شہباز شریف کا عمان کے سلطان سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
وزیراعظم نے عمان کے سلطان، سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور عمان کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی قربت پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عمان کے سلطان، عزت مآب ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور عمان کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی قربت پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
اس سلسلے میں وزیراعظم نے پاکستان کے وزیر تجارت کے مسقط کے حالیہ کامیاب دورے پر اطمینان کا اظہار کیا، جس سے دونوں فریقین میں باہمی تعاون سے شراکت کے نئے مواقع تلاش کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ وزیراعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی، عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمان کے سلطان
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا صدر آذربائیجان سے ٹیلیفونک رابطہ
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف اور صدر آذربائیجان الہام علیوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر الہام علیوف کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کا اپریل کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کا دورہ طے پاگیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدر الہام علیوف کا اپریل میں پاکستان کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگا اور اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔
صدر الہام دورے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔