-6 اور نئی حیدرآباد،کراچی موٹر وےM-9 شامل ہیں۔ داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے مؤخرالذکر منصوبے پر کم از کم لاگت کا تخمینہ 60 کروڑ...
اسلام آباد:آذربائیجان نے پاکستان کو کیش ڈپازٹ کی شکل میں ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش کی ہے، یہ پیشکش1.2 ارب ڈالر لاگت کی سکھر حیدرآباد موٹر وے کی فنڈنگ کیلیے پاکستان کی درخواست کے جواب میں کی گئی ہے. وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورے کے دوران آذربائیجان کی حکومت سے 1.8 ارب ڈالر کے دو انفرااسٹرکچر منصوبوں کیلیے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ ان میں 1.2 ارب ڈالر کی سکھر، حیدرآباد موٹر وے M-6 اور نئی حیدرآباد،کراچی موٹر وےM-9 شامل ہیں. مؤخرالذکر منصوبے پر کم از کم لاگت کا تخمینہ 60 کروڑ ڈالر ہے جو نئی روٹ پر تعمیر کی جائیگی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے مطابق، آذربائیجان کی...
معطل ایجنٹ کی کمپنی سے ایک سابق کپتان کا گہرا تعلق نکلا۔ تفصیلات کے مطابق متعدد پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی نمائندہ ایجنسی آئی سی اے (انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن) کے سربراہ مغیز احمد شیخ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) میں بطور پلیئر ایجنٹ بھی رجسٹرڈ ہیں۔ کرکٹ ریگولیٹر کی تحقیقات اور آزاد اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت کے بعد انھیں ای سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی 4 خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا گیا، اینٹی کرپشن ٹریبونل مناسب وقت پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ سنائے گا۔ اسی دوران انگلش بورڈ نے مغیز کی بطور ایجنٹ رجسٹریشن معطل کردی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز کے ایجنٹ کی ای سی بی نے رجسٹریشن معطل کردی ذرائع کے مطابق...
ویب ڈیسک:شہر قائد کے باسی داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی بقا، سالمیت، امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،کراچی میں مختلف مقامات پر ہونے والی نماز عید کے اجتماعات میں دہشت گردی کے خاتمے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر جماعت کے افراد نے اپنے ملک کی تقدیر کے روشن ہونے کے لیے اللہ سے برکات کی دعا کی۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق...
عیدالفطر کے موقع پر پاکستان کے سنیما گھروں میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی نئی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، میٹھی عید کے موقع پر 5 پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ عیدالفطر کے موقع پر پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلمیں کون سی ہیں۔ 1:لوو گرو سپر اسٹار‘ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی رومانٹک فلم ’لو گُرو‘ اس عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی، ہدایتکار ندیم بیگ کی فلم ’لو گُرو‘ (Love Guru) کے ذریعے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک دہائی بعد بڑے پردے پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے، اس سے قبل دونوں 2015 کی رومانوی فلم ’بن روئے‘ میں رومانس کرچکے ہیں اور اب...
شہرت کی بلندیوں پر پہنچنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے، لیکن ہر ایک کو یہ منزل نصیب نہیں ہوتی، جدید دور میں یوٹیوب نے لوگوں کو ایک موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر مقبولیت حاصل کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں کچھ ایسے چہرے بھی ہیں جو یوٹیوب کی دنیا میں بے حد مقبول ہوئے مگر شہرت کو سنبھال نہ پائے۔ یوٹیوبرز کے حوالے سے عوام میں ہمیشہ دو رائے ہوتی ہیں، ایک طبقہ ان کو پسند کرتا ہے، جبکہ دوسرے کی جانب سے مخالفت کی جاتی ہے۔ نوجوان پاکستانی یوٹیوبرز کی کامیابی کے عروج پر ہاتھ سے نکل جانے کی کئی کہانیاں ہیں اور وہ ان تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں جن سے ہر قیمت...

وزیراعظم کا امیر قطر، عمان کے سلطان، تاجک، مصری صدور سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد: دفاع سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے: پاکستان، عمان، قطر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر، شیخ تمیم بن حمد الثانی اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں عیدالفطر کے پْرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم اور امیر قطر کے مابین اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے غزہ میں امن کے قیام کیلئے امیر...
ریاض؍ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار) سعودی عرب کی تمیر رصدگاہ میں شوال کا چاند نظر آ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں آج بروز اتوار 30 مارچ کو عیدالفطر ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اتوار 30 مارچ کو وزارت مذہبی امور آفس اسلام آباد میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد زیر صدارت ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد خلیق، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی مرکزی ارکان کمیٹی ، مولانا حافظ عبدالغفور، علامہ شبیر حسن میثمی، مولانا یٰسین ظفر، مفتی علی اصغر عطاری، مفتی محمد یوسف کشمیری، مفتی فیصل احمد، مولانا عبدالرؤف مدنی،...
اسلام آباد: آذربائیجان نے پاکستان کو کیش ڈپازٹ کی شکل میں ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش کی ہے، یہ پیشکش1.2 ارب ڈالر لاگت کی سکھر حیدرآباد موٹر وے کی فنڈنگ کیلیے پاکستان کی درخواست کے جواب میں کی گئی ہے. وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورے کے دوران آذربائیجان کی حکومت سے 1.8 ارب ڈالر کے دو انفرااسٹرکچر منصوبوں کیلیے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ ان میں 1.2 ارب ڈالر کی سکھر، حیدرآباد موٹر وے M-6 اور نئی حیدرآباد،کراچی موٹر وےM-9 شامل ہیں. مزید پڑھیں: پاکستانی اور آذربائیجانی کمپنی کے درمیان پاکستان میں تیل پائپ لائن بچھانے کے ایم او یو پر دستخط مؤخرالذکر منصوبے پر کم از کم لاگت کا تخمینہ...
پا کستان میں ریاستی ادارے بطورپالیسی اقلیتوں کے تحفظ میں فعال کردار ادا کرتے ہیں بھارت میں اقلیتوں کیخلاف نفرت وتشدد کو منظم ہوا دینے کے واقعات دستاویزی ہیں، ترجمان ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار بننے کے قابل نہیں، کیونکہ وہ خود ان حقوق کی تسلسل سے خلاف ورزی کرتا آرہا ہے، پاکستان میں ریاستی ادارے پالیسی کے طور پر اقلیتوں کے تحفظ کے لیے فعال کردار ادا کرتے ہیں۔ترجمان نے اپنے بیان میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جیشنکر کے لوک سبھا میں دیے گئے بیان اور پاکستان میں اقلیتوں کی صورتحال پر ہونے والی بحث سے متعلق ذرائع ابلاغ کے اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ بھارت اقلیتوں...
پاکستانی ٹیم 271پر ڈھیر ،مارک چیپمین کی 132رنز کی شاندار اننگز، مین آف دی میچ قرار نیوزی لینڈ سے ڈیبیو کرنے والے محمد عباس کی برق رفتار نصف سنچری، نیتھن اسمتھ ٹاپ بالر پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی،نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 344 رنز بنائے،جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 45ویں اوور میں 271 رنز پر آئوٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے برق رفتار نصف سنچری بناکر ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں مدد کی،مارک چیپمین نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں...
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بات چیت تو آپ کے سامنے ہوئی ہے اور کوشش کی ہے انھوں نے کہ بات چیت کریں لیکن بات یہ ہے کہ بات چیت کیلیے کوئی سازگار ماحول چاہیے ہوتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انھوں نے سانحہ اے اپی ایس کے بعد پوری قومی قیادت کو نیشنل ایکشن پلان پر اکٹھا کر دیا تھا، بلوچستان واقعہ کے بعد اور سیکڑوں شہادتوں کے بعد پاکستان میں فی الحال اس طرح کا انوائرمنٹ موجود نہیں ہے اور ہم ایک دوسرے سے ہی لڑتے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن)...
دہشت گردوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو نشانہ بنا رکھا ہے ۔ اس حوالے سے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو موقف اور کردار سب پر واضع ہے ۔ سیکیورٹی فورسز بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے ساتھ لڑ رہی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں۔ گزشتہ روز وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی و صوبائی قیادت اورعسکری حکام کی بڑی بیٹھک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس اہم اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔ شرپسند عناصر...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان میرپورخاص ڈویژن کے صدر مولانا اعجاز علی سنجرانی اور ضلع صدر مولانا خیر محمد زرداری نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ میرپورخاص میں جعفریہ الائنس، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ خواتین اور پیام ولایت فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز اسٹیشن چوک سے ہوا اور ایوانِ صحافت میرپورخاص پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین، غزہ، شام اور یمن میں اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے...
بھارتی مسلمانوں کی ہمت اور جرأت کو سلام پیش نہ کریں تو کیا کریں۔ انھوں آر ایس ایس اور درجنوں انتہاپسند تنظیموں کا جس طرح مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں وہ واقعی قابل تعریف ہے۔ بی جے پی کے کارکن اپنے پاس اور اپنے گھروں میں اسلحہ جمع کر سکتے ہیں۔ پولیس بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتی، اکثر مسلمان تھانوں میں رپورٹ درجکرانے جائیں ، تو پولیس انھیں ہی پکڑ لیتی ہے اور پھر ٹارچر کرنے کے بعد آیندہ شکایت نہ کرنے کی بنیاد پر رہائی نصیب ہوتی ہے۔ بھارت کے طول و عرض میں مسلمانوں کے کتنے ہی گھر بلڈوزوروں سے مسمار کر دیے گئے ہیں یہ مسلمانوں کے بی جے پی کے خلاف بولنے...
4 پاکستان قدرتی وسائل کے ذخائر سے خود کفیل ہے یہ اقتصادی اور صنعتی ترقی کے لیے بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ ملک میں کوئلہ، تانبہ، سونا، لوہا، کرومائیٹ، اور قیمتی پتھروں سمیت معدنی وسائل کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جو کان کنی کے شعبے کی ترقی اور قومی معیشت میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ اس بے پناہ صلاحیت کے باوجود، معدنی شعبہ فی الحال ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں صرف 3.2 فیصد حصہ ڈالتا ہے، جب کہ برآمدات عالمی سطح پر صرف 0.1 فیصد ہیں۔ تاہم ان معدنیات کی بڑھتی ہوئی تلاش، غیر ملکی سرمایہ کاری، اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری کے ساتھ، پاکستان کی کان کنی...
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے کا مصر کے صدر عبدالفتاح ال سیسی کو فون کر کے انہیں عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج شام مصر کے صدر عزت مآب عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے مصر کی قیادت، حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔ وزیر اعظم نے گزشتہ برس دسمبر میں اپنے دورہء قاہرہ کا ذکر کیا جہاں انہوں نے D-8 سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مصر کے ساتھ پاکستان کے موجودہ تعاون اور دونوں ممالک کے مابین دوستانہ...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا۔(جاری ہے) سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 6 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔ ہلاک دہشتگرد حالیہ دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں...
سٹی42: پاکستان دنیا میں اکیلا ملک نہیں جہاں کل اتوار کے روز یکم شوال کو عید نہیں ہو رہی۔ آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں بھی شوال کا آغاز آج کی بجائے کل اتوار کی شام کیا جائے گا اور عید الفطر پیر کو ہوگی۔ انڈیا اور ایران بھی عید پیر کے روز کرنے میں پاکستان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ برونائی، انڈونیشیا اور پاکستان میں عید تو 31 مارچ کو ہو گی لیکن یہ فرق بہرحال ہے کہ وہاں مسلمان 30 روزے رکھنے کے بعد عید کریں گے اور پاکستان میں مسلمان 29 روزے رکھ کر ہی عید منائیں گے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 آج ہفتے کی رات تک برونائی دارالسلام، انڈونیشیا اور بعض...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سے قبل پشاور میں 8 اپریل کو ہونے والا نمائشی میچ منسوخ کردیا۔ پاکستان سپر لیگ سے قبل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اور صوبائی حکومت کے ساتھ معاملات بھی طے پاگئے۔ تاہم،گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ اور پشاور زلمی کے نمائندوں نے کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم میں کیچ کے لیے سہولیات کو ناکافی قرار دیا گیا، جس پر پی سی بی بی نمائشی میچ منسوخ کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔
وزیراعظم نے عمان کے سلطان، سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور عمان کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی قربت پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عمان کے سلطان، عزت مآب ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور عمان کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی قربت پر...
سعودی عرب میں عید کا چاند نظر آگیا، عید کل ہوگی، پاکستان میں بھی چاند تشکیل پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد اس بار ماہ رمضان 29روزوں کا ہوا اور اب وہاں عید کل ہوگی، جبکہ پاکستان میں شوال کا چاند تشکیل پاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے نواح میں واقع سدیر میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اجلاس ہوا۔مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، دمام سمیت 10 سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کا ہوا۔سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے بھی شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی، اور ملکی اور غیر ملکی شہریوں نے چاند...
پاکستانی اسپیس ایجنسی سپارکو نے کہا ہے کہ کل پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل میں بھی عید کی تیاریاں، عمران خان کو کیا کیا سامان پہنچا دیا گیا؟ سپارکو کے ترجمان نے کہاکہ شوال کا چاند آج پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجکر 58 منٹ پر تشکیل پا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کل جب غروب آفتاب ہوگا تو اس وقت چاند کی عمر قریباً 27 گھنٹے ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ کل شوال کا چاند نظر آ جائےگا اور عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی...
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا89واں یوم پیدائش یکم اپریل منگل کو منایا جائے گا ۔پاکستانی سائنس دان اور ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔(جاری ہے) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انتہائی نامساعد حالات میںوطن عزیر پاکستان کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سابقہ دور حکومت میں28مئی 1998ء کوپاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربے کرکے خود کو دنیا میں ایٹمی طاقت منوا لیاتھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گرانقدر...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عمان کے سلطان، عزت مآب ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور عمان کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی قربت پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے پاکستان کے وزیر تجارت کے مسقط کے حالیہ کامیاب دورے پر اطمینان کا اظہار کیا، جس سے دونوں فریقین میں باہمی تعاون سے شراکت کے نئے مواقع...
اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ عالمی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم پنجاب کلین ایئر پروگرام پر خرچ کی جائے گی، رقم صوبہ پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے خرچ ہوگی جبکہ ہوا کے معیار کو بہتر انتظام کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ کہ اس اقدامات کے ذریعے ہوا کے معیار اورعوامی صحت کو بہتر بنانا ہے، پنجاب کلین ایئر پروگرام سموگ کم کرنے کا منصوبہ ہے، لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ہوا سے سانس اور دل کی بیماریوں میں...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں 25 منزلہ جدید ہیڈکوارٹر کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:علامہ اقبال ایئرپورٹ آتشزدگی، سی اے اے کی مسافروں کو ہدایات آج کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) کے ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی (DVC) اجلاس میں M/s NESPAK کے پیش کردہ تعمیراتی ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن سی ڈی اے، ڈاکٹر محمد خالد حفیظ نے کی، جبکہ PAA کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ADP M&E) اور ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکچر نے شرکت کی۔ 12,40,990 مربع فٹ پر محیط اس بلند و بالا عمارت میں 06 بیسمنٹ پارکنگ اور چھت تک بلند مرکزی ایٹریم شامل ہوگا۔ خم دار ڈیزائن، ڈبل گلیزڈ...
وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے وزارت خارجہ کے ذریعے اٹھایا جائےگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت کاؤنٹر ٹیرارزم کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں اہم نکات زیر بحث آئے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان افغانستان کے لیے اپنی خدمات بیان کرنے میں کمزور ہے، فخر کاکاخیل اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار، وزیر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پاکستان کی پولیس کے حوالے سے ہفتے کے دن بتایا ہے کہ افغان سرحد سے متصل ایک علاقے میں سات فوجی مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 'مسلح طالبان‘ ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے، جہاں سے انہوں نے فوجی قافلے پر اچانک حملہ کر دیا۔ فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں آٹھ جنگجو ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کارروائی میں فوج کو جنگی ہیلی کاپٹرز کی معاونت بھی حاصل رہی۔ اے ایف پی کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح...
پاکستان کے ممتاز سفارتکار اور سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ 85 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔ نجم الدین اے شیخ نے 1994 سے 1997 تک پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ جامعہ سندھ اور امریکہ کی ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر اسکول آف لا اینڈ ڈپلومیسی کے فارغ التحصیل تھے۔ سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اپنے چار دہائیوں پر مشتمل شاندار سفارتی کیریئر کے دوران جرمنی، کینیڈا، امریکا اور ایران میں بطور سفیر خدمات انجام دیں۔ وہ بین الاقوامی تعاون، علاقائی استحکام اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے۔ نجم الدین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز...
نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد امریکی افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی ان کی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 16 سالہ کارکردگی کا اعتراف ہے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر ون پولیس پلازہ میں اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ پولیس افسران، ان کی فیمیلیز اور دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب میں موجود نیویارک کی سیاسی و سماجی شخصیت اسلم ڈھلوں نے کیپٹن ضیغم عباس کی ترقی کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ضیغم عباس ماضی کی طرح مستقبل میں نیویارک میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی خدمت...
کوئٹہ: بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 10 معدنی بلاکس کے حصول کی پیش رفت میں سونا، تانبہ، نکل اور کوبالٹ کے ذخائر کی تصدیق کرلی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں اینٹیمنی کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، یہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کا جامع تجارتی منصوبہ ہے۔ او جی ڈی سی ایل اور پی ایم ڈی سی کی 50:50 شراکت داری، مشترکہ منصوبے کا اعلان 8-9 اپریل کو "پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025" کے دوران متوقع ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں 10 معدنی بلاکس کے حصول میں پیش رفت سامنے آئی...
پاکستان کے صحافی جہانزیب علی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران سوال کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور گروہ جیسے ٹی ٹی پی، القاعدہ، اور داعش طالبان کے زیر انتظام افغانستان سے کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں افغان دہشت گرد نیٹ ورک کے حوالے سے جواب دینے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی برُوس نے ہفتہ وار پریسافغانستان سے سرگرم دہشت گرد نیٹ ورک کے حوالے سے پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی کارروائیوں پر براہ راست جواب دینے سے گریز کیا۔ پاکستان کے صحافی جہانزیب علی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران سوال کیا کہ پاکستان...
نجی ٹی وی کے مطابق 21 مارچ کو عائد کی گئی فرد جرم کے مطابق جاوید عزیز صدیقی عرف جے صدیقی کو کینیڈا سے امریکا میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا، وہ اب بھی حراست میں ہیں اور منیسوٹا کے ضلع میں منتقلی کے منتظر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو مبینہ طور پر امریکی ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے فوجی اور اسلحہ کے پروگراموں سے وابستہ اداروں کو حساس امریکی سامان اور ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 21 مارچ کو عائد کی گئی فرد جرم کے مطابق جاوید عزیز صدیقی عرف جے صدیقی کو کینیڈا سے امریکا میں داخل...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، دونوں نے گفتگو کے دوران سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، اس کے علاوہ اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی. وزیرِ اعظم نے غزہ میں امن کے قیام کیلئے امیر قطر کے سرگرم و مؤثر کردار اور خصوصی کوششوں کی تعریف کی. سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 عزت مآب...
اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس، ترجمان سندھ حکومت تحسین عابدی، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی، ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی انجینئر عادل عسکری، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل و نائب صدر جمعیت علمائے پاکستان سندھ مولانا قاضی احمد نورانی، رہنماء سندھ بار کونسل ایڈوکیٹ محمد سعید عباسی، جنرل سیکرٹری سندھ بار کونسل ایڈوکیٹ رحمان کورائی، جنرل سیکرٹری ہیئت آئمہ مساجد مولانا اصغر حسین شہیدی اور امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام تحریک آزادی القدس کے بینر تلے عالمی یوم القدس کی...
بھارت اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار بننے کے قابل نہیں، پاکستان کا بھارتی وزیر کے بیان پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقلیتی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ریمارکس پر پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والا بھارت اقلیتی حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بیان لوک سبھا میں بھارتی خارجہ امور کی جانب سے ریمارکس اور پاکستان میں اقلیتوں کی صورت حال پر بحث سے متعلق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دیا۔اپنے بیان میں شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیرخارجہ کے پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق ریماکس پرترجمان دفتر خارجہ نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے اپنےبیان میں کہابھارت اقلیتوں کےحقوق کا علمبرداربننےکی پوزیشن میں نہیں،بھارت خود اقلیتوں کےحقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرتا رہا ہے،پاکستان میں ریاستی ادارے اقلیتوں کے تحفظ کو پالیسی کےطورپریقینی بناتےہیں، بھارت میں اقلیتوں کیخلاف کارروائیاں اکثر حکومتی عناصرکی ملی بھگت سےہوتی ہیں،بھارت میں اقلیتوں کیخلاف نفرت اورتشددکومنظم طریقے سےفروغ دینا ثابت شدہ ہے۔ ورلڈ بینک نے پنجاب میں اہم کام کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی مزیدکہاامتیازی شہریت قانون،اقلیتوں کےگھروں کی مسماری،گجرات قتل عام کھلی حقیقت ہیں،بابری مسجدکا انہدام،مندرکی تعمیر،مساجد اوردرگاہوں پرحملے بھی ثبوت ہیں،بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں...
وسیم عظمت: شوال کا چاند پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستان کے مسلمانوں کو شوال کا ہلال مبارک ہو۔ ریسرچ رویت ہلال کونسل کی تحقیق کی مطابق شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پرپیدا ہو چکا ہے۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ آج شام روزہ افطار کر کے شوال کا چاند دیکھنے کی سعی کریں۔ آج رمضان کے 29 روزے ہو گئے ہیں اور قمری تقویم کے مطابق آج شام نئے مہینے کا چاند طلوع ہونے کا امکان موجود ہے، خواہ یہ نظر آئے نہ آئے لیکن روایت کے مطابق قمری مہینے کے 29 دن گزرنے کے بعد نیا چاند دیکھنا لازم ہوتا ہے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم اور امیر قطر کے مابین اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی، وزیرِ اعظم نے غزہ میں امن کے قیام کیلئے امیر قطر کے سرگرم و مؤثر کردار اور خصوصی کوششوں کی تعریف کی. بیان کے مطابق عزت مآب شیخ...

پاکستانی نژاد کینیڈین شہری عسکری پروگرام سے منسلک کمپنیوں کو ٹیکنالوجی سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ایک پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو حراست میں لیا گیا ہے پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین شہری پر الزام ہے کہ اس نے امریکی ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر مالیت کی امریکی ٹیکنالوجی سے متعلقہ مصنوعات مبینہ طور پر پاکستان کی فوج کے عسکری پروگرام سے منسلک کمپنیوں کو سمگل کی ہیں.(جاری ہے) امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 67 سالہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو 21 مارچ کوریاست واشنگٹن سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کینیڈا سے امریکہ داخل ہونے کی کوشش کر ر ہا تھاملزم کو امریکی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)توہینِ مذہب کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے نئے پرفیوم کے نام پر ایک بار پھر باقاعدہ معافی مانگتے ہوئے چوہدری بصیرت علی چشتی کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے باضابطہ معافی نامہ جاری کیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ میں نے ایک قانونی ٹیم کی خدمات حاصل کی ہیں جو میرے خلاف الزامات کا دفاع کرے گی۔ نئی ویڈیو میں یوٹیوبر نے کہا کہ میرا نام رجب بٹ ولد محمد افضل بٹ ہے، میں اللّٰہ کی وحدانیت، حضرت محمدﷺ کی ذات اور ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، میری ایک ویڈیو 295 اے اور 295 سی کے حوالے...
نیپئیر(نیوزڈیسک)3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کیویز کی اننگز میں مارک چیپمین 132 کی شاندار اننگز کھیلی اور نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا تاہم اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کیلئے...
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کی بنگلادیش کی مینز ٹیم کے بالنگ کوچ کے عہدے کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) موجودہ بالنگ کوچ انڈری ایڈمز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں نہیں ہے، حالانکہ انکا فروری 2026 تک معاہدہ طے ہے۔ بولنگ ٹیم کی کوچنگ کیلئے سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل کے علاوہ سابق کرکٹر شان ٹیٹ کا نام بھی قابل ذکر ہے جنہیں عہدہ کیلئے فیورٹ سمجھا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی قبل ازیں عمر گُل پاکستان اور افغانستان ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے؛ پاکستانی بالرز نے ایک...
پاکستان ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف بدترین کارکردگی کا سلسلہ جاری, نیوزی لینڈ نے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر فاسٹ بولر عاکف جاوید نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عرفان خان نے 3 وکٹیں لیں۔ نیپئر میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں پر344 رنز اسکور کیے۔...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقلیتی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ریمارکس پر پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والا بھارت اقلیتی حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بیان لوک سبھا میں بھارتی خارجہ امور کی جانب سے ریمارکس اور پاکستان میں اقلیتوں کی صورت حال پر بحث سے متعلق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دیا۔اپنے بیان میں شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ وہ خود اقلیتی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔ پنجاب پولیس کی جراتمندانہ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہر پاکستانی ساڑھے تین لاکھ روپے کا مقروض ہو گیا۔ا سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی قرضوں کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ اے بی این نیوز کے مطابق ایک سال میں ملکی قرضوں کا حجم 64 ہزار 806 ارب روپے سے بڑھ کر 73 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ،پاکستان کے مجموعی قرضے ایک سال میں12.7 اور ایک ماہ میں 1.3 فیصد بڑھے،مقامی قرض 42 ہزار 671 ارب روپے سے بڑھ کر 51 ہزار 22 ارب روپے ہو گیا،فروری 2024 سے فروری 2025 تک مقامی قرضے 19.6 فیصد کےحساب سے بڑھے۔ ،ایک ماہ میں مقامی قرضے 1.5 فیصد بڑھ کر 50 ہزار 244 ارب روپے سے 51 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے، ایک سال بیرونی...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء ) پاکستان کے جوہری پروگرام کے لیے ٹیکنالوجی سمگل کرنے کے الزام میں کینیڈین شہری کو امریکہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ انصاف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد کینیڈین شہری محمد جاوید عزیز عرف جے صدیقی کو امریکی ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر مالیت کی امریکی ٹیکنالوجی سے متعلقہ مصنوعات مبینہ طور پر پاکستان کی فوج کے عسکری پروگرام سے منسلک کمپنیوں کو سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، 67 سالہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو 21 مارچ کو واشنگٹن کے مغربی ڈسٹرکٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)امریکا میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو مبینہ طور پر امریکی ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے فوجی اور اسلحہ کے پروگراموں سے وابستہ اداروں کو حساس امریکی سامان اور ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 مارچ کو عائد کی گئی فرد جرم کے مطابق محمد جاوید عزیز(جاوید عزیز صدیقی)عرف جے صدیقی کو کینیڈا سے امریکا میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا، وہ اب بھی حراست میں ہیں اور منیسوٹا کے ضلع میں منتقلی کے منتظر ہیں۔فرد جرم میں جے صدیقی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2003 سے 2019 تک کینیڈا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بین الاقوامی ایک روزہ میچ میں شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی اننگز کا آغاز اچھے انداز میں کیا۔ جب آپ تعاقب کے قریب ہوتے ہیں تو دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ تین سے چار اوورز نے مومینٹم بدل دیا۔ مارک چیمپمین نے شاندار کھیلا اور اچھے رنز اسکور کیے۔ یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 345 رنز کا ہدف دیا۔ میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ...
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے فروغ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں معروف نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ نامزدگی نارویجن سیاسی جماعت ’پارٹیٹ سینٹرم‘ نے اعلان کی، جس نے تصدیق کی کہ اس نے ایک اہل نامزد کنندہ کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ خان کا نام اس انعام کے لیے پیش کیا جا سکے۔ پارٹی نے ان کی سیاسی کیریئر کے دوران جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کے لیے ان کی کوششوں پر زور دیا۔ We are pleased to announce on behalf of Partiet Sentrum that in alliance with somebody with the right to nominate, have nominated Mr. Imran Khan the former Prime...
پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دےدی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز نیپیئر : پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور کیویز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔نیپیئر میں کھیلےگئے تین میچوں کی میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں...