برطانوی وزیراعظم کی خصوصی مندوب یاسمین قریشی کی اسحاق ڈار سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
برطانوی پارلیمنٹ کی رکن اور برطانوی وزیراعظم کی خصوصی مندوب یاسمین قریشی نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
دونوں نے پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی پی ایم/ایف ایم نے پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے دو طرفہ تعلقات میں محترمہ قریشی کے تعاون کو بھی سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈرا برطانوی رکن پارلیمنٹ برطانوی وزیراعظم مندوب نائب وزیراعظم یاسمین قریشی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانوی رکن پارلیمنٹ برطانوی وزیراعظم مندوب یاسمین قریشی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد برطانیہ میں انتقال کرگئے
مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر بزرگ سیاستدان و سینیٹر پروفیسر خورشید احمد 93 سال کی عمر میں برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کرگئے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے بزرگ اعلیٰ اوصاف کے حامل سیاسی رہنما عالمی معاشی دانشور اور کئی کتابوں کے مصنف اور کئی عالمی اداروں کے سربراہ تھے۔
مرحوم جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھیوں میں شامل تھے۔ پروفیسر خورشید کو اسلام کیلئے خدمات پر 1990 میں کنگ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، علاوہ ازیں انہیں حکومت پاکستان نے 2011 میں نشان امتیاز سے بھ نوازا گیا۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا پروفیسر خورشید احمد کی ملی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔