وزیراعظم کا ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختار ڈیوپ نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں آئی ایف سی کے جاری اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا جبکہ انہوں نے بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں آئی ایف سی کے تعاون کو سراہا۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی جاری کوششوں کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
دوسری جانب آئی ایف سی سر براہ نے وزیرخزانہ اورنگزیب سے بھی ملاقات کی جس میں مختار ڈیوپ نے کہا کہ آئی ایف سی پاکستان کی طرف سے اصلاحات کو تسلیم کرتی ہے، نجی شعبے نے وزیرخزانہ کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
سندھ حکومت کا پیر سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ایف سی
پڑھیں:
صدر اردوان کا نور خان ائیربیس پر شاندار استقبال
سٹی42: صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں. نور خان ائیر بیس پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
صدر جب طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
صدر رجب طیب اردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ روایتی لباسوں میں ملبوس کم سن بچوں نے ترکیہ کے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
ملٹری بینڈ نے اس موقع پر روایتی استقبالی دھنیں بجائیں۔ مہمان صدر اپنے وفد کے ساتھ اپنے طیارہ مین پاکستان کی فضائی حدود مین داخل ہوئے تو پاکستان کی فضائی حدود میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے ان کا فضائی استقبال کیا۔ فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے ترک صدر کے جہاز کو اپنی حصار میں اسلام آباد لائے۔
معروف اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ترکیہ کے صدر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔ ان کے وفد میں وزراء، اعلیٰ حکام اور کارپوریٹ رہنما شامل ہیں۔ اپنے بہت مصروف دورے کے دوران صدر اردوان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وہ پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیز اور کاروباری افراد شریک ہوں گے۔
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) دونوں ممالک کے درمیان فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے
اس دوران متعدد اہم معاہدوں، ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ سے بھی خطاب کریں گے۔
ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کی ٹیم ان کی آمد سے پہلے ہی پاکستان پہنچ گئی ہے۔
وزیراعظم اور ترکیہ صدر پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے، سیشن کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا،
معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں، نواز شریف
Waseem Azmet