وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑکا کارکنان کو خراج عقیدت، آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے دعائیہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں مشکل دور دیکھا، جہاں ہمارے کارکنان عدالتوں، تھانوں اور کچہریوں میں پیش ہوتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کارکنان آواز نہ اٹھاتے تو آج کامیابی نہ ملتی۔
انہوں نے نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے قائدین کو عدالت میں پیش کیا جاتا تو لاﺅڈ سپیکر بجائے جاتے تاکہ میڈیا سے گفتگو نہ ہو سکے۔ کلثوم نواز کی وفات کے موقع پر نواز شریف کو جیل میں اطلاع دی گئی، جو ایک تکلیف دہ لمحہ تھا۔
عطاءاللہ تارڑ نے کارکنان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے جمہوریت کی خاطر بڑی قربانیاں دیں۔ نواز شریف اور ان کے خاندان نے جو سختیاں برداشت کیں، وہ ناقابل بیان ہیں۔ کلثوم نواز کے آخری لمحات میں نواز شریف ان کے ساتھ وقت نہ گزار سکے، یہ دکھ ہمیشہ رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ کارکنان ہی پارٹی کی اصل طاقت ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ان کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں رہے، جن میں چوہدری عتیق اور گڈو شاہ شامل ہیں، جنہوں نے دن رات پارٹی کی خدمت کی۔
عطاءاللہ تارڑ نے کارکنان کے لیے ایک خاص کارڈ کے اجرا کی تجویز دی، جس میں یہ معلوم ہو سکے کہ کون سا کارکن کس وقت پارٹی کے لیے متحرک تھا۔ انہوں نے تجویز دی کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے کارکنان کے لیے ایک خصوصی شناخت دی جائے اور انہیں “مجاد دور” کا نام دیا جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کارکنان کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز دے گی۔ اس کمیٹی میں کوئی ایم این اے، ایم پی اے یا پارٹی عہدیدار شامل نہیں ہوگا بلکہ صرف کارکنان ہوں گے، تاکہ ان کے مسائل براہ راست سنے جا سکیں اور ان پر عمل درآمد کیا جا سکے۔
عطاءاللہ تارڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کارکنان کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عطاءاللہ تارڑ نے نواز شریف انہوں نے کے لیے اور ان کہا کہ
پڑھیں:
جنید اکبر کا گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان کو گھر بیٹھنے کا مشورہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان کو گھر بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی خبریں، جنید اکبر کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
کرک میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی میں گروپ بندی ہے لیکن اس سے فرق نہیں پڑتا، اگر عمران خان باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہ کرتا، اس وقت مجھے ان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی میں پارلیمنٹیرینز اور تنظیمی عہدیدار الگ الگ لوگ ہونے چاہییں، آج ہمارے جتنے لوگ اسمبلی میں ہیں ان کو عمران خان کے نام پر ووٹ ملا۔
جنید اکبر نے کہاکہ میں عمران خان کے بغیر یونین کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکتا، پارٹی میں گروپ بندی کرنے والے کچھ بھی کرلیں فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ ہم کوئی سیاسی غلام نہیں۔
یہ بھی پڑھیں جیسے ہی بانی پی ٹی آئی حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے، جنید اکبر
انہوں نے کہاکہ پارٹی میں کرپشن کرنے والوں سے ضرور پوچھ گچھ ہوگی، کوئی چاہے جتنا بھی طاقتور ہو اس کا راستہ روکا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پارٹی میں دھڑے بندی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی جیل گلی مشورہ وی نیوز