وزیراعظم شہباز شریف کی مصر کے صدر کو عید کی مبارک
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے کا مصر کے صدر عبدالفتاح ال سیسی کو فون کر کے انہیں عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج شام مصر کے صدر عزت مآب عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے مصر کی قیادت، حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔ وزیر اعظم نے گزشتہ برس دسمبر میں اپنے دورہء قاہرہ کا ذکر کیا جہاں انہوں نے D-8 سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مصر کے ساتھ پاکستان کے موجودہ تعاون اور دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
مصری صدر نے بھی وزیرِ اعظم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور اس خوشی کے موقع پر پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مصر کی پاکستان کے ساتھ باہمی طور پر مفید تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے مصر کے انسدادِ ہیپیٹائیٹس سی پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اسکی کامیابی پر مصری صدر کو مبارکباد پیش کی.
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025
Waseem Azmetذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مبارکباد پیش کی مصر کے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا عمان کے سلطان سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عمان کے سلطان، عزت مآب ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور عمان کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی قربت پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔
انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
اس سلسلے میں وزیر اعظم نے پاکستان کے وزیر تجارت کے مسقط کے حالیہ کامیاب دورے پر اطمینان کا اظہار کیا، جس سے دونوں فریقین میں باہمی تعاون سے شراکت کے نئے مواقع تلاش کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔
وزیراعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی، عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Post Views: 1