پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات، پارٹی رہنماؤں کی تنقید، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات کی تصاویر سامنے آنے پر پارٹی رہنماؤں نے انہیں ہدف تنقید بنالیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما عاطف خان کی ملاقات کی تصویر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ پر شیئر کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پارٹی رہنماؤں نے اس پر تنقید کی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عاطف خان نے کہا، ’خفیہ نہیں، دن کی روشنی میں سب کے سامنے ملاقات ہوئی۔‘
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ.
انکا مزید کہنا تھا کہ ’اسلام آباد کلب میں معمول کے مطابق واک کےلیے گیا تھا۔ عون چوہدری سے آمنا سامنا ہوا تو کسی نے تصویر لی۔‘
ذرائع کے مطابق عاطف خان کی بات سے گروپ میں شامل دیگر رہنماؤں نے اتفاق کیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور قیادت عاطف خان کی اس ملاقات کو ناپسندیدہ سمجھتی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عون چوہدری نے ہمارے لیڈر اور ان کی اہلیہ کے خلاف گواہی دی تھی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عون چوہدری سے عاطف خان کی
پڑھیں:
چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔
انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔
چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔
اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔
جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔
اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائےگی، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔