کونسا سابق پاکستانی فاسٹ بولر بنگلادیش کی کوچنگ کا مضبوط امیدوار ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کی بنگلادیش کی مینز ٹیم کے بالنگ کوچ کے عہدے کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) موجودہ بالنگ کوچ انڈری ایڈمز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں نہیں ہے، حالانکہ انکا فروری 2026 تک معاہدہ طے ہے۔
بولنگ ٹیم کی کوچنگ کیلئے سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل کے علاوہ سابق کرکٹر شان ٹیٹ کا نام بھی قابل ذکر ہے جنہیں عہدہ کیلئے فیورٹ سمجھا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی
قبل ازیں عمر گُل پاکستان اور افغانستان ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے؛ پاکستانی بالرز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بنواڈالا
ادھر بنگلادیش نے ہیڈکوچ فل سیمنز کیساتھ معاہدہ 2027 تک بڑھا دیا ہے تاہم بورڈ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں بالرز کی ناقص کارکردگی کے بعد بالنگ ڈیپارٹمنٹ میں بہتری لانے کا خواہاں ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق
ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی، اس سیریز میں ون ڈے میچز نہیں ہوں گے بلکہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025ء کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے بھارت اور سری لنکا مشترکا میزبان ہیں۔
اس سے قبل بنگلادیش کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے تاہم اب سیریز 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے مئی میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جبکہ پاکستان ٹیم جولائی میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔
اس اضافی سیریز کا فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز کے حکام نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران ملاقات میں کیا تھا۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:مہوش حیات نےرمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی