2025-04-05@06:05:21 GMT
تلاش کی گنتی: 17233
«مرکزی قیادت سے»:
(نئی خبر)
محکمہ موسمیات نے اپریل میں گرمی کی شدت میں اضافے سے متعلق کراچی والوں کو خبردار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کا پارہ ہائی ہونے لگا، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اپریل معمول سے زیادہ گرم ر ہے گا اور آج درجہ حرارت اڑتیس سے انتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ شہر میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا اور شام میں موسم میں تبدیلی متوقع ہے تاہم شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات نے سندھ، کے بیشترعلاقوں میں اگلے 2 سے 2 روز کے دوران موسم شدید گرم دن کا درجہ حرارت دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ...
شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سخت ٹریفک قوانین اور پابندیاں نافذ کردی گئیں ، خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات اور قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کے لیے ٹریفک پولیس نے اہم قدم اٹھالیا۔موٹر سائیکل سواروں، رکشہ اورچنگچی کے لیے سخت قوانین نفاذ کردیے، نئے روڈ سیفٹی رولز کے تحت اب موٹر سائیکل سواروں کیلئے لین کی پابندی لازمی ہوگی اور خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔قوانین کے تحت سائیکل سواروں کوریئر ویو مررز اورڈرائیونگ لائسنس ساتھ رکھنا ہوگا۔ گاڑیوں کے لیے جی پی ایس ٹریکر، ڈیش کیم، ریئر ویو کیم اور کیبن کیم لازمی قرار دیے تاہم سگنل توڑنے، اسپیڈ لمٹ اورلین کی خلاف ورزی پرخودکار چالان جاری...
سیول :جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سیوک یول کے مواخذے کے کیس میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ آئینی عدالت کے 8 ججوں نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ یون سیوک یول نے آئین اور قانون کی سنگین خلاف ورزی کی ہے ۔عدالت نے یون سیوک یول کے عہدے سے معزولی کا اعلان کیا۔ یون سیوک یول 2017 میں پارک گن ہائے کے مواخذے کے بعد عہدے سے معزول ہونے والے دوسرے جنوبی کوریائی صدر بن گئے ہیں۔ جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے ججوں نے اس دن اعلان کیا کہ یون سیوک یول کا ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان ایمرجنسی ایکٹ کی خلاف ورزی اور ہنگامی حالت کے تحت فوجیوں کو...

درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ ایلیمنٹس کا برآمدی کنٹرول ایک عام بین الاقوامی طرز عمل ہے، چینی وزارت تجارت
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ “عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون” اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ، چینی وزارت تجارت نے چائنا جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء کی سات اقسام بشمول سامریم ، گیڈولینیم ، ٹربیئم ، ڈسپروسیم ، لوٹیئم ، اسکینڈیم ، یٹریئم پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات کےفوری نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔ چینی وزارت تجارت کے مطابق قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور جوہری عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے چینی وزارت تجارت نے 16 امریکی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور ان پر دوہرے...
لاہور: 8 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا دکاندار گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میرب نامی بچی گھر سے دکان پر چیز لینے گئی تھی ، جہاں ملزم نے دکان کے اندر بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔ بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جسے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے تلاش کرکے اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم راجو کیخلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی طرح...

امریکہ میں پیدا ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر اضافی 34 فیصد ٹیرف عائد کیا جائےگا، چینی ریاستی کونسل
بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کے کسٹمز ٹیرف قانون، کسٹم قانون، فارن ٹریڈ قانون اور دیگر قوانین و ضوابط نیز بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کی منظوری سے ریاستی کونسل کا کسٹمز ٹیرف کمیشن 10 اپریل ، دن بارہ بجکر ایک منٹ سے امریکہ میں پیدا ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر اضافی محصولات عائد کرے گا۔ان محصولات کی تفصیل اس طرح ہے۔نمبر 1. امریکہ میں پیدا ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر موجودہ قابل اطلاق ٹیرف کی شرح کی بنیاد پرمزید 34 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ نمبر 2. موجودہ بانڈڈ اور ٹیکس میں کمی اور استثنیٰ کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ،لیکن اس بار عائد اضافی ٹیرف...
وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف میانمار میں حالیہ تباہ کن زلزلے سے جان و مال کے نقصان پر اظہارِ ہمدردی کے لیے سفارت خانے پہنچے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا ہان سے ملاقات کی اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ میانمار میں آئے زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرین کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں، امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز سے بھجوا چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حسبِ ضرورت مزید سامان بھی میانمار بھجوایا جا رہا ہے، میانمار کے لیے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ہر ممکن مدد کے لیے تیار...
احسن اقبال— فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں 30 لاکھ مستحق خاندانوں کو ریلیف پیکیج دیا گیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت والٹ کے ذریعے ادائیگی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت 19 لاکھ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز ہوئیں، ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شفافیت کو بھی یقینی بنایا گیا اور مستحق خاندانوں کو براہِ راست رقم ادا کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی غریب عوام کے 64 ارب کھا گئے، احسن اقبال وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی غریب عوام کے64 ارب روپےکھاگئےہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر...
امریکہ کی جانب سے ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد پاکستان کو خطے کے 3ممالک جبکہ پانچ ممالک کو پاکستان پر مسابقتی برتری حاصل ہو گی ، بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی مسابقتی برتری 3فیصد کم رہے گی ۔رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ بھارت کاٹیرف26 فیصد ہوگا اس طرح بھارت کو 3فیصد کی مسابقتی برتری حاصل ہو گی ،چین پر 34 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے اور پاکستان کو5فیصد مسابقتی حاصل ہو گی۔بنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستان کو8فیصد، سری لنکا کے مقابلے میں15فیصدمسابقتی برتی حاصل ہو گی۔ نیپال، بھوٹان، مالدیپ اور افغانستان کو پاکستان پر 19فیصد مسابقتی برتری حاصل ہو گی ۔
تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد16 ہزار 800کیوسک اور اخراج20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، خیرآباد پل آمد 33 ہزار900 کیوسک اور اخراج33 ہزار900 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد21 ہزار 900 کیوسک اور اخراج15 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 6 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 ہزار200 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد39 ہزار900 کیوسک اور اخراج36 ہزار800 کیوسک، چشمہ آمد 28 ہزار 300 کیوسک اوراخراج 32 ہزار کیوسک، تونسہ آمد30 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار...
جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ پر معزول صدر یون سک یول کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کے خلاف مواخذے کی توثیق بھی کردی۔ کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے 8 ججز نے متفقہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مارشل لا کے اعلان اور فوج کو پارلیمنٹ بھیجنے سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی، صدر کی غیر آئینی اور غیر قانونی کارروائیاں جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدر یول نے مارشل لا لگا کر بطور صدر اپنے عہدے کی خلاف ورزی کی، انہوں نے آئین کے تحت دیے گئے اختیارات سے تجاوز کیا۔ صدر یول کے اقدامات جمہوریت...
نیٹ فلکس سیریز ’اسکوئیڈ گیم‘ میں پلیئر 001 کے کردار سے شہرت پانے والے جنوبی کوریائی اداکار او یونگ سو کو جنسی زیادتی کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 80 سالہ اداکار پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک خاتون کے ساتھ دو مواقع پر نازیبا حرکتوں کا ارتکاب کیا، جبکہ وہ اپیل ٹرائل کے دوران بھی اپنی بے گناہی پر قائم رہے۔ 3 اپریل کو پیش ہونے والے حتمی دلائل میں پراسیکیوشن نے او یونگ سو کو تھیٹر کے ایک تجربہ کار اداکار کے طور پر پیش کیا جس نے ’’تھیٹر ٹروپ کے ایک کمزور رکن کے ساتھ جنسی ہراسانی کی‘‘۔ کوریائی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون واقعات...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا اور مشہور چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، جس کے نتیجے میں چین کو ٹیرف میں نرمی مل سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ طے پایا تو چین کو درآمدی محصولات میں ریلیف دیا جا سکتا ہے، تاہم اس کا انحصار معاہدے کی نوعیت پر ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹک ٹاک کو امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے ایک غیر چینی خریدار تلاش کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جو جلد ختم ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو چکی ہے، اور کئی ریاستوں میں ایپ...
لاڑکانہ: شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست میں انٹری ہوگئی، جونئیر ذوالفقار کے پہلے باقاعدہ سیاسی جلسے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں، جلسہ آج شام لاڑکانہ میں ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جونئیر ذوالفقار علی بھٹو آج شام 6 بجے لاڑکانہ کے جناح باغ چوک پر منعقدہ جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کے لیے ہزاروں کرسیاں لگادی گئی ہیں، اسٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے، علاقے کو جونئیر ذوالفقار علی بھٹو کی تصاویر اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی جانب سے جونئیر ذوالفقار علی بھٹو کے جلسے کی حمایت کی گئی ہے، شہر کے مختلف مقامات پر کیمپس قائم کیے گئے ہیں، لاڑکانہ میں ایک...
چین نے ٹرمپ کی ٹیرف وار کا جواب دیدیا، تمام امریکی درآمدات پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق چین کی وزارت خزانہ نے آج بروز جمعہ کہا ہے کہ وہ 10 اپریل سے تمام امریکی مصنوعات پر 34 فیصد اضافی محصولات عائد کرے گا۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کیے گئے اضافی ٹیرف کا جواب ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ چین سے آنے والی تمام درآمدات پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں چین کا امریکا کی مسلط کردہ ’ٹیرف وار‘ آخر تک لڑنے...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیمور جھگڑا کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔علی امین گنڈا پور کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے پارٹی کے لیے قید و بند کی صعوبتیں کاٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے اس وقت تحریکِ انصاف کی کمان سنبھالی جب کوئی گھر سے نکلنے کو تیار نہیں تھا۔علی امین گنڈا کے ترجمان نے کہا ہے کہ تیمور جھگڑا نے ہمیشہ بانیٔ پی ٹی آئی اور پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ امریکی ریسلر جان سینا کا جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں 30 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے ریلیف پیکیج دیا گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور شزا فاطمہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت والٹ کے ذریعے ادائیگی کی گئی، پروگرام کے تحت 19 لاکھ ڈیجیٹل ٹرانزیکشن ہوئیں، ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شفافیت کو بھی یقینی بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس عمل میں نجی شعبے نے بھی اہم کردار ادا کیا، مستحق خاندانوں کو براہ راست رقم ادا کی گئی، وزیراعظم نے آج تمام ٹیم ممبرز کو مبارکباد دی، وزیر آئی...

وفاقی وزیر امیر مقام کا نواز شریف اور شہباز شریف کو خراج تحسین، بجلی قیمتوں میں کمی اور معاشی کامیابیوں پر عوام کو مبارکباد
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور عوام کو اس پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ “ایک سال کے اندر وزیراعظم شہباز شریف نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “سٹاک ایکسچینج کے شئیرز میں 1800 پوائنٹ کا تاریخی اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے اعتماد کا ایک اور ثبوت ہے”۔ انجینئر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “پی ٹی آئی نے چار سالوں میں ملک میں جو تباہی مچائی، اس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور یکجہتی کیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا بان سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں۔ حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز کے...
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانے کے لئے کوشاں ہیں اس لئے پی ٹی آئی کی ہر سطح کی قیادت کو چوکنا رہنا ہوگا اور اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں سینئر پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو آج بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا تبھی سازشی عناصر کی چالیں ناکام ہوں گی ۔ پی ٹی آئی رہنمائوں کوایک دوسرے کی مخالفت میں بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے ۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ بانی پی...

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں زیادہ ریلیف ملنا چاہیئے تھا،امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیا، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک لائحہ عمل کا اعلان کروں گا،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت کو مزید کم کرنا چاہیے تھا۔ وزیراعظم نے فی یونٹ بجلی میں 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف دیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ریلیف اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا اس میں ہر حکومت شامل رہی۔ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سمیت تمام...
وزیراعظم کی میانمار کے سفارتخانے آمد، تباہ کن زلزلے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور یکجہتی کیا۔ وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا بان سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں۔ حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی میانمار میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جان و مال کے نقصان پر اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لیے میانمار سفارت خانے آمد وزیراعظم کی میانمار کے سفیر ونا ہان (Wunna Han) سے ملاقات وزیراعظم کا میانمار میں حالیہ زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس ہم میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں، وزیراعظم حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے بھجوا چکی ہے اور حسب ضرورت مزید سامان بھی بھجوایا جا رہا ہے، وزیراعظم پاکستان میانمار کے لیے مشکل...
سیئول: جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے پر صدر یون سک یول کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، عدالت کے 8 ججز نے متفقہ طور پر فیصلہ سناتے ہوئے صدر کے مواخذے کی توثیق کر دی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مارشل لا کا اعلان اور پارلیمنٹ میں فوج بھیجنا آئین کی کھلی خلاف ورزی تھی، اور یہ اقدام جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ تھا۔ عدالت کے مطابق، صدر نے فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، جو کہ آئینی عہدے کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ یون سک یول نے 3 دسمبر 2024 کو مختصر مارشل لا نافذ کیا تھا، جس پر اپوزیشن...
بھارتی فلم ساز اور انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن (IFTDA) کے صدر اشوک پنڈت نے پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی پر شدید اعتراض کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں پنڈت نے کہا کہ فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی عوامی سطح پر شدید ردعمل کا باعث بنے گی اور پورا ملک اس پر ردعمل دے گا۔ بھارتی فلمساز نے پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’ملک کے مفادات کے خلاف‘ قرار دیا اور کہا کہ کوئی پاکستانی فنکار بھارت پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت نہیں کرتا۔ ’آرٹ سرحدوں کے پار نہیں جاتا‘ کے نظریے کو انہوں نے رد کیا...
لاہور(نیوز ڈیسک)ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے ایشیا ہاکی کپ کے میزبان کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پاکستانی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ایشیا ہاکی کپ 29 اگست سے 7 ستمبر تک راج گڑھ، بھارت میں ہوگا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے اعلامیے کے مطابق ایشیا کپ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے جس میں بھارت، پاکستان، جاپان، کوریا، چین اور ملائیشیا شامل ہیں۔ مزید دو ٹیمیں 17 ستمبر سے جکارتہ میں شیڈول اے ایچ ایف کپ کے ذریعے ایشیا کپ میں کوالیفائی کریں گی۔ ایشیا ہاکی کپ کی فاتح ٹیم اگلے برس ہاکی ورلڈکپ میں براہ راست جگہ بنا سکے گی۔ Post Views: 1

رمضان المبارک میں 30 لاکھ مستحقین خاندانوں کو رمضان ریلیف پیکج دیا گیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں 30 لاکھ مستحقین خاندانوں کو رمضان ریلیف پیکج دیا گیا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر بینکوں کے ذریعے یہ فریضہ انجام دیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں احسن اقبال رانا تنویر حسین شزہ حسین
کینیڈا نے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔ آئی ایم ایف نے بھی امریکی ٹیرف کوعالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا اور کہا کہ امریکا سست شرح نمو کے وقت عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرے۔ یورپی یونین نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے ’بڑا دھچکا‘ قرار دیتے ہوئے جوابی اقدامات کی تیاری کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی حکومت نے کہا کہ یورپ کے ساتھ مل کر ٹرمپ ٹیرف کا جواب دیں گے۔ ادھر چین نے نئے ٹیرف کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ جاپانی...
جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے مارشل لا کے نفاذ پر مواخذے کی توثیق کرتے ہوئے صدر یون سک یول کو برطرف کر دیا، گزشتہ سال مارشل لا کے نفاذ نے ملک میں دہائیوں کے بدترین سیاسی بحران کو جنم دیا تھا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مہینوں کے سیاسی خلفشار کے خاتمے کا سبب بنے گا، جس نے ایشیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت میں شرح نمو کو سست رو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ سے نمٹنے کی کوششوں کو متاثر کیا ہے۔ ملک کے آئین کے مطابق یون سک یوول کی برطرفی کے بعد 60 دن کے اندر اندر صدارتی انتخابات کروانا ضروری ہے۔ وزیر اعظم ہان ڈک...
امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنرل ٹموتھی ہاؤگ کو ایک سال سے کچھ زیادہ عرصے تک کام کرنے کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے، تاہم حکام نے جنرل ٹموتھی ہاؤگ کو ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ ٹموتھی امریکی سائبر کمانڈ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے، جو پینٹاگون کی سائبر وار فیئر باڈی ہے جو جارحانہ اور دفاعی سائبر کارروائیاں کرتی ہے۔ دی پوسٹ کے مطابق این ایس اے میں جنرل ٹموتھی کی نائب وینڈی نوبل کو...
کراچی(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پ) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے اور امید ہے کہ وزیر اعظم سے کراچی جلسے میں مزید کمی کا اعلان کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کے لیے 12 سے 17 فیصد ہے، یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا، فوکس کیا...
لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی ٹیم کی کامیابی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی ہدف اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن محنت کریں گے لاہور میں گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی فٹنس اور پریکٹس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد پہلا دن مشکل تھا ڈیڑھ ماہ بعد جب دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو عجیب سا محسوس ہو رہا تھا ایسا لگا جیسے میں بغیر پیڈز کے بیٹنگ کر رہا ہوں لیکن آہستہ آہستہ ردہم میں واپس آ رہا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی آغاز ہے اختتام نہیں، پاکستانی قوم کا خون آئی پی پیز نے نچوڑا اور 1994 سے اب تک حکومتوں نے ان کو سپورٹ دی۔ اس لیے فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے، جن لوگوں نے بھی پاکستانی قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، ان سب کو قوم کے سامنے لانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا کے بعد ہم نے اپنی تحریک کو جاری رکھا۔ گزشتہ برس 28 اگست کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے کامیاب ہڑتال ہوئی تھی جس میں پوری قوم اور تاجر برادری نے متفقہ طور پر شرکت کی۔ اس طرح حکومت پر دباؤ بڑھتا چلا گیا۔ اس دوران حکومت...
ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا ہے کہ محاصرے اور تلاشی کی جاری کارروائیاں، علمائے کرام کی جبری گرفتاریاں اور مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر قدغن مقبوضہ علاقے میں صورتحال معمول پر آنے کے بھارتی حکومت کے دعوئوں کی نفی کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کشمیریوں کو ہراساں کرنے، جبری گرفتاریوں اور ان کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو مقبوضہ علاقے میں سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے نوآبادیاتی دور کے ہتھکنڈے قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا ہے کہ محاصرے اور تلاشی کی جاری کارروائیاں، دوران...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ یہ دانستہ طور پر مسلمانوں کے مذہبی اور کمیونٹی اداروں کو کمزور کرنے اور ان پر قبضہ کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں متنازعہ وقف ترمیمی بل کی منظوری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی اور غیر قانونی طور پر مسلمانوں کے بنیادی حقوق پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا حکومت کی جانب سے...
کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے، وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے، یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم...
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی پالیسی دنیا کو معاشی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے اور یہ عالمی معیشت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی درآمدات پر اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کینیڈا نے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی پالیسی دنیا کو معاشی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے اور یہ عالمی معیشت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے بھی امریکی اقدامات پر تشویش ظاہر...
اوٹاوا / واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی درآمدات پر اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کینیڈا نے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی پالیسی دنیا کو معاشی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے، اور یہ عالمی معیشت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے بھی امریکی اقدامات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سست معاشی ترقی کے وقت ایسے اقدامات سے دنیا کو نقصان پہنچے گا، اور امریکا کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ یورپی یونین...
ویب ڈیسک: پاسپورٹ کی درجہ بندی کے حوالے سے نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستانی پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کے کمزور ترین ممالک میں شامل رہا ہے۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ کی جانب سے سال 2025 کیلئے جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ملک کا تعلق یورپ سے ہے اور یہ اعزاز اس بار آئرلینڈ کو حاصل ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جہاں شہری 176 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں، شہریوں پر ٹیکس 30، لوگوں کی رائے اور آزادی کے 50،50 پوائنٹس ہیں، فہرست میں 108.50 پوائنٹس کے ساتھ سوئٹزر لینڈ دوسرے، 108.50 پوائنٹس کے ساتھ یونان تیسرے، 108 پوائنٹس...
حافظ نعیم الرحمٰن---فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف اس سے زیادہ ہونا چاہیے، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔کراچی میں پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جاگیر دار طبقہ خود اپنی مراعات میں اضافہ کر رہا ہے، عام آدمی اور تنخواہ دار لوگ سب سے بڑے ٹیکس پیئر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے احتجاج کیا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر کم سے کم ٹیکس ہونا چاہیے، ہم نے حکومت کو بھاگنے نہیں دیا، پُرامن احتجاج کیا اور معاہدہ کیا، ان آئی پی پیز کو فکس کیا جائے اور ان با اثر لوگوں کے نام سامنے لائیں۔...
—فائل فوٹو لاہور میں دوست کو نہر میں دھکا دے کر قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیالکوٹ: دوست کے ہاتھوں دوست کا زیادتی کے بعد قتلسیالکوٹ میں دوست ہی دوست کا قاتل نکلا، ملزم نے 12 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر کے برہنہ حالت میں کھیتوں میں پھینک دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق تلخ کلامی پر دونوں ملزمان نے اپنے دوست کو نہر میں دھکا دے دیا تھا۔ملزمان کی نشاندہی پر نوجوان کی لاش نہر سے نکال لی گئی۔
ڈی آئی خان: ذاتی دشمنی کا المناک نتیجہ سامنے آ گیا، جس میں گھر میں گھس کر تین خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے گاؤں رمک میں ذاتی دشمنی کی وجہ سے خونریز واقعہ پیش آیا، جہاں 3 خواتین کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ لواحقین کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں تین ملزمان ہارون، یونس اور صدیق کو نامزد کیا گیا ہے، جو فائرنگ سے خواتین کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق فریقین کے درمیان اس سے قبل بھی ایک خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔ قتل کی سنگین واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر...
سپیشل برانچ کی بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں افغان باشندوں کی تعداد 99 ہزار 857 تک پہنچ چکی ہے۔ افغان سیٹیزن کارڈ رکھنے والوں کی تعداد 35 ہزار 235 پنجاب میں موجود ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں افغان باشندوں کی تعداد 8 ہزار 282 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے غیرقانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کو واپس بھجوانے کیلئے ایک بار پھر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈر بھی اب پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے۔ وزارت داخلہ نے افغان باشندوں کو واپس بھجوانے کیلئے صوبائی حکومتوں کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ پنجاب میں سپیشل برانچ کی جانب سے افغان مہاجرین کی میپنگ رپورٹ کابینہ کو بھجوائی گئی تھی۔ سپیشل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے جمعہ کو سابق صدر یون سک یول کے مواخذے کی کارروائی کو برقرار رکھا۔ معزول صدر کے مارشل لاء کے اعلان کے بعد سے گزشتہ کئی مہینوں سے ملک میں سیاسی افراتفری کا ماحول ہے۔ فیصلہ سنائے جانے کے وقت یون عدالت میں موجود نہیں تھے۔ جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول گرفتار عدالتی کارروائی کو قومی سطح پر براہ راست نشر کیا گیا۔ متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے، عدالت کے قائم مقام چیف مون ہیونگ بی نے کہا کہ آٹھ رکنی بینچ نے یون کے مواخذے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ ججوں نے اپنے فیصلے میں کہا، "یون کے اقدامات سے جمہوری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) میں نے چند سالوں سے سوشل میڈیا کا استعمال کافی حد تک کم کر دیا ہے۔ میں اب وہاں پوسٹ کرنے کی بجائے بس سکرول کرتی ہوں اور دوسروں کا پوسٹ کیا ہوا مواد دیکھتی ہوں۔ میری سوشل میڈیا فیڈز مجھے میری پسند کے موضوعات پر ایک کے بعد ایک پوسٹ دکھاتی رہتی ہیں جنہیں میں کبھی لائک کرتی ہوں تو کبھی اپنے کسی دوست کے ساتھ شیئر کرتی ہوں۔ اس دوران اگر کسی جاننے والے کی کسی واقعے کی مناسبت سے پوسٹ سامنے آئے تو مجھے اس کا سیاق و سباق سمجھ ہی نہیں آتا۔ مجھے گوگل پر اس واقعے کی تفصیلات جاننا پڑتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر روزانہ...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کی دائیں بازو کی سیاستدان مارین لی پین کی حمایت میں ایک بیان جاری کیا، جس میں فرانس کی عدالت کی جانب سے انہیں یورپی یونین کے فنڈز میں خردبرد کے جرم میں سزا دی جانے کو “وچ ہنٹ” قرار دیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر لکھا، “فری مارین لی پین” اور اس فیصلے کو ایک سیاسی سازش قرار دیا۔ لی پین، جو نیشنل ریلی پارٹی کی رہنما ہیں، کو پیرس کی ایک عدالت نے پانچ سال کے لیے سیاستی عہدوں سے نااہل قرار دیا تھا اور انہیں 100,000 یورو کا جرمانہ اور چار سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تاہم، ان میں سے دو سال کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ اور انتہائی دائیں بازو کی رہنما لارا لومر کے درمیان ملاقات کے بعد قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) کے تقریباً چھ ارکان کو برطرف کر دیا گیا، جبکہ دیگر کو دوسری ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، این ایس سی کے جن سینیئر اہلکاروں کو برطرف کیا گیا، ان میں ٹیکنالوجی اور قومی سلامتی کی نگرانی کرنے والے ایک سینیئر ڈائریکٹر ڈیوڈ فیتھ اور انٹیلی جنس معاملات کی نگرانی کرنے والے ایک سینیئر ڈائریکٹر برائن والش شامل ہیں۔ برطرفی کی وجوہات واضح نہیں ہیں۔ امریکہ: سازشی نظریات پھیلانے والے الیکس جونز کو لاکھوں ڈالر کا جرمانہ...
مارشل لا کا نفاذ، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک یول کو عہدے سے ہٹا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز سیئول:جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک یول کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے یون سک یول کے مواخذے کی توثیق کردی۔رپورٹ کے مطابق عدالت کے آٹھ ججوں نے متفقہ طور پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مارشل لاء کے اعلان اور فوج کو پارلیمنٹ بھیجنے سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ صدر یون سک یول کی غیرآئینی اور غیر قانونی کارروائیاں جمہوریت کے لیے خطرہ تھیں. رپورٹ کے مطابق جنوبی کرین عدالت...
صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 46 ویں برسی پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے، ان کی خدمات ، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا، پہلا متفقہ آئین دیا، قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ، خارجہ پالیسی کو ایک آزاد اور خود مختار تشخص دیا۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ شہید بھٹو نے مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار کی، شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے مشن...
غیرت کے نام پر سفاکیت کے نئے واقعے نے انسانیت کو شرمسار کر دیا۔ میرپور خاص کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں (5 اور 8 سال) کو زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں خاتون کا شوہر ویجھو بھیل اور اس کے 3 بھائی شامل ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شوہر نے پولیس کو غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب میڈیکو لیگل افسر کے مطابق خاتون اور بچوں کے ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگائی گئی، جب کہ ان پر تشدد کے واضح نشانات بھی ملے ہیں۔ پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا...
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں خوفناک اضافے دیکھا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ رواں برس جنوری سے مارچ تک (صرف 3 ماہ میں) 27 خواتین کو قتل کیا گیا، 151 سے زیادتی کی گئی، جبکہ 1,182 خواتین اغوا ہوئیں۔ اغوا کی گئی خواتین میں سے صرف 988 کو بازیاب کرایا جا سکا، جب کہ 194 اب تک لاپتا ہیں۔ خوفناک اعداد و شمار: بچوں کے اغوا: تین ماہ کے دورانیے میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا، جن میں سے 14 اب تک نہیں مل سکے۔ زیادتی کے واقعات: خواتین کے ساتھ زیادتی کے 151...
پشاور ہائیکورٹ نے ادویات خریداری کیس میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کروڑوں مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا۔ پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے حکم نامہ جاری کیا جس میں محکمہ صحت کے کروڑوں روپے مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے ٹینڈر کو مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی منظم کوشش، غیر شفاف ، امتیازی اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ عدالت نے ایم/ایس فرنٹیئر ڈیکسٹروز کو دیا گیا ٹینڈر فوری منسوخ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے ادویات کی خریداری کا عمل از سرنو قانون کے مطابق شروع کرنے کا حکم دیا۔ عوامی فنڈز سے خریداری میں شفافیت اور منصفانہ مقابلہ یقینی بنانے کا حکم دیا۔...
کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت بڑھ گئی، جس سے شہری بے حال ہو گئے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی ریاست راجستھان پر موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں غیر فعال ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں بلوچستان کی گرم ریگستانی اور شمال مغربی ہوائیں ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ شہر قائد میں گرمی کی یہ لہر منگل تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جب کہ آج سے اتوار تک درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا...
لاہور: پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو عالمی معیار کی سرٹیفیکیشن مل گئی۔ برطانیہ کے ایکریڈیٹڈ ادارے نے ای پی اے پنجاب کی اعلیٰ کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے اسے آئی ایس او 9001 سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، ای پی اے پنجاب یہ اعزاز حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا ادارہ بن گیا۔ اس سرٹیفیکیشن کا مقصد ادارے کی ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات میں شفافیت، بہتری اور بروقت فیصلوں کی تصدیق کرنا ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب کی قیادت میں گزشتہ ایک سال کے دوران ماحولیات کے تحفظ اور بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات عالمی معیار کے مطابق قرار پائے۔ برطانوی ادارے نے شجرکاری، فضائی و آبی آلودگی کے خاتمے، اور دیگر ماحولیاتی پالیسیوں کی تصدیق کی ہے۔...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد16 ہزار 800کیوسک اور اخراج20 ہزار کیوسک، دریائے کابلمیںنوشہرہ کے مقام پرآمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، خیرآباد پل آمد 33 ہزار900 کیوسک اور اخراج33 ہزار900 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد21 ہزار 900 کیوسک اور اخراج15 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 6 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 ہزار200 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد39 ہزار900 کیوسک اور اخراج36 ہزار800 کیوسک، چشمہ آمد 28 ہزار 300 کیوسک اوراخراج 32 ہزار کیوسک، تونسہ آمد30 ہزار 500 کیوسک...
(گزشتہ سے پیوستہ) اگر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ فیکٹ شیٹ پرنظردوڑائیں تواس میں دو ٹوک اورسخت پاندیاں لگاتے ہوئے کہاگیاہے کہ ان چاروں کمپنیوں کے امریکا میں موجودیا امریکی افرادکی تحویل میں موجود تمام تراثاثے منجمد کردئیے جائیں گے۔ان کمپنیوں کی ملکیت رکھنے والے افرادکے امریکامیں داخلے پربھی پابندی لگادی جائے گی اورامریکی شہریوں کوان کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیاجائے گا۔ چین کی42کمپنیاں ہیں جوجدیدالیکٹرانک اورمیزائل ٹیکنالوجی سے منسلک ہیں جن میں اہم نام ہوائے کلاڈ،سینوٹیک الیکٹرانکس اورچینجڈو ایروسپیس ہیں۔ان کمپنیوں پریہ الزامات ہیں کہ یہ چینی فوج پیپلز لبریشن آرمی جدید ڈرون ٹیکنالوجی سپلائی کرنے میں ملوث ہے اور2018ء میں بیلاروس کی منسک ڈیفنس سلوشن سمیت7انجینئرنگ کمپنیوں کوبھی اس فہرست میں شامل...
نوم چومسکی ایک یہودی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو ۱۹۱۳ء میں روس سے ترکِ وطن کر کے امریکہ میں جا بسا تھا۔ ان کی ولادت ۱۹۲۸ء میں امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ہوئی۔ انہوں نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد تدریس کا شعبہ اختیار کیا، وہ لسانیات کے عالمی ماہرین میں شمار ہوتے ہیں اور بائیں بازو کے چوٹی کے دانشوروں کی پہلی صف میں شامل ہیں۔ امریکی پالیسیوں کے زبردست نقاد ہیں اور اسرائیل کے وجود کے حامی ہونے کے باوجود اس کی جارحیت، تشدد اور نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔ انہوں نے یہودیوں کی مذہبی زبان عبرانی کے اَحیا و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور انہیں اس...
جب لوگوں کو یہ احساس ہو جاتا ہے کہ ریاست کسی قوم کے فائدے کے لئے نہیں،بلکہ اشرافیہ کے فائدے کے لئے چلائی جاتی ہے،تو فرد قوم کی خاطر قربانی دینے سے قاصر ہو جاتا ہے،اور اپنے مفادات کی تلاش میں مگن ہو جاتا ہے! مولانا ابوالکلام آزاد نے فرمایا تھا کہ ہمارے نزدیک اسلام کے دامن تقدیس پر اس سے بڑھ کر اور کوئی بدنما دھبہ نہیں ہو سکتا کہ انسانی حریت اور ملکی فلاح کا سبق مسلمان دوسری قوموں سے لیں، آپ کے ہاں اگر شمع کافوری جل رہی ہے تو آپ کو کسی فقیر کے جھونپڑے سے اس کا ٹمٹماتا ہوا دیا چرانے کی کیا ضرورت ہے؟ ایک اسلامی فلاحی مملکت کے قیام اور اس میں آزادانہ...
علی ساہی: پراپرٹی ٹیکس جمع کروالیں ورنہ گرفتار ہوجائیں گے، پنجاب بھر میں بڑے ڈیفالٹرز کو گرفتار کرکے ٹیکس ریکوری کاحکم دے دیا گیا۔مالی سال کے آخری 2ماہ ڈی جی ایکسائزعمر شیر چٹھہ نے سخت کارروائیوں کا حکم دے دیا، ڈی جی یکسائز کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 42ارب سے زائد کا ہدف حاصل کیا۔رواں مالی سال میں ابتک گزشتہ مالی سال کی نسبت 9ارب زائد وصول ہوچکے ہیں، 56 ارب سے زائد کے ٹارگٹ کےلئے حصول کے لئے سخت فیصلے کئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ موٹر ٹیکس میں 100 فیصد کے قریب پہنچ گئے ہیں،پراپرٹی ٹیکس میں بہتری کےلئے بڑے ڈیفالٹرز کی...
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پانی ضائع ہونے پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔اسموگ کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟ لاہور ہائیکورٹلاہور ہائی کورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟ دورانِ سماعت جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پانی ضائع کرنے والی سوسائٹیز کے دفاتر سیل اور مقدمات درج کیے جائیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے پانی ضائع کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد: انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ چاک ہو گیا۔ ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے محمد عارف نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، جو زیارات کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور کر فرار ہو گیا تھا۔ ملزم نے شہریوں کو عراق کی زیارات پر بھجوانے کے بہانے سے ہر فرد سے 45 لاکھ روپے وصول کیے، لیکن انہیں بیرون ملک نہ بھیج کر رقم ہڑپ کر لی۔ بعد ازاں ملزم خود ایران فرار ہو گیا جسے اسلام آباد ائرپورٹ پر واپسی پر گرفتار کرلیا گیا، جہاں اس کا نام پہلے ہی اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو تفتیش کے لیے...
یہ 2014 کی بات ہے جب مایئکروسافٹ بربادی کے دہانے پر تھا۔ اس کی سافٹ ویئر کی دنیا پر قائم حکمرانی کا تخت سرک رہا تھا۔ کمپنی نے اس سے کچھ وقت پہلے نوکیا کو خریدا تھا اور یہ 7 ارب ڈالر سے زائد کی ڈیل تھی۔ یہ ڈیل توقعات کے بالکل برعکس تھی، نوکیا تھا کہ اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہو رہا تھا۔ دنیا بہت تیزی سے بدل رہی تھی اور یہ وہ وقت تھا جب ایپل، ایمازون اور گوگل اسٹاک مارکیٹ میں راج کر رہے تھے۔ اگر کوئی کمپنی نیچے جا رہی تھی تو وہ مایئکرو سافٹ تھی۔ صرف سرمایہ کاروں کا ہی نہیں بلکہ کمپنی کے اندر بیٹھے فیصلہ ساز لوگوں کا اعتماد بھی متزلزل تھا۔...
نیویارک: پاسپورٹ کی طاقت کا اندازہ لگانے والی نوماڈ کیپیٹلسٹ 2025 کی نئی درجہ بندی میں آئرلینڈ دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس درجہ بندی میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور عالمی ساکھ جیسے پانچ اہم عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔ آئرلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جس کے شہری 176 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ یونان اور سوئٹزرلینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پرتگال کو چوتھی پوزیشن ملی۔ دیگر مضبوط پاسپورٹس میں مالٹا، فن لینڈ، ناروے، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور آئس لینڈ شامل ہیں۔ پاکستان 195 ویں نمبر پر رہا اور کمزور ترین...
قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ پنجاب نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے سکول ٹیچرز کی تنخواہوں کے لیے 3 ارب روپے کا بجٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ بجٹ اگلے تین ماہ کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ پیف کے سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں بروقت ادا کی جا سکیں۔ محکمہ خزانہ نے اس کے ساتھ ساتھ "اپنی چھت، اپنا گھر" سکیم کے لیے 5 ارب روپے بھی جاری کیے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے اس تمام بجٹ کو آن لائن کر دیا ہے تاکہ متعلقہ اداروں اور عوام کو اس بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل
پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا محکمہ صحت کا کروڑوں روپے مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم نامہ جاری کر دیا جبکہ حکمنامے کے مطابق عدالت نے ٹینڈر کو مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی منظم کوشش قرار دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے خیبرپختونخوا میں ادویات خریداری ٹینڈر کیس پر حکم نامہ جاری کر دیا۔کیس کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار شمائل احمد بٹ نے عدالت کو بتایا کہ فرنٹیئر ڈیکسٹوز لمیٹڈ کو جعلی اور غیر معیاری ادویات پر بلیک لسٹ کیا گیا، بلیک لسٹڈ کمپنی کو ادویات کی فراہمی دینا انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ٹیسٹنگ لیبارٹریوں سے رپورٹس جمع کی گئی ہیں،...
غزہ: اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، جن میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، جمعرات کو اسرائیلی فضائی بمباری میں کم از کم 112 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے دار الارقم اسکول کو نشانہ بنایا، جہاں 33 فلسطینی پناہ گزین، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، شہید ہو گئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 50,523 فلسطینی شہید اور 114,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ حماس نے دار الارقم اسکول پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "انسانیت کے خلاف جنگی جرم" قرار دیا ہے۔ دوسری...
پشاور: ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قوم کو سستی بجلی اور پیٹرول دینے والا قید جب کہ مہنگائی کرنے والے آزاد ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو شخص قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کر رہا تھا، آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، جب کہ 40 روپے فی یونٹ بجلی دینے والے حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دوسرا جرم یہ تھا کہ اُس نے قوم کو 150 روپے فی لیٹر کے حساب سے پیٹرول دیا،...
اسلام آباد: پنجاب کے مختلف اضلاع میں عوام نے بی ایل اے کی لسانی بنیادوں پر دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا۔ بلوچستان میں بی ایل اے کی حالیہ دہشت گردی اور مہرنگ لانگو سمیت اختر مینگل کی مجرمانہ خاموشی پر بہالپور کی عوام سڑکوں پر نکل آئی۔ گجرانوالہ میں عوام مہرنگ لانگو اور اختر مینگل کی منافقت کے خلاف کھُل کر بول پڑے، نفرت پھیلانے اور پاکستان کے اتحاد کو کمزور کرنے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ ہارون آباد میں عوام بلوچستان میں دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سراپا احتجاج اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کیجیے۔ صوبائیت کے نعروں کو ختم کیا جائے کیونکہ سب سے پہلے پاکستان ہے۔...
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل جو لوگ کسی طرف امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ وہ اگر اپنے اللہ سے امید لگائیں تو ان کے لئے زیادہ بہتر ہے۔ شرک بھی نہ ہوگا اور بحکم اللہ کام بھی ہو جائے گا۔ آج بہرحال بہتر دن ہے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی آج آپ کی ایک مشکل آسان ہوگی، انشاءاللہ اور جب تک حساسدین سے دور رہیں گے۔ بحکم اللہ بہتریاں ہی محسوس کریں گے جو لوگ ان میں رہیں گے وہ پریشان ہی رہیں گے۔ برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون ایک بار استخارہ ضرور کرلیں۔ اپنے معاملات کا خاص طور پر مخالفین کے حوالے سے تاکہ...
پاکستان سٹاک مارکیٹ نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 793 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے کئی ممالک پر ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد امریکا کی اپنی سٹاک مارکیٹس کو بڑا دھچکا...
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں کمی اچھا اقدام ہے۔اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں عوام کو مزید ریلیف دیا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نج کاری کا اعلان منظور نہیں، حکومت سرکاری مفت بجلی خوری کا خاتمہ کرے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں: لیاقت بلوچ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زراعت کا پانی پر انحصار ہے، پانی پر سیاست کی بجائے حل نکالا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ معاشی انقلاب کے لیے بجلی، تیل، گیس...
—فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکان ہے۔ کراچی میں موسم بدستور گرم رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔شہر میں شمال مشرق کی سمت سے گرم ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
قصور کے علاقے چونیاں میں کم عمر لڑکے سمیت دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، لوگوں نے درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔ اہل علاقہ کے مطابق چونیاں کے تھانہ الہ آباد کی حدود ارزانی پور میں ایک جوان اور ایک کم سن ڈاکو نے کریانہ اسٹور لوٹنے کی کوشش کی۔ دکاندار کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، اتنے میں اہل علاقہ بھی جمع ہوگئے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو دبوچ لیا۔ اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کی خوب درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو تحویل میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ Post Views: 1
مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ ملاقات میں حکومتی معاملات، دہشت گردی اور افغانستان کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ کو حکومتی معاملات، جبکہ مجھے دہشت گردی اور افغانستان کے مسئلے سے متعلق ہدایات دیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ میڈیا ذرائع کے نام پر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات شروع کرنے کی خبریں چلا رہی ہیں لیکن عمران خان نے اس حوالے سے کسی کو بھی کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ میڈیا بغیر تصدیق کے ذرائع سے خبریں نشر کرنے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں حکومتی معاملات، دہشت گردی اور افغانستان کے امور...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر عالمی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کئی ممالک نے ان اقدامات کو غیر ضروری اور خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری منسوخی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے نے امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کر دیا، جبکہ آسٹریلیا نے اسے غیر ضروری قرار دیا ہے۔ اطالوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یورپی یونین پر امریکی ٹیرف غلط ہیں، جبکہ آئرلینڈ نے زور دیا کہ یورپی یونین کو مناسب جواب دینا چاہیے۔ چینی وزارت تجارت کے مطابق امریکہ کے نئے ٹیرف عالمی اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچائیں گے اور اس سے خود امریکی...
ناسا نے کہا کہ ایک سیارچہ جس کا حجم 10 منزلہ عمارت کے برابر ہے اور جو پہلے زمین سے ٹکرانے کے امکانا ظاہر کررہا تھا، اب اس کے زمین کے بجائے چاند سے ٹکرانے کے زیادہ امکانات ہیں۔ ناسا کے ماہرین اور دنیا بھر میں سیاروں سے دنیا کی ڈیفینس کمیونٹی کے ارکان دونوں نے پہلے محسوس کیا تھا کہ سیارچہ 2024 YR4 جس کا سائز 174-220 فٹ ہے، 2032 میں زمین سے ٹکرائے گا۔ اب انہی لوگوں نے کہا ہے کہ اس کا زمین سے ٹکرانے کا امکان نہیں ہے۔ فروری کے آخر تک ناسا نے اس کے ٹکرانے کے خطرے کو صفر کے قریب کم کر دیا تھا۔ تاہم ناسا کی ٹیم کا کہنا ہے کہ انہوں...
لاہور: لڑکی کی گلا کٹی لاش ملنے کے معاملے میں افسوسناک انکشاف ہوا ہے کہ اس کے قتل سے پہلے 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کی تھی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں قبرستان سے گلا کٹی لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق گلا کاٹ کر قتل کی جانے والی لڑکی کے ساتھ پہلے گینگ ریپ کیا گیا ۔ قتل کی گئی لڑکی بسی موڑ باغبانپورہ کی رہائشی اور منشیات کی عادی تھی، جسے 5 افراد نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں فیضان،فیاض،شان، علی عرف بھولا اور علی رضا شامل ہیں ۔...
آئی ایم ایف نے امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: آئی ایم ایف نے امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔ سربراہ آئی ایم ایف نے ٹرمپ ٹیرف پرمؤقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ سست شرح نمو کے وقت امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، امریکا اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے، عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا ضروری ہے۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے امریکی ٹیرف پر جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد کاروں پر25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی حکومت نے پاکستان سے درآمدات پر 29 فیصد جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے، جو کہ 10_فیصد بنیادی (baseline) ٹیرف کے علاوہ ہے۔ یوں پاکستان کی برآمدات پر مجموعی ٹیرف 39 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ اس فیصلے نے امریکہ میں پاکستانی مصنوعات، خاص طور پر ٹیکسٹائل، کی قیمتوں میں مسابقت کو شدید متاثر کیا ہے۔یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں “یومِ آزادی تجارت” (Liberation Day) کے نام سے نئی تجارتی پالیسی کے اعلان کے تحت کیا۔ نیا ٹیرف 9 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جب کہ 10 فیصد کا بیس لائن ٹیرف 5اپریل سے لاگو ہوگا۔ وزارت تجارت کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ “یہ نیا 29 فیصد...
تین اپریل کے دن کو امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا کا یوم آزادی قرار دیا ہے، گزشتہ روز انہوں نے دنیا بھر پر ٹیرف بم گرا کر ایک بڑا بھونچال پیدا کردیا۔ دنیا بھر میں حکومتیں، معاشی ادارے اور ماہرین مسلسل غور وفکر اور اندازے لگا رہے کہ گلوبل اکانومی پر اس کے کیا اثرات پڑیں گے اور جن جن ممالک پر یہ ٹیرف لگائے گئے، ان کو کیا نقصان ہوگا؟ معیشت پر لکھنا مشکل کام ہے کہ یہ میرا بنیادی موضوع نہیں۔ ویسے عام قاری کو معیشت کے بارے میں سمجھانا بھی آسان نہیں۔ تاہم کل سے اس پورے ایشو کو سمجھنے میں خاکسار نے اپنے بہت سے قیمتی گھنٹے ضائع کیے اور اب اس محنت کو کسی کام...
سیکرٹری داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ قیدیوں کی سزا میں معافی کا ریکارڈ بروقت اپڈیٹ کرنے کیلئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں، محکمہ داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کو ہدایت کی ہے کہ جیلوں میں سرپرائز وزٹ کریں، وزیراعلی پنجاب کے پریزن ریفارمز ایجنڈا پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کسی بھی سطح پر قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے جدید سسٹم کا افتتاح کیا۔ سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے اہلخانہ صرف ایک ایس ایم ایس کے ذریعے رہائی کی تاریخ بارے جان...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ایک لڑکی کو اس کی بارات آنے سے چند گھنٹے قبل گولی مار دی گئی، مقتولہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ گولی لڑکی کے بہنوئی نے ماری ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روزپیش آیا جب ایک لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، جبکہ کچھ ہی گھنٹوں کے بعد اس کی بارات آنےو الی تھی، مقتولہ کے لواحقین نے قتل کا الزام مقتولہ کے بہنوئی پر عائد کیا ہے۔ بیان کے مطابق 23 سالہ لڑکی کو جمعرات کی صبح سر میں گولی ماری گئی، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کی، پولیس اور تحقیقاتی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی نے کینیڈا سمیت دنیا کے ان تمام ممالک کو شدید ردعمل پر مجبور کردیا ہے جو امریکا سے دو طرفہ تجارت کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض ممالک نے امریکی ٹیرف کے جواب میں نسبتاً زیادہ سخت ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی طرف سے چھیڑی گئی عالمی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔ آئی ایم ایف نے بھی ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی کو عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیدیا۔ اور کہا کہ امریکا شرح نمو کے وقت عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرے۔ دوسری طرف یورپی یونین نے امریکی ٹیرف کو عالمی...
لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 46 ویں برسی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق برسی میں شرکت کیلئے ملک بھر سے جیالے گڑھی خدا بخش میں جمع ہوں گے، پیپلزپارٹی گڑھی خدا بخش میں جلسہ کرے گی، جس کی تیاریاں جاری ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور ملک کو متفقہ آئین دیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں سٹیل ملز اور قومی پیداواری ادارے بنے، صدارتی ریفرنس پر ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بے گناہ قرار دے دیا اور...
جنوبی کوریا(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ پر معزول صدر یون سک یول کو عہدے سے ہٹا دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے 8 ججز نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی توثیق کر دی۔ جنوبی کوریا آئینی عدالت نے کہا کہ مارشل لا کے اعلان اور فوج کو پارلیمنٹ بھیجنے سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی، صدر کی غیر آئینی، غیر قانونی کارروائیاں جمہوریت کے لیے خطرہ تھیں۔ عدالت نے کہا کہ یون سک یول نے فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں 60 دن کے اندر نیا صدارتی انتخاب...
— فائل فوٹو شیخوپورہ کے نواحی گاؤں میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے زمیندار کے ساتھ چند برس قبل پسند کی شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
چین(نیوز ڈیسک)دےکوئی ٹریفک جام میں پھنسے تو چند منٹ بعد کوفت کا شکار ہو جاتا ہے، لہذا ان لاکھوں لوگوں کی حالت ِ زار کا سوچیے جو ایک دو نہیں پورے 12 دن تک ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ یہ انوکھا واقعہ14 تا 26 اگست 2010ء چین کے صوبے ہیبئی میں رونما ہوا، تب چائنا نیشنل ہائی وے پر بہت زیادہ ٹرک آنے، سڑک کی مرمت اور کئی گاڑیاں خراب ہونے سے ایسا زبردست ٹریفک جام ہوا کہ ’’100 کلومیٹر‘‘تک گاڑیوں کی لائن لگ گئی۔ حالت اتنی خراب تھی کہ ہر گاڑی روزانہ صرف 1 کلومیٹر سفر طے کر پاتی، لوگوں نے سڑک کنارے عارضی دکانیں کھول لیں جہاں ہر شے دستیاب تھی، یہ دنیا کا سب سے...
ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ میں بارات کی آمد سے چند گھنٹے قبل دلہن کو پُراسرار انداز میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عزیز کالونی میں رات 3 بجے تک23 سالہ عائشہ کی مہندی کی تقریب جاری رہی لیکن صبح اس کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، اسے سرمیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ عائشہ کی اپنے ماموں زاد فلک شیر سے پسند کی شادی ہو رہی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کرلڑکی کو قتل کیا تاہم پولیس نےمقتولہ کے بھائی دلاور اور بہنوئی عرفان کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار...
وزیرآباد پاکستان کا ایک تاریخی اور معروف شہر ہے جو اپنی خنجر، چاقو، اور تلواروں کی صنعت کے لیے مشہور ہے۔ یہ شہر صدیوں سے دھات کی مصنوعات کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک خاص پہچان رکھتا ہے۔ وزیر آباد کی تلواروں اور چاقوؤں کی عالمی سطح پر مانگ ہے، جو اپنی خوبصورتی، کاریگری اور مضبوطی کی وجہ سے پسند کیے جاتے ہیں۔ یہ صنعت نہ صرف مقامی معیشت کا اہم حصہ ہے، بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہے۔ اس صنعت کے بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
فرانسیسی حکومت نے بھی کہا کہ یورپ کے ساتھ مل کر ٹرمپ ٹیرف کا جواب دیں گے۔ ادھر چین نے نئے ٹیرف کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اقدامات کے جواب میں کینیڈا نے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔ آئی ایم ایف نے بھی امریکی ٹیرف کوعالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا اور کہا کہ امریکا سست شرح نمو کے وقت عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرے۔ یورپی یونین نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے ’بڑا دھچکا‘ قرار دیتے ہوئے جوابی اقدامات کی تیاری کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی...
نوماڈ کیپیٹلسٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں آئرلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جہاں شہری 176 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں، شہریوں پر ٹیکس 30، لوگوں کی رائے اور آزادی کے 50،50 پوانٹس ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاسپورٹ کی درجہ بندی کے حوالے سے نئی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستانی پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کے کمزور ترین ممالک میں شامل رہا ہے۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ کی جانب سے سال 2025 کے لیے جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ملک کا تعلق یورپ سے ہے اور یہ اعزاز اس بار آئرلینڈ کو حاصل ہوا ہے۔ دراصل، کسی بھی ملک کے پاسپورٹ کو رینکنگ دینے کے لیے 5 عوامل کو مدنظر...