پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کے درمیان ملاقات کی تصویر منظرِ عام پر آنے کے بعد پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے  ۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری سے ملاقات پر پی ٹی آئی ارکان نے عاطف خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا  ۔
پی ٹی آئی کے ایک سینیئر رہنما نے ملاقات کی تصویر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کی تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی تنقیدی رائے کا اظہار کیا۔
پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اردو نیوز کو بتایا کہ واٹس ایپ گروپ میں وزیراعلٰی نے سوال اٹھایا کہ عاطف خان نے کس مقصد کے لیے اُس شخص سے ملاقات کی جو بشریٰ بی بی عدت کیس میں گواہ بنا تھا۔
پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان اور سابق گورنر شاہ فرمان کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر گروپ کے سینیئر ممبران نے دونوں کو خاموش کرانے کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے بھی اس ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عون چوہدری جیسے شخص سے ملنا ناپسندیدہ عمل ہے کیونکہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹی گواہی دی تھی۔
عاطف خان کا اس ملاقات کے حوالے سے مؤقف ہے کہ ’یہ کوئی طے شدہ یا سازشی ملاقات نہیں تھی۔ اگر خفیہ ہوتی تو کلب کے پارک میں نہ کھڑے ہوتے۔ میں اسلام آباد کلب میں واک کے لیے گیا تھا جہاں میری اتفاقیہ طور پر عون چوہدری سے ملاقات ہوئی۔‘
عاطف خان نے مزید کہا کہ ان کا عون چوہدری سے آمنا سامنا ہوا اور اسی دوران کسی نے تصویر کھینچ لی۔
انہوں نے کہا کہ میری وفاداری پر سوال اٹھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
پی ٹی آئی کے ایک سابق صوبائی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پارٹی میں ایک گروپ وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور کا ہے جبکہ دوسرا گروپ ممبر قومی اسمبلی عاطف خان کا ہے جس سے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کا بھی تعلق ہے۔ ان کے مطابق ان دونوں کے درمیان سرد جنگ جاری ہے۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عاطف خان اور عون چوہدری کی ملاقات کے بعد دونوں گروپ کھل کر ایک دوسرے پر تنقید کر رہے ہیں۔
سینیئر صحافی محمد فہیم کے مطابق ’دونوں گروپوں کے رہنماؤں میں الفاظ کی جنگ چھڑ چکی ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ سیز فائر ہو جائے مگر ناکامی نظر آرہی ہے۔
محمد فہیم کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری، ارباب عاصم اور جنرل سیکریٹری علی اصغر معاملات کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بیان بازی کے سلسلے کو روکا جاسکے۔
محمد فہیم نے بتایا کہ سینئر رہنما اسد قیصر پارٹی کے اندرونی معاملات کو ٹھیک کرنے اور سب کو ’ایک پیج پر لانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی صدر مقرر ہونے کے بعد جنید اکبر اور علی گنڈا پور کے درمیان ملاقات ہوئی اور نہ کوئی رابطہ ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عاطف خان اور پی ٹی ا ئی کے عون چوہدری کے درمیان بتایا کہ پارٹی کے

پڑھیں:

وزیراعظم سےخورشید شاہ سمیت اہم پیپلز پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہوئی۔
ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے جبکہ اس ملاقات کے موقع پر دیگر اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کو بیٹے کی شادی پر مبارک باد دی اور ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم   نے کہا کہ بہتر ہوتے معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے وفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کی داخلی سیاست
  • پی ٹی آئی رہنما عاطف خان سے عون چودھری کی ملاقات، تصویر وائرل
  • عون چوہدری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی، گنڈاپور کے طعنے
  • وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، شہباز شریف
  • وزیراعظم شہبازشریف سے اسپیکر قومی اسمبلی اورپیپلز پارٹی رہنماوں کی ملاقات، سیاسی صورت حال پر گفتگو
  • وزیراعظم سےخورشید شاہ سمیت اہم پیپلز پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
  • پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات، پارٹی رہنماؤں کی تنقید، ذرائع
  • عون چوہدری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی، علی امین گنڈاپور کے طعنے
  • عون چودھری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی ، گنڈا پور کے طعنے