اسلام آباد (نمائندہ جسارت) ایثار ٹرسٹ اور رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے تحت ”بنگلادیش پاکستان تعلقات تعاون کا نیا دور” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی بنگلا دیش کے پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر اقبال حُسین خان تھے، رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد، ایثار ٹرسٹ کے صدر سید محمد بلال، ڈاکٹر راشد آفتاب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم لودھی، سفیر معظم خان، نعیم انور اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہاکہ پاکستان، بنگلادیش دو برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے درمیان تمام دائروں میں مضبوط اور پائیدار تعلقات قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے، سیمینار میں قدرتی آفات کے دوران ایک دوسرے کی مدد کے لیے تھنک ٹینکس اور فنڈ قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی، دونوں ممالک کی عوام بالخصوص نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ملکر کام کر نے کی اہمیت پر زور دیا گیا، مقررین نے کہا کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بنگلادیش اور پاکستان دہائیوں کی تاریخی کشیدگی کے بعد براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، سیمینار کے مقررین نے دونوں ممالک میں تعلیم، تحقیق، باہمی رابطوں اور ثقافتی تبادلوں سمیت د فاعی تعاون اور علاقائی سلامتی، سفارتی تعلقات اور تعاون کے مواقع، تجارت اور معیشت تجارت، ٹیکنالوجی، اور پائیدار ترقی میں تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا اور اس حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا سعودی عرب کا دورہ، دوطرفہ بحری مشق میں شرکت

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز پی این ایس یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے اپنے سفر کے دوران سعودی عرب کے شہر جدہ کا دورہ کیا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور بحری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

پی این ایس یمامہ کے جدہ بندرگاہ پر پہنچنے پر رائل سعودی نیول فورسز کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے نمائندوں نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دورے کے دوران پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے دوطرفہ بحری مشق میں حصہ لیا۔ اس مشق کا بنیادی مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانا، مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا، اور میری ٹائم سیکیورٹی اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانا تھا۔ دونوں افواج نے مشق کے دوران اپنے عزم اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

پی این ایس یمامہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔ یہ جہاز دامن نیول شپ یارڈ، رومانیہ میں تعمیر کیے جانے والے پاک بحریہ کے چار جدید ترین جہازوں میں سے آخری ہے، جو پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کی علامت ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق، یہ دورہ اور مشق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے۔

پی این ایس یمامہ کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی تعلقات اور باہمی تعاون کی ایک اور روشن مثال ہے، جو دونوں ممالک کے مفادات کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلا دیشی عوام بھی پاکستان سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین
  • پاک، سربیا مشترکہ خوشحالی کے لیے تعلقات کو وسعت دینے پر متفق
  • بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کااعلان
  • پاکستان کی پاک چین تعلقات پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی مذمت
  • ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد
  • او آئی سی رکن ممالک کے مابین سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم میں تعاون کو مضبوط بنانے کا اعادہ
  • سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم میں او آئی سی رکن ممالک کے مابین 30 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • صدر زرادری کا چین کے صدر شی جن پنگ کو خط ، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر زور
  • پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا سعودی عرب کا دورہ، دوطرفہ بحری مشق میں شرکت