2025-03-10@18:36:36 GMT
تلاش کی گنتی: 278
«ملاقات طے پا گئی»:
(نئی خبر)
اسرائیل کیجانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ میں موبائل گھروں اور خیموں کی ترسیل پر پابندی برقرار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس جمعرات کو 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں دے گی اور ہفتے کو 3 قیدی رہا کرے گی۔ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ میں موبائل گھروں اور خیموں کی ترسیل پر پابندی برقرار ہے۔ ادھر لبنان کے شہر صیدا میں ڈرون حملے میں حماس کمانڈر شہید ہوگیا۔ علاوہ ازیں امریکی وزیر خارجہ نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ جنگ بندی معاہدے اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال اور روس یوکرین جنگ روکنے کے بارے میں بھی...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کےلیے بلالیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کےلیے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ممبر اسمبلی نے ابھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بلایا ہے، ملاقات کرکے شکوہ کروں گا کہ بغیر سنے مجھے کیوں نکالا؟ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔اس دوران شیر افضل مروت جذباتی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی سے فارغ کیے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں نے یہ پیغام پہنچایا ہے کہ عمران خان نے انہیں ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔ شیر افضل مروت کے مطابق انہیں پارٹی کے ایک ممبر اسمبلی نے بتایا ہے کہ عمران خان ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ ’بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شکوہ کروں گا کہ مجھے سنے بغیر پارٹی سے کیوں نکالا۔؟ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی ارکان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ شیر افضل...

وفاق نے سندھ کو نقشے سے الگ کیا ہوا ہے ،این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں صوبے میں حادثات کی وجہ ہیں، ارسلان شیخ
کراچی : حکومت سندھ کے ترجمان اور ارسلان شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاقی حکومت سے بہت سارے اختلافات ہیں، پوری پاکستانی قوم معیشت کے باعث پریشان ہے، بجلی کے بلوں پر خودکشیاں ہوئی، وفاق پاکستان پر رحم کرے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ کی وہ تباہ حال سڑکیں ہیں جن پر مہنگی گاڑیوں میں بھی سفر کرنا دشوار ہے لیکن وفاق نے شاید سندھ کو...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو وکلاء کی جانب سے شکایات لگانے پر بعض رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مرکزی قائدین نے وکلاء کی شکایات اور پیغام رسانی پر بھی سوالات اٹھا دیے، پارٹی قائدین نے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی اجلاسوں میں وکلاء کے طرز عمل پر سوالات اٹھائے۔ 2 گھنٹے کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو نئی ہدایات دے دیںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔ پارٹی رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ وکلاء میں چند ایسے بھی ہیں جو بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز کےلیے...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ Leader of Muslims' Firm Stance on US Negotiations & Middle East Crisis رہبر مسلمین کا دوٹوک اعلان، امریکہ سے مذاکرات بے سود انصار اللہ کا سخت ردعمل، اسرائیل کو سنگین نتائج کی وارننگ عالمی فوجداری عدالت پر ٹرمپ کی پابندیاں، 79 ممالک کا شدید ردعمل تاریخ: 15 فروری 2025 ہفتہ وار پروگرام اسلام ٹائمز وی لاگ...
برطانوی پارلیمنٹ کی رکن اور برطانوی وزیراعظم کی خصوصی مندوب یاسمین قریشی نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ دونوں نے پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی پی ایم/ایف ایم نے پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات میں محترمہ قریشی کے تعاون کو بھی سراہا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسحاق ڈرا برطانوی رکن پارلیمنٹ برطانوی وزیراعظم مندوب نائب وزیراعظم یاسمین قریشی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختار ڈیوپ نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں آئی ایف سی کے جاری اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا جبکہ انہوں نے بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں آئی ایف سی کے تعاون کو سراہا۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء) وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختار ڈیوپ نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں آئی ایف سی کے جاری اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) ملاقات میں وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا جبکہ انہوں نے بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں آئی ایف سی کے تعاون کو سراہا۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی...

پاکستان یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو: ٹرمپ، مودی ملاقات کا اعلامیہ
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ دونوں رہنماؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور غیر ریاستی عناصر تک ان کی رسائی روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جمعرات کو وائٹ...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والوں میں صرف ایک وکیل ہوتا ہے اور باقی 9 کان بھرنے والے ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا جو وکلا اڈیالہ جیل جاتے ہیں ان میں 10 میں سے صرف ایک بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوتا ہے جبکہ باقی 9 کان بھرنے کے لیے جاتے ہیں۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کسی عدالت میں آپ کو یہ وکیل کے طور پر نظر نہیں آئیں گے، چیلنج کرتا ہوں جو نامور وکلا میڈیا پر نظر آتے ہیں ان میں سوائے ایک آد...
بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور کو صوبائی تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی سے وابستہ دیگر افراد بھی اڈیالہ جیل پہنچے عمران خان سے علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی ہے ، جس میں شیر افضل مروت سے متعلق اہم بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق آج جمعرات کا دن بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا روز ہے ۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے علاوہ پارٹی سے وابستہ دیگر افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے ۔عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والوں میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ صوبائی وزیر خیبر پختونخوا سہیل...

امینہ اردگان سے ملاقات، 3 مرلہ مفت پلاٹ سکیم پر عملدرآمد شروع، ہر شہری کے پاس اپنا گھر میرا خواب: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز نے ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کی سکیم کے وعدے کو پورا کر دیا۔ پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 22اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5سکیموں میں 658، فیصل آباد ڈویژن کے 5اضلاع کی 4سکیموں میں 288، لاہور ریجن کے 3اضلاع کی 5سکیموں میں 518، بھکر ریجن کی 7سکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5اضلاع کی 9سکیموں میں 270، بہاولپور ریجن کی 3سکیموں میں 27، حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ سکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔ فری...
آئی ایم ایف والے کسی مقدمے کا پوچھنے چیف جسٹس کے پاس نہیں گئے: وفاقی وزیر قانون WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں آئی ایم ایف والے کسی مقدمیکا پوچھنے نہیں گئے، ان کی حدود نہیں کہ کیسز کے میرٹ پربات کریں۔ سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اتنی چٹھیاں لکھی جاتی ہیں کہ عدالتوں میں یہ ہو رہا ہے اس پر ایکشن لیں۔ اعظم نذیر تارڑ نیکہا کہ آئی ایم ایف وفد ججز کو نہیں چیف جسٹس کو ملا، چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عمران خان سے علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی ہے، جس میں شیر افضل مروت سے متعلق اہم بات چیت ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین عمران خان سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ واپس لینے کی بھی درخواست کردی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ آج جمعرات کے دن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا روز ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین نڈاپور کے علاوہ پارٹی سے وابستہ دیگر افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والوں میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ صوبائی وزیر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، حلیم عادل شیخ، بریگیڈیئر...
لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات پنجاب نے پانی کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں گھروں میں گاڑی دھونے اور پائپ کے استعمال پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی سروس اسٹیشنز کے خلاف بھی فوری کارروائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب، سیکریٹری ماحولیات راجہ جہانگیر اور ڈی جی ماحولیات عمران حامد پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق، پنجاب بھر کے تمام سروس اسٹیشنز کو...
راولپنڈی: عمران خان سے علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی ہے، جس میں شیر افضل مروت سے متعلق اہم بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق آج جمعرات کا دن بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا روز ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین نڈاپور کے علاوہ پارٹی سے وابستہ دیگر افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والوں میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ صوبائی وزیر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، حلیم عادل شیخ، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی، سیمابیہ طاہر، سابق...
پشاور (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر نے پارٹی کی سطح پر آپریشن شروع کر دیا، اس دوران ملک عدیل اقبال کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے بیرسٹر سیف کو پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا، پی ٹی آئی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈوکیٹ کو تفویض کر دی گئی ہے۔ملک عدیل اقبال پی ٹی ائی کیصوبائی سیکرٹریاطلاعات اور ذیشان ایڈوکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے، دونوں ممبران کی تعیناتی کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر نے بیرسٹر سیف کو صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا، جنید اکبر نے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال کو سونپ دیا ،دونوں عہدوں پر تعیناتی کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے،صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر کی پارٹی سطح پر عہدوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔اسی طرح پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ہ کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تفویض کر دی گئی۔تحریک انصاف میں عہدیداروں کی تبدیلی کا سلسلہ ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک عدیل اقبال پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور ذیشان ایڈووکیٹ...
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نفع نقصان سے قطع نظر، کاروباری ادارے پرائیوٹ سیکٹر کو ہی چلانے چاہئیں، حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ سب کچھ خود کرے۔کراچی میں ایس ای سی پی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک مہیا کرنا ہے، انشورنس سیکٹر ایک اچھے موڑ پر ہے، ایگری کلچر کے شعبے میں کچھ جدت آئی ہے۔ سربراہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا اعترافوزیرِ اعظم شہباز شریف اور منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایم...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان میں اختیارات کی جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، بہادر آباد مرکز پر بلائے گئے اجلاس میں نہ ہی کنوینر خالد مقبول صدیقی پہنچے اور نہ ہی مصطفیٰ کمال آئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا اتوار کو کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی سکیموں سے متعلق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس مرکزی دفتر بہادرآباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سمیت قومی اور صوبائی اسمبلی کے بھی چند اراکین شریک نہیں ہوئے۔فاروق ستار نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے بعد مرکز پہنچنے والے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے اختلافات کی...
لزبن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مزید مضبوط تعلقات کے لیے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے پرتگال میں برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے مشرق وسطیٰ، پاکستان اور افغانستان ہمیش فالکنر سے ملاقات کی۔ فریقین نے پاکستان میں توانائی، معدنیات اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد اور روابط پر مبنی ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں پاکستانی تارکین وطن کے ذریعے عوامی رابطوں کے کردار کو بھی سراہا گیا۔

پرتگال: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مشرق وسطیٰ پاکستان اور افغانستان سے ملاقات کر رہے ہیں
پرتگال: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مشرق وسطیٰ پاکستان اور افغانستان سے ملاقات کر رہے ہیں
لزبن (آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے پرتگال میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مشرق وسطی، پاکستان اور افغانستان ہمیش فاکنر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی اور گرمجوشانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی، باہمی تعلقات کے فروغ میں عوامی رابطوں اور پاکستانی...
سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنے کا اعلان islamabad teachers protest WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس پاکستان نے مختلف الاونسز ڈبل کرنے سمیت دیگر مطالبات منوانے کیلئے پیر کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کردیا۔ الائنس کے چیف کوآرڈینییٹر رحمان علی باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے دھرنے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ہزاروں سرکاری ملازمین شرکت کریں گے۔ ملازمین اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے پرعزم اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔رحمان علی باجوہ نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں میڈیکل،کنوینس اور ہاوس الانس میں سو فیصد اضافہ شامل ہے۔ پنشن...
لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے دعائیہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں مشکل دور دیکھا، جہاں ہمارے کارکنان عدالتوں، تھانوں اور کچہریوں میں پیش ہوتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کارکنان آواز نہ اٹھاتے تو آج کامیابی نہ ملتی۔ انہوں نے نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے قائدین کو عدالت میں پیش کیا جاتا تو لاﺅڈ سپیکر بجائے جاتے تاکہ میڈیا سے گفتگو نہ ہو سکے۔ کلثوم نواز کی وفات کے موقع پر نواز شریف کو جیل میں اطلاع دی گئی، جو ایک تکلیف دہ لمحہ تھا۔ عطاءاللہ تارڑ نے کارکنان کی قربانیوں...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے پرتگال میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مشرق وسطی، پاکستان اور افغانستان ہمیش فاکنر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی اور گرمجوشانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی، باہمی تعلقات کے فروغ میں عوامی...
کراچی : ڈمپر، واٹر ٹینکراور ٹرالر سمیت ہیوی گاڑیوں سےشہریوں کی مسلسل ہلاکتوں کے بعد سندھ حکومت کو ہوش آگیا، چیف سیکرٹری سندھ نے ٹریفک حادثات کے حوالے سے ہنگامی اجلاس میں کراچی میں دن کے اوقات میں شہرمیں ڈمپر کے داخلے پرپابندی کافیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ڈمپرزکورات11سےصبح 6 بجےتک داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرچیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ نے کراچی میں ٹریفک حادثات پرہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو3ماہ کےاندرآپریشن کونائٹ شفٹ منتقل کرنےکاحکم دیا۔ اجلاس میں تمام بڑی گاڑیوں اور ڈرائیورز کے فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ کیا گیا۔ہنگامی اجلاس میں تمام گاڑیوں پرمحکمہ ٹرانسپورٹ سے کیوآرکوڈ لگا سرٹیفکیٹ ہونا چاہئے، چیف سیکریٹری نے واٹر...
سندھ حکومت نے دن کی اوقات میں شہر میں ڈمپر کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے،ڈمپرز کو رات 11 سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ٹریفک حادثات کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا،اجلاس میں آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ, ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر شریک ہوئے۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشن رات کے ٹائم شفٹ کرنے کا حکم دیدیا،اجلاس میں شہر میں چلنے والی تمام بڑی گاڑیوں اور ڈرائیوروں کے فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں چلنے والے تمام گاڑیوں...
نائب امیر و اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کیخلاف لیاقت آباد یوسی 7ڈاکخانہ چورنگی پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ 8فروری 2024کو عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، فارم 45کے بجائے فارم 47کے ذریعے ہارے ہوئے لوگوں کو عوام پر مسلط کر دیا گیا، ایم کیو ایم کراچی میں 5500پولنگ اسٹیشن پر سے کسی ایک پر بھی نہیں جیتی لیکن اسے قومی اسمبلی کی 15نشستیں اور پیپلز پارٹی کو 7نشستیں دے دی گئیں۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کی 25نشستیں...

سی بی اے کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کریگی ،پارلیمنٹ عوامی امنگوں کی ترجمان ہے،سردار ایاز صادق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار اور شمولیتی ترقی کے لئے پارلیمانی روابط کا فروغ ضروری ہے،سی بی اے کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی ،نظم و نسق اور شفافیت یقینی بنانے میں پارلیمان کا اہم کر دار ہوتا ہے ،فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن آج کا بڑا چیلنج ہے ،پارلیمنٹ ہی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں دولتِ مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے)ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے مشترکہ علاقائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر سردار...
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلیے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کے مہاتما نے خط نہیں لکھا کھلا این آر او مانگا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنکے نام عمران خان نے خط لکھا انہوں نے خط پہنچنے سے قبل ہی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے، جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ تلوے چاٹ رہا ہے۔ا نہوںنے کہا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی...
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہاکہ اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ان افراد اور ان کے اہل خانہ پر مالی اور ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی جو امریکی شہریوں یا ان کے اتحادیوں کے خلاف آئی سی سی کی تحقیقات میں معاونت فراہم کریں گے۔ واضح رہےکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات اور ان کے مقدمات چلانے کے لیے قائم کی گئی تھی تاہم...
سندھ میں سیاسی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سندھ میں بڑی سیاسی پیش رفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے ہوئے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہوئی، گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی رہنماوں نے ادارہ نور حق کا دورہ کیا۔جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات کا یک نکاتی ایجنڈا کراچی تھا، جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات میں میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیر بلدیات سعید غنی، وقار مہدی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم رہنماں سے بھی ملاقات ہوئی، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم وفود کی ملاقات سندھ...
ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی ہے، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم وفود کی ملاقات سندھ اسمبلی چیمبر میں ہوئی۔ پیپلز پارٹی کا وفد جلد ہی پی ٹی آئی، اے این پی، جے یو آئی سے بھی رابطے کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں بڑی سیاسی پیش رفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہوئی، گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی رہنماؤں نے ادارہ نور حق کا دورہ کیا۔ جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات کا ایک نکاتی ایجنڈا ”کراچی“ تھا، جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات میں میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیر...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کردیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اورکنول شوذب شامل تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا، محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو پیغام بھجوادیا ہے۔ یاد رہےکہ چند روز قبل عمران خان...
کولاج فوٹو: فائل پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا قمری روور چاند پر اترنے کو تیار ہے۔ سپارکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قمری روور چاند کے جنوبی قطب پر تحقیق کرے گا، پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور خلائی تحقیق میں نیا سنگ میل ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ چاند کی سطح کی جانچ اور وسائل کی تلاش کیلئے روور جدیدآلات سے لیس ہوگا، پاکستانی سائنسدان سپارکو کے قمری روور کوکنٹرول کریں گے۔ سپارکو کے مطابق قمری روور چاند کی سطح پر جدید نقشہ سازی اور تحقیق کرے گا، قمری روور چین کے خلائی مشن میں شمولیت کے بعد عالمی خلائی تحقیق کا حصہ بنے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے اور سنسناہٹ کے مرض میں مبتلا ہونے کی بھی رپورٹ آئی ہے، جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ...
مظفر آباد، وزیر اعظم شہباز شریف سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کا وفد ملاقات کررہاہے
ہر سال کی طرح اس سال بھی یہی آوازیں حکومت کی جانب سے آرہی ہیں کہ جنوری کے مہینے میں بھی ٹیکس کے ہدف کے حصول میں ناکامی افسوسناک ہے۔ ٹیکس گزاروں پربوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائیاورنقد لین دین کی حوصلہ شکنی کے لئے ہر قسم کی خرید و فروخت کو ڈیجیٹلائز کیا جائے توصورتحال بہترہوسکتی ہے۔ جنوری کے مہینے میں ہدف کے مقابلہ میں ٹیکس کا شارٹ فال 85 ارب روپے رہا ہے جبکہ روان مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران مجموعی ٹیکس شارٹ فال 468 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ٹیکس شارٹ فال کی ایک وجہ ٹیکس گزاروں پر بوجھ میں مسلسل اضافہ کرنے کی پالیسی ہے جبکہ ٹیکس نیٹ...
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر اٹلی سے آنے والا مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی، ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاسپورٹ جعلی نکلا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم 2 سال قبل غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ گیا تھا۔ بیان کے مطابق ملزم نے یورپ سے پاکستان واپس آنے کے لئے ایجنٹوں سے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کیا، جعلی پاسپورٹ کی بنیاد پر...
مظفرآباد: وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچے جہاں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اپنے ایک روزہ دورۂ آزاد کشمیر میں وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف...

اسلام آباد، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین سے فرانس کے سفیرنکولس گیلے ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین سے فرانس کے سفیرنکولس گیلے ملاقات کررہے ہیں
تصویر سوشل میڈیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزير داخلہ محسن نقوی بھی ہمراہ ہیں۔دورۂ چین میں صدر آصف علی زرداری اپنے چینی ہم منصب اور اسٹیٹ کونسل کے پریمیر سے ملاقات کریں گے۔اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں کے دوران پاک چین اقتصادی راہ داری، علاقائی روابط اور سیکیورٹی تعاون سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
عاطف خان— فائل فوٹو استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری سے ملاقات پر پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ شاہ فرمان صاحب تصویر شئیر کرنے سے پہلے مجھ سے پوچھ لیتے تو اچھا تھا۔عاطف خان نے کہا ہے کہ شاہ فرمان مجھ سے رابطہ کر لیتے تو معاملہ زیادہ بہتر انداز میں کلیئر ہو جاتا۔انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کبھی برا بھلا نہیں کہا۔ پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات، پارٹی رہنماؤں کی تنقید، ذرائعتحریک انصاف کے رہنما عاطف خان کی عون چودھری سے ملاقات ہوئی۔ پشاور سے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما عاطف خان نے ملاقات...
لاہور(ان لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی اسپیکر سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ آمد کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات میں پاور شئیرنگ فارمولے پر عمل نہ ہونے کے شکوے کیے گئے جبکہ وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کے بیٹے کو شادی کی مبارکباد اور تحائف دیے، پیپلز پارٹی رہنمائوں سے وزیراعظم کی ملاقات، خوش گپیاں لگاتے رہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تلخیوں کو کم کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کے درمیان ملاقات کی تصویر منظرِ عام پر آنے کے بعد پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری سے ملاقات پر پی ٹی آئی ارکان نے عاطف خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ پی ٹی آئی کے ایک سینیئر رہنما نے ملاقات کی تصویر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کی تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی تنقیدی رائے کا اظہار کیا۔ پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اردو نیوز کو بتایا کہ واٹس ایپ گروپ...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ تعینات کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا، اس سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھے۔ جسٹس اعظم خان کے ہائیکورٹ تعیناتی کے بعد ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے پاس سیشن جج کا عارضی عہدہ تھا۔
عمران خان کو 190 ملین پائو نڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پا ئو نڈ کیس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ تعینات کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا، اس سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھے۔ جسٹس اعظم خان کے ہائیکورٹ تعیناتی کے بعد...
حاشر احسن :وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بعد سندھ سے بھی زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کا قانون پاس ہوگیا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس آیندہ چند ہفتوں میں ہوگا،معاشی اصلاحات پر آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کیے ہیں ،سندھ نے زرعی آمدن ہر انکم ٹیکس لگانے کا قانون پاس کرلیا ہے،زرعی آمدن پر پنجاب اور خیبر پختونخوا پہلے ہی قانون سازی کر چکے ہیں ، بلوچستان میں زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا قانون جلد پاس ہونے کی توقع ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ میں سرخرو ہوں گے،آئی ایم ایف اہداف میں معاشی اور توانائی کی...
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کی پاناما کے صدر سے پاناما سٹی میں ملاقات ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مارکو روبیو نے ملاقات میں پاناما کینال کے قریب چینی بندرگاہوں کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ صدر پاناما نے بتایا کہ مارکو روبیو کے ساتھ پاناما کینال کی خودمختاری زیر بحث نہیں آئی، پاناما کینال پاناما کے زیر انتظام ہے اور رہے گی۔ صدر پاناما نے کہا کہ مارکو روبیو کی پاناما کینال کی انتظامیہ سے ملاقات ہوگی، شاہراہ ریشم پر پاناما چین معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے۔ پاناما کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہ ریشم پر پاناما اور چین کے درمیان معاہدہ جلد ختم کیا جاسکتا ہے۔
پشاور( بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے عاطف خان کو طعنے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عون چوہدری سے ملاقات کی تصویر گروپ میں شیئر کرنے پر عاطف خان ناراض ہوگئے۔پارٹی ذرائع نے بتایاکہ سابق گورنر شاہ فرمان نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان اور عون چوہدری کی ملاقات کی تصیور شیئر جس پر عاطف خان نے انہیں کھری کھری سنائیں۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے طعنہ زنی کرتے ہوئے واٹس ایپ گروپ میں کہا کہ میں تو چیف ایگزیکٹو کے طور پر مجبوری میں سرکاری لوگوں سے ملتا تھا۔پارٹی ذرائع کے...
صدر پاناما نے بتایا کہ مارکو روبیو کیساتھ پاناما کینال کی خود مختاری زیر بحث نہیں آئی، پاناما کینال پاناما کے زیر انتظام ہے اور رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پاناما کے صدر سے پاناما سٹی میں ملاقات ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مارکو روبیو نے ملاقات میں پاناما کینال کے قریب چینی بندرگاہوں کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ صدر پاناما نے بتایا کہ مارکو روبیو کے ساتھ پاناما کینال کی خود مختاری زیر بحث نہیں آئی، پاناما کینال پاناما کے زیر انتظام ہے اور رہے گی۔ صدر پاناما نے کہا کہ مارکو روبیو کی پاناما کینال کی انتظامیہ سے ملاقات ہوگی، شاہراہ ریشم پر پاناما چین معاہدے کی تجدید نہیں کریں...

وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، شہباز شریف
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے، ملک میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں پیر کو بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں۔ اتوار کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم...
وزیراعظم شہبازشریف سے اسپیکر قومی اسمبلی اورپیپلز پارٹی رہنماوں کی ملاقات، سیاسی صورت حال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ سے ملاقات کی اور جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہوئی۔ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے جبکہ...
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہوئی۔ ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے جبکہ اس ملاقات کے موقع پر دیگر اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کو بیٹے کی شادی پر مبارک باد...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات کی تصاویر سامنے آنے پر پارٹی رہنماؤں نے انہیں ہدف تنقید بنالیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما عاطف خان کی ملاقات کی تصویر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ پر شیئر کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پارٹی رہنماؤں نے اس پر تنقید کی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عاطف خان نے کہا، ’خفیہ نہیں، دن کی روشنی میں سب کے سامنے ملاقات ہوئی۔‘ عمران نے وزراء کی کرپشن کا پوچھا، جواب دیا کنفرم کریں گے، عاطف خانکراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ... انکا مزید کہنا...
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں مزید اضافہ ہوگیا ،عون چوہدری سے ملاقات پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے عاطف خان کو طعنے دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سابق گورنر شاہ فرمان نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان اور عون چوہدری کی ملاقات کی تصیور شئیر کی، جس پر عاطف خان نے انہیں کھری کھری سنائیں۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے طعنہ زنی کرتے ہوئے واٹس ایپ گروپ میں کہا کہ ’میں تو چیف ایگزیکٹو کے طور پر مجبوری میں سرکاری لوگوں سے ملتا تھا ۔ جلو پارک: شیر کا پنجرہ جان بوجھ کر کھولنے پر ملازم گرفتار پارٹی ذرائع کا...
عون چودھری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی ، گنڈا پور کے طعنے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز پشاور: پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے عاطف خان کو طعنے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، عون چوہدری سے ملاقات کی تصویر گروپ میں شیئر کرنے پر عاطف خان ناراض ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق گورنر شاہ فرمان نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان اور عون چوہدری کی ملاقات کی تصیور شئیر کی، جس پر عاطف خان نے انہیں کھری کھری سنائیں۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا ہے اور صدر زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بنا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ایکٹ کی مخالفت کر کے دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے۔ بانئ پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک دیدیابانئ پی ٹی آئی نے مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کو اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) ایثار ٹرسٹ اور رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے تحت ”بنگلادیش پاکستان تعلقات تعاون کا نیا دور” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی بنگلا دیش کے پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر اقبال حُسین خان تھے، رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد، ایثار ٹرسٹ کے صدر سید محمد بلال، ڈاکٹر راشد آفتاب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم لودھی، سفیر معظم خان، نعیم انور اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہاکہ پاکستان، بنگلادیش دو برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے درمیان تمام دائروں میں مضبوط اور پائیدار تعلقات قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے، سیمینار میں قدرتی آفات کے دوران ایک دوسرے کی مدد کے لیے...

ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ قابض میئر مرتضی وہاب ہماری کارکردگی پوچھنے کے بجائے پیپلز پارٹی کے 16سالہ بدترین دور حکمرانی،ناااہلی وکرپشن کا جواب دیں، ہم نے ڈیڑھ سال کے عرصے میں اپنے 9ٹاؤنز میں 125پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو بحال اور آباد کیا۔ ناظم آباد میں الحسن چوک اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر 55ہزار اسکوئر فٹ پیور بلاک ورک اور چوک کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفرخان نے کہاکہ جماعت اسلامی نے عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان کے دور میں کراچی کے لیے پانی کے منصوبے K-2اورK-3مکمل کیے لیکن پیپلز پارٹیK-4منصوبہ مکمل نہ کرسکی، چائنا کٹنگ کرنے والوں...
انجینر امیر مقام نے کہا کہ کسی کو قبل از وقت وزیر اعلیٰ کا ٹائٹل دینا یا قیادت کا اعلان کرنا میرا مینڈیٹ نہیں ہے، صدارت اور آنے والے وزیر اعلی کا فیصلہ قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف نے کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق سنئیر وزیر حاجی اکبر تابان اور صوبائی وزیر زراعت و خوراک انجینر محمد انور کی قیادت میں مسلم لیگ نون کے وفد نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینر امیر مقام سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں گلگت بلتستان بھر سے سابق ممبران اسمبلی سمیت، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان و عہدیدار شامل تھے۔ وفد نے اپنی گفتگو میں کہا...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون نخوا بیرسٹر محمدعلی سیف--- فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ 26 ویں آئینی ترمیم کے طرح حکومت نے جلدی میں منظور کرایا ہے۔ پیکا ایکٹ ترامیم ڈیجیٹل نیشن برباد بل ہے: بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبر پختون نخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادی صحافت پر شب خون مارنے کےمترادف ہیں۔ ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختون خوا نے کہا ہے کہ اتنی تیزی سے ایکٹ پاس کرانے کا مقصد ظاہر کرتا ہے کہ پوری دال ہی کالی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم ڈوبتےکو تنکے کا سہارا دینے کے مترادف ہے۔بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے...
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع شمالی کی جانب سے نائب ناظمہ ضلع شمالی نصرت مسعود اور ٹاؤن کونسلر طلعت عمران نے نیو کراچی ٹاؤن کی یوسی خواتین کونسلرز کے ساتھ عائشہ منور پردہ پارک کا دورہ کیا اور 12 فروری کو ہونے والی نمائش میں صفائی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ۔نصرت مسعود نے پارک میں موجود خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی انسانی ضروریات کے ساتھ ساتھ کھیل و تفریح کے لیے مناسب انتظامات بھی عوام کا حق ہے، جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کی کوششیں عوام کے سامنے ہیں، طلعت عمران نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود جماعت اسلامی کی اولین ترجیحات ہیں اور وہ اس پر پوری لگن...
انٹر بورڈ کے نتائج کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کمیٹی نے طلباء کے اعتراضات کو تھرڈ پارٹی طریقہ کار کے تحت چیک کروانے کا فیصلہ کیا۔ انٹر بورڈ، نتائج پر طلبہ کے تحفظات، انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کراچی چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید... اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی کاپیوں کی اسسمنٹ اور ٹیبولیشن میکنزم کی انکوائری رپورٹ 12 فروری تک پیش کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق فیکٹ چیک کمیٹی اسسمنٹ اور مارک شیٹ کے نتائج میں فرق کا بھی جائزہ لے گی۔
ذرائع نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے وقف ترمیمی بل، بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار، 5 اگست 2019ء کے بعد کشمیر کی صورتحال اور دیگر مسائل کے بارے میں بھی بات کی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے بدھ کو مزاحمتی رہنما اور حریت کانفرنس کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق سے دہلی میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ آغا سید روح اللہ مہدی نے میرواعظ عمر فاروق سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر و ملک میں مسلمانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ میرواعظ عمر فاروق 24 جنوری کو وقف بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کے بعد سے دہلی میں ہیں۔...

پارلیمنٹ ہائوس میں حکومت اور اپوزیشن کا غیر رسمی اجلاس،سپیکرقومی اسمبلی نے مذاکرات کے سوال پر کیا جواب دیا؟
پارلیمنٹ ہائوس میں حکومت اور اپوزیشن کا غیر رسمی اجلاس،سپیکرقومی اسمبلی نے مذاکرات کے سوال پر کیا جواب دیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں، صوبے میں نیا وزیراعلی نہیں آرہا ہے۔ پارلیمنٹ ہا ئو س میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پی ٹی آئی رہنماں سے ملاقات ہوئی۔ہا ئوس کے کیفیٹریا میں ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف کے جنید اکبر، عاطف خان اور ارباب شیر علی شامل تھے جب کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ...
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو ہدایت کی کہ صوبے میں کرپشن اوربیڈگورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی سے کہا کہ انہوں نے پارٹی کی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ ان پر کام کا بوجھ کم ہو سکے اور وہ بہتر حکومتی نظام پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین سے کہا کہ صوبے میں بیڈگورننس...
چین نے مختلف ممالک سے مویشیوں اور دیگر لائیو اسٹاک مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگا دی۔ چینی کسٹم حکام کے مطابق پابندی جانوروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے خدشات پر لگائی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق منہ اور پاؤں کی بیماری پھیلنے کی وجوہ سے چین نے افریقی، ایشیائی اور یورپی ممالک سے بھیڑ، بکری، مرغیوں اور دیگر مویشیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پابندی میں پراسس اور غیر پراسس شدہ مصنوعات بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارہ برائے حیوانات کی جانب سے مختلف ممالک میں جانوروں میں پھیلنے والی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی تھی۔
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے عہدیداران کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس نو منتخب صوبائی صدر جنید اکبر نے طلب کیا ہے، اجلاس میں تمام ریجن کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی تنظیمی ذمہ داریوں سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں آئندہ احتجاج کے حوالے سے ذمہ داریوں کا تعین بھی کیا جائے گا جبکہ درپیش مشکلات اور اس کے حل کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی دوسری جانب پارٹی رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی صدر نے...
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے جاپانی سفیر پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کررہے ہیں
اسلام ٹائمز: کراچی میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے اجلاس سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری مسلم امہ کے غفلت سے فائدہ اٹھا کر دنیا بھر میں صیہونیت کو مسلط کرنا چاہتے ہیں لیکن غیرت مند مسلمان عالم کفر کی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، فلسطینی جدوجہد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی اور اسرائیل نابود ہوگا۔ خصوصی رپورٹ ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 31 جنوری کو صوبے بھر میں آئمہ وخطبا اجتماعات جمعہ میں حماس کے مجاہدین اور فلسطینیوں کی فتح، مسئلہ کشمیر اور پاراچنار کے حالات کے...

حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی محتاط ہو گئے :ذرائع
حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی محتاط ہو گئے :ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلی سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پربریفنگ بھی دی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات 190 ملین پا ئو نڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی اور پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹرگوہر نے...
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں سیاست کرنے کا حق ہے، اگر بلاول بھٹو کو کوئی ایشوز پتا ہیں تو ہمیں بلائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو جب اپوزیشن ریلی پشاور سے چلی تب سے گولی چل رہی تھی چونگی نمبر 26 پر گولی کس نے چلائی؟ جس سے سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اٹک پل سے لیکر اسلام آباد تک دس بارہ مقامات پر تشدد ہوا وہاں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہید ہوئے تشدد اس جتھے نے کی جو مسلح اسلام آباد پر چڑھائی کر رہا تھا ایسا تو نہیں کہ کسی...
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ملاقات کی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کے سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور اس موقع پر کراچی میں جاری تمام سرگرمیوں بارے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی حب پمپنگ سٹیشن،کے الیکٹرک پرسالانہ مرمتی پر کام شروع کردیا گیا
بیجنگ : چین کی ایک نئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کمپنی، ڈیپ سیک، نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس ایپ کی مقبولیت نے جہاں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کو بھاری نقصان پہنچایا، وہیں یہ ایپ ایپل کے ایپ اسٹور پر ٹاپ ریٹیڈ مفت ایپ بن چکی ہے۔ ڈیپ سیک کی لانچ کے بعد اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور اب یہ امریکہ، برطانیہ اور چین میں چیٹ جی پی ٹی سے زیادہ استعمال ہو رہی ہے۔ اس ایپ نے خاص طور پر ریاضی کے سوالات حل کرنے میں بہتر نتائج دِکھا کر چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑا ہے۔ ڈیپ سیک کی...
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے...
اسلام آباد+کراچی (نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر) اے این پی کے صدر ایمل ولی نے کراچی میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ خیبر پی کے میں امن و امان ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ دونوں رہنمائوں نے کرم کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے کراچی کے تاجروں کے تحفظات کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی آج تاجر براری کے اعزاز میں ظہرانہ میں شرکت کریں گے، وہ تاجر برادری کے تحفظات، مسائل سنیں گے۔
راولپنڈی(خبرایجنسیاں) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے غیر معمولی ملاقات کی ہے ۔دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق عمران خان اور وزیراعلیٰ کے...
راولپنڈی: وزیراعلی کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق عمران خان ...
بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے پارٹی رہنما ئو ں عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی میں مبینہ کرپشن، پارٹی معاملات پر تحقیقات کا ٹاسک جنید اکبر اور عاطف خان کو دیا، سابق گورنر شاہ فرمان کو بھی اس سے متعلق کھوج لگانے کی ہدایت کی۔ بانی نے بعض صوبائی وزرا کے کرپشن میں ملوث ہونے کا دریافت کیا، بانی پی ٹی آئی نے کیپی...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کردیں جس میں استدعا کی ہے کہ اپیلوں پر حتمی فیصلہ ہونے تک سزا کالعدم قرار دے کر ضمانت پر رہا کیا جائے۔ یہ اپیلیں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الگ الگ اپیلیں دائر کی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے،این سی اے حکام کو شامل تفتیش...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کل حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اینکر ایسوسیشن کا وفد ہمارے پاس آیا، ہم ان کے آنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مشاورتی اجلاس میں 20 سے زائد سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے شرکت کی، یہ حکومت جب سے آئی ہے جلد بازی میں قانون پاس کروا رہے ہیں ، اس بل (پیکا ایکٹ) کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کی آڑ میں کسی کو بھی اٹھا لینا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہم میڈیا اور...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں سول کوڈ نافذ۔۔۔ اترا کھنڈ پہلی ریاست بن گئی ، مسلمان، دوسری شادی نہیں کرسکیں گے نہ طلاق دے سکیں گے ۔ اتراکھنڈ میں آج 27 جنوری کو یکساں سول کوڈ نافذ ہونے جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ دھامی نے اس کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ یو سی سی کو نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن جائے گی۔ وزیراعلی دھامی نے کہا کہ یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے بعد یہ یقینی بنایا جائے گا کہ اتراکھنڈ میں جنس، ذات پات، مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔ ہم نے تمام رسمی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں۔ ایکٹ (UCC) اب نافذ ہونے کے لیے تیار...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ...