پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائیگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا، مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل منائی جائے گی، شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا، مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں بوہری کمیونٹی نے آج عید الفطر منائی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بھی آج عید منانے کا اعلان کر رکھا تھا۔ دوسری جانب آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف خلیجی ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں عید 31 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا عبد الخبیر ا زاد چاند نظر ا
پڑھیں:
پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جبکہ محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام 6 بجے مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا، کراچی سمیت مختلف شہروں میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بیک وقت ہوں گے جبکہ چاند کے بارے میں حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پایا، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی.آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا قویٰ امکان ہے، چاند انسانی آنکھ سے بھی آسانی سے نظر آسکے گا۔محکمہ موسمیات نے بھی چاند نظر آنے کی اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی، چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔اتوار کو مطلع کہیں صاف، کہیں بادل چھائے رہیں گے، غروب آفتاب شام 6 بج کر 48 منٹ اور غروب قمر7 بج کر13 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔ترجمان اسپارکو کے مطابق بھی اتوار کو شوال کا چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں.چاند انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول گواہیوں کا جائزہ لے کر شوال کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے۔واضح رہے کہ آج سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، کویت، بحرین، یمن، فلسطین، افغانستان، برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک میں مسلمان آج عید الفطر منارہے ہیں۔مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے اجتماع میں ہزاروں مقامی اور غیر ملکی زائرین نماز عید کے اجتماعات میں شریک ہوئے۔پاکستان میں بوہری کمیونٹی بھی آج عید الفطر منا رہی ہے، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں بھی عیدالفطر آج منائی جارہی ہے، اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ایمل ولی نے بھی آج سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کر رکھاہے۔