نیپئیر(نیوزڈیسک)3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کیویز کی اننگز میں مارک چیپمین 132 کی شاندار اننگز کھیلی اور نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا تاہم اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کیلئے زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہی۔

اوپنر عثمان خان 39 اور عبد اللہ شفیق 36 رنز پر کیویز بولرز کا شکار ہوگئے جس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ کپتان محمد رضوان کی صورت 30 رنز پر گرگئی۔
3 وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم بابر 83 گیندوں پر 78 بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بابراعظم کے بعد قومی ٹیم کی ساری وکٹیں ایک کے بعد ایک کرتے گرتی چلی گئیں، طیب طاہر ایک، عرفان خان صفر، نسیم شاہ صفر ، حارث رؤف ایک، عاکف جاوید ایک اور محمد علی صفر پر آؤٹ ہوئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پہلے ون میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان ڈیبیو کیا تھا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-4 سے شکست دی تھی۔
پاکستان کے قرضوں کا حجم 73 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کی کے بعد

پڑھیں:

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بہترین برفارمنس، محمد یوسف تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

نیوزی لینڈ کی پہلے ون ڈے میچ میں عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کی زبردست پرفارمنس پر تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد یوسف نے میچ کے بعد دوران نیوز کانفرنس میں کہا کہ نیوزی لینڈ نے 50-3 کے اسکور لے بعد تیزی سے 344-9 کا بڑا اسکور بنالیا اور گرین شرٹس کو 44.1 اوورز میں 271 پر آؤٹ کردیا۔

کیویز کے مڈل آرڈر بلے باز، مارک چیپ مین پہلے ون ڈے میں اپنے کیرئیر کا بہترین اسکور بنانے میں کامیاب رہے جو کہ 132 ہے جبکہ انکی معاونت کرنے والے ڈیرل مچل نے76 اور ڈیبیو کھلاڑی محمد عباس نے 52 رنز بنائے۔

کوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ صبح باؤلنگ کے لیے یہ ایک اچھا ٹریک تھا اور نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے بہت اچھا میچ کھیلا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیپ مین زیادہ کریڈٹ کے مستحق ہیں. وہ وکٹ پر کھڑے تھے اور اچھی طرح سے کور کیا۔ ڈیرل اور ڈیبیو کھلاڑی محمد عباس نے بہت اچھی اننگز کھیلی۔ جیت کا زیادہ کریڈٹ ان تینوں کو جاتا ہے۔

تاہم ایک سوال کے جواب میں پاکستانی کوچ نے اپنے باؤلرز کا بھی دفاع کیا اور تسلیم کیا کہ آف اسپنر سلمان علی آغا اور میڈیئم پیسر عرفان خان جیسے پارٹ ٹائم باؤلرز نے ٹیم کو اضافی رنز دیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے دونوں پارٹ ٹائم بولرز نے تقریباً 120 رنز دیے اور اچھی باؤلنگ کرسکتے تھے میرے خیال میں ایسی ٹیم کے بارے میں کوئی حتمی بات کرنا مناسب نہیں جسے حال ہی میں نیا تشکیل دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ سے قوم کو عید کی مبارکباد
  • پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بہترین برفارمنس، محمد یوسف تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
  • پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 73رنز سے شکست
  • نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے میں شکست کا ذمہ دار کون؟ محمد یوسف برس پڑے
  • پاکستان ٹیم کا بدترین کارکردگی کا سلسلہ جاری،پہلے ون ڈے میں عبرتناک شکست
  • نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کیوں ہارے؟ کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی
  • پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دےدی
  • پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا 344 کا ہدف، پاکستان کی بیٹنگ جاری
  • نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ