کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ قابض میئر مرتضی وہاب ہماری کارکردگی پوچھنے کے بجائے پیپلز پارٹی کے 16سالہ بدترین دور حکمرانی،ناااہلی وکرپشن کا جواب دیں، ہم نے ڈیڑھ سال کے عرصے میں اپنے 9ٹاؤنز میں 125پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو بحال اور آباد کیا۔

ناظم آباد میں الحسن چوک اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر 55ہزار اسکوئر فٹ پیور بلاک ورک اور چوک کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفرخان نے کہاکہ   جماعت اسلامی نے عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان کے دور میں کراچی کے لیے پانی کے منصوبے K-2اورK-3مکمل کیے لیکن پیپلز پارٹیK-4منصوبہ مکمل نہ کرسکی، چائنا کٹنگ کرنے والوں نے کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر قبضہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ عوام نے ان کو مسترد کردیا لیکن جس طرح فارم 13کے ذریعے بلدیاتی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر مرتضی وہاب کو میئر بنایا گیا،اسی طرح فارم 47کے ذریعے ایم کیوایم کو کراچی پر مسلط کردیا گیا، جماعت اسلامی کی جانب سے ناظم آباد کی عوام کے لیے 55ہزار اسکوائر فٹ پیور بلاک کی تنصیب پہلا تحفہ ہے نہ آخری‘ حافظ نعیم الرحمن کے وژن اور وعدے کے مطابق اختیارات و وسائل سے بڑھ کر کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  عوام کو ہر گز مایوس نہیں کریں گے، اختیارات کا رونا روئیں گے نہ فائلیں پھینک کر آنسو بہائیں گے،عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، سندھ پر 16سال سے مسلط پیپلز پارٹی سے اختیارات ووسائل چھین کر اہل کراچی کو ان کا جائز حق دلوائیں گے،حقوق کراچی تحریک، عوامی جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

فرحت اللہ بابر کیخلاف کرپشن کی انکوائری، فنڈز کی تفصیلات طلب

فرحت اللہ بابر کیخلاف کرپشن کی انکوائری، فنڈز کی تفصیلات طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کیخلاف انکوائری جاری ہے اور ایف آئی اے کی جانب سے انہیں سوالنامہ دیدیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے فرحت اللہ کو 7دن میں سوالات کا جواب جمع کرانیکی ہدایت کر دی ہے۔

ان سے جائیداد، بینک اکاونٹس اور گاڑیوں کی تفصیل مانگی گئی ہے۔فرحت اللہ بابر سے اہلیہ اور بچوں کیاثاثوں کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے جب کہ بطور سینیٹر ملنے والے غیرملکی فنڈ کی تفصیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحت اللہ بابر کی جانب سے تاحال جواب جمع نہ کرایا جا سکا۔اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے فرحت اللہ بابر کیخلاف انکوائری سے متعلق 18 سے 20 سوالات پر مبنی سوال نامہ بھیجا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ
  • کراچی :جماعت اسلامی کا آج غزہ ملین مارچ
  • جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ ہوگا
  • فلسطین کی حمایت اب ایک سوچ بن گئی ہے، اس سوچ کو شکست نہیں دی جاسکتی، منعم ظفر
  • جماعت اسلامی کراچی کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
  • فرحت اللہ بابر کیخلاف کرپشن کی انکوائری، فنڈز کی تفصیلات طلب
  • اسرائیل کے حق میں بولنے والوں کو عوام عبرت کا نشان بنا دینگے، حافظ نعیم الرحمان
  • کراچی: جماعت اسلامی کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
  • جماعتِ اسلامی 13 اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کریگی: حافظ نعیم
  • ہمیں اپنے اختیارات کو ہضم کرنا چاہیے: جسٹس حسن اظہر رضوی