پاک بنگلادیش سیریز؛ صرف ٹی20 محدود رہے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی20 میچز پر مشتمل ہوگی، اس سیریز میں ون ڈے میچز نہیں ہوں گے۔
اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ یہ فیصلہ ٹی20 ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کونسا سابق پاکستانی فاسٹ بولر بنگلادیش کی کوچنگ کا مضبوط امیدوار ہے؟
یاد رہے کہ ایشیاکپ 2025 کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے جبکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔
اس سے قبل بنگلادیش کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز شامل تھے تاہم اب سیریز 5 ٹی20 تک محدود کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ بنگلادیش نے اپنے کھلاڑیوں کو "این او سی" جاری کردیا
بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے مئی میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جبکہ پاکستان ٹیم جولائی میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں 3 ٹی20 میچز ہوں گے۔
اس اضافی سیریز کا فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز کے حکام نے چیمپئینز ٹرافی کے دوران ملاقات میں کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور: پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے متعلق بڑی خبر!
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سے قبل پشاور میں 8 اپریل کو ہونے والا نمائشی میچ منسوخ کردیا۔
پاکستان سپر لیگ سے قبل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اور صوبائی حکومت کے ساتھ معاملات بھی طے پاگئے۔
تاہم،گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ اور پشاور زلمی کے نمائندوں نے کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں سہولیات کا جائزہ لیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم میں کیچ کے لیے سہولیات کو ناکافی قرار دیا گیا، جس پر پی سی بی بی نمائشی میچ منسوخ کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔