بیرسٹر سیف کو صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر نے بیرسٹر سیف کو صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا، جنید اکبر نے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال کو سونپ دیا ،دونوں عہدوں پر تعیناتی کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے،صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر کی پارٹی سطح پر عہدوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی طرح پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ہ کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تفویض کر دی گئی۔تحریک انصاف میں عہدیداروں کی تبدیلی کا سلسلہ ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک عدیل اقبال پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور ذیشان ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہونگے۔(جاری ہے)
خیال رہے چند روز قبل گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا تھا کہ میں گدھے اور گھوڑے کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا۔
جو ڈلیور کرےگا وہ پارٹی میں ہوگااور جو ڈلیور نہیں کریگا اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی ۔میں کارکنان کو مایوس نہیں کروں گا اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار رہوںگا۔ میری مضبوطی کی وجہ بھی کارکنان ہی تھے۔ صوبائی صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں ہوں ایسا جذبہ نہیں دیکھاتھا۔ یہ پارٹی ہم آن کرتے تھے۔ میرے جیسے مڈل کلاس لوگ اوپر آتے تھے۔روایتی برادری، حلقہ سب ختم ہوگیا جس پر عمران خان کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا اور اسی سے سٹیبلشمنٹ و پارٹیوں کو مسئلہ تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر نے دعویٰ کیا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کیلئے مجھے 75کروڑ کی آفرکی گئی تھی۔میں نے ان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے آئینی ترمیم کی مخالفت کی تھی۔ریاستی جبر جو میرے ساتھ ہوا معاف کرنے کیلئے تیار تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ تحریک انصاف کا ورکرز تھکتا نہیں تھا۔وہ ہر مشکل کیلئے ہمیشہ تیار رہتا تھا۔کہ انشاءاللہ تعالیٰ ہم مزاحمت کریں گے۔ پاکستانی عوام کا حق تھا جس کو ووٹ دینا چاہیے دے۔میں کارکنان کو مایوس نہیں کروں گا اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار رہوںگا۔ میری مضبوطی کی وجہ بھی میرے کارکنان ہی تھے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیکرٹری اطلاعات جنید اکبر نے تحریک انصاف کے صوبائی کرتے ہوئے تھا کہ
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر علی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے لاعلم نکلے
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے پاس بانی پی ٹی آئی کی ابھی ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں، یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو احکامات بانی پی ٹی آئئ سے آتے ہیں، میں ان پر فوراً عمل درآمد کرتا ہوں، حکومت پہلے بھی نہیں چاہتی تھی کہ مذاکرات ہوں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ مذاکرات کا موقع ضائع ہوا۔